وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کا ہنگامی اجلاس وحدت ہاوس انچولی مں منعقد کیا گیا اجلاس کی صدارت ڈویژنل سیکرٹری جنرل حسن ہاشمی نے کی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حسن ہاشمی کا کہناتھا کہ نیشنل ایکشن پلان صرف سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جارہاہے، شہر قائد میں آپریشن کرنے والے بتائیں 2013سے 2015 تک ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد کو قتل کیا گیا مگر ان کے قاتل آج بھی آزاد گھوم رہے ہیں ،قانون نافذ کرنے والے ادارے کہتے ہیں ان کے خلاف کاروائی کی گئی ہے تو اب تک ان کو منظر عام پر کیوں نہیں لایا گیا ،کیوں ملت جعفریہ کو آگاہ نہیں کیا جارہا ،اجلاس میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ مبشر حسن ، ،مولانا علی انوار،علی حسین نقوی و دیگر بھی موجود تھے ۔

حسن ہاشمی کاکہنا تھا کہ شہر قائد میں اہل تشیع مکتب فکر کی عظیم اور جلیل القدرشخصیات کو بے دردی سے نشانہ بنایا گیا،پروفیسرسبط جعفرہوں یا، علامہ آغا آفتاب، علامہ دیدار جلبانی ہوں یا شہید صفدرعباس، مسجد حیدری ہویا امام بارگاہ علی رضاؑ ،جلوس عاشورہ ہو یا جلوس اربعین ان تمام سانحات کے نتیجے میں نا فقط ان شہداء کے ہزاروں ورثاء، بچے ، بیوائیں ، والدین متاثر ہو ئے بلکہ پوری پاکستانی قوم بالعموم اور ملت تشیع بالخصوص شدید بحران کا شکار ہوئی، اپنے اپنے شعبوں کے ماہرین ان سفاک دہشت گردوں کی اندھادھند گولیوں کا نشانہ بنے ۔

انہوں نے کہا کہ آرمی پبلک اسکول کے سانحے کے بعد تشکیل کردہ نیشنل ایکشن پلان اور جاری آپریشن ضرب عضب سے ملت تشیع کو امید وابستہ تھی کہ اب ہمارے شہداء کے ورثاء کو بھی انصاف میسر آئے گا، ہمارے پیاروں کے قاتل بھی تختہ دار تک پہنچیں گے،ہمارے شہداء کے ماؤں کے دھکتے کیلجوں کو بھی ٹھنڈک ملے گی لیکن دو برس گذرجانے کے باوجود اب تک کسی ایک قاتل کو بھی کیفر کردار تک نہ پہنچایا گیا، حسن ہاشمی نے کورکمانڈرکراچی ، ڈی جی رینجرز اور آئی جی پولیس سے مطالبہ کیا کہ ملت جعفریہ کے معززین، تاجروں ، وکلاء ،علماء اور اساتذہ کے قتل عام میں ملوث دہشت گردوں کے حوالے سے ملت جعفریہ کو اعتماد میں لیا جائے ، تاکہ ملت میں پائی جانے والی سراسیمگی کی کیفیت کا خاتمہ ممکن ہو۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے میڈیا سیل سے جاری شدہ بیان میں کونسلرعباس علی عوام کو پانی کی اہمیت کا احساس دلاتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اللہ تعالیٰ کے اس نعمت کیلئے شکر گزار ہونا چاہئے ہمارے ملک میں ایسے شہر بھی ہیں جہاں پینے کا صاف پانی بھی دستیاب نہیں وہاں کے لوگوں میں سے جہاں بعض لوگ پانی خرید کر استعمال کرتے ہیں وہی بعض لوگوں کو گندہ پانی ہی پینا پڑتا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ سردیوں میں چونکہ پانی فریواں ہوتا ہے تو بعض لوگ اسکا نا جائز استعمال کرتے ہوئے اسے بہا دیتے ہیں جس سے ایک طرف پانی کے بہاو سے سڑک پر بہت سے مشکلات کا سامنا ہوتا ہے اور دوسری طرف پانی ضائع ہوتا ہے جو کہ ایک عقلمندانہ فعل نظر نہیں آتا جبکہ اگر ہم اسے ضائع ہونے کے بجائے اسے زخیرہ کرے تو گرمیوں میں ہمیں اسکی کمی کا سامنا نہیں ہوگا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ عوام کی ذمہ داری بنتی ہے کہ اس بات کا وہ بخود جائزہ لے اور پانی ضائع ہونے سے روکھے اس طرح مستقبل میں پیش آنے والی پانی کی قلت سے بچا جا سکتا ہے، جس کا فائدہ الٹ کر عوام کی طرف ہی آئے گا۔ اللہ تعالیٰ کا ہمیں پانی جیسے نعمت سے نوازنا ہمارے دانشمندی کا امتحان بھی ہوسکتا ہے لہٰذا پانی زخیرہ کرکے آئیندہ استعمال کیا جائے تو بہتر رہے گا۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن سے جا ری کر دہ بیان ڈویژنل ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ ولایت حسین جعفری نے کہا ہے کہ آج ہمارے ذوال کی بڑی وجہ کر پشن اور بد عنوانی ہے جب معاشرے کا کم و بیش ہر فرد خود غر ضی اور مفاد پر ستی کا رویہ اپنا لے گا تو بلا آخر یہ معا شرہ اور اس کی منفی اور تخریبی اقدا ر خود ہمارے لیے تکلیف دے اور تباہ کن ہو جا ئینگے ، یہ معاشرہ رہنے سہنے کے اعتبار سے خود ہمارے لئے نا قابل بر داشت ہو جائے گا،کون سی ایسی اخلا قی بیماری ہے جو ہم میں مو جود نہیں۔ خود غر ضی ،بد عنوانی،حر ص و ہوس ،مفا د پر ستی ،عیاری اور چا لاکی بے عملی غر ض ساری اخلا قی برائیا ں ہم میں پائی جا تی ہیں۔ بد عنوانی اور رشوت ستانی ایک قبیح بیماری ہے لیکن یہ سر کاری ملازم سے لے کر سیاست دا نوں اور وزیروں میں دیکھ سکتے ہیں ،یہا ں تک کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور قانون ساز ادارے بھی اس سے مستثنی نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ فر د کی اخلاقی حالت کو سدھا رے بغیر محض قانون سا زی اور جمہوری ادا روں کی بحالی اور بالا دستی سے ہم اپنی قومی اور اجتماعی حالت کو تبدیل نہیں کر سکتے ،ظلم و استحصا ل اور طر ح طرح کے زمینی و آسمانی مصا ئب و آفات ایسے ہی معا شرے کے مقدر بنتے ہیں جہاں فر د کا کرداربگڑ جائے اور اعلی اخلاقی اقدار اور صفا ت سے محر وم ہوجا ئے ،آج ہمارے معاشرے کا وہ کونسا طبقہ ہے جو بلحاظ علم و تجر بہ اور بلا امتیاز رنگ و نسل و عقیدہ ایسے اخلاقی امرا ض میں گرفتارہیں کہ نہ اُن کا علم نا فع رہا اور نہ اُن کی کوشیشں نتیجہ خیز ہیں ،ہم دوسروں کا احتسا ب تو چاہتے ہیں لیکن خود اپنا احتسا ب کرنے کیلئے تیار نہیں ،اگر سو چنے اور تجریے کا انداز ایسا ہو جائے تو معا شرے کی عمومی صو رت حال یہ ہوجاتی ہے کہ سب ایک دوسرے کو مورد الزام ٹھہراتے ہیں اور ایک دوسرے پر انگلیاں اُٹھاتے ہیں لہذا ہمیں چا ےئے کہ قومی مفا د کو ذاتی مفاد پر قربان کردے اس ایثار و قربانی کے نتیجے میں رفتہ رفتہ معاشرے اور ملک کی حا لت سدھر تی جا ئے گی۔

وحدت نیوز (لاہور) مدارس جعفریہ پاکستان نے دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کے آپریشن ضرب عضب کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ آخری دہشت گرد کے خاتمہ تک آپریشن جاری رکھا جائے۔ مدارس جعفریہ پاکستان کا اجلاس لاہور میں ہوا جس کی صدارت علامہ سید حسین نجفی نے کی جب کہ مولانا حسنین عارف، مولانا ناظم رضا عترتی اور مولانا اقبال کامرانی نے خطاب کیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے علامہ حسنین عارف نے کہا کہ پاکستان میں داعش کے حامی میڈیا پر آ کر دہشت گردوں کی حمایت میں بیانات دے رہے ہیں لیکن حکومت اور سکیورٹی ایجنسیاں ان کے خلاف کسی قسم کی کارروائی سے گریزاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پشاور میں ہونے والا واقعہ اچانک نہیں ہوا بلکہ اس کے ڈانڈے اس روز سے ملتے ہیں جس دن پشاور میں داعش کے خیر مقدمی بینر لگائے گئے اور وال چاکنگ کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ طلباء کے قتل عام کا انداز عراق میں داعش کی کارروائیوں سے ملتا جلتا ہے۔ علامہ حسنین عارف نے کہا کہ آپریشن کو ملک کے دیگر علاقوں میں بھی پھیلایا جائے اور دہشت گردوں کے حامیوں کو بھی گرفتار کر کے سزا دی جائے تاکہ دہشت گردوں کو کسی بھی جگہ پر حمایت حاصل نہ ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ مدارس جعفریہ پاکستان پشاور میں ہونے والے قتل عام کی مذمت کرتے ہیں، اور ان کے ذمہ داروں کے خلاف بھرپور کارروائی کا کا مطالبہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو سرعام پھانسی دی جائے تاکہ وہ دوسرے دہشت گردوں کے لئے عبرت کا نشان بن سکیں۔ اجلاس کے آخر میں شہدائے پشاور کے لئے فاتحہ خوانی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔

وحدت نیوز (اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے شاہراہ ریشم پر ہونے والے ٹارگٹڈ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے گلگت بلتستان میں اتحاد مسلمین پر حملہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہراموش جانے والی گاڑی پر منظم حملہ اس بات کی دلیل ہے کہ گلگت بلتستان میں دہشت گردوں کا نیٹ ورک موجود ہے اور سکیورٹی ادارے خواب غفلت میں مزے لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملہ گلگت بلتستان میں موجود مذہبی ہم آہنگی کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہو سکتی ہے جسے تمام مکاتب فکر مل کر ناکام بنا دیں گے۔ حکومت اپنی پوزیشن واضح کر دے کہ بار بار کے امکانات ظاہر کرنے کے باوجود شاہراہ قراقرم پر دہشت گردی کے کامیاب منصوبے کیوں ہوئے ہیں۔ ہم آپریشن ضرب عضب کے آغاز میں ہی گلگت بلتستان کی نام نہاد حکومت اور سکیورٹی اداروں کو تلقین دیتے رہے ہیں کہ دہشتگرد اپنا رخ گلگت بلتستان کی طرف کر سکتے ہیں اور یہاں پر کاروائی ہو سکتی ہے کیونکہ یہاں دہشتگردوں کو محفوظ اور مضبوط پناہ گاہیں مل سکتی ہیں لیکن حکومت کو اپنی بدعنوانیوں سے فرصت نہیں ملی۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ واقعے میں ملوث افراد کا پیچھا کر کے انہیں سخت ترین سزا دی جائے اور صوبائی حکومت و وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں دہشتگرد عناصر کی پشت پناہی سے باز رہے۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ ہمارا مؤقف آج سچ ثابت ہوچکا ہے، ہم نے روز اول سے ہی طالبان سے مذاکرات کو شیطان سے مذاکرات قرار دیا تھا، وطن کو بچانے کے لئے دہشتگردوں کے خلاف ملک گیر آپریشن کرنا ہوگا، دہشت گردی کے خاتمے اور ملکی سلامتی کیلئے مجلس وحدت مسلمین کا ایک ایک کارکن فوج کے ساتھ ہے، نواز حکومت نے طالبان سے مذاکرات کی بدعت کو رواج دے کر ملک دشمنی کا ثبوت دیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں صوبائی دفتر میں منعقدہ اجلاس سے خطاب میں کیا۔ اجلاس میں صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ مختار امامی، علامہ حسن ہاشمی، علامہ علی انور، عبداللہ مطہری، عالم کربلائی، علی حسین نقوی سمیت دیگر رہنماء موجود تھے، اُن کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین نے ہمیشہ وطن کی سلامتی کی آواز کو بلند کیا اور یہ مطالبہ کیا کہ طالبان سے مذاکرات کے بجائے ان کے خلاف ملک گیر فوجی آپریشن کیا جائے، جنوبی پنجاب، بلوچستان اور سندھ میں پھیلے ہوئے تکفیری دہشت گردوں کے خلاف بھی آپریشن ضرب عضب کا آغاز کیا جائے،ملکی دفاع اور ظالم حکمرانوں سے نجات کے لئے قوم کو جلد منظم ہونا ہو گا۔

Page 1 of 2

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree