وحدت نیوز(اسلام آباد) شرح خواندگی بڑھانے کےلئے تعلیمی ایمرجنسی نافذ کی جائے ۔لاکھو ں بچے اب بھی سکول جانے سے قاصر ہیں نئے تعلیمی سال کے آغاز اور نجی تعلیمی اداروں کی بھاری فیسوں نے والدین کو پریشان کر رکھا ہے، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تعلیم نثار علی فیضی نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ کسی بھی قوم کی ترقی کا راز تعلیم کے سوا کچھ نہیں ہے پاکستان کو بھی دنیا میں اپنا مقام بنانے کے لئے تعلیمی میدان میں انقلابی اقدامات کرنا ہوں گئے ۔ تعلیم کے بجٹ میں اضافہ اور تعلیمی نصاب کو جدید خطوط پر استورا کرنا وقت کی سب سے اہم ضرورت ہے ۔

انہوںنے مزیدکہاکہ ملک میں ایک طرف سرکاری سکولوں کا فقدان ہے اور دوسرے طرف نجی سکولوں کی من مانیان عروج پر ہیں آئے روز نجی سکولوں کے نصاب کے حوالے سے خبریں گردش کرتی ہیں نجی سکول کے نصاب میں کیا پڑھانا چاہئے اس کے لئے ضروری ہے کہ ایک بورڈ تشکیل دیا جائے جو نصاب کی جانچ پڑتال کرئے ۔ہم پاکستانی اور مسلم مملکت ہیں ہمار ا نصا ب بھی ہماری تاریخ و ثقافت کا آئنہ دار ہونا چاہئے آج تک کسی قوم نے کسی دوسرے کی زبان اور ثقافت کے سہارے ترقی حاصل نہیں کی ۔حکومت زیادہ سے زیادہ بچوں کو سکول تک پہنچانے کے لئے اقدامات کرئے ۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے میڈیا سیل سے جاری شدہ بیان میں مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ کے ڈویژنل سیکریٹری جنرل عباس علی نے تعلیم کو انسان کی تکمیل اور معاشرے کی خوشحالی کاذریعہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نئی نسل کے روشن مستقبل کو یقینی بنانے کیلئے تعلیم کے شعبہ کو اولین ترجیح دینی ہوگی۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے سیکریٹری جنرل عباس علی نے کیا، انہوں نے کہا کہ تعلیم پر توجہ دے کر ہی ترقی کی منازل طے کی جاسکتی ہے۔ تعلیم ہر انسان کا بنیادی حق ہے اور کسی بھی شخص کو اس سے محروم رکھنا اس کی حق تلفی کے مترادف ہوگی۔ کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ مستحقین کے حقوق پامال کرے، تعلیم کے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء آغا رضا نے کوئٹہ میں اسکول اور یونیورسٹی کے قیام کیلئے جدو جہد کئے اور بلآخر انہوں نے علمدار روڈ کے علاقے میںانکا قیام ممکن بنایا، جو جلد ہی طلباء کیلئے کھول دیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا نصب العین بلا تفریق رنگ و نسل ، مذہب عوام کی خدمت کرنا ہے۔ ہم نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے ، ہمیں عوام کے مفادات عزیز ہیں نفرت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت تعلیم کے شعبے میں مختص فنڈ میں غیر معمولی اضافہ کرنے کے ساتھ تعلیمی اداروں نظم و ضبط بہتر بنانے، تعلیمی ماحول کے ساتھ ساتھ تدریس کے عمل کو با معنی اور مثبت بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے۔بلوچستان کو خوشحال ، ترقی یافتہ بنانے کیلئے ہمارا وژن پڑھا لکھا بلوچستان ہونا چاہئے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree