وحدت نیوز (قمبرشہدادکوٹ) صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل چوہدری اظھر حسن نے علامہ سید باقر عباس زیدی صوبائی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین سندھ کی ہدایت  پر ضلع قمبر شھدادکوٹ میں سابقہ ضلعی سیکرٹری جنرل، سابقہ ضلعی کابینہ اور علاقائی معززین سے تنظیمی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کرتے ہوئے ضلع قمبر شھدادکوٹ کی موجودہ صورتحال کے مدنظر باہمی رضامندی اور صوبائی سیکرٹری جنرل کی اجازت سے ایک عبوری انتظامی کمیٹی کا اعلان کیا جو کہ ایک ماہ میں یونٹس کی دستوری تنظیم نو مکمل کرکے پانچ ذوالحج تک صوبے کو ریکارڈ فراہم کرے گی اور صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی ضلع قمبر شھدادکوٹ کے الیکشن کا شیڈول دیں گے جو کے حتمی طور پر پندرہ ذوالحج تک ہوگا۔

یوں پندرہ ذوالحج تک ضلع قمبر شھدادکوٹ کی تنظیم نؤ مکمل ہو جائے گی - انشاءاللہ عبوری تنظیمی کمیٹی کے نام مندرجہ ذیل ہیں:1- مولانا محمد علی شر - کوآرڈینیٹر،2- مولانا سید اختر حسین نقوی - ممبر3- سید مجاہد حسین شاہ - ممبر4- زوار حبدار علی لغاری - ممبر،5- امیر حسین لغاری - ممبر، 6- مھر علی چانڈیو ممبر۔میٹنگ مین متفقہ طور پر یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ ماضی مین ضلع قمبر شھدادکوٹ کو تنظیمی طور پر دو حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا جو کہ آئندہ دستوری طور پر ایک ہی ضلع کھلائے گا۔

وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین ضلع پشاور کی تنظیم سازی کے سلسلے میں گذشتہ روز اجلاس جامعہ شہید عارف الحسینی میں منعقد ہوا۔ جس میں ضلع پشاور کے تنظیمی کارکنان نے شرکت کی۔ اجلاس میں مرکزی کوآرڈینیٹر تنظیم سازی ایم ڈبلیو ایم سید عدیل عباس زیدی، صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ وحید عباس کاظمی اور معاون صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی جلال حسین بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر اتفاق رائے سے ایم ڈبلیو ایم ضلع پشاور کی 8 رکنی ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی کی تشکیل دی گئی اور زاہد حسین کو ضلعی آرگنائزر جبکہ اورنگزیب علی کو ڈویژنل آرگنائزر منتخب کیا گیا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)  ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس لیاقت بلوچ کی زیر صدارت مرکزی سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات اسد عباس نقوی اورمرکزی ڈپٹی سیکریٹری سیاسیات سید محسن شہریارنے خصوصی شرکت کی، اس موقع پر اجلاس میں ملی یکجہتی کونسل کو مزید فعال بنانے اور دستوری ترامیم کےحوالےسےاہم گفتگو ہوئی، اجلاس میں لیاقت بلوچ، ثاقب اکبرنقوی ، علامہ عارف واحدی ودیگرشریک تھے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)  مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے مرکزی سیکرٹری جنرل محترمہ سیدہ زہرانقوی کی زیرصدارت ضلع اسلام آباد کی کابینہ کا اجلاس مرکزی آفس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں آئندہ کی فعالیت کے حوالے سے لائحہ عمل طے پایا،اس موقع پر ضلع اسلام آباد کے 5 رکنی آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان کیاگیا،جسمیں محترمہ اظہر ریاض ،محترمہ صابرہ سجاد،محترمہ روبینہ بی بی ،محترمہ عقیلہ بی بی اور محترمہ صباء بی بی شامل ہیں ۔ کمیٹی 3 ماہ میں ضلع بھر میں یونٹ سازی کرے گی اور پھر ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین ضلع اسلام آباد کی نئی سیکریٹری جنرل کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کی مرکزی رہنما محترمہ نرگس سجاد جعفری بھی موجود تھیں ۔

وحدت نیوز(مٹیاری) مجلس وحدت مسلمین ڈسٹرکٹ مٹیاری کا اہم اجلاس مرکزی امام بارگاہ ہالا میں ہوا۔ خصوصی شرکت علامہ دوست علی سعیدی ڈپٹی سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ نے کی۔اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین ڈسٹرکٹ مٹیاری کے سینئرکارکنان دوستوں اور ہمدردوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس میں مشترکہ رائے سے مجلس وحدت مسلمین ڈسٹرکٹ مٹیاری میں 2 ماہ کے لیے 8 رکنی آرگنائزنگ کمیٹی اور 5 رکنی رابطہ کمیٹی تشکیل دیدی گئی جو 2 ماہ کے دوران ڈسٹرکٹ مٹیاری میں تنظیم سازی کریگی، 2 ماہ کے دوران کمیٹی کا ہر رکن کم سے کم 5 یونٹ قائم کریگا، 2 ماہ پورے ہونے کے بعد مجلس وحدت مسلمین ڈسٹرکٹ مٹیاری کا شوریٰ کا اجلاس بلایا جاےگا جس میں مجلس وحدت مسلمین ڈسٹرکٹ مٹیاری کا سیکرٹری جنرل کا انتخاب کیا جائےگا۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین پاکستان کی جانب سے،ضلع شرقی کی خواہران کے ساتھ ایک تفصیلی  نشست اور میٹنگ ہوئی، جسمیں مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین کراچی ضلع شرقی کی بنیاد رکھی گئی۔ میٹنگ کا باقائدہ آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے کیا گیا، جسکے بعد مجلسِ وحدت مسلمین  شعبہ خواتین پاکستان کی جنرل سیکرٹری خواہر زہرہ نقوی نے خطاب کیا اور مجلسِ وحدت مسلمین کے اغراض و مقاصد سے مفصل طور پہ آگاہ کیااورکہا کہ  بافضلِ خدا و محمد(ص) و اہلبیتِ کرام(ع)، آپ تمام خواتین اپنے اپنے مقام پر راہِ حق میں مصروفِِ عمل ہیں۔جیسے مختلف چشمہِ فیض جاری و ساری ہیں۔اب انشاء اللہ تمام چشمہِ فیض مل کر سمندر ہو جانے کی ضرورت ہے۔اب بطور تنظیم مل کر اپنی اپنی فعالیت اور فداکاری کو مزید بہتر سے بہترین کیطرف لے جانا ہے۔جسکے لئے ہمیں آپ تمام خواہران کی بطور تنظیمی ارکان آپکے ساتھ کی ضرورت ہے۔اور تمام خواہران کو تنظیم میں شمولیت کی دعوت دی،جیسے ان معزز خواہران نے قبول کیااور ملک و ملت کےلئے ہر طرح سے میدانِ عمل میں ساتھ دینے کیلئے بھر پور آمادگی ظاہر کی۔ خواہر فرح اور خواہر نجف کو ضلع شرقی کے  سیٹ آپ  کومکمل کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے،مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین پاکستان کی جانب سے جنرل سیکرٹری خواہر زہرہ نقوی نے تمام خواہران کا شکریہ ادا کیا۔اور ملک و ملتِ تشیع کی ترقی کےلئے اجتماعی دعا کیساتھ نشست کا اختتام ہوا۔

Page 1 of 2

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree