وحدت نیوز (گلگت) محرم الحرام میں قیام امن کیلئے محنت کرنے پرچیف سیکرٹری اور آئی جی پی گلگت بلتستان اور ضلعی ایڈمنسٹریشن سمیت سیکورٹی فورسز کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔تمام چھوٹے بڑے پروگراموں میں ڈی سی اور ایس ایس پی گلگت کی شرکت اور فوری احکامات قابل تعریف ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے کہاہے کہ فول پروف سیکورٹی اور صفائی کو بہتر کرنے پر ایڈمنسٹریشن کی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔اگر حکومتی ذمہ داران کاعوام کے ساتھ روابط مضبوط ہوں تو مسائل جنم لینے کی بجائے ختم ہوجاتے ہیں،امسال ماہ محرم الحرام میں ایڈمنسٹریشن اور فورسز کا تعاون مثالی رہا ہے جبکہ دوسری جانب حکومتی عہدیدار ،وزراء،مشیروں کی فوج ظفرموج کہیں نظر نہیں آئی جو کہ انتہائی تشویشناک امر ہے۔

انہوں نے کہا کہ یکم محرم الحرام کو گلگت بلتستان حکومت نے فرقہ وارانہ بنیاد پر جی بی کو تقسیم کرکے تین اضلاع میں چھٹی کا اعلان کرتے ہوئے سوائے منافرت پھیلانے کے کوئی اور کام نہیں کیا جو کہ قابل مذمت ہے اور اس اقدام کی گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے ہر ذی شعور شخص نے مذمت کی ہے اور آنے والے وقتوں میں ایسے اقدامات علاقے کیلئے نیک شگون نہیں ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ 8 محرم الحرام کو نواز شریف کی ضمانت پر رہائی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کرکے جہاں علاقے کے امن وامان کو سبوتاژ کرنے کی سازش کی وہاں محرم الحرام کے تقدس کو پائمال کرکے ایک نئی روایت کو جنم دیا ہے اور خاص کر پارلیمانی سیکرٹری برکت جمیل کا غیر ذمہ دارانہ فعل قابل مذمت ہے۔انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے تقدس کے پائمالی کے پیش نظر فائرنگ کرنے والے عناصر کیخلاف قانونی کاروائی کی جائے خاص کر ممبر اسمبلی برکت جمیل کو نااہل قرار دیا جائے۔

وحدت نیوز (کراچی) نوجوان سید رمیز حسین شاہ کا اغواءقابل مذمت ہے، دس روز گذرجانے کے باوجود تاحال بازیاب نا ہوناباعث تشویش ہے، قانون نافذکرنے والے ادارے سنجیدگی کا مظاہرہ کریں، وزیر اعلیٰ سندھ، آئی جی سندھ ، ڈی جی رینجرز نوجوان رمیز حسین شاہ کی بازیابی کیلئے فوری اقدامات کریں، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکریٹری اطلاعات سید احسن عباس رضوی نے مدینہ کالونی کھوکراپار کے رہائشی سید نسیم حسین شاہ سے وحدت ہائوس کراچی میں ملاقات کے بعد میڈیا کو جاری بیان میں کیا۔

انہوں نے کہاکہ تھانہ کھوکراپار ملیر کی حدودسے  پندرہ سالہ نوجوان سید رمیز حسین شاہ ولد سید نسیم حسین شاہ کے مبینہ اغواءکو دس روز گذرگئے ہیں لیکن تاحال سکیورٹی ادارے مغوی کو بازیاب کروانے اور اغواء کاروں کی گرفتاری میں ناکام دکھائی دیتے ہیں، مغوی بچہ 9فروری 2018بروز جمعہ شام 7 بجے ماں سے پیسے لیکر نذدیکی دکان سے چیز لینے گیا اور تاحال واپس نا آیا، مغوی کے اہل خانہ سے انتہائی تک ودو کے بعد تھانہ کھوکراپار میں نوجوان کے اغواءکی نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی ہے ، لیکن پولیس تاحال کسی بھی نتیجے پر پہنچنے پر ناکام دیکھائی دیتی ہے،مغوی کے اہل خانہ اس وقت شدید اضطراب میں مبتلا ہیں جن کا کہنا ہے کہ ہماری کسی سے کوئی ذاتی دشمنی بھی نہیں ۔

انہوں نے مزید کہاکہ گذشتہ تین سالوں میں سکیورٹی اداروں کی جانب سے کراچی آپریشن کے نتیجے میں ٹارگٹ کلنگ اور اسٹریٹ کرائم سمیت اغواءکی وارداتوں میں کمی دیکھنے میں آئی تھی لیکن گذشتہ چند ماہ سے شہر قائد میں اسٹریٹ کرائمز اور اغواء کی وارداتوں میں شدید اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جوکہ سکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، جگہ جگہ پولیس اور رینجرز کے ناکوں کے باوجود ڈاکوئوں اور اغواءکاروں کا دھندناتے پھرنا شہریوں کیلئے خوف کا باعث بنا ہوا ہے ، انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال، آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ، ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ نوجوان سید رمیز حسین شاہ کی فوری باحفاظت بازیابی کو یقینی بنانے کیلئے جلد از جلد اقدامات اٹھائے جائیں اور متعلقہ اداروں سے بازپرس بھی کی جائے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree