وحدت نیوز(اٹک) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین اٹک اور آئی ایس او طالبات کی جانب سے میلاد مسعود جناب فاطمة الزھرا س کا انعقاد ھوا جس سے محترمہ فائزہ بتول نے خطاب کیا ،ان کا کہنا تھا کہ کردار فاطمی و زینبی کی حامل خواتین اپنے ظاھری حجاب کے ساتھ ساتھ قلبی حجاب کا بھی خیال رکھتی ہیں اور اپنے باطن کو گناھوں سے پاک رکھنے کی کوشش کرتی ھیں ۔

انھوں نے کہا باعمل خواتین ہی مھدوی انقلاب کا راستہ ہموار کریں گی اور اپنے امام وقت کی سالاری میں زینبی کردار ادا کرتے ہوے دین مبین کی سربلندی کا باعث بنیں گی اس موقع پرمجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے فلاحی پراجیکٹ بیت زھراؑ میں سلائ سینٹر کا بھی افتتاح کیا گیا اس موقع پر مرکزی سیکرٹری شماریات محترمہ فرح دیبا نے ابتدائی مراحل میں جو امور انجام دیے جائیں گے ان کے بارے میں تفصیلات بیان کیں علاوہ ازیں بچیوں میں حجاب کی تشویق دلانے کے لیے حجاب کا مقابلہ رکھا گیا اور بہترین حجاب اوڑھنے والی بچیوں میں حجاب سیلیشز اور کارڈز تقسیم کیے گئے۔

وحدت نیوز (اٹک) ایام فاطمیہ کے سلسلے میںایم ڈبلیوایم شین باغ یونٹ کی جانب سے اٹک میں مجلس عزا کا انعقاد ھوا جس میں محترمہ فائزہ نقوی نے فضائل و مصائب جناب سیدہ فاطمة الزھرا س بیان کیے۔ بعد ازاں محترمہ زینب سجاول نے خطاب کیا اور کہا کہ حضرت زینب سلام اللہ علیھا نے دین اسلام کی تشہیر و حفاظت کے لیے لازوال قربانیاں دیں شھادت مولا حسین ع کے بعد اگر جناب زینب س کا جہاد نہ ہوتا تو آج کہیں اسلام کا نام و نشان نہ ہوتا۔

 نو فروری کو اسلام آباد میں منعقدہ چہلم مدافعین حرم حاج قاسم سلیمانی اور ابو مھدی المھندس میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ان شہداءکا ہم پر عظیم احسان ہے جنھوں نے ہمارے مقامات مقدسہ کی حفاظت میں طویل جہاد کیا اور جان کی قربانی دی ان عظیم شھداء کی یاد منانا ہمارے لیے باعث سعادت ہے اور ہماری فکری و معنوی تربیت کے لیے ضروری ہے۔ انھوں نے کہا کہ نو فروری کے دن چہلم شہدائے مدافعان ِ حرم میں زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنا کر شہداءکو خراج عقیدت پیش کریں۔

وحدت نیوز(اٹک) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین اٹک کی جانب سے 16 تا 20 محرم الحرام خمسہ مجالس عزا بعنوان “میزان الہی” کا انعقاد مکتب قرآن و اھلبیت میں کیا گیاان مجالس عزا سے محترمہ آمنہ نقوی نے خطاب کیا آخری مجلس عزا بعنوان یوم علی اصغرؑ و سکینہؑ بارگاہ حسینیہ میں منعقد ہوئی جس میں خواتین  اپنے شیر خوار بچوں اور کم سن بچیوں کے ساتھ شریک ہوئیں سبز پوشاک اور ماتھے پر سرخ پٹی باندھے بچوں اور بچیوں نے شہزادہ علی اصغر ؑ اور شہزادی سکینہ ؑ کو خراج تحسین پیش کیا ۔

محترمہ آمنہ نقوی نے خواتین سے تجدید عہد لیا کہ وہ اپنے شیر خوار بچوں اور اپنی بچیوں کی تربیت اس انداز میں کریں گی کہ امام وقت کے حضور ان کی قربانی پیش کر کے سرخرو ہو سکیں اپنے بچوں کو جناب اصغرؑ و بیبی سکینہؑ کے نام پر قربان کرنے کے لیے اور کربلا کی شیر دل خواتین کی سنت پر چلتے ہوے دین مبین کی سربلندی اور احیاء کی خاطر ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے آمادہ رہینگیں۔

وحدت نیوز(آرٹیکل) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع اٹک کی جانب سے خواتین کے لیے بعنوان امام عصر والزمان ؑ تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس  میں احکام بانوان ،احکام غسل میت و کفن ، تجوید القرآن اور خمس کے احکامات سے متعلق دروس کا اہتمام ہوا محترمہ آمنہ نقوی اور محترمہ ثمینہ غلام حسین نے تدریسی امور انجام دیے علاوہ ازیںامام زمان ع  کی پہچان و زمینہ سازی کے لیے بچوں میں کوئز اور آرٹ کمپیٹیشن کروایا گیا جس کے لیے ادارہ البصیرہ و ادارہ التنزیل نے بھی خصوصی تعاون کیا۔ امام العصر والزمان ع ورکشاپ میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اٹک کی طالبات نے بھی بھرپور شرکت کی۔

وحدت نیوز(اٹک) خداوند عالم ہم سے جو اجر رسالت چاہتا ہے وہ محبت و مودت اھلبیت علیھم السلام ہےمولا رضا علیہ سلام حرم مقدس میں نہ صرف مسلمان بلکہ غیر مسلم بھی کسب فیض کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری فلاح و بہبود محترمہ فرحانہ گلزیب نے ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین ضلع اٹک کے تحت منعقدہ میلاد مسعود امام علی رضا علیہ سلام سے خطاب کرتے ہوۓ کیا انھوں نے مزید کہا کہ آج امت مسلمہ کی کامیابی اسی میں ہے کہ وہ در اھلبیت علیھم السلام پر اپنا سر جھکا لے کہ جن کی محبت و مودت کو خدا نے واجب قرار دیا ہے۔

 علاوہ ازیں قائد شھید علامہ عارف حسین الحسینی کی برسی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے شھداء کی یاد کو زندہ رکھنا یہ ہمارا فریضہ ہے کہ ہم افکار شھید حسینیؒ کو گھر گھر پہنچائیں تاکہ ان کا مشن جاری و ساری رہے ہم شھید قائد کے پیغام رساں بنیں اور اس ملک میں ان کے آثار و افکار کو ملت کے ہر فرد تک پہنچائیں۔ انھوں نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے اکتیسویں برسی قائد شھید کی مناسبت سے پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں منعقد ہونے والی ناصران ولایت کانفرنس میں بھرپور شرکت کی تاکید کی۔

وحدت نیوز(اٹک) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجا ناصر عباس جعفری حفظ الله نے ضلع اٹک میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین اور امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی مسئولین اور کارکنان سے ملاقات کی اور خطاب کیا اور کہایہ عزاداری سیدالشہداء ہے جس نے آئمہ علیھم السلام  اور ان کے پیغام کو زندہ رکھا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ استعماری قوتیں اہل تشیع کو توڑنا اور کمزور کرنا چاہتے ہیں دشمنان مکتب اھلیبیت ع نے اس ڈر سے کہ پاکستان میں کہیں دوسرا خمینیؒ بُت شکن نہ پیدا ہوجائے ہمارے عظیم و شجاع قائد علامہ عارف حسین الحسینی کو شہید کر دیا ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا فرض اور ذمہ داری ہے کہ شھید کی برسی  میں زیادہ سے زیادہ شرکت کریں تاکہ دشمن وقت کو معلوم ہو جائے کہ ایک حسینی شہید کیا ہے یہاں ہزاروں حسینی ہیں جو ان کے مشن کو لے کر گامزن ہیں۔

Page 1 of 3

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree