وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری یوتھ علامہ اعجاز بہشتی کا کہنا ہے کہ نوجوان پاکستان کا اثاثہ ہیں اور پاکستان کی تعمیر و ترقی میں جوانوں کا کردار نہایت اہم ہے جسے کسی بھی قیمت پر فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ نوجوانوں کی کیرئر کونسلنگ کے حوالے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جوانوں کی لوکل اور نیشنل لیول پر کیرئر کونسنلگ کی جانی چاہیے تاکہ جوانوں کو اپنی منزل حاصل کرنے میں آسانی ہو۔ اس حوالے سے سیمینارز کا انعقاد نہایت ضروری ہے تاکہ نوجوان ملکی سلامتی وترقی کے لئے معاشرے سے انتہا پسندی کے خاتمے میں کردار ادا کرسکیں۔ علامہ اعجاز بہشتی کا مزیدکہنا تھاکہ موجودہ حالات کے پیش نظر جوانوں کو محتاط رہنا چاہے اور ہر قسم کی منفی سرگرمیوں سے اظہار بیزاری کر کے دشمن کی سازشوں کو ناکام کیا جائے تاکہ مٹھی بھر انتہاپسندوں کو باہمی وحدت سے شکست دی جا سکے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ مقصود ڈومکی نے پریس کلب اسلام آباد میں جماعت کے صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ دوست علی سعیدی اور بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ برکت علی کے ہمراہ پریس کانفرنس کے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم آزادی کی 70ویں سالگرہ ملی جوش و جذبے سے منائی جائے گی۔ آزادی کی تقریبات کے حوالے سے ہم نے تیاریاں شروع کر رکھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم ایک محب وطن جماعت ہے اور ملک دشمن تکفیریوں کے خلاف ہمیشہ آواز بلند کرتی آئی ہے۔ سندھ کی سرزمین جو ہمیشہ امن و محبت کا گہوارہ رہی ہے گذشتہ چند سالوں سے ایک سازش کے تحت یہاں دھشت گردوں کے مراکز اور سہولت کار پیدا کئے گئے ہیں۔ یہ بات کسی المیے سے کم نہیں کہ سانحہ جیکب آباد اور سانحہ سہون شریف میں ملوث دھشت گردوں کو رہا کر دیا گیا۔ دھشت گردوں کے سہولت کاراور محفوظ ٹھکانے سندہ کے امن کے لئے کل بھی خطرہ تھے اور آج بھی خطرہ ہیں۔ دھشت گردوں کے ان مراکز اور سہولت کاروں کی نشاندہی حکومت اور انتظامیہ کو ہم مسلسل کرتے رہے مگر اس سنگین مسئلے کو کبھی سنجیدہ نہیں لیا گیا۔ سانحہ شب عاشور جیکب آباد کے عوام کے لئے قیامت صغریٰ سے کم نہ تھا، جس میں 28 معصوم انسان شہید جبکہ 69 زخمی ہوگئے، ان شہداء میں انیس معصوم بچے بھی شامل تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے یہ امر انتہائی تشویش کا باعث ہے کہ جیکب آباد سانحہ میں ملوث بد نام زمانہ دھشت گرد ایک سال کے اندر باعزت بری ہوگئے اور آج دندناتے پھر رہے ہیں۔ ہم واضح طور پر بتانا چاہتے ہیں کہ جیکب آباد غیر محفوظ ہوچکا ہے، جیکب آباد اور شکارپور کے اضلاع میں موجود دھشت گردی کے مراکز اور سہولت کار عوام کے لئے خطرہ ہیں۔یہاں کے عوام خصوصا اہل تشیع ان کے نشانے پر ہیں۔ایک طرف دھشت گرد رہا کردیئے گئے تو دوسری جانب ایس ایس پی جیکب آباد نے جیکب آباد کے شیعہ مدارس، امام بارگاہوں اور شخصیات سے سیکورٹی بھی واپس لے لی ہے جو افسوسناک ہے۔ ایس ایس پی جیکب آباد سیکورٹی کے سلسلے میں تعاون نہیں کررہا۔ سانحہ سہون شریف کے متاثرین کو بھی سندھ حکومت نے بھلادیا، درجنوں زخمیوں کو ابھی تک امدادی رقم نہیں ملی علاج نہ ہونے کے باعث ان کے زخم ناسور بن گئے۔ جبکہ سانحے کے بعد گرفتار ہونے والے دھشت گردوں کو رہا کردیا گیا، چھ ماہ کا طویل عرصہ گذر گیا مگر اتنے بڑے سانحے کے مجرموں کو بے نقاب نہیں کیا گیا۔اس سانحے میں گرفتار افراد جن کو پولیس اور حساس اداروں نے سہولت کار بتایا وہ پیپلز پارٹی کے ایم این اے رفیق جمالی کے انتہائی قریبی افراد ہیں، جن میں پی پی کے ممبر ضلع کونسل منیر جمالی بھی شامل ہیں۔

انہوں نے چیف جسٹس آف سپریم کورٹ اور آرمی چیف سے مطالبہ کیا کہ سہون شریف اور جیکب آباد میں دھشت گردوں کی رہائی کا فوری نوٹس لیں، اس سازش میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائی کریں اور عوام کے تحفظ کے لئے سنجیدہ اقدامات کریں۔ سندھ حکومت اور اپیکس کمیٹی نے سندھ بھر سے دھشت گردی کے جن مراکز کی نشاندہی کی تھی ان کے خلاف بھرپور ایکشن لیا جائے۔ اس مقدمہ کو ری اوپن کیا جائے اور ہائی کورٹ میں فی الفور اپیل دائر کی جائے۔ جن پولیس اہلکاروں نے سانحہ شب عاشور جیکب آباد کے دھشت گردوں کی رہائی میں سہولت کار کا کردار ادا کیا ہے، ان کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائے۔ ملک میں موجود دھشت گردوں کے نیٹ ورک کے خلاف بھرپور آپریشن کیا جائے۔ انہوں نے امام بارگاہوں، مدارس، مساجد اور شخصیات کے لئے مکمل سیکورٹی کا بھی مطالبہ کیا۔

وحدت نیوز (نجف اشرف) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ نجف اشرف کے سیکریٹری جنرل علامہ الشیخ ناصرعباس النجفی  نے   یمن کے مظلوم مسلمانوں پر آل سعود اور اسرائیل سمیت بننے والے اتحادی ممالک کے حملے کی پر زور الفاظ میں مزمت کی ہے.وحدت ہاوس نجف اشرف سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ جزیرہ عرب میں سعودی عرب  فرقہ وارانہ جنگ کا آ غا ز کرکے عالم اسلام کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہا ہے.یمن میں شیعہ اور سنی مسلمانوں نے مل کر سعودی عرب کے خلاف جہاد کا اعلان کیا ہے .اور اپنے وطن کی مٹی اور حرمت کی حفاظت کی قسم کھائی ہے.جنونی سعودی عرب یمن کی مظلوم شیعہ سنی عوام کے خلاف جنگ کرکے اپنی نابودی کا سامان خود مہیا کر رہا ہے.اب آل یہود اور سعود کی بربادی کا وقت قریب ہے.اب دنیا کی کوئی طاقت انھیں اس بربادی سے نہیں بچا سکتی.پاکستان اس فرقہ وارانہ جنگ کا حصہ نہ بنے.کیونکہ پاکستان شیعہ اور سنی مسلمانوں کا مشترکہ ملک ہے.فوج کا کام مملکت خدا داد پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت کرنا ہے. عالمی میڈیا اور سعودی حکام کے مطابق پاکستان بھی اس جنگ کا حصہ ہے.اس سے عرب دنیا میں پاکستان اور پاکستانیوں کے خلاف بری تیزی سے نفرت پھیل رہی ہے.

وحدت نیوز (اسلام آباد) بین المذاہب ہم آہنگی کے بغیرانتہا پسندی کو شکست دینا ممکن نہیں،شیعہ سنی اسلام کے دو بازو ہیں،ان کے درمیان تفریق ڈالنے والے دراصل استعمار کے ایجنٹ ہیں،ہم اپنے اہل سنت بھائیوں کے ساتھ مل کر ملک سے انتہا پسندی اور فرقہ واریت کا خاتمہ کریں گے،دشمن مسلمانوں کے اتحاد سے خوفزدہ ہیں،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مرکزی کابینہ کے اراکین سے خطاب میں کیا ،انہوں نے کہا کہ اسلام مخالف طاقتیں مسلمانوں کو آپس میں لڑا کر دنیا میں اسلامی تشخص کو پامال کر رہی ہیں،بعض ناداں مسلم حکمران ان اسلام دشمنوں کے ہاتھوں یرغمال ہیں،پاکستان میں انتہا پسندوں کو پرموٹ کرنے میں انہی طاقتوں نے اہم کردار ادا کیا،جہاد کے نام پر مغربی مفادات کا دفاع کیا گیا،دنیا بھر سے انتہا پسندوں کو پاکستان امپورٹ کرکے ملکی سلامتی کو داوُ پر لگایا گیا،قوم پرستی،لسانیت اور فرقہ واریت کو ہوا دے کر معصوم لو گوں کا قتل عام کیا گیا،مٹھی بھر یہ شرپسند وہ بھیڑیے ہیں جو اس کو پالیں گے کل اسی کو چیر پھاڑ کر رکھ دینگے،علامہ راجہ ناصر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ریاستی اداروں اور عوام کے پاس اب یہ آخری موقع ہے کہ وہ ان شرپسندوں اور ان کے ہمدروں کو معاشرے سے الگ کریں بصورت دیگر اس کا خمیازہ ہماری نسلیں بھگتیں گی۔

وحدت نیوز( اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان پنجاب کے ترجمان علامہ اصغر عسکری نے کہا کہ مساجد وامام بارگاہوں پر مسلسل حملے حکومت کی نااہلی اور مجرمانہ غفلت کا نتیجہ ہیں اے پی سی کے فیصلوں کے باوجود آج بھی حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کرنے سے گریز کر رہی ہے جو حکومت کی دہشتگردوں سے ہمدردی کا ثبوت ہے ایک طرف توحکمران دہشتگردی کا خاتمہ کرنے کے بلندو بانگ دعوے کرتے ہیں جبکہ دوسری طرف انہی دہشتگردوں سے مل کر انہیں بے گناہ ہونے کی کلین چٹ دے دینا او ر انکو اس بات کی یقین دہانی کرانا کہ انکے خلاف کوئی کاروائی نہیں ہو گی وطن عزیز اور عوام کے ساتھ کھلی غداری ہے حکمرانوں کو دوہرا معیار ختم کرنا ہو گا اور ان مٹھی بھر تکفیری سوچ کے دہشتگردوں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن کرنا ہو گا تاکہ ملک سے دہشتگردی جیسے ناسور کا مکمل خاتمہ ہو اور ملک امن کا گہوارہ بن جائے اس سے پہلے کہ عوام خود اپنے تحفظ اور ان مٹھی بھر دہشتگرد عناصر کے خاتمے کے لیے میدان میں آ جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سانحہ شہداء شکریال راولپنڈی کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کیا۔علامہ اصغر عسکری نے کہا کہ اب شیعہ سنی،سول سوسائٹی اور تمام محب وطن قوتوں کو ملکر ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ اور اسکے سہولت کاروں کو بے نقاب کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا جب تک ان مدارس اور مساجد جو کہ ان دہشتگردوں کی پناہ گاہیں بن چکی ہیں کے خلاف کاروائی نہیں ہو گی وطن عزیز میں دہشتگردی کا خاتمہ ناممکن ہے ۔سانحہ پشاور کے ننھے پھولوں کے شہیدوں سے لیکر سانحہ شکار پور،سانحہ پشاور امامیہ مسجد،سانحات روالپنڈی کے شہداء کے لواحقین آج بھی اپنے شہداء کے قاتلوں کو سولی پر لٹکتے دیکھنے کے انتظار میں ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree