وحدت نیوز(کوئٹہ ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما اور ممبر بلوچستان اسمبلی آغا محمدرضا نے کہا کہ قوموں کی ترقی کا راز تعلیم کے حصول میں مضمر ہے ، الیکشن مہم کے دوران کئے گئے وعدوں کو ایک ایک کرکے اپنی استطاعت کے مطابق پورا کر رہے ہیں۔ بلوچستان یونیورسٹی علمدار روڈ کیمپس کا قیام اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ ان خیالات کا اظہار بلوچستان اسمبلی کے منتخب رکن سید محمد رضا (آغا رضا) نے جامعہ بلوچستان یونیورسٹی علمدار کیپمس کی تقریب سنگ بنیادسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس عظیم الشان درسگاہ کا سنگ بنیاد رکھنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے اور یہ میرا خواب کا پورا ہونا ہے۔ میرے لئے خدمت سیاست سے بڑھ کر حیثیت رکھتی ہے اور دوستوں سے بھی گزارش کرتا ہوں کہ عوامی خدمت کے اس سفر میں میرے شانہ بشانہ کام کریں۔ جامعہ بلوچستان علمدار کیمپس کے قیام سے کوئٹہ شہر کے طلباء مستفید ہونگے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ علمدار کیمپس کے قیام کے سلسلے میں وہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں خصوصاً وزیر اعلیٰ بلوچستان کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے اس سلسلے میں اپنا کردار بر وقت ادا کیا اور تعلیم دوستی کا ثبوت دیا۔ علمدار کیمپس کے افتتاحی تقریب میں علاقہ عمائدین، کونسلرز، کوئٹہ یکجہتی کونسل کے ممبران، تعلیمی اداروں کے سربراہان اور اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کیں۔ شرکاء نے علمدار کیمپس کے قیام کو خوش آئند قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ علاقہ ایم پی اے عوام سے کئے گئے وعدے اسی طرح پوری کرتے رہینگے۔ تقریب کے اختتام پر ایم پی اے آغا رضا نے ہزارہ ٹاون میں بھی ایک اور کیمپس کے افتتاح کی نوید سنائی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree