وحدت نیوز (سلام آباد) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری سے ان کے والد کی وفات پر تعزیت اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی ۔ اس موقع پر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ والدین چاہئے جتنے بھی عمر رسید ہ ہوجائیں ان کی گھر میں موجودگی سکون کا باعث ہوتی ہے ۔خدا نے اطاعت والدین کو نبی اکر م ص کی اطاعت کے بعد واجب قرار دیا ۔ خد ا مرحوم کی بخشش کرئے اورجنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے ۔ اس موقع پرعلامہ راجہ ناصرعباس جعفری کے ہمراہ ایم ڈبلیوایم کے وفدمیں مرکزی سیکرٹری سیاسیات جناب اسد نقوی ، علامہ اعجاز حسین بہشتی اور شہریارمحسن بھی موجود تھے ۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے بین الاقوامی شہرت یافتہ شاعراہل بیت ؑ جناب ریحان اعظمی کے جواں سال فرزندشاعر اہل بیتؑ سلمان اعظمی کے انتقال پر دلی رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیا ہے، مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہاہے کہ سلمان اعظمی اردو نوحہ نویسی کی دنیا کا ابھرتا ہوا ستارہ تھا، مرحوم میں اپنے والد کی طرح بے پناہ صلاحیتیں موجود تھیں ،انتہائی کم عمری سے ہی بہترین نوحے لکھ کر انہوں نے ترویج واشاعت عزاءمیں اپنی شناخت بنائی، ان کا انتقال ملت جعفریہ کیلئے ایک بڑا نقصان ہے، خدا اس عظیم سانحے پر مرحوم کے پسماندگان خصوصاً جناب ریحان اعظمی صاحب کو مثل امام حسین ؑشبیہ پیغمبرﷺ حضرت علی اکبر ؑ کی قربانی کے صبر جمیل عطا فرمائے ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےمرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصرعباس شیرازی کے ماموں سید فدا حسین شاہ رضائے الہی سے وفات پا گئے ، مرحوم کی رحلت پر ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سمیت دیگر قائدین نے دلی افسوس اور رنج وغم کا اظہار کیا ہے، مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے تعزیتی پیغام میں مرکزی قائدین نے کہاکہ سید ناصرعباس شیرازی کے ماموں سید فدا حسین شاہ کی رحلت پر انہیں تعزیت پیش کرتےہیں،خداوندمعتال مرحوم کی مغفرت فرمائے۔ قرب جوارآئمہ اطہارؑ میں جگہ عنایت فرمائےاور پسماندگان کو صبرجمیل عطا فرمائے۔

مرحوم کی نماز جنازہ مرکزی امام بارگاہ و مدرسہ جامعہ الفضل کوٹ مومن میں ادا کی گئی جس میں ایم ڈبلیوایم کے رہنمائوں سمیت ، علاقہ عوام، معززین ، سیاسی وسماجی شخصیات نے بڑی تعدادمیں شرکت کی انہیں مقامی قبرستان میں سپرد لحد کیا گیا۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیاہے، مرکزی میڈیا سیل سے جاری اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہاہے کہ بیگم کلثوم نوازکی وفات پر شریف خاندان کوتعزیت پیش کرتے ہیں ، اللہ تعالیٰ دکھ کی اس گھڑی میں شریف خاندان کو صبرجمیل عطا فرمائے اورمرحومہ کی مغفرت فرمائے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات سید علی احمر زیدی کی والدہ ماجدہ قضائے الہیٰ سے انتقال کرگئیں، مرحومہ کے انتقال پر ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سمیت دیگر مرکزی وصوبائی قائدین کا اظہار افسوس اور تعزیت ، تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات سید علی احمر زیدی کی والدہ محترمہ مختصرعلالت کے بعد کراچی کے ایک نجی اسپتال میں داعی اجل کو لبیک کہہ گئیں، مرحومہ کو گذشتہ ہفتے فالج کا عارضہ لاحق ہوا تھا ، ڈاکٹرز نے انہیں بچانے کی بہت کوشش کی مگر وہ جانبرنا ہو سکیں، مرحومہ کی نماز جنازہ امامیہ امام  بارگاہ ایف سائوتھ جعفرطیار ملیر کراچی میں ادا کی گئی جبکہ تدفین وادی حسین ؑ میں عمل میں آئی،اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی، مرکزی سیکریٹری امور تنظیم سازی سید مہدی عابدی، کراچی ڈویژن اور ضلع ملیر کے رہنما، سیاسی وسماجی شخصیات ، علمائے کرام، پرنٹ والیکٹرونک میڈیا کے نمائندگان، صحافی حضرات سمیت مختف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنےوالے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری ، علامہ سید احمد اقبال رضوی، ناصرشیرازی، علامہ اعجازبہشتی، علامہ مختارامامی، علامہ ڈاکٹر یونس حیدری، علامہ شفقت شیرازی، علامہ باقرعباس زیدی، علامہ عبدالخالق اسدی، اسدعباس نقوی، مہدی عابدی ، نثارفیضی، ملک اقرار حسین، صوبائی سیکریٹری جنرل صاحبان بشمول علامہ برکت مطہری، علامہ مبارک موسوی، علامہ مقصودڈومکی، علامہ آغاسید علی رضوی، علامہ اقتدار حسین نقوی، علامہ اقبال بہشتی، علامہ تصور حسین جوادی ودیگر نےمرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے مشترکہ تعزیتی پیغام میں کہاہے کہ ہمارے بھائی آقای سید علی احمر زیدی کو اس مشکل گھڑی میں تعزیت اور تسلیت عرض کرتے ہیں، خدا وند متعال مرحومہ کی مغفرت فرمائے،دعا ہے کہ اللہ سبحانہ وتعالیٰ انہیں صبر واستقامت دے ، خدا وندمتعال مرحومہ کی مغفرت فرمائے انہیں قرب اور شفاعت  جناب فاطمتہ الزہراؑ عنایت فرمائے،جملہ پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے اور اپنے نا ختم ہونے والے عظیم خزانے سے بہترین نعمتیں انہیں عطا کرے، ، دکھ کی اس گھڑی میں ایم ڈبلیوایم مرحومہ کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی کے ماموں سید ارشاد حسین گیلانی جو کہ گزشتہ روز انتقال کر گئے تھے اُن کا نماز جنازہ جامع مسجد الحسین نیو ملتان میں علامہ قاضی شبیر حسین علوی کی اقتداء میں ادا کر دیا گیا، نمازجنازہ میں اہل علاقہ اور عمائدین شہر کی بڑی تعداد نے شرکت کی، نمازجنازہ میں علامہ اقتدار حسین نقوی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، مولانا عمران ظفر، مولانا ہادی حسین ہادی، مولانا ممتاز حسین ساجدی، دربار حضرت شاہ شمس تبریز کے سجادہ نشین مخدوم طارق عباس شمسی، مخدوم ظفر عباس شمسی، سلیم عباس صدیقی، مہر سخاوت علی، سید دلاور عباس زیدی، سید وسیم عباس زیدی، حسنین علی بخاری، سید آصف رضا گردیزی، سید احسن رضا گردیزی، ثقلین نقوی اور دیگر نے شرکت کی۔

قبل ازیں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، علامہ احمد اقبال رضوی، سید ناصر عباس شیرازی، سید اسد عباس نقوی اور دیگر نے علامہ اقتدار نقوی سے اُن کے ماموں کے انتقال پر تعزیت کی، مرحوم کی نماز جنازہ کے بعد میت کو آبائی علاقے شورکوٹ میں دفن کر دیا گیا، مرحوم کی رسم سوئم 5فروری کو شورکوٹ میں ادا کی جائے گی۔

Page 1 of 14

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree