وحدت نیوز (کراچی) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا محرم الحرام 1439ء کے حوالے سے خصوصی پیغام ہلال محرم 1439ء ایک بار پھر نواسہ ء رسول حضرت امام حسین علیہ السلام ان کے اصحاب و یاوران و کی الم و غم اور شجاعت و حریت سے بھرپور داستان لے کر طلوع ہو رہا ہے، دنیا بھر میں بالعموم اور پاکستان میں خصوصی طور پر امت مسلمہ اس ماہ جو آغاز سال نو بھی ہے کا آغاز الم و غم اور دکھ بھرے انداز میں کرتی ہے، اس کی بنیادی ترین وجہ اپنے پیارے نبی آخرالزمان محمد مصطفیٰ ﷺ کے لاڈلے نواسے حضرت امام حسین اور ان کے اصحاب و انصار و یاوران کی عظیم قربانی جو 10محرم اکسٹھ ہجری کو میدان کربلا میں دی گئی کی یاد کو زندہ کرنا ہے۔میدان کربلا میں نواسہ رسول اور ان کے باوافا اصحاب نے جو قربانیاں پیش کیں ہمارے لیئے اسو ہ حسنہ کی حیثیت رکھتی ہیں،کربلا کے شہداء کی داستان ہائے شجاعت سے ہم کو درس حریت و آذادی ملتا ہے یہ کربلا ہی ہے جو آذادی کا پیغام دیتی ہے،کربلا کا درس ہے کہ بصیر ت و آگاہی اور شعور و فکر کو بلند و بیدا ر رکھا جائے ورنہ جہالت و گمراہی کے پروردہ ہر جگہ ایسی ہی کربلائیں پیدا کرتے رہیں گے۔کربلا ایک لگاتار پکار ہے،یزیدیت ایک فکر اور سوچ کا نام ہے اسی طرح حسینیت بھی ایک کردار کا نام ہے،اگر کوئی حکمران اسلام کا نام لیوا اور کلمہ پڑھنے والا ہے اور اس کے کام یزید کے جیسے ہیں تو وہ دور حاضر کا یزید ہی ہے۔یزیدیت پاکیزہ نفوس کے قاتلوں کا ٹولہ تھا جس کا راستہ روکنے کیلئے نواسہ رسول جسے امت کے سامنے محمد مصطفیٰ ﷺنے تربیت کیا تھا سامنے آئے اور اپنی عظیم قربانی سے اس کے ارادوں کو خاک میں ملا دیا،آپ کی قربانی آج چودہ صدیاں گذر جانے کے بعد بھی اسی انداز میں یاد رکھی جاتی ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ دین کی بقا کی اس داستان کو مٹانے کی خواہش دل میں رکھنے والے اپنی موت آپ مرتے رہیں گے۔یہ تاریخی و بے مثال قربانی اور نمونہ ء ایثار و شجاعت سے ہمارے لیئے درس کا باعث ہے،اس شہادت میں بہت سے درس اور راز و سر موجود ہیں،ہمیں چاہیئے کہ ہم اس داستان سے درس لے کر موجودہ دور کی مشکلات کا مقابلہ کریں او ریزیدی طاقتیں جو امت مسلمہ کو نابود کرنے کی سازشیں کر رہی ہیں کے ارادوں کو ناکام و نامراد کر دیں بالخصوص امت مسلمہ کی وحدت و بھائی چارہ پر فرقہ واریت کے منحوس سائے نا پڑنے دیں۔یہ قربانی کس قدر بے مثال ہے کہ جس سے چودہ صدیاں گذر جانے کے بعد بھی ایسے ہی درس و سبق حاصل کیئے جاتے ہیں جیسے ابھی کل ہی ہونے والے کسی واقعہ سے انسان کوئی سبق یا نصیحت حاصل کرتا ہے،حکیم الامت حضرت علامہ اقبال نے تو اس واقعہ میں حضرت اباعبداللہ الحسین کی داستان شہادت میں پنہاں اسرار و رموز کو سامنے لانے کی تڑپ کا اظہار کیا ہے اور برملا کہا ہے کہبیاں سر شہادت کی اگر تفسیر ہو جائے
مسلمانوں کا قبلہ روضہ ء شبیر ہو جائے
 
یہ بات کس قدر افسوسناک ہے کہ علامہ اقبال تو حضرت امام حسین اور ان کے اصحاب کی قربانیوں کی داستان اور اسرار کو اس قدر اہم جانتے ہیں کہ انہیں یہ یقین ہے کہ اگر یہ راز کھل جائیں اور امت اس سے آگاہ ہو جائے تو اپنا کعبہ و قبلہ ہی تبدیل کر لیں مگر اس ملک میں بسنے والے بہت سے تعفن و تعصب ذدہ لوگ محرم الحرام میں شہادت و شجاعت کی اس داستان کے بیان کی محافل کو اپنے ظلم کا نشانہ بناتے ہیں اور اپنی پست ذہنیت پوری قوم پر مسلط کرنا چاہتے ہیں،افسوس ان حکومتوں پر ہوتا ہے جو امام حسین کی اس تاریخی و بے مثال قربانی بیان کرنے کیلئے لائسنس اور پابندیوں کا شکار کرتی ہے۔بلا اجازت جلوس و مجلس برپا کرنے کو جرم قرار دیتی ہے اور اس محرم کی آڑ میں ہزاروں لوگوں کو جیلوں میں ڈالتی ہے۔یہ مفکر پاکستان اور مصور پاکستان کی فکر سے مکمل انحراف ہے اور کروڑوں مسلمانوں کے ساتھ ساتھ علامہ کا دل دکھانے کا باعث بھی ہے،سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر آج بانی پاکستان اور مصور پاکستان حیات ہوتے تو پاکستان میں نواسہ رسول ﷺ کی قربانی کے ذکر کی محافل ایسی ہی پابندیوں کی ذد پہ ہوتیں؟ ہرگز نہیں،بلکہ بانی پاکستان اور مصور پاکستان ان مجالس و محافل کا حصہ ہوتے،علامہ اقبال تو وہ سر اور راز کھول کھول کر بیان کرتے جو ان کے نزدیک مسلمانوں کے قبلہ کو تبدیل کر سکتے تھے،پھر کیا وجہ ہے کہ ہمارے حکمران ان محافل و مجالس کو نشانہ بنانے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں کھل کھیلنے کا پورا موقعہ مہیا کرتے ہیں۔

وحدت نیوز(ڈی آئی خان) مجلس وحدت مسلمین کے ایک وفد نے گذشتہ روز ڈیرہ اسماعیل خان میں تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے سید مظہر شیرازی کے اہلخانہ سے تعزیت کی۔ وفد میں مرکزی سیکرٹری روابط ملک اقرار حسین، علامہ اصغر عسکری، صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقبال بہشتی اور علامہ اقتدار نقوی شامل تھے۔ وفد نے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہوئے متاثرہ خاندان سے ہمدری کا اظہار کیا اور شہید کے درجات کی بلندی کیئے دعا کی۔ اس موقع پر علامہ اقبال بہشتی کا کہنا تھا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک بار پھر شیعہ ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ شروع ہونا انتہائی تشویشناک ہے، عمران خان صاحب کیوں اپنی حکومت سے نہیں پوچھ رہے کہ ڈی آئی خان میں بے گناہ شہریوں کو شہید کیا جارہا ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں اہل تشیع کی ٹارگٹ کلنگ ہمارے کیلئے ناقابل برداشت ہے، صوبائی حکومت نے اگر فوری طور پر اس مسئلہ پر توجہ نہ دی تو ہم بھرپور احتجاج کا راستہ اختیار کریں گے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) بلوچستان کے علاقے مستونگ میں کالعدم تکفیری ملک دشمن دہشتگرد تنظیم لشکر جھنگوی (داعش) کے کارندوں نے مسافر گاڑی میں سوار چار شیعہ ہزارہ مسلمانوں پر فائرنگ کھول دی، جسکے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 4 افراد شہید ہوگئے۔ ٹارگٹ کلنگ کا یہ واقعہ مین آر سی ڈی شاہراہ مستونگ میں‌ اس وقت پیش آیا، جب شیعہ ہزارہ مسلمان کوئٹہ سے کراچی کیجانب سفر کر رہے تھے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل 4 جون 2017ء کو بھی رمضان المبارک کے مہینے میں کوئٹہ کے علاقے اسپنی روڈ پر داعشی دہشتگردوں کیجانب سے شیعہ ہزارہ بہن بھائی کو ٹارگٹ کلنگ کرکے شہید کر دیا گیا تھا، جبکہ گذشتہ دو مہینے سے بلوچستان کی سکیورٹی فورسز کے افسران بھی انہی دہشتگردوں‌ کے نشانے پر ہیں، جن میں اب تک دو ایس ایس پی اور ایک ڈی ایس پی رینک کے آفیسران کو شہید کیا گیا ہے۔

وحدت نیوز (بنوں) روزنامہ آج میں شائع ہونے والے انتہائی متنازعہ اشتہار کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کے بروقت ایکشن پر ٹی ایم او بنوں اور آفس مسئول کو معطل کردیا گیا ہے۔ تحصیل ناظم بنوں اور ٹی ایم او بنوں کی جانب سے خاکروب کی خالی آسامی کے لئے روزنامہ آج میں اشتہار دیا گیا تھا، جس میں مذہب کے خانے میں غیر مسلم کے ساتھ شیعہ کا لفظ بھی لکھا گیا۔ جس پر اہل تشیع میں شدید غم و غصہ پھیل گیا۔ اس معاملہ کا مجلس وحدت مسلمین نے بروقت نوٹس لیتے ہوئے نہ صرف صوبائی حکومت کو اپنے شدید تحفظات و خدشات سے آگاہ کیا بلکہ صوبائی و ضلعی حکومت کے خلاف کمپین کا بھی عندیہ دیا، دوسری جانب ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی عہدیداران نے ضلعی حکومت کے ذمہ داران سے بھی روابط کئے،  بنوں کے میئروناظم ملک احسان اللہ خان نے رات گئے ایم ڈبلیوایم خیبر پختونخوا کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ محمد اقبال بہشتی کو فون کرکے متنازعہ اور دل آزاراشتہار کی تشہیرپرمعذرت طلب کی،اس اشتہار کو پریس میں دینے والے ذمہ دار کو سزا دیکر معطل کرنے کی یقین دہانی کروائی اور  کل 20مارچ کو میڈیابلاکر پریس کانفرنس کرنے،اوردل آزار الفاظ واپس لیکر مناسب اشتہار نشر کرنے کابھی وعدہ کیا اور اس واقعہ کے فورا بعد سیکرٹری خیبر پختونخوا نے ٹی ایم او بنوں اور آفس سپرنٹنڈنٹ کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔ تحصیل ناظم نے بتایا کہ Clerical Mistake سے اشتہار میں شیعہ  لکھا گیا ہے۔ اس سلسلے میں تحصیل ناظم بنوں کل ایم ڈبلیو ایم کے راہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ احمدا قبال رضوی نے گزشتہ پندرہ روز میں شہر قائدمیں پچاس سے زائد شیعہ نوجوانوں کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اد اروں کی جانب سے ملت جعفریہ کے افراد کی بلاجواز گرفتاریاں برداشت نہیں کی جائیں گی ۔شیعہ نوجوانوں کی گرفتاری کے بعدپولیس کی جانب سے اہل خانہ کو حراساں کیا جا رہا ہے۔ان خیلات کا اظہار وحدت ہاؤس کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں کیا اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم کراچی کے سیکرٹری جنرل حسن ہاشمی ،مولانا صادق جعفری، علامہ مبشر حسن ،علامہ علی انور جعفری،علامہ احسان دانش،علی حسین نقوی ،رضا نقوی ،ڈاکٹر مدثر حسین ،سجاد اکبر،زین رضا،احسن عباس ،رضوان پنجوانی موجود تھے ۔علاہ احمد اقبال کا کہنا تھا کہ ایک منظم سازش کے تحت ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والے پر امن افراد کو پریشان کیا جا رہا ہے شہر میں موجود دہشتگرد کالعدم جماعتیں داعش میں شمولیت اختیارکر رہی ہیں سندھ حکومت کالعدم جماعتوں کو شیلٹر فراہم کر رہی تو دوسری جانب ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والے افراد کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں سے گرفتارکر کے ریاستی تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور اہل خانہ سے جھوٹے مقدمات قائم نہ کرنے اوررہائی کیلئے رشوت طلب کی جارہی انہوں نے وزیر اعلیٰ و آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا کہ وہ سندھ پولیس کی جانب سے بلا جواز گرفتاریوں اور محکمہ میں موجود کالی بھڑوں کے خلاف نوٹس لیں بلاجواز گرفتاریوں کا سلسلہ بند نہیں کیا گیا تو ملت جعفریہ وزیر اعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤ کرے گی ۔

وحدت نیوز (مظفرآباد) مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر کا وزیراعظم آزاد کشمیر سے مطالبہ ، شریعت کورٹ میں ججوں کے انتخاب میں اہل تشیع کو نمائندگی دی جائے، شریعت کو رٹ کے حوالے سے اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے کو سراہتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی، سیکرٹری تبلیغات علامہ ممتاز حسینی، سیکرٹری تربیت علامہ افتخار الحسن، سیکرٹری روابط مولانا سید حمید حسین نقوی ، سیکرٹری جنرل مولانا سید طالب حسین ہمدانی، مولانا مجاہد حسین کاظمی، مولانا سید محبت کاظمی، مولانا منتظر حسین نقوی و دیگر علماء نے وحدت سیکرٹریٹ سے جاری اپنے مطالباتی بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ جناب وزیراعظم آزاد ریاست جموں و کشمیر سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ ریاست کی شریعت کورٹ میں ان ججوں کا انتخاب و تقرر کیا جائے جو شریعت اور قانون کے ماہر ہوں ، ان میں مکتبہ اہل تشیع کی نمائندگی بھی یقینی ہو جو فقہ جعفریہ کے قانون کی تشریح و تعبیر کر سکے۔ جس کی وجہ سے ملکی وحدت اور شریعت کی ترجمانی صحیح تر ہو جائے۔اور فقہ جعفریہ کے پیروکاروں کو قرین انصاف مہیا ہو ، ہم امید رکھتے ہیں کہ وزیر اعظم ہمارے اس مطالبے پر غور فرمائیں گے، اور ملت تشیع بھی چونکہ اس ریاست کی باشندہ ہے اس لیئے اسے اس کے مکتب کے مطابق انصاف ملت کا بنیادی حق ہے۔

Page 1 of 3

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree