وحدت نیوز (کراچی) مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان  علامہ سیدحسن ظفر نقوی  نے گذشتہ دنوں کراچی میں تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ کا نشانہ بننے والے شہید ذوالفقار حیدراور شہیدقاری  کاظم رضا کے اہل خانہ سے ان کے گھرجاکر ملاقات اور تعزیت کی ، اس موقع پرصوبائی سیکریٹری امور سیاسیات سید علی حسین نقوی ، کراچی ڈویژن کے رہنما مولانا صادق جعفری ،سبط اصغر، صوبائی رہنماء ناصر حسینی و دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ مولانا حسن ظفر نقوی نے کہا کہ پاکستان کی بنیادوں میں شہیدوں کا لہو ہے شہداء ہمارا افتخار ہیں ہم خانوادہ شہداء کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور پاکستان  کو مسلکی پاکستان بنانے کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے تکفیریت کے مقدر میں ذلت و رسوائی اور شکست لکھ دی گئی ہے انشاء اللہ پاکستان تمام چیلنجز سے سرخرو ہوکراور سنی شیعہ وحدت کا مظہر ایک مضبوط ملک بن کر دنیا کے نقشے پر ابھرےگا۔علی حسین نقوی  نے شہید کے اہل خانہ کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ شہید کو آئین اور قانون سے انصاف دلانے کے لیئے ہر ممکن کوشش کی جائیگی اور شہداء کے قاتلوں کو سزا دلائے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین کراچی ڈویژن کی جنرل سیکرٹری خواہر ہما جعفری نے ڈویژنل ممبران اور ضلعی انچارج کے ساتھ '' اورنگی،گلشنِ عباس اور قضبہ''   کے علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں کی خواتین سے ملاقات کیں ۔ ملاقات میں خواتین سے ملکی حالات و واقعات اور ملتِ جعفریہ کے موجودہ حالات پرتفصیلی گفتگو ہوئی.اسکے علاوہ  مختلف فلاحی پروجیکٹس اور ملتِ جعفریہ کی ضرورت مند اور ہنر مند خواتین کے لیے فلاح و بہبود کے حوالے سے گفتگو ہوئی.جسکے بعد شھداء ملتِ جعفریہ کے خانوادوں سے ملاقات کےلیے انکے گھرگئے اور  انکی خدمت تعزیت پیش کی. جسکے بعد تمام ملتِ جعفریہ کے شھداء کی بلندی درجات کے لئےفاتحہ خوانی کی گئ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree