وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکرٹری سیاسیات علی حسین نقوی نے کہا ہے کہ باہمی اتفاق و اتحاد اور خوف کی فضاء توڑنے سے دہشتگردی کو شکست دی جا سکتی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی پولٹیکل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علی حسین نقوی نے کہا کہ اس وقت دشمن مختلف طریقوں سے قوم کو تقسیم کرنے پر تلا ہوا ہے، کبھی فرقہ واریت کے ذریعے اور کبھی لسانیت کی بنیاد پر، ہمیں ان تمام چیزوں کا ادراک کرنا ہوگا اور دشمن کو پہچاننا ہوگا۔ آپریشن ردالفساد کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہم اس کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، اس کے ذریعے دہشتگردی اور تکفریت کو منطقی انجام تک پہنچانے کی امید رکھتے ہیں، یہ بھی امید کرتے ہیں کہ اچھے اور برے دہشتگردوں کی تمیز کو بالائے طاق رکھ کر آپریشن کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت دہشتگرد عناصر کو جڑ سے اکھاڑنے کا وقت ہے، ملکی حالات اس وقت اختلافات کے متقاضی نہیں ہیں، سیاسی اختلافات اپنی جگہ قائم دائم رہیں گے، لیکن ہم آپریشن ردالفساد، فوجی عدالتوں کی بحالی اور فاٹا ریفارمز کے حوالے سے حکومتی اقدامات کو سراہتے ہیں۔

وحدت نیوز (سہیون شریف) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ ضلع جامشورو کے زیر اہتمام درگاہ شریف حضرت لعل شہباز قلندر میں تحفظ مزارات  اولیاء اللہ کانفرنس رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان آغا رضا نے کہا کہ پاکستان میں داعش کی سرگرمیاں بڑھتی جارہی ہے،سیہون میں دہشتگردی سے عوام میں تفرقہ ڈالنے کی کوشش کی گئی،ملک میں فرقہ واریت کی کوئی گنجائش نہیں، ملک میں سب سے زیادہ ملت جعفریہ کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا۔حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرے ناکہ عوام کی مشکلات میں اضافہ کا سبب بنے،دہشت گردی اسکول مزارات اور بازار بند کرنے سے نہیں بلکہ دہشت گردوں کی پھانسی سے ختم ہوگی، اولیاء اللہ کے مزارات امن کے مراکز ہیں، یہاں دہشت گردی کرنے والے پاکستان کے دشمن ہیں، اسلام کے دشمن ہیں، ان کا قلع قمع کرنے کیلئے ضروری ہے آپریشن رد فساد کا دائرہ ان عناصر کی جانب بھی بڑھایا جائے کہ جن کو ضیائی اسٹیبلشمنٹ نے اپنے مفادات کے لئے پالا تھا، آج ان سے چھٹکارا حاصل کئے بغیر آریشن رد فساد کی کامیابی ممکن نہیں، کوئٹہ کے شہداء کے خانوادے سیہون شریف دھماکے کے شہداء کے ساتھ ہیں۔صوبائی حکومت عوام سے مخلص نہیں، سانحہ سیہون کے بعد صوبہ میں مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائے۔

وحدت نیوز (سہیون شریف) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ ضلع جامشورو کے زیر اہتمام درگاہ شریف حضرت لعل شہباز قلندر میں تحفظ مزارات  اولیاء اللہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہ ملک میں دہشتگردی کا خاتمہ ملک دشمن تکفیری دہشتگردوں سہولت کاروں کو بلاتاخیرسزائیں دیئے بغیر ممکن نہیں ۔

انہوں نے کہا کے مٹھی بھر دہشتگرد حکمرانوں کی سر پرستی میں اپنے عزائم جاری رکھے ہوئے ہیں لعل شہباز قلندر کے مزار پر دہشتگردی کرنے والے وہی یذیدی ہیں جنہوں نے شام ،عراق، میں آل رسول علیہ السلام سمیت پاکستان میں اولیا ء اللہ کے مزارات کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومت بخوبی آگاہ ہے کہ کن کن مدارس میں یہ دہشتگرد تربیت ہارہے ہیں ملک میں نیشنل ایکشن پلان ایک مزاق بنتا جارہا ہے سندھ سمیت پورے ملک میں دہشتگردی کے خلاف عوام کی نگاہیں افواج پاکستان کی جانب ہیں۔

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ لاہور میں ایک اور دہشتگردی کا واقعہ پنجاب حکومت کی جانب سے دہشتگردوں کو پالنے کا تحفہ ہے، پنجاب حکومت دہشتگردوں کی سرپرست بننے کی بجائے پاکستانی عوام کی سرپرست بنے، سانحہ چیئرنگ کراس کے بعد ڈیفنس میں ہونے والا واقعہ پنجاب حکومت کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے، یہ دہشتگرد کسی کے دوست نہیں ہیں، علامہ اقتدار نقوی نے پاک فوج کی طرف سے دہشت گردی کے خلاف آپریشن ردالفساد کے فیصلہ کو لائق تحسین قرار دیتے ہوئے اسے حالات کے عین متقاضی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی سرکوبی کے لیے پاک فوج کے موثر اقدامات عوامی خواہشات کی ترجمانی کرتے ہیں۔ دہشت گردی کے خاتمے میں اگر حکومت کی طرف سے سنجیدہ اقدامات کیے جاتے تو آج ملک کو اتنے سانحات نہ دیکھنے پڑتے۔ شرپسندوں کے خلاف آپریشن میں رینجرز کو مکمل اختیار دیے جانے چاہیے تا کہ سیاسی دباؤ سمیت کوئی بھی بیرونی مداخلت ان پر اثرانداز نہ ہوسکے۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف فوج کے عزم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن ردالفساد مطلوبہ نتائج کے حصول تک جاری رہنا چاہیے، تا کہ وطن عزیز دہشت گردی کی لعنت سے پاک ہو سکے۔ ماضی میں اچھے برے طالبان کے نام پر منفی قوتوں کی سرپرستی کی گئی جس کے نقصانات پوری قوم کو اٹھانا پڑے۔ آرمی چیف کی طرف سے بلاتفریق آپریشن کا اعلان اس لحاظ سے خوش آئند ہے کہ اس میں کسی بھی ملک دشمن قوت کے لیے کوئی نرم گوشہ نہیں۔ پنجاب سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں مذکورہ آپریشن کے نتائج یقینا حوصلہ افزاء ہوں گے۔ نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر عمل آپریشن رد الفساد کی کامیابی کی ضمانت سمجھا جائے گا۔ انہوں نے کہا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔

وحدت نیوز(بھکر) مجلس وحدت مسلمین ضلع بھکر کے سیکرٹری جنرل سفیر حسین شہانی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پاک فوج کا ضرب عضب آپریشن کی کامیابی کے بعد آپریشن ردالفساد ملکی سلامتی، عوام کے جان مال کے تحفظ اور بدامنی ختم کرنے میں نہایت مفید ثابت ہو گا۔ پہلی بار اس بڑے آپریشن میں بری فوج، پاک فضائیہ، بحریہ، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا بھی شامل ہونا ایک بہترین حکمت عملی ہے، مجلس وحدت مسلمین مطالبہ کرتی ہے کہ آپریشن کا مقصد نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد اور بلاتفریق دہشت گردی کا خاتمہ ہو نا چاہیے، دہشت گردی کو ہمیشہ کے لیے جڑ سے اکھاڑ کر پھینکا جائے۔ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے سب سے پہلے پنجاب میں آپریشن کیلئے آواز بلند کی اور ہر فورم پر مظلوم کی حمایت کا علان کیا، چاہیے ظالم کتنا طاقتور کیوں نہ ہو اسکو کیفر کردار تک پہنچانے میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان اپنا کردار ادا کرتی رہیگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وطن عزیز سے دہشت گردی جیسی لعنت کو ختم کرنے کے لئے ردالفساد جیسا آپریشن معانی خیز ہے۔ وطن عزیز کو دہشت گردی، بارود و اسلحہ سے بالکل پاک کیا جائے تاکہ آنے والی نسلیں امن اور سکون سے زندگی بسر کر سکیں، پاک فوج کی جرات و بہادری کو مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور پاکستان سے باہر سکونت رکنے والے کروڑوں کارکنان خراج تحسین پیش کرتے ہیں، مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے ہر فورم پر دہشت گردوں کو بے نقاب کیا ہے اور ہر جگہ پر وطن کی حفاظت کے لیے خون کا نذرانہ دیا ہے، اب خدا کا انتقام ہے کہ دہشت گردوں کے سروں پر موت آن پہنچی ہے۔ مجلس وحدت مسلمین آپریشن ردالفساد کی مکمل حمایت کرتی ہے۔

وحدت نیوز(لیہ) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری تنظیم سازی سید عدیل عباس زیدی نے پاک فوج کی جانب سے دہشتگردوں کیخلاف آپریشن ’’ردالفساد‘‘ شروع کرنے کے اعلان کو انتہائی خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ آپریشن آخری دہشتگرد کے خاتمہ تک جاری رہنا چاہیے، وطن عزیز پاکستان میں پائیدار امن کیلئے پوری قوم کو متحد ہونا ہوگا۔ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی سرکوبی کے لئے پاک فوج کے موثر اقدامات عوامی خواہشات کی ترجمانی کرتے ہیں۔ دہشت گردی کے خاتمے میں اگر حکومت کی طرف سے سنجیدہ اقدامات کئے جاتے تو آج ملک کو اتنے سانحات نہ دیکھنے پڑتے۔ شرپسندوں کے خلاف آپریشن میں رینجرز کو مکمل اختیار دیئے جانے چاہیے، تاکہ سیاسی دباؤ سمیت کوئی بھی بیرونی مداخلت ان پر اثر انداز نہ ہوسکے۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف فوج کے عزم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن ردالفساد مطلوبہ نتائج کے حصول تک جاری رہنا چاہیے، تاکہ وطن عزیز دہشت گردی کی لعنت سے پاک ہوسکے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگرد انسانیت کے دشمن ہیں اور سکیورٹی فورسز کے جن باہمت اہلکاروں نے دہشتگردوں سے لڑ کر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے، پوری قوم کو ان پر فخر ہے، مجلس وحدت مسلمین دہشتگردی کے خلاف مہم میں سکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ ہے۔

Page 1 of 2

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree