وحدت نیوز( بلتستان ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری تعلیم انجینئر اسلم نے ڈگری کالج کے اساتذہ کرام کی معطلی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لگتا ہے کہ ن لیگ گذشتہ حکومت کے تمام ریکارڈز کو توڑنے کا ارادہ کرچکی ہے۔ سابقہ حکومتوں میں اقرباء پروری، رشوت ستانی اور بدعنوانیوں سے بلتستان میں معیار تعلیم نامی کوئی چیز نہیں رہی، اس سلسلے میں جو کسر باقی ہے قرائن سے ایسا لگ رہا ہے کہ ن لیگی حکومت پورا کرے گی اور ان کی تعلیم کش پالیسوں سے علاقہ میدان تعلیم میں مزید پیچھے چلا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نئی حکومت کے تمام دعوے کھوکھلے ثابت ہو رہے ہیں ایک طرف سابقہ بدعنوانیوں کا سلسلہ جاری ہے تو دوسری طرف نئی حکومت کی پالیسیز تشویشناک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت میں اتنی جان ہے تو چور دروازوں سے بھرتی ہونے والے ان پڑھ اساتذہ کو نکال باہر کرے اور سرکاری عمارتوں پر قابض سیکرٹری لیول کی شخصیات سے ناجائز قبضے چھڑائیں۔

سیکرٹری تعلیم نے کہا کہ حکومتی قانون نافذ کرنے والوں کی جانب سے لائق اور محنتی اساتذہ کے گھروں پر رات کے اندھیرے میں غیر قانونی اور غیر اخلاقی دھاوا دراصل تعلیم پر حملہ ہے۔ ایسے معاشرہ میں جہاں پر اساتذہ کی سیٹیں کوڑوں کے دام بکتی ہوں اور قومی مجرم دندناتے پھرتے ہوں وہاں مخلص، دیانت دار اور لائق اساتذہ کی معطلی اور ذہنی کوفت کوئی حیران کن بات نہیں کیونکہ اس حکومت میں مجرموں کو نوازا جاتا ہے، قاتلوں کو چھڑایا جاتا ہے اور دہشت گردوں کو بھائی سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس خطہ میں ایڈمنسٹریشن ہمیشہ ایسی پالیسیاں مرتب کرتی ہیں جس کے نتیجے میں  یہاں کا تعلیمی ماحول مسلسل متاثر ہو رہا ہے۔ ہم ان تمام طاقتوں کے چہرہ سے نقاب الٹ کر رکھ دیں گے جو اس خطہ کیخلاف سازشوں میں سرگرم ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree