وحدت نیوز (اسلام آباد) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ ، سابق صدر پاکستان اور چیف آف آرمی اسٹاف سید پرویز مشرف کا مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصر شیرازی ایڈوکیٹ کی گمشدگی اور کئی دن گزرنے کے باوجود عدم بازیابی پر اظہار تشویش،ناصر شیرازی کے اغوا کو کئی دن گزر جانے کے باوجود بازیاب نہ کروانے سے حکمرانوں کی عوامی مسائل میں دلچسپی کا پول کھل گیا ہے،آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں سید پرویز مشرف نے کہا کہ حکمران اقتدار بچانے میں مصروف ہیں جبکہ عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے،حکمرانوں کے اس روئیے کی شدید مذمت کرتے ہیں، انہیں یہ شرمناک رویہ ترک کرنا چاہیئے،انہوں نے مذید کہا کہ پریشانی کی اس گھڑی میں  ناصر شیرازی کے اہل خانہ اور مجلس وحدت مسلمین کے ساتھ دل و جان سے کھڑے ہیں،حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ناصر شیرازی کی فوری بازیابی کے لئے خاطر خواہ اقدامات کئے جائیں،ناصر شیرازی کو بازیاب کروا کر انہیں اغوا کرنے والوں کو عبرت ناک سزا دی جائے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹیوٹر پراپنے ایک پیغام میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سیدناصرعباس شیرازی ایڈوکیٹ  کے لاہور سے سادہ لباس سکیورٹی اہلکاروں کے ہاتھوں اغواء کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، اپنے بیان میں انہوں نے ناصرشیرازی ایڈوکیٹ کے اغواءپر پنجاب حکومت کی خاموشی کو مجرمانہ فعل قرار دیا ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ ناصر شیرازی کو فوری طور پر بازیاب کرایا جائے تاکہ ان کے اہل خانہ اور جماعت کے اضطراب کا خاتمہ ہو۔

وحدت نیوز(لیہ) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری تنظیم سازی سید عدیل عباس زیدی نے کہا ہے کہ سانحہ پاراچنار کے بعد نواز شریف حق حکمرانی کھو چکے ہیں، آرمی چیف نے مظلومین کی دادرسی کرکے قوم کے دل جیت لئے، دہشتگردی کا خاتمہ اس وقت تک ممکن نہیں جب تک دہشتگردوں کے سہولت کار اقتدار میں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع لیہ کے علاقہ چوک اعظم میں سانحہ پاراچنار کیخلاف احتجاج کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔ احتجاجی مظاہرے آل پاکستان مسلم لیگ جنوبی پنجاب کے رہنماء چوہدری شاہد، پاکستان عوامی تحریک کے ضلعی رہنماء محمد شاہد آرائیں، پیپلزپارٹی کے رہنماء محمد فیاض ایڈووکیٹ اور چوک اعظم شہری اتحاد کے صدر عمر شاکر نے بھی خطاب کیا اور سانحہ پاراچنار کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

وحد نیوز (لیہ) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری تنظیم سازی سید عدیل عباس زیدی سے آل پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی صدر چوہدری شاہد محمود، جنوبی پنجاب کے رہنماء چوہدری محمد ثاقب اور جہانگیر خان نے ملاقات کی۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی رہنماء ڈاکٹر ناصر علی جعفری بھی موجود تھے۔ لیہ میں ہونے والی اس ملاقات میں ملکی حالات، بالخصوص جنوبی پنجاب کی سیاسی صورتحال اور آئندہ انتخابات کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ دونوں جماعتوں کے مابین پاکستان کو دہشتگردی، کرپشن سے پاک کرنے کیلئے موثر آواز بلند کرنے کے حوالے سے اتفاق پایا گیا۔ عدیل عباس زیدی نے اے پی ایم ایل کے وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز پاکستان اس وقت نازک دور سے گزر رہا ہے، دہشتگردی کیساتھ ساتھ کرپشن کے ناسور کے ہمارے وطن کو ترقی سے روک رکھا ہے، حکمرانوں کا رویہ ملک و قوم کیلئے انتہائی نقصان دہ ہے۔ مجلس وحدت مسلمین دہشتگردی اور کرپشن کیخلاف روز اول سے میدان عمل میں ہے، محب وطن قوتوں کو پاکستان بچانے کیلئے اپنا رول ادا کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ جنرل (ر) راحیل شریف کی جانب سے سعودی اتحاد کی سربراہی سنبھالنا عالم اسلام کے مفاد میں نہیں، یہ اقدام پاکستان کو تنہاء کرسکتا ہے، آل پاکستان مسلم لیگ کی قیادت اس حوالے سے  حکومت پر اپنا موقف واضح کرے اور پاکستان کو اس متنازعہ اتحاد سے علیحدہ رکھنے کیلئے آواز بلند کرے۔ اس موقع پر اے پی ایم ایل کے مرکزی رہنماء چوہدری شاہد محمود نے کہا کہ ہماری مرکزی قیادت نے محب وطن جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کرنے کیلئے کوششیں شروع کی ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ مجلس وحدت مسلمین ایک محب وطن اور عوام کا درد رکھنے والی جماعت ہے، لہذا ایم ڈبلیو ایم کو بھی مرکزی سطح پر اس اتحاد میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ آئندہ انتخابات میں یہ محب وطن قوتیں ایک پلیٹ فارم سے میدان میں آئیں اور موجودہ کرپٹ اور ظالم حکمرانوں سے نجات حاصل کی جاسکے۔ اس موقع پر عدیل عباس نے کہا کہ مرکزی قیادت کے حکم کے مطابق ہی ہم جنوبی پنجاب میں سیاسی حکمت عملی اور آئندہ انتخابات کے حوالے سے کوئی فیصلہ کریں گے۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے نمائندہ وفد نے شرکت کی وفد میں صوبائی سیکریٹری سیاسیات برادر حسن رضا کاظمی، صوبائی سیکریٹری تنظیم سازی مولانا سید نیاز حسین بخاری شامل تھے۔اجلاس میں پاکستان نیشنل مسلم لیگ، پاکستان عوامی تحریک، سنی اتحاد کونسل، تحریک انصاف، عزاداری کونسل پنجاب، پاکستان مسلم لیگ ج، پاکستان مزدور محاذ سمیت مختلف سیاسی و سماجی جماعتوں نے شرکت کی اجلاس میں ملک میں جاری صورتحال کا جائزہ لیاگیااور پاکستان کی سیاسی صورتحال، آپریشن ردالفساد، اور قومی مسائل سے متعلق گفتگو کی گئی۔

آل پاکستان مسلم لیگ نے آئندہ انتخابات کے حوالے سے بننےوالےاتحاد میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کو باضابطہ دعوت دی جس پر صوبائی سیکریٹری سیاسیات برادر حسن رضا کاظمی نے خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کےمجلس وحدت مسلمین ایک قومی سیاسی جماعت  ہے جس کے تمام فیصلے اعلیٰ اختیاراتی ادارے کرتے ہیں اس حوالے سے مجلس وحدت مسلمین اپنے اداروں کے فیصلے کے مطابق اپنى حكمت عملى اور ترجيحات كا تعين كرکے مناسب وقت پر اعلان كريگى۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) پاکستان کے سابق صدر مملکت اور آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ شہریوں کو مذہبی رسومات کی آزادی کی فراہمی اور دوران عبادت ان کی بھرپور حفاظت یقینی بنانا ریاست کا فرض ہے، بدعنوانی میں ملوث اور داخلی بحرانوں سے دوچار حکومت نے شہریوں کو شرپسند عناصر کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا، پولیس اور ایف سی سے سیاسی کارکنان کے خلاف کریک ڈاؤن کی بجائے امن و امان برقرار رکھنے کا کام لیا جاتا تو شاید یہ سانحہ رونما نہ ہوتا، پولیس کو سیاسی مقاصد اور مفادات کیلئے استعمال کرنا ماورائے آئین اقدام ہے، حکومت کی اس مجرمانہ روش نے شہریوں اور شہروں کو غیر محفوظ کر دیا ہے، ہم غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے سانحہ کراچی پر اپنے شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پر زور دیا کہ شرپسند عناصر کو فوری کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ وہ اے پی ایم ایل کے قائدین اور کارکنان سے فون پر گفتگو کر رہے تھے۔ پرویز مشرف نے مزید کہا کہ شہر قائد میں مجلس عزا پر شرپسند عناصر کی شدید فائرنگ کے نتیجہ میں چار قریبی عزیزوں سمیت پانچ قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ایک بڑا سانحہ ہے، امن و امان کی بحالی وفاقی اور سندھ کی صوبائی حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست کیوں نہیں، حکمرانوں کا شرپسندوں کی سرکوبی پر فوکس کرنے کی بجائے سیاسی قوتوں کے ساتھ محاذ کھولنا ناقابل فہم ہے۔

Page 1 of 2

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree