وحدت نیوز (گلگت) ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے والے قانون کی گرفت سے آزاد ہیں۔سانحہ کوہستان کو آٹھ سال گزرگئے لیکن حکومت مقتولین کے قاتلوں کا سراغ لگانے میں ناکام ہوگئی۔شاہراہ قراقرم پر دن دھاڑے دہشت گردی پھیلانے والے قانون کی گرفت سے آزاد کیوں ہیں؟ مقتولین کے لواحقین اب بھی انصاف کے منتظر ہیں۔دہشت گردوں کی عدم گرفتاری حکمرانوں کی حاکمیت پر طمانچہ ہے۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے رہنما شیخ نیئر عباس مصطفوی نے نومل میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام انصاف اور قانون کی بالادستی کیلئے ہر پانچ سال بعد حکمرانوں کا انتخاب کرتے ہیں لیکن اس ملک میں انصاف کی بجائے خود انصاف کا ہی قتل عام کیا جارہا ہے۔شاہراہ قراقرم پر مسافروں کوجس بیدردی اور سفاکی سے ظلم کا نشانہ بنایا گیا اس جیسی مثالیںکم ہی دیکھنے کو ملتی ہیں۔دہشت گردوں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی بجائے چھوٹ دینا انصاف کا قتل عام ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کوہستان میں ایک اغوا کار کو بچانے کیلئے شاہراہ کو بند کرنا اور گلگت بلتستا۔ن کے عوام کو دھمکیاں دینا اس بات کا بین ثبوت ہے کہ اس علاقے میں حکومت کی کوئی رٹ قائم نہیں۔شرپسندوں کی تقریریں اور دھمکیاں سوشل میڈیا پر وائرل ہیں اور حکمران تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ سانحہ کوہستان کے مجرموں کو گرفتار کرکے سزائیں دی جاتیں تو آج ان دھمکیوں کی نوبت نہ آتی۔حکومت ان شرپسندوں کو مزید چھوٹ دیکر ان کے حوصلوں کو بڑھارہی ہے اور اس بات کا قوی امکان موجود ہے کہ یہ شرپسند شاہراہ قراقرم پر پھر سے کوئی دہشت گردانہ کاروائی کریں لہٰذا حکومت ہوش کے ناخن لے اور شرانگیز تقریریں کرنے والے اور ایک مجرم کو بچانے کیلئے احتجاج کرنے والوں کو قانون کی گرفت میں لاکر قرار واقعی سزا دے  اور اگر ایسا نہ ہوا اور کسی مسافر کو اذیت دی گئی تو اس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری کاروائی کرکے ان تخریب کاروں کو گرفتار کیا جائے۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع لاہور کی جانب سے ہنزہ بلاک اقبال ٹاؤن میں یونٹ سازی کی گئی۔اس موقع پر محترمہ حنا تقوی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کے ہمراہ ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ عظمیٰ نقوی اور محترمہ نسیم زہرہ بھی موجود تھیں۔

اراکین یونٹ سے گفتگو کرتے ہوئے محترمہ حنا تقوی کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کو صرف نظام قرآن اور اھل بیت ع کی شریعت ہی اس لبرل یلغار سے نجات دلا سکتی ہے۔

 بچوں کے اغواء سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے محترمہ حنا تقوی کا کہنا تھا کہ اس سال لاہور میں 392 بچے اغواء ہوئے جن میں سے 34 ابھی تک بازیاب نہیں ہو سکے یہ حکومت اور پولیس کی کارکردگی پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومتیں انصاف کی فراہمی میں ناکام رہی ہیں سانحہ APS کو پانچ سال بیت گئے لیکن قاتل احسان اللہ احسان کو پھانسی نہ دی جا سکی۔ حکومت اور قانونی ادارے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے فی الفور مثبت اقدامات کریں۔

وحدت نیوز(نواب شاہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے بچھیری ضلع نواب شاہ زمیں وھیب زرداری کی رہائشگاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اور اربعین حسینیؑ کی مناسبت سے اصغریہ آرگنائزیشن کے زیراہتمام شہر کے مین چوک پر منعقدہ مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کربلا معلی میں کروڑوں انسانوں کا عالمی اجتماع اس بات کا ثبوت ہے کہ کربلا کا پیغام آج عالم گیر حیثیت اختیار کر چکا ہے۔ آج کی پریشان انسانیت کے تمام مسائل کا حل پیغام کربلا میں پوشیدہ ہے۔

انہوں نےکہا کہ اربعین حسینی کے موقع پر حکومت فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنائے۔ انہوں نےکہا کہ 80 ھزار شہداء کے وارث آج بھی ریاستی اداروں سے انصاف طلب کرتے ہیں۔ انہوں نےکہا کہ پاکستان کے عوام بنیادی حقوق سے محروم ہیں پینے کا صاف پانی صحت صفائی اور معیاری تعلیم جو ہر شہری کا بنیادی حق ہے اس سے بھی محروم ہیں۔ ایسے میں پاکستان کے سیاستدانوں کی جانب سے  عوامی مسائل کی بجائے اقتدار کی رسہ کشی کا آغاز افسوس ناک ہے۔

وحدت نیوز(کراچی) کے الیکٹرک کی نا اہلی ایک اور قیمتی انسانی جان نگل گئی۔مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید علی حسین نقوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کل رات تقریباً 02 بجے کے وقت قدیر ہوٹل، ایف ساؤتھ واقع ضلع ملیر کراچی میں بجلی کی تار ٹوٹ کر ایک دکان پر گری ھوئی تھی علاقہ مکینوں کی جانب سے اسکی باقاعدہ کمپلین بھی کی گئی مگر کے الیکٹرک کی انسانیت سے عاری انتظامیہ نے اسکی سنگینی کا کوئی ادارک نہ کیا۔

انہوں نے مزید کہاکہ کے الیکٹرک کے اہلکاروں کی غفلت کے سبب کرنٹ لگنے سے جعفرطیار سوسائٹی کے رہائشی غریب رکشہ ڈرائیور اپنے گھر کا واحد کفیل فواد زیدی موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ مرحوم نوجوان فواد زیدی انتہائی خوش اخلاق اور محنت کش نوجوان تھا۔کے الیکٹرک کی بے حسی کا شکار اور کے الیکٹرک کی نااہلی کی وجہ سے 4 کمسن بچے اور دو چھوٹے بھائی اپنے واحد کفیل سے محروم ھوگئے۔

علی حسین نقوی کہاکہ ہم قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کے الیکٹرک انتظامیہ کی اس مجرمانہ غفلت جس کے سبب ایک قیمتی انسانی جان کا نقصان ہوا ہے اس پر کے الیکٹرک کی انتظامیہ کے خلاف قتل عمد کا مقدمہ درج کرکے غفلت کے مرتکب اہلکاروں کو قرار واقعی سزا دی جائی اور جاں بحق ھونے والے غریب رکشہ ڈرائیور فواد زیدی کے لواحقین کو انصاف فراہم کیا جائے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے میڈیا سیل سے جاری بیان میں ڈویژنل سیکریٹری جنرل کربلائی رجب علی نے کہاہے کہ آج ساری دنیا میں مسلمانوں کے عمومی زوال کا بڑا سبب یہ ہے کہ اپنے سر چشمہء حیات سے ان کا رشتہ کمزور ہو گیا ہے۔ اُنھوں نے اس کا قانونی نظام کو سرد خانے میں ڈال دیا ہے ، جو نہ صرف ان کی زندگی و تشخص کو ضمانت فراہم کرتا ہے۔ بلکہ ساری انسانیت کی حیات و ارتقاء کا راز بھی اس میں پوشیدہ ہے ۔ لیکن مسلمان اپنا مقام بھول گئے، انھیں اپنی حقیقت کا عرفان نہ رہے، کہ وہ کس خدائی منصب اور خدائی نظام کو لے کر اس انسانی دنیا میں آئے ہیں۔ بلکہ وہ دنیا کی دوسری قوموں کی طرح مادہ پرستی، دنیا طلبی کے میدان میں کود پڑے، دوسروں کو جگانے والی قوم خود سو جائے۔

انہوںنےمزیدکہاکہ کاش کوئی ایسی صورت پیدا ہوتی کہ مسلمان پھر اپنے گھر کی طرف پلٹیں۔ اپنا کھویا ہوا خزانہ واپس لیں۔انھیں ایسی آنکھ نصیب کہ وہ ہیرے موتی اور کنکر پتھر میں فرق محسوس کرسکیں اور پوری بصیرت کے ساتھ جان سکیں کہ انسانوں کا بنایا ہوا نظام کبھی خالق و کائنات کے عطا کردہ قانونی نظام کا ہم پلہ نہیں ہوسکتا۔ جرم و سزا کا اسلامی فلسفہ اور اسلامی قانون معاشرے میں عدل و انصاف اور امن و سلامتی کا ضامن ہے۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ اسلامی قانون انسانی معاشرے کی فلاح کا ضامن ہے اور اس میں تمام مسائل کا حل موجود ہے۔ اس ضمن میں ہمیں اسلامی قانون کے مزاج کو اپنے پیش نظر رکھنا بہت مفید ہوگا۔ اس طرح اسلامی قانون کی افادیت اور اہمیت کو ہم اور اچھی طرح سمجھ سکتے ہیں۔ اسلامی قانون میں تمام اقوام عالم اور دنیا کے ہر خطے کی نفسیات اور طبعی میلانات کی رعایت رکھی گئی ہے۔

وحدت نیوز (لاہور) ملت جعفریہ کےسرکردہ  افراد کی جبری گمشدگی پر مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید ناصر عباس شیرازی کا دو ٹوک موقف، لاہور پریس کلب پر چیئرمین امامیہ آرگنائزیشن پاکستان رضی العباس شمسی کی جبری گمشدگی کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے سے خطاب کرتے ہوئے سید ناصرشیرازی نے گرجدار آواز اور بے باک لہجے میں ببانگ دہل یہ اعلان کیاکہ ملت جعفریہ کو دیوار سے لگانے کی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے ہمیں سوائے اللہ ربّ العزت (ج) کے کسی کا بھی خوف نہیں ہے ،اگر ہم جبری گمشدگی کے خلاف بات کرتے ہیں تو ہم پاکستانی آئین کے تقدس اور احترام کی بات کرتے ہیں ،اگر ہم میں سے کسی نے کوئی جرم کیا ہے تو لاؤ ہمیں عدالتوں میں پیش کرو،جو عدالت پاکستان کے وزیر اعظم کو سزا دے سکتی ہے وہ جرم ثابت ہونے پر ہمیں بھی سزا دے سکتی ہے، کسی بھی پاکستانی کو اسکے مسلک کی وجہ سے لاپتہ کرنا عدالتوں کے عزت اچھالنے کے مترادف ہے، سزا دینے کا اختیارصرف معزز عدالتوں کو ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس فخرِ جوانانِ ملت جعفریہ پاکستان، مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین سید ناصر عباس شیرازی خودبھی ایک ماہ تک جبری گمشدگی کا شکار رہے اور پھر ناصر ملت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے شدید احتجاج اور مکمل قانونی جدوجہد کے بعد اغوا کاروں نے مجبوراً اس بے باک سید زادے کو رہا کردیا۔

Page 1 of 5

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree