وحدت نیوز (اسلام آباد)  بہاولنگرتحصیل فورٹ عباس میں مجلس عزا پر پولیس گردی کے خلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسدعباس نقوی کا وفاقی وزیر داخلہ کو احتجاجی مراسلہ ،وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت سے رابطہ اور آئی جی پنجاب سے ملاقات ، وزیر قانون پنجاب نے آئی جی پنجاب اور علاقہ ڈی پی او سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی، تفصیلات کے مطابق بہاولنگرکی تحصیل فورٹ عباس میں دوروز قبل مجلس عزا پرپولیس کے حملے اور چادر اور چار دیواری کی پامالی کے بعد خواتین عزاداروں پر بدترین تشدد کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی پولیٹیکل سیکریٹری اسدعباس نقوی نے علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی ہدایت پر وزیر مملکت برائے داخلہ شہریارآفریدی کو احتجاجی مراسلہ جاری کیا ہے، جبکہ انہوں نے آئی جی پولیس پنجاب سے بھی ملاقات کی اور انہیں واقع میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا، بعد ازاں اسدعباس نقوی نے وزیر قانون پنجاب محمد بشارت راجہ سے بھی رابطہ کیا اور انہیں واقع کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ، خواتین کی توہین اور ان پر تشدد میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے، جس پر، وزیر قانون پنجاب نے آئی جی پنجاب اور علاقہ ڈی پی او سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب کے ترجمان راجہ امجد حسین نے اپنے ایک بیان میں منڈی بہاوالدین پولیس کی جانب سے مجلس وحدت مسلمین کے کارکنان کو حراساں کرنے کی پرزور مذمت کی ہے، انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیوایم منڈی بہاوالدین کے کارکنان پنجاب پولیس کے نشانے پرہیں،تاحیات نااہل سابق وزیر اعظم نوازشریف کیخلاف پوسٹ فیس بک پر شئیر کرنے پر مختلف کارکنان کو ایس ایچ او نفسیاتی تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے، ایس ایچ او ایم ڈبلیوایم کے کرکنان کو دھمکاتے ہوئے کہتا ہے کہ حکومت کیخلاف کوئی بھی بات کی تو ملکوال میں جینا حرام کردونگا،ڈپٹی سیکرٹری جنرل منڈی بہاوالدین گذشتہ کئی دنوں سے اٹھارہ گھنٹے تھانے میں گذارنے پر مجبورہیں،متعصب ایس ایچ او نے ملت جعفریہ کا جینا دوبھر کر دیا ہوا ہے،آئی جی پنجاب واقعے کی نوٹس لیں اور اس متعصب ایس ایچ او کیخلاف کاروائی کریں بصورت دیگر ہم ہر قسم کے آئینی و قانونی احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

وحدت نیوز(لاہور) مردم شماری کی ٹیم پر بزدل اسلام دشمن سفاک دہشتگردوں کی بربریت کی شدید مذمت کرتے ہیں،پنجاب میں تسلسل کے ساتھ دہشتگردی کے واقعات صوبائی حکومت کی ناکامی کا ثبوت ہے،آئی جی پنجاب دہشتگردوں کیخلاف بے رحمانہ کاروائی کی بجائے ان کو معصوم اور سیاسی ورکرز بنا کر پیش کرنے میں مصروف ہیں،وکی لیکس کے انکشافات کے بعد حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی آنکھیں کھل جانی چاہیئے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ مبارک موسوی نے صوبائی سیکرٹریٹ میں اجلاس سے خطاب میں کیا۔

انہوں نے کہاکہ جب تک دہشتگردوں کے سہولت کاروں اور سیاسی سرپرستوں  پر ہاتھ نہیں ڈالا جاتا ایسے واقعات رونما ہوتے رہیں گے،حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارےپنجاب میں دہشتگردوں کے سرپرستوں کو کلین چٹ دینے پر بضد ہے،عوام اور دہشتگردی سے متاثرہ لوگ پریشان ہیں کہ آخر کونسی طاقت ان دہشتگردوں کی سرپرستی کرتے ہیں جس پر آئی جی پنجاب صاحب ان کی نجی چینلز پر صفائیاں پیش کرتے ہیں؟دہشتگردی کیخلاف جنگ کو متنازعہ بنانے اور دہشتگردوں کو پھر سے منظم کرنے کی سازش ہو رہی ہے،داعش لاہور میں کاروباری افراد کو خطوط لکھ رہے ہیں اور پنجاب حکومت اس کے وزراء اور آئی جی پنجاب سب ٹھیک ہیں کے رٹ لگائے نہیں تھکتے،اگر بروقت حکومت کی طرف سے اقدامات ہوتے تو آج کا المناک واقع پیش نہ آتا،ہم شہدائے کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا گو ہیں۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے لاہور میں مردم شماری ٹیم پر خودکش حملے کے نتیجے میں پاک فوج کے نوجوانوں اور سول ملازمین کی شہادت پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے المناک واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی جی پنجاب کی طرف سے جہادی تنظیموں کو قومی دھارے میں لانے کی خواہش کے بھیانک نتائج اسی طرح سامنے آتے رہیں گے۔دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کی کامیابی میں سب سے بڑی رکاوٹ وہ سہولت کار ہیں جو کالعدم جماعتوں سے ہمدردی کا برملا اظہار کرتے ہیں اور حکومت ان پر ہاتھ ڈالنے میں بے بس بنی ہوئی ہے ۔ملک دشمنوں کو اس طرح کی بزدلانہ کارائیوں سے باز رکھنے کے لیے سہولت کاروں کے خلاف بھرپور آپریشن انتہائی ضروری ہے۔ قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ایک ناقابل تلافی نقصان ہے جسے روکنے کے لیے حکومتی اقدامات کوتسلی بخش قرار نہیں دیا جا سکتا۔انہوں نے کہا مردم شماری اور پولیوٹیموں پرحملے اور دہشت گردی کے دیگر واقعات قومی فرائض کی ادائیگی میں رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش ہے۔اس طرح کے ناپاک عزائم کو راہ کی رکاوٹ نہ بننے دیا جائے۔مردم شماری کا عمل ہر حال میں مکمل کیا جانا چاہیے۔آپریشن رد الفساد کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے اسی قوت کے ساتھ نیشنل ایکشن پلان پر بھی عمل درآمد ضروری ہے۔نیپ پر موثر عمل درآمد کیے بغیر آپریشن رد الفساد سے مطلوبہ نتائج کی توقع سعی لاحاصل کے سوا کچھ نہیں۔حکومت سیاسی ضرورتوں پر قومی سلامتی کو مقدم رکھے۔سیاسی حیثیت مضبوط کرنے کے لیے کالعدم جماعتوں کے کندھے استعمال کرنے کی بجائے قوم کی طرف ہاتھ بڑھایا جائے۔انہوں نے آرمی چیف سے مطالبہ کیا ہے کہ آپریشن رد الفساد کو رُخ کالعدم جماعتوں اور دہشت گردوں کے ان سہولت کاروں کی طرف موڑا جائے جو حکومتی صفوں میں بیٹھ کر دہشت گرد گروہوں کا دفاع کرنے میں مصروف ہیں۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری ، مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل ناصرشیرازی ،پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ مبارک موسوی اور دیگر مرکزی وصوبائی قائدین نے ساہیوال میں ایم ڈبلیوایم کے رہنما ڈاکٹر قاسم علی کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، ایم ڈبلیوایم قائدین نے صوبائی حکومت سے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے، بصورت دیگر شدید احتجاج کا عندیہ بھی دیا ہے ، تفصیلات کے مطابق صوبائی سیکریٹریٹ سے میڈیا کو جاری مذمتی بیان میں ایم ڈبلیوایم صوبہ پنجاب کے سیکریٹری جنرل علامہ سید مبارک علی موسوی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت دہشتگردوں کو لگام دینے میں ناکام ہو چکی ہے،پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان کی آڑ میں دہشتگردوں کی بجائے ہمارے پرامن کارکنان کو ہراساں کیا جا رہا ہے،دہشتگرد اور ان کے سہولت کار، فنانسر ،اور سیاسی سرپرستوں کو پنجاب میں مکمل آزادی حاصل ہے،وزیراعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب ساہیوال میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنک کے خلاف فوری نوٹس لیں، انہوں نے مزید کہاکہ ساہیوال کالعدم تکفیری جماعت کے دہشت گردوں کی آماجگاہ بن چکا ہے ، آئے دن شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات معمول بن چکے ہیں ، گذشتہ ماہ ڈاکٹر خالد بٹ اور ا ن کے فرزند ان سفاک دہشت گردوں کی بربریت کا نشانہ بننے تھے اور آج ایک اور اندہوناک سانحے میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنما ڈاکٹر قاسم علی کو دن دہاڑے بے دردی سے گولیوں سے بھون ڈالا گیا، علامہ مبارک موسوی نے صوبائی حکومت کو متنبہ کیا کہ اگرجلد از جلدشہید ڈاکٹر قاسم ، ڈاکٹر خالد بٹ اور انکے بیٹے کے قاتل گرفتار نہ ہوئے تو پنجاب بھر میں ہم سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہونگے۔علاوہ ازیں ایم ڈبلیوایم  کے قائدین نے شہید ڈاکٹر قاسم علی کے پسماندگان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین دکھ کی اس گھڑی میں ان کے غم میں برابر کی شریک ہے ، ایم ڈبلیوایم قاتلوں کے کیفرکردار تک پہنچوانے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھے گی ، خدا وند متعال شہید کے درجات کو بلند فرمائے اوران کے پسماندگان کو صبر جمیل عنایت فرمائے ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree