وحدت نیوز(اندرون سندھ) مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے عالمی یوم القدس بفرمان امام خمینیؒ ملک بھر کی طرح سند ھ کے مختلف اضلاع میں ریلیاں اور احتجاجی مظاہرے منعقد کئے گئے جس میں حیدرآباد میں علامہ باقرعباس زیدی ، سکھر چوہدری اظہرحسن، خیرپور آغا منور جعفری، رانی پورمیں مولانا احمد علی،ٹھری میں مولانا نبی بخش،شکارپورمیں فدا عباس، کنب مولانا نقی حیدری، جیکب آباد میں مولانا سیف علی،کشمور میں میر فائق،لاڑکانہ میں مولانا محمد علی، شھداکوٹ میں سید علی اکبر، نواب شاہ میں مولانا سجادمحسنی، مٹیاری میں مولانا دوست علی، ٹنڈو الہیارمیں غلام رسول، ماتلی یعقوب حسینی،بدین میں مولانا سید نادرشاہ ، سجاول میں مظفر لغاری، ٹھٹہ میں ڈاکٹر عبد الحسین،ٹنڈو محمد خان میں مولانا محمد بخش، عمرکوٹ میںراجا اسد،تھرمیں امیر سلطان، سانگھر میں کریم بخش،نوشہرہ میں اسد علی، جامشورومیں سید غلام شاہ دادو میں اصغر حسین اورگھوٹکی میںمولانا معشوق قمی ودیگر نے خطاب کیا۔

 احتجاجی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیوایم کے رہنماؤں نے کہاکہ پاکستانیوں نے اپنا فیصلہ سنادیا ہے کہ وہ بیت المقدس سمیت فلسطین کی ایک انچ زمین پر بھی نسل پرست غاصب اسرائیل کا قبضہ قبول نہیں کریں گے۔بیت المقدس یعنی مقبوضہ یروشلم کو آزاد و خود مختار ریاست فلسطین کا دارالحکومت بنائے بغیر، پناہ گزین فلسطینیوں کو فلسطین واپسی کا حق دیئے بغیر مسئلہ فلسطین کو حل کرنا ممکن نہیں ہے۔ اگر فلسطینیوں کے ناقابل تنسیخ حق سے انکار کیا گیا تو پھر آزادی فلسطین کے لئے مسلح مزاحمتی تحریک کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہوگا۔فلسطین کے غاصب کے فلسطین پر ناجائز قبضے کو جائزقرار دینے کی نیت سے اور فلسطینیوں کے حقوق کی مزید پامالی کے لئے ڈیل آف دی سینچری کے عنوان سے اس صدی کا سب سے بڑا فراڈ کیا جارہا ہے۔ البتہ مسلمان اور عرب عوام اسکو مسترد کرچکے ہیں۔

وحدت نیوز(اندرون سندھ) مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام یوم القدس کے موقعہ پر کرکراچی، حیدر آباد،نواب شاہ ،قاصی احمد ،بدین ،ماتلی ،سجاول ،ٹھٹھہ ،خیرپور،رانی پور ،سکھر ،شکارپور،خیرپورناتھن شاہ سمیت  صوبہ سندھ کے مختلف شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکالیں گئیں۔جن کی قیادت ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی و صوبائی رہنماوں بشمول علا مہ  مختار امامی، مقصود علی ڈومکی ،علامہ نشان حیدر ،مولانا دوست علی سعیدی ،علامہ مبشر حسن ،علامہ علی انور،علامہ نقی حیدری ،یعقوب حسینی ،عالم کربلائی ،اکبر شاہ ،شفقت لانگا،مختار دایو،ایڈوکیٹ رحمان شاہ،میثم عابدی ،رضا نقو ی نے کی۔ریلیوں کے دوران شرکا ء نے بینرز اٹھارکھے تھے جن پر اسرائیل و امریکہ مخالف نعرے درج تھے۔قائدین نے اپنے خطابات میں صیہونی مظالم پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے بیت المقدس کی آزادی کے لیے امت مسلمہ کی مشترکہ جدوجہد کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ قبلہ اول پر اسرائیل کا غاصبانہ قبضہ امت مسلمہ کی قوت ایمانی پر کاری ضرب ہے۔عالم اسلام کو اپنے مقدسات کی حفاظت کو مقدم رکھنا چاہیے۔اس وقت عالم اسلام استعماری قوتوں کے نشانے پر ہے۔یہود و نصاری کے مفادات اور اہداف مشترک ہیں۔تاریخ کے اس نازک دور میں مسلمان حکمرانوں کو اعلی بصیرت اور دور اندیشی کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔اسرائیل نے فلسطین کے مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کر رکھا ہے لیکن مسلمان ممالک اسرائیل کے اس جارحانہ طرز عمل کے خلاف کسی غیرمعمولی ردعمل کا اظہار کرنے کی بجائے اس کے ساتھ کاروباری رابطے استوار کرنے میں مصروف ہیں جو نا صرف اخلاقی تنزلی ہے بلکہ حکم ربانی سے بھی صریحاََ انحراف ہے۔اسرائیل کی بجائے مسلمان ممالک کے خلاف عرب ممالک کا اتحاد ان کی ترحیجات اور اہداف کو سمجھنے کے لیے کافی ہے۔انہوں نے کہا کہ امام خمینی کے حکم کے مطابق یوم القدس مظلوموں کی حمایت کا عالمی دن ہے۔ دنیا کا ہر ذی شعور جو ظلم کو انسانی تقاضوں کی توہین سمجھتا ہے وہ اس دن کی حمایت میں آواز بلند کرتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ فلسطین کے مظلوم مسلمانوں اور بیت المقدس پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف آج ملک بھر میں مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

وحدت نیوز(کراچی ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل جنرل علامہ مقصود ڈومکی نے کراچی سمیت سندھ بھر میں منتخب ہونے والے مئیرز کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ نو منتخب میئرز عوامی مسائل کو فوری حل کریں گے، یہ بات علامہ مقصود ڈومکی نے ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرئٹریت سے جاری اپنے ایک بیان میں کہی، انہوں نے کہا کہ کراچی اور سندھ گندگی اور ڈھیر بن گیا ہے، بلدیاتی اداروں کی کارکردگی بھی مکمل صفر رہی ہے لہذا نومنتخب میئر ز کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو صاف ستھرا ماحول مہیا کرنے میں اپنا بھر کردار ادا کریں گے، علامہ مقصود ڈومکی نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزارت بلدیات کے ذمہ داروں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ منتخب ہونے والے عوامی نمائندگان(میئرز) کے ساتھ بھر پور تعاون کریں، انہیں فنڈز جاری کرنے سمیت مکمل سہولت فراہم کریں تاکہ یہ عوام کی خدمت کرسکیں بالخصوص کراچی و سندھ میں ماحولیاتی آلودگی، گندگی، سیوریج سمیت دیگر مسائل کو حل کرنے میں کامیاب ہوسکیں۔

وحدت نیوز(حیدرآباد) مجلس وحدت مسلمین ضلع حیدرآباد کی جانب سے آج قدم گاہ مولاعلی پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیامظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا امداد علی نسیمی نے کہا کہ موجودہ حکمران اور ان کے اتحادی ملک میں قائم ہونے والی فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور عوام میں پیدا ہونے والے سیاسی شعور اور اپنے حقوق کی آگاہی حاصل ہونے سے سخت نا لاں ہیں ۔حکمرانوں نے اپنی صفوں میں موجودہ دہشت گردوں کے ذریعے پورے ملک خصوصاً صوبہ سندھ میں فرقہ وارانہ دہشت گردی کے ذریعے کراچی کے بعد اب حیدر آباد میں اتحاد کو خراب کرنے کی پوری سازش کی جارہی ہے صوبہ سندھ کو فرقہ وارانہ دہشت گردی میں ایک پلاننگ کے تحت جھونکا جارہا ہے ۔جس کی مثال علامہ عباس کمیلی کے فرزند شہید علی اکبر کمیلی پر دہشت گرد حملہ اور انکی شہادت کے بعد اور اب حید رآباد میں شیعہ مذہبی رہنما شہید سید محسن رضا جعفری کو چند دن پہلے لطیف آباد نمبر پانچ میں ان کے گھر کے باہر دہشت گردوں نے حملہ کرکے اپنی دہشت گردی کا نشانہ بنایا وفاقی اور صوبائی حکومت کراچی اور حید رآباد میں ہونے والے ان دہشت گردی کے واقعات کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے صوبہ سندھ خصوصاً کراچی میں دہشت گردوں کی آمد گاہ بن چکا ہے گزشتہ ایک سال سے کراچی میں جاری آپریشن کے باوجود دہشت گرد کھلے عام دہشت گردی کے واقعات کررہے ہیں ہم حکومت سندھ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ شہید علی اکبر کمیلی اور شہید محسن رضا جعفری کے قاتلوں کو فوراً گرفتار کرکے سر عام پھانسی دی جائے۔اس موقع پرمولانا گل حسن مرتضوی ، عالم کربلائی ، مولانا اشفاق مطہری اور ان کے ہمراہ رحمان رضا عباسی سید وقارزیدی ، سید شکیل حسین ، عر فان علی بھی موجود تھے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree