وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے پیغام میں اندرون وبیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاہے کہ اس وقت برادر اسلامی ملک ایران کے عوام تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا کررہے ہیں ، جس سے لاکھوں شہری متاثر ہوئے ہیں ، ایرانی قیادت خصوصاًرہبر انقلاب آیت اللہ خامنہ ای اور ایرانی قوم نے ماضی میں پاکستان کے سیلاب زدگان کے لئے جس طرح کشادہ دلی کا مظاہرہ کیا تھا اوربروقت امدادی سامان کی بڑی کھیپ پاکستانیوں کی مدد کیلئے فراہم کی تھی بلکل اسی طرح قرآنی حکم احسان کا بدلہ احسان ہے کو پیش نظر رکھتے ہوئے ملت پاکستان اپنے سیلاب سے متاثرہ ایرانی بھائیوں کی بھر پور مدد کیلئے میدان میں آئیںاور خشک اجناس ، ادوایات، خیمے اور نقد عطیات ایم ڈبلیوایم کے دفاتر میں جمع کروائیں یا دیگر ذرائع سے ایران تک پہنچائیں۔

علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے مزیدکہاکہ اس تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں ایران کے31 میں سے 15صوبے مکمل زیر آب ہیں، 5ہزار مکانات مکمل طور پر تباہ ہوچکے ہیں جبکہ 25ہزار مکانات کو جزوی طور پر نقصان پہنچاہے، ہزاروں ایکڑزرعی اراضی پر تیار فصلیں تباہ ہوچکی ہیں، ہزاروں گاڑیاں سیلابی ریلوں میں بہہ کر تباہ ہوچکی ہیں،اب تک کی موصولہ اطلاعات کے مطابق 67سے زائد شہری جاں بحق سینکڑوں زخمی ہوچکے ہیں ساتھ ہی بڑی تعدادمیں مال مویشی بھی ہلاک ہوچکے ہیں اس افسوس ناک صورتحال میں ہماری دینی وشرعی ذمہ داری ہے کہ اپنے مسلمان بھائیوں کی دل کھول کر مدد کریں اور مشکل کی اس گھڑی میں انہیں تنہانہ چھوڑیں، ایم ڈبلیوایم نے پہلے مرحلے میں ایران کے سیلاب متاثرین کے لئے بین الاقوامی سطح پر امدادی مہم کا آغاز کیا تھا اب پاکستان کے اندر بھی امدادی مہم کا باقائدہ آغاز کیا جارہاہے لہذٰا تمام پاکستانی بالعموم اور مخیر حضرات بالخصوص زیادہ سے زیادہ امدادجمع کرواکر ثواب دارین حاصل کریں ۔

وحدت نیوز (قم) مجلس وحدت مسلمین کے شعبہ امور خارجہ نے دنیا بھر میں قائم اپنے دفاتر کے ذریعے اسلامی جمہوریہ ایران کے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی مہم کا آغاز کردیا،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی ہدایت پر شعبہ امور خارجہ کے سیکرٹری حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے دنیا بھر کے مختلف شہروں میں قائم دفاتر کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فورا اسلامی جمہوریہ ایران کے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی مہم کا آغاز کریں جس میں میڈیا پر اشتہارات و کیمپس قائم کرکے عوام الناس سے ایران کے سیلاب متاثرین کے لیے عطیات جمع کرنے کی درخواست کی جائے۔

 ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے کہا کہ ایران اس وقت عالم اسلام کے اندر مزاحمت کے استعارے کے طور پر پہچانا جاتا ہے. سامراجی طاقتوں کی منفی تشہیر کیوجہ سے بین الاقوامی برادری بشمول مسلمان ممالک مصیبت کی اس گھڑی میں ایران کی مدد سے کترا رہے اور اس تباہ کن سیلاب پر خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں ایسے میں امت مسلمہ کا یہ فرض بنتا ہے کہ وہ حکومتوں کا انتظار کیے بغیر مصیبت میں گھرے اپنے جیسے انسانوں کی مدد کے لیے قدم بڑھائیں اور یہی ہمارا شرعی و اخلاقی فرض بھی ہے. دفتر شعبہ امور خارجہ کے مطابق پہلے مرحلے میں دنیا بھر کے 8 مختلف مقامات پر امدادی مہم کا آغاز کیا گیا ہے جسے بعدازاں مزید اہم مقامات تک پھیلایا جائے گا. ان مقامات میں برطانیہ, آئرلینڈ, سوئزرلینڈ, نجف اشرف, قم المقدس, مشہد المقدس, اصفہان اور کویت کے چند اہم شہر شامل ہیں. ان مقامات میں مقیم کمیونٹیز مجلس وحدت مسلمین کے مقامی نمایندے سے رابطہ کرکے ڈونیشنز جمع کروانے کا طریقہ دریافت کرسکتے ہیں۔

وحدت نیوز(اسلا آباد) پاکستان کو درپیش بحرانوں میں سے ایک سنگین بحران قلب آب ہے، ہمارے دشمن نے پاکستان میں آنے والے دریائوں پر ڈیم بناکر آبی جارحیت کی ہے، پاکستانی عوام ، بیرون ملک مقیم پاکستانی قوم بالخصوص ملت جعفریہ چیف جسٹس اور وزیر اعظم پاکستان کے ڈیم فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ، ان خیالات مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے مرکزی میڈیاسیل سے میڈیاکو جاری اپنے پیغام میں کیا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ عالمی اداروں کی رپورٹس کے مطابق پاکستان مستقبل قریب میں آبی قلت کے باعث بدترین خشک سالی اور بحران کا شکارہونے والا ہے، بھارت نے ہماری آبی گذرگاہوں پر بند باندھ کر اور ڈیم بناکر ہماری مادر وطن پر آبی جارحیت کی ہے، بھارت پاکستان کو بنجر بنانا چاہتاہے، وہ ہم سے انتقام لے رہاہے، اگر ابھی ہم نے اس سنگین بحران سے نپٹنے کیلئے ٹھوس حکمت عملی نا بنائی تو ہماری آنے والی نسلیں آبی قلت سے انسانی بحران کا شکار ہوجائیں گی،مادر وطن کو اس بحران سے نکالنے کیلئے ہماری ذمہ داری ہے کہ آگے بڑھیں اپنا کردار اداکریں۔

علامہ راجہ ناصرعباس نے  پاکستان قوم سے بالعموم اور عزاداران سید الشہداءؑ بانیان مجالس، ذاکرین، واعظین، خطباء، آئمہ جمعہ،ماتمی سنگتوں اور ماتموں سے خصوصی اپیل کی ہے کےاس مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیں،ہم پانی سے عشق کرنے والی قوم ہیں، ہم امام حسین ؑ اور ان پیاس کو یاد کرنے والی قوم ہیں، ایام محرم الحرام اور ایام شہادت تشنگان کربلا ہیں حکم قرآنی ہے کہ نیکی اور بھلائی کے کاموں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرو ، خدا وندمتعال کے حکم کی پیروی کرتے ہوئےآئیںنیکی اور بھلائی کی راہ میں قدم اٹھائیںاور زیادہ زیادہ تعدادمیں چیف جسٹس اور وزیر اعظم پاکستان کے ڈیم بنائو فنڈ میں عطیات جمع کروائیں یہ ہماری آئینی، شرعی اور قومی ذمہ داری ہے ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) ڈیرہ اسماعیل خان شیعان علی ابن ابی طالب ؑکی مقتل گاہ بن گئی ہے، خیبرپختونخوامیں مثالی پولیس سسٹم لانے کے دعویداروں سمیت پولیس کہیں نظرنہیں آرہی، ڈیرہ اسماعیل خان میں جاری شیعہ نسل کشی کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کل ملک بھر میں بعد نماز جمعہ یوم احتجاج منائے گی، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان کی زمین اہل تشیع پر تنگ کرنے کی سازش کی جارہی ہے، افسوس کے گذشتہ چند روز میں متعدد شیعہ جوان بے دردی سے دن دھاڑے قتل کردیئے گئے لیکن نئے پاکستان کی مثالی پولیس ایک بھی قاتل کا سراغ لگانے میں کامیاب نہیں ہوئی، میں ملت تشیع پاکستان سے کل بروز جمعہ مظلومین ڈیرہ اسماعیل خان کی نسل کشی کے خلاف پر امن یوم احتجاج منانے کی اپیل کرتاہوں، کل بعد نماز جمعہ ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے منعقد کیئے جائیں اور احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں، میں ایم ڈبلیوایم کے تمام صوبائی اور ضلعی عہدیداران سے گذارش کرتاہوں کے اپنے اپنے ضلع ، تحصیل ، یونٹ میں بھرپور انداز میں احتجاجی اجتماعات کا انعقاد کریں ۔

وحدت نیوز(لاہور) این اے 120 میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کا تحریک انصاف کے رہنما  اعجاز چوہدری اور ایم پی اے میاں اسلم کے ہمراہ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹریٹ شادمان لاہور میں ایم ڈبلیوایم کے صوبائی سیکرٹری سیاسیات سید حسن رضا کاظمی سے ملاقات موجودہ ملکی صورت حال اور این اے 120 کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے گفتگو،سید حسن کاظمی نے تحریک انصاف کے وفد کو خوش آمدید کہا ان کے ہمراہ مجلس وحدت مسلمین پنجاب اور ضلع لاہور کے رہنما رائے ناصر علی،سید حسین زیدی اور آغانقی مہدی موجود تھے،ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ن لیگ کے خلاف ہم خیال جماعتوں کو مل کر جدو جہد کرنا ہوگا،اس سلسلے میں انشااللہ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان صاحب خود 8 ستمبر کو لاہور اسی صوبائی سیکرٹریٹ میں علامہ راجہ ناصر صاحب اور ایم ڈبلیوایم کے دیگر قائدین سے تعاون کی اپیل کرنے تشریف لائیں گے،سید حسن کا ظمی نے تحریک انصاف کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انشااللہ ہم اپنے قیادت تک آپکے پیغامات پہنچائیں گے حتمی فیصلہ ہماری قیادت ہی کریں گے،کرپشن اور لوٹ مار کی سیاست کے خاتمے کے لئے ہم شروع دن سے جدو جہد کر رہے ہیں انشااللہ یہ سلسلہ جاری رہیگا،انہوں نے ڈاکٹر یاسمین راشد اور تحریک انصاف کے رہنماوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے باہمی راوابط کو مزید مضبوط کرنا چاہیئے صرف الیکشن اور حمایت کے لئے رابطوں کے علاوہ قومی ایشوز پر بھی باہمی مشاورت کا سلسلہ کو جاری رہنا چاہیئے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے مرکزی سیکریٹریٹ سے اپنے بیان میں تمام پارٹی ورکرز اورپاکستانی قوم کو مخاطب کرتے ہوئے کہاہےکہ پاکستان کے تمام شہداء کے سید و سردار مرد مجاھد عارف حقیقی اور عالم با عمل شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی ؒ کی 29ویں برسی کے موقع پر منعقد ہونے والی مہدیؑ برحق کانفرنس میں پرجوش شرکت فرما کر دور حاضر کے یزیدیوں اوردشمنان امام زمان عج  کو اپنے وجود کے ذریعے یہ پیغام دیں کہ پاکستان میں عاشقان مہدی اور وارثان شہداء میدان عمل میں موجود ہیں اورپاکستان کی مقدس سرزمین کو دشمنوں اور سازشی عناصر سے پاک کر کے ہی دم لیں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ عظیم الشان اجتماع جہاں شہید قائد ؒ کی پاکیزہ روح سے تجدید عہد وہیں ملت تشیع کی سیاسی واجتماعی قوت کے مظہر کا دن بھی ہے جس میں ہم وطن عزیز کو کرپشن ، دہشت گردی ، انتہاپسندی اور لاقانیت سے  نجات دلانے کے عزم کا اعلان بھی کریں گے ۔

Page 1 of 3

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree