وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے میڈیا سیل سے جاری شدہ بیان میں مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ کے ڈویژنل سیکریٹری جنرل عباس علی نے تعلیم کو انسان کی تکمیل اور معاشرے کی خوشحالی کاذریعہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نئی نسل کے روشن مستقبل کو یقینی بنانے کیلئے تعلیم کے شعبہ کو اولین ترجیح دینی ہوگی۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے سیکریٹری جنرل عباس علی نے کیا، انہوں نے کہا کہ تعلیم پر توجہ دے کر ہی ترقی کی منازل طے کی جاسکتی ہے۔ تعلیم ہر انسان کا بنیادی حق ہے اور کسی بھی شخص کو اس سے محروم رکھنا اس کی حق تلفی کے مترادف ہوگی۔ کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ مستحقین کے حقوق پامال کرے، تعلیم کے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء آغا رضا نے کوئٹہ میں اسکول اور یونیورسٹی کے قیام کیلئے جدو جہد کئے اور بلآخر انہوں نے علمدار روڈ کے علاقے میںانکا قیام ممکن بنایا، جو جلد ہی طلباء کیلئے کھول دیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا نصب العین بلا تفریق رنگ و نسل ، مذہب عوام کی خدمت کرنا ہے۔ ہم نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے ، ہمیں عوام کے مفادات عزیز ہیں نفرت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت تعلیم کے شعبے میں مختص فنڈ میں غیر معمولی اضافہ کرنے کے ساتھ تعلیمی اداروں نظم و ضبط بہتر بنانے، تعلیمی ماحول کے ساتھ ساتھ تدریس کے عمل کو با معنی اور مثبت بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے۔بلوچستان کو خوشحال ، ترقی یافتہ بنانے کیلئے ہمارا وژن پڑھا لکھا بلوچستان ہونا چاہئے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء و رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا نے کہا ہے کہ ہزارہ قوم کی ترقی اور بقاء ہماری منزل اور سیاست کا محور ہے۔ ہاؤسنگ اسکیم سمیت جدید طرز کے پارک بنانے کیلئے اقدامات آخری مراحل میں ہیں۔ بہت جلد ان اسکیمات پر کام شروع کیا جائے گا۔ ہزارہ قوم باشعور اور باریک بین قوم ہے، اچھے اور برے میں تمیز کرنا اچھی طرح جانتی ہے۔ زائرین کے آمد و رفت اور انہیں دائمی سطح پر سکیورٹی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے جلد وزیراعلٰی بلوچستان سے ملاقات متوقع ہے۔ ملاقات میں شیعہ ہزارہ قوم کو درپیش تمام مسائل و مشکلات کے امور پر تفصیلی گفتگو ہوگی۔ جس میں شہیدہ سحر بتول کیس کی سماعت فوجی عدالت میں کرانے کی سفارش وزیراعلٰی بلوچستان اور متعلق محکمہ داخلہ سے کی جائے گی۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کوئٹہ ڈویژن کے میڈیا سیل سے جاری کردہ بیان میں رکن بلوچستان اسمبلی آغا سید محمد رضا نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی کمزور خارجہ پالیسی کی وجہ سے پاکستان آج تنہائی کا شکار ہے ۔ پاکستان کو ایک مستقل وزیر خارجہ کی ضرورت ہے۔ امریکی صدر اوبامہ کا دورہ بھارت پاکستان کی کمزور خارجہ پالیسی ہے۔ پاکستان نے امریکہ کو پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں ہندوستان کے کردار کے حوالے سے شواہد فراہم کر دیے ہیں۔ پاکستان سے اچھے تعلقات رکھنا امریکہ کے لیے ضروری ہے کیونکہ افغانستان میں امن و استحکام اسلام آباد کے ذریعے جاتا ہے اس لیے امریکہ کا لب و لہجہ ماضی کے برعکس مختلف نظر آرہا ہے ۔پاکستان کی خارجہ پالیسی میں ناکامی کی وجہ مستقل وزیر خارجہ کا نہ ہونا ہے۔

 

ان کا مذید کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کا شکار بھی ہے اس کے باوجود اس کو ہم دنیا تک اپنا نقطہ نظرمثبت طور پر نہیں پہنچا رہے ہیں۔ صدر اوبامہ بھارت کا دورہ کمزوری کی صورتحال میں کر رہے ہیں وہ داخلی معاملات میں ناکام ہوچکے ہیں۔ اس لیے خارجہ پالیسی میں کوئی کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ صدراوبامہ کا محور پاکستان اور چین دونوں ہیں۔ امریکہ بھارت کو چین کے مقابل لانے کے لیے تیار کررہا ہے۔ بھارت کے لیے نمبر ون مسئلہ ابھی بھی پاکستان ہے۔ بھارت ایک تنگ نظر ملک ہے وہ پاکستان کو خوشحال اور مستحکم ملک نہیں دیکھنا چاہتا۔ سلامتی کونسل میں مستقل نشستوں پر اسلامی ریاستوں کی نمائندگی ہونی چاہیے۔ بھارت اور اسرائیل کی دوستی اسلام دشمنی پر ہورہی ہے۔ بھارت سے کوئی بھی پڑوسی ملک محفوظ نہیں ہے۔ کشمیری ہندوستان کے ظلم کے سامنے ہمت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ افغانستان میں خرابی کا ذمہ دار امریکہ ہے اور اسے یہ ذمہ داری قبول کرنا ہوگی۔ امریکہ کی افغان جنگ کی حمایت کے نتیجے میں پاکستان غیر محفوظ ہوگیا ہے۔ پاکستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانے امریکہ اور بھارت میں بنائے ہیں۔ اب ہماری قوم اور ہماری فوج دہشت گردی کے خلاف لڑ رہے ہیں۔ نیشنل ایکشن پلان پر موثر طریقے سے عمل در آمد کیا جائے ۔ اگر نیشنل ایکشن پلان کے راستے میں رکاوٹ کھڑی کی گئی تو سانحہ پشاور سے بھی بڑا واقعہ رونما ہوسکتا ہے۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا دائرہ وسیع کیا جائے تاکہ کوئی بھی دہشت گرد نہ بچ سکے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree