وحدت نیوز(جھنگ) احمدآباد اٹھارہ ہزاری خوشاب روڈجھنگ میں مجلس وحدت مسلمین اور خدیجتہ الکبریٰ فائونڈیشن کے اشتراک عمل سے علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی زیر سرپرستی علی میڈیکل سینٹر کا دعائیہ تقریب کے بعد باقائدہ افتتاح کردیا گیا ہے،ایم ڈبلیوایم کے فلاحی شعبے خیر العمل فائونڈیشن کےمسئول مسرت عباس کاظمی نے وحدت نیوز کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پہلے مرحلے میں علی ؑمیڈیکل سینٹر میں مریضوں کو او پی ڈی اور گائنی کی سہولت فراہم کی گئی ہے، جبکہ ادوائیاں ادارے کی جانب سے مفت فراہم کی جارہی ہیں ، جلد ہی شوگر ٹیسٹ اور نیبولائزرکی سہولیات کا بھی آغاز کردیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ اٹھارہ ہزاری میں طبی سہولیات کا شدیدفقدان تھا  ، شہریوں کی پریشانیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ایم ڈبلیوایم نےیہاں میڈیکل سینٹر کے قیام کا فیصلہ کیا جسے عوام کی جانب سے خوب سراہا بھی گیا ہے  اور علاقہ مکینوں نے اس شاندار تحفے پر ایم ڈبلیوایم کی اعلیٰ قیادت کا شکریہ بھی ادا کیاہے۔

وحدت نیوز(جھنگ)  مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے فلاحی ادارے خیرالعمل فاونڈیشن کی طرف سے عید کے موقع پر صوبہ پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ ضلع جھنگ کے علاقہ اٹھارہ ہزاری میں متاثرین میں خوراک تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ سیلاب سے متاثرہ 50 خاندانوں میں راشن کے پیکٹ تقسیم کیے گئے۔ تقریب کے مہمان خصوصی ممبر سنٹرل ایگزیگٹو کیمٹی خیرالعمل فاونڈیشن پاکستان و سیکرٹری فلاح و بہبود مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب سید مسرت حسین کاظمی تھے۔ تقریب کی صدارت ضلع جھنگ کی مذہبی، سماجی و سیاسی شخصیت علامہ سید اظہر حسین کاظمی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ضلع جھنگ نے کی۔ اس کے علاوہ صوبائی کابینہ اور ممبر ریجنل ایگزیکٹو باڈی خیر العمل فاونڈیشن صوبہ پنجاب استاد ذوالفقار اسدی کے علاوہ کثیر تعداد میں معززین علاقہ اور میڈیا کے افرادنے شرکت کی۔

 

حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے سید مسرت حسین کاظمی نے کہا کہ خیر العمل فاونڈیشن پاکستان ملک میں دکھی انسانیت کی بلا تفریق مذہب وملت خدمت سرانجام دینے میں کوشاں ہے۔ انہوں نے بتایاکہ ایتام کی ماہانہ کفالت پر تقریباً 8 لاکھ خرچ کئے جا رہے ہیں۔ اسی طرح تعمیر وطن پروگرام کے تحت سیلابی علاقوں کے متاثرین میں 250 مکانات بنا کر تقسیم کیے جا چکے ہیں اور اسی سلسلے کی کڑی میں ملک بھر میں رہائشی کالونی کی سکیم کے تحت مزید 200 گھر بنائے جا رہے ہیں۔ جو متاثرین میں تقسیم کیے جائیں گے۔ ملک بھر میں 50 مساجد کی تعمیر کا کام مکمل ہو چکا ہے اور تقریباً 20 مساجد زیرتعمیر ہیں۔ ملک میں صحت کی بحالی کے لئے پسماندہ علاقوں میں 3 ڈسپنسریاں بنائی جا چکی ہیں اور ایک جدید آلات سے مزین میڈیکل سنٹر ضلع ڈیرہ غازی خان میں اپنی تکمیل کے آخر ی مراحل میں ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ناگہانی آفات سے مقابلہ کرنے کے لیے شعبہ ڈیزاسسٹر مینجمنٹ ہر وقت تیار ہے۔ یہ تقریب اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ جس میں مستحق متاثرین میں راشن تقسیم کیا جا رہا ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree