وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مختار احمد امامی نے کہا ہے کہ ہم شہدائے راہ ولایت کانفرنس میں شریک اہلسنت علمائے کرام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اس کانفرنس میں شیعہ سنی اتحاد کا عملی مظاہرہ کرکے حکومتی سرپرستی میں تکفیری دہشتگردوں کی فرقہ وارت پھیلانے کی کوششوں کا ناکام بنا دیا ہے۔ امروہہ گراو¿نڈ انچولی سوسائٹی میں ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے زیر انتظام شہدائے راہ ولایت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مختار امامی نے کہا کہ شیعہ سنی اتحاد کا مظہر شہدائے راہ ولایت کانفرنس تکفیری دہشتگرد عناصر اور انکے سیاسی و مذہبی سرپرستوں کے منہ پر زوردار طمانچہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماضی کا طرح آج بھی عاشقان علی و حسین (ع) وطن عزیز پاکستان میں سنی شیعہ محب وطن عوام اپنے اتحاد و وحدت کے ذریعے شیطان بزرگ امریکا اور اسرائیل کی تمام سازشوں کو ناکام بنا دینگے اور انکے نمک خوار ایجنٹ تکفیری دہشتگرد عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree