وحدت نیوز(اسلام آباد/لاہور/کراچی/کوئٹہ/مظفرآباد/گلگت) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام ملک بھر میں جشن عید میلادالنبی ﷺ نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا، اس سلسلے میں گلگت بلستان اور آزاد کشمیر سمیت چاروں صوبوں کے تمام اضلاع میں ریلیوں میں شرکت کی گئی اور جلوسوں کے راستوں میں استقبالیہ کیمپس لگائے گئے اور عاشقان رسول ﷺ پر گل پاشی کی گئی، ایم ڈبلیو ایم میڈیا سیل سے جاری تفصیلات کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس کے حکم پر ملک بھر میں جشن عید میلادالنبی مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ  منایا گیا، علامہ ناصر عباس نےسندھ کے ضلع جیکب آبادمیں جلوس میلاس البنی ﷺ  کی قیادت کی، علامہ امین شہیدی نے راولپنڈی میں جبکہ صوبائی سیکریٹری جنرل پنجاب علامہ عبد الخالق اسدی نے لاہور، صوبائی سیکریٹری جنرل سندھ علامہ مختار امامی نے نواب شاہ، صوبائی سیکریٹری جنرل بلوچستان علامہ مقصود ڈومکی نے  جیکب آباد، صوبائی سیکریٹری جنرل خیبر پختونخوا علامہ سبطین حسینی نے پشاور، صوبائی سیکریٹری جنرل گلگت بلتستان علامہ نیئر عباس نے گلگت سٹی ، صوبائی سیکریٹری جنرل آزاد جموں کشمیر علامہ تصور جوادی نے مظفر آبادمیں جلو س میلاد البنی ﷺ میں شرکت کی اور اتحاد بین المسلمین کا عظیم الشان مظاہرہ پیش کیا ، اسلام آباد کے سیکٹر جی ٹین سے برآمد ہونے والی ریلی میں علامہ اصغر عسکری نے وفد کے ہمراہ شرکت کی۔جشن عید میلاد النبی ﷺ کے مبارک موقع پر عظیم الشان شیعہ سنی اتحاد کا عملی مظاہرہ دیکھنے  میں آیا،ملک بھر میں نکالے جانے والی میلادریلیوں جلوس اورمحافل میں شیعہ سنی محبت واخوت کے بھرپورمناظر دیکھے گئے اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے  250 سے زائد مقامات پرریلیوں اور محافل کا انعقاد کیا اور میلاد کے جلوسوں کا پُرجوش استقبال کیا گیامیلاد کے جلوسوں پر سبیلوں کا اہتمام کیاگیااس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ  انشااللہ ہم اسی طرح شیعہ سنی اتحاد کے ساتھ دشمن کی ناپاک منصوبوں کو ناکام بناتے رہے ہیں اور محبت کی اس فضا کو قائم رکھیں گے۔

 

جڑواں شہروں میں عاشقان رسول خدا ﷺ نے عید میلادالنبی انتہائی عقیدت و احترم کیساتھ منایا،اس موقع پر مختلف ریلیاں اور جلوس برآمد ہوئے، ہر طرف دورد و سلام کا سماں تھا، عاشقان رسول ﷺ مدحت رسول خدا ﷺ و اہل بیت علیہ السلام نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ پیش کرتے رہے۔ اس موقع پر مختلف تنظیموں کی جانب سے خصوصی اسٹالز بھی لگائے تھے، نعت خوانی کے خصوصی محفلیں سجائی گئیں اور نعت خوانوں میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔ اس بار خاص بات شیعہ سنی اتحاد کی تھی، مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے راولپنڈی اور اسلام آباد میں خصوصی کمپس لگائے تھے جن میں شیعہ سنی علمائے کرام نے خصوصی شرکت کی اور وحدت کا عظیم الشان مظاہرہ کیا۔ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی، پنجاب کے ترجمان علامہ اصغر عسکری، ضلع راولپنڈی کی کابینہ سمیت اسلام آباد کے سیکرٹری جنرل نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

 

کراچی سمیت سندھ کے تمام چھوٹے بڑے اضلاع میں مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام جلو س میلاد البنی ﷺ کی گذرگاہوں پر استقبالیہ کیمپ اور  سبیلوں کا اہتمام کیا گیا، مختلف شہروں ، قصبوں اور دیہاتوں میں شیعہ سنی عوام نے مشترکہ جلوس برآمد کیئے، کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر ایم ڈبلیوایم کے زیر اہتمام مرکزی استقبالیہ کیمپ اور سبیل کا اہتمام کیا گیا تھا، جہاں ایم ڈبلیوایم کے رہنما علامہ علی انور جعفری ، علامہ مبشر حسن اور ناصر حسینی نےسنی اتحاد وکونسل ، پاکستان عوامی تحریک، آل پاکستان سنی تحریک، جمیعت علمائے پاکستان کے جلوس ہائے میلاد النبی ﷺ کو خوش آمدید کہااور چائےاور شربت سے شرکائے جلوس کی تواضع کی گئی۔اس کے علاوہ کراچی کے باقی چھ  اضلاع وسطی، جنوبی ، شرقی ، ملیر، کورنگی اور غربی میں مجموعی 40سے زائد مقامات پر جلوس میلاد البنی ﷺ کے لئے استقبالیہ کیمپ اور سبیلیں لگائی گئیں ۔

 

اسی طرح اندرون سندھ کے تمام اضلاع میں بھی مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام جلو س ہائے میلاد البنیﷺ کا انعقاد کیا گیا، حیدرآبادمیں ضلعی رہنما علامہ امداد نسیمی، ایڈووکیٹ رحمان رضااو ر عالم کربلائی نے جلو س میلادالبنیﷺ میں خصوصی شرکت کی، ٹنڈو محمد خان میں ایم ڈبلیوایم کے کارکنان کی جانب سے اقصیٰ مسجد کے سامنے جلوس میلاد البنی ﷺ کے استقبال کیلئے کیمپ لگایا گیا ، جہاں اہل سنت برادران کو سبیل پیش کی گئی، ضلعی سیکریٹری جنرل محب علی بھٹواور دیگر نے جلوس میلاد میں خصوصی شرکت کی ، قمبر شہدادکوٹ میں ایم ڈبلیوایم کی جانب سے جلوس میلاد البنی ﷺ کے شرکاء کو خوش آمدید کہنے کیلئے استقبالیہ کیمپ لگایا گیا، جبکہ ضلعی رہنما مولانا حبدار علی ، سید اکبر علی شاہ اور دیگرنے اہل سنت برادارن کے جلوس کا استقبال کیااور جلوس میلاد البنی میں شرکت کی، نوشہروفیروز میں ضلعی سیکریٹری جنرل اعجاز ممنائی کی زیر قیادت جلوس میلاد البنیﷺ میں ایم ڈبلیوایم کے کارکنان نے شرکت کی، جبکہ سبیل اور استقبالیہ کیمپ کا بھی اہتمام کیا گیا، کشمور میں بھی ایم ڈبلیوایم کے زیر اہتمام سبیل کا اہتمام کیا گیا۔

 

لاہور میں مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام 10مقامات پر برادران اہل سنت کے جلوس ہائے میلاد البنی ﷺ کا استقبال کیا گیا،اس سلسلے میں استقبالیہ کیمپ لگائے گئے اور سبیلیں لگائی گئیں ،مرکزی استقبالیہ کیمپ چوک رنگ محل پر لگایا گیا ، جہاں ایم ڈبلیوایم کے رہنما علامہ جعفر موسوی، علامہ امتیاز کاظمی، اسد عباس نقوی ، عمران زیدی اور دیگر رہنماوں نے اہل سنت براداران اور جلوس میں شریک علمائے اہل سنت کا پھول نچھاور کرکے استقبال کیا،  ایم ڈبلیو ایم لاہورنشتر ٹاون یونٹ کے زیر اہتمام عید میلادالنبی پر جلوس نکالا گیا ،مرکزی صوبائی رہنما علامہ حسنین عارف، علامہ جعفر موسوی اور علامہ امتیاز کاظمی نے جلوس میلاد البنی ﷺ کی قیادت کی،شرکا پر میلاد ریلی کے رستوں میں جگہ جگہ گل پاشی کی گئ۔ایم ڈبلیوایم شاہ عالمی یونٹ کے زیر اہتمام جلوس میلاد البنی ﷺ کا والہانہ استقبال کیا گیااور شرکاء میں نیاز تقسیم کی گئی، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل اسد عباس نقوی ، رائے ناصر علی ، رائے ماجد علی بھی موجود تھے۔جبکہ سرگودھا، جھنگ،فیصل آباد، چنیوٹ،علی پور، بہاولپور، بہاولنگر،ساہیوال، میانوالی،ملتان، رحیم یار خان، ٹوبہ ٹیک سنگھ،شیخوپورہ،پنڈ دادن خان، جہلم ، گجرات، گجرانوالہ میں بھی مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام جلوس میلاد البنیﷺ کے استقبال کیلئے کیمپ اور سبیلوں کا اہتمام کیا گیا۔

 

کوئٹہ میں میزان چوک سے جماعت اہل سنت کے زیر اہتمام مرکزی جلوس میلاد البنی ﷺ برآمد ہوا، جس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ سید ہاشم موسوی، ڈویژنل سیکریٹری جنرل عباس علی، کونسلر رجب علی اور دیگر رہنماوں نے خصوصی شرکت کی جبکہ ایم ڈبلیوایم کے کارکنان کی بھی بڑی تعداد جلو س میں شامل تھی، علامہ ہاشم موسوی اہل سنت علمائے کرام کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر صف اول میں جلوس میلاد البنی ﷺ کی قیادت کررہے تھے، جبکہ مسجد اسماعیل میں اہل سنت برادارن کے زیر اہتمام منعقدہ محفل نعت اور سیرت میں علامہ ہاشم موسوی کی زیر قیادت ایم ڈبلیوایم کے وفد نے خصوصی شرکت کی جبکہ ایم ڈبلیوایم کے کارکنان نے بارگاہ رسالت مآب میں نذرانہ عقیدت بھی پیش کیا، اہل سنت علمائے کرام نے مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوں کا تہہ دل سے شکریہ بھی ادا کیا۔

 

آزاد جموں کشمیر میں لبیک یا رسول صلی اللہ علیہ و آ لہ وسلم ریلی 11 ربیع الاول دومیل مظفرآباد تا چکوٹھی سیکٹر تک نکالی گئی جبکہ اختتامی جلسہ بمقام چکوٹھی بازار ’’ لائن آف کنٹرول مقبوضہ کشمیر‘‘پر منعقد ہوا،سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی ، صدر مرکزی سیرت کمیٹی ہٹیاں بالا قاضی پروفیسر محمد ابراہیم چشتی ، سابق وزیر حکومت دیوان علی خان چغتائی، جماعت اہلسنت آزاد کشمیر کے رہنماء علامہ سید اسحاق نقوی، مولانا پیر سید فیاض حسین کاظمی، سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے کارکنان کی بڑی تعداد بھی اہل سنت برادران کے ہمراہ جلوس میلاد البنی ﷺ میں شریک تھی۔

 

 ملتان میں امام بارگاہ حسین آباد دولت گیٹ ملتان پر مرکزی استقبالیہ کیمپ، چائے اور پانی کی سبیل لگائی گئی۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے استقبالیہ کیمپ کا خصوصی دورہ کیا۔ استقبالیہ کیمپ مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ قاضی نادر حسین علوی کی قیادت میں لگایا گیا۔ کیمپ میں بین المذاہب امن کمیٹی پنجاب کے کوارڈینیٹر علامہ غلام مصطفی انصاری، مولانا عمران ظفر، ثقلین نقوی، سید دلاور عباس زیدی، وسیم زیدی، ثمر عباس کھوکھر اور دیگر موجود تھے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree