وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کےالیکشن کمیشن نے ضلع شکار پور اور ضلع جیکب آباد میں یونٹس کا ریکارڈ پورا نا ہونے پر انٹراپارٹی الیکشن کا عمل روک دیا۔

صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ سیدباقرعباس زیدی نے کہاکہ الیکشن ایک ماہ کے لئے ملتوی کردیےگئے ہیں ۔دونوں اضلاع کے موجودہ سیکرٹری جنرلز اپنے اپنے اضلاع کے تمام یونٹس کا ریکارڈمکمل کرکے ایک ماہ میں صوبائی الیکشن کمیشن کو آگا ہ کرینگے تب تک کے لئے ضلع شکار پوراور ضلع جیکب آباد کےانٹراپارٹی الیکشن ملتوی کیئے جاتے ہیں۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی کنونشن کے موقع پر اکثریت رائے سے سابق صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی کو آئندہ تین سال کیلئے سیکرٹری منتخب کرلیا گیا، مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے نومنتخب سیکرٹری جنرل سے حلف لیا، کنونشن میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی اور مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی نے خصوصی شرکت کی۔ نومنتخب سیکرٹری جنرل نے اپنے خطاب میں کہا کہ ان شاء اللہ پاکستان میں اتحاد اور وحدت کے لیے مزید اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، اُنہوں نے کہا کہ عزاداری سیدالشہداء کو درپیش مشکلات کا تدارک کیا جائے گا۔

وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے انٹرا پارٹی الیکشن کے سلسلے میں جانثاران امام عصر عج کنونشن 28 اپریل 2019ء بروز اتوار جامعہ شہید عارف حسین الحسینی پشاور میں منعقد ہوگا۔ جس میں تمام اضلاع سے تنظیمی مسئولین اور صوبائی کابینہ کے اراکین شرکت کریں گے اور آئندہ تین سال کیلئے نئے صوبائی میر کاررواں کا انتخاب کیا جائے گا۔

 کنونشن میں خصوصی شرکت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی کریں گے۔ جبکہ مرکزی رہنماء علامہ اقبال بہشتی، سید مہدی عابدی اور آصف رضا ایڈووکیٹ بھی کنونشن میں شریک ہوں گے۔ اس سلسلے میں دعوتی عمل اور دیگر انتظامات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ہر تین سال بعد مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سطح سے لیکر صوبائی، ضلعی اور یونٹ سطح تک انٹر پارٹی الیکشن ہوتے ہیں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے صوبائی سطح پر انٹراپارٹی انتخابات کا شیڈول جاری کردیاگیاہے،مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق ایم ڈبلیوایم صوبہ بلوچستان کی تنظیم نو 13اور 14اپریل بروز ہفتہ اور اتوار کو کوئٹہ میں، صوبہ پنجاب اور صوبہ جنوبی پنجاب کی تنظیم نو 27اور 28اپریل بروز ہفتہ اور اتوار کو لاہور اور ملتان میں، صوبہ سندھ کی تنظیم نو 4اور 5مئی بروز ہفتہ اور اتوار کو کراچی میں منعقد ہوگی ، جبکہ خیبرپختونخواہ، کشمیر اور گلگت بلتستان کے صوبائی کنونشنز بعد ازماہ مبارک رمضان متوقع ہیں، واضح رہے کہ ایم ڈبلیوایم کے مرکز کی سطح پر انٹراپارٹی الیکشن کے کامیاب انعقاد اور علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کےمرکزی سیکریٹری جنرل منتخب ہونے کے بعد تنظیمی ڈھانچے کی تشکیل نو سلسلہ جاری ہے، علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے مرکزی کابینہ کی تشکیل کے پہلے مرحلے میں 6اراکین کے ناموں کا اعلان کردیا ہے، جبکہ دیگر اراکین کی نامزدگی اور صوبوں کے کنونشنز کا انعقاد بھی جلد عمل میں لایا جائے گا۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ناصر ملت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا چوتھی مرتبہ مرکزی سیکرٹری جنرل کے طور پر انتخاب ان کے مجاہدانہ کردار اور انتھک جدوجہد کا نتیجہ ہے آپ نے ملت کو مایوسی اور مظلومیت سے نکال کر سمت دی پاکستان سمیت دنیا بھر کے مظلوموں کے حق میں موثر آواز بلند کی مجلس وحدت مسلمین آج مظلوموں کا سہارا اور ملت کی توانا آواز بن چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ مصلحتوں اور مفادات سے بالا تر ہو کر یمن فلسطین اور کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کی۔ اسرائیل ہر گزرتے دن کے ساتھ کمزور سے کمزور تر ہو رہا ہے جبکہ مقاومتی بلاک سامراجی اور طاغوتی قوتوں کے لئے خوف کی علامت بن چکا ہے غزہ کے مظلوموں کی اسرائیلی مظالم کے خلاف جدوجہد جاری ہے۔ صدر ٹرمپ کے اسلام دشمن اقدامات جاری ہیں بیت المقدس کو اسرائیلی دارالخلافہ تسلیم کرنے کے بعد جولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی قبضے کو جائز قرار دینا امریکہ کے اسلام دشمن اقدامات کی دلیل ہے۔ مجلس وحدت مسلمین نے ہمیشہ عالمی استکبار کی وطن عزیز پاکستان اور امت مسلمہ کے خلاف سازشوں کو بے نقاب کیا اور اس کے خلاف آواز بلند کی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سالانہ مرکزی کنونشن کے اختتام پرعلامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو اگلے تین سالوں کے لیے بھاری اکثریت سے مرکزی جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا گیا ۔ انتخابی نتائج کا اعلان شوری عالی کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین علامہ شیخ حسن صلاح الدین نے کیا۔مجلس وحدت مسلمین کے نومنتخب سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس نےجانثاران امام عصرعج کنونشن کے اختتام پر وحدت اسلامی کانفرنس کے شرکا ءسے خطاب کرتے ہوئے اس اعتماد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میرا ہر قدم قوم کے وقار کی سربلندی کے لیے ہو گا۔

انہوں نے کہااس وقت طاقت کا توازن یورپ سے ایشیا کی طرف منتقل ہو رہا ہے۔یہی وجہ ہے کہ ایشیا کو غیر مستحکم کیا جا رہا ہے۔ مسلمان ممالک میں فرقہ وارانہ مسائل کھڑے کیے جا رہے ہیں۔اسلام دشمن قوتوں کی یہ کوشش ہے کہ مسلمانوں کوقومیت ،علاقیت اور لسانیت کے نام پر آپس میں لڑایا جا ئے ۔ہمارے دشمن امریکہ اور اسرائیل کے اتحادی ہیں۔ریاست مدینہ میں کوئی بھی قاتل محترم نہیں ہو سکتا۔ہمیں دوست دشمن کی شناخت کرنا ہو گی۔موجودہ حالات کے تناظر میں عالم اسلام کودانش و بصیرت کا دامن مضبوطی سے پکڑنے کی ضرورت ہے۔پاکستان نازک ترین دور سے گزر رہا ہے۔امریکی سرپرستی میں پوری دنیا سے دہشت گردوں کو اس خطے میں لایا گیا۔پاکستان کے اندرونی معاملات کے بیرونی مداخلت سے پاک رکھنا ہو گا۔ہماری داخلہ وخارجہ پالیسی ایسی ہونی چاہیے جو پوری قوم کے مفاد میں ہو۔ملک کو اگر ریاست مدینہ کی طرز پر چلانا ہے تو نبی کریمؓ کو رول ماڈل بنانا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ اس ملک میں بسنے والے تمام افراد کو مساوی حقوق حاصل ہونے چاہیے.کرپٹ سیاستدانوں سمیت کوئی بھی احتساب سے بالاتر نہیں۔اگر ملک کو حقیقی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے تو کرپٹ عناصر کا حقیقی محاسبہ کرنا ہو گا۔ڈی آئی خان میں ہمارے لوگوں کو قتل کرنے کاسلسلہ ایک بار پھر شروع ہو گیا ہے۔یہ صورتحال ہمارے لیے کسی بھی طور قابل قبول نہیں۔ اگر دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ نہ کیاگیا تو پھر ہم احتجاج کے تمام قانونی و آئینی حق استعمال کرنے کے لیے میدان میں موجود ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو اداروں سے متعصبانہ ذہینت کی حامل کالی بھیڑوں کو نکالنا ہو گا ۔انہوں نے کہا کہہ ہمارے مسنگ پرسنز کو سامنے لایاجائے۔ لوگوں کی جبری گمشدگی قانون کے عملداری پر طمانچہ ہے۔اگر مسنگ پرسنز کو نہ چھوڑا گیا تو ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے۔انہوں نے کہا کشمیری قوم اپنی آزادی کے لیے لڑ رہی ہے۔ ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کےغصب شدہ حقوق کے حصول کے لئےجدوجہد جاری رکھیں گے ۔

وحدت اسلامی کانفرنس سے سنی اتحاد کونسل کے مرکزی جنرل سیکرٹری جواد الحسن کاظمی ،ملی یکجہتی کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ثاقب اکبر نقوی،وفاقی المدارس الشیعہ پاکستان کے علامہ قاضی نیاز حسین نقوی،سابق وزیر قانون بلوچستان آغامحمد رضا،گلگت بلتستان کے اپوزیشن رہنما کیپٹن محمد شفیع، تحریک منہاج القران کے مولانا میر آصف اکبر ، امامیہ آرگنائزیشن پاکستان کے رہنما افسر رضا خان اور آئی ایس او کے مرکزی صدر قاسم شمسی سمیت دیگر مذہبی و سماجی شخصیات نے بھی خطاب کیا، جبکہ اس موقع پرایم ڈبلیوایم کے مرکزی قائدین ، اراکین شوریٰ عالی، رکن گلگت بلتستان ااسمبلی ڈاکٹر حاجی رضوان علی ،ایم ڈبلیوایم کےشعبہ قم، نجف، مشہد،کویت اور یورپ کے عہدیداران سمیت ملک کے طول وعرض سے سینکڑوں علماءاور ہزاروں کارکنان شریک تھے۔

Page 1 of 3

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree