وحدت نیوز (سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے کہا کہ گلگت میں عوامی ایکشن کمیٹی کے سربراہ مولانا سلطان رئیس اور دیگر افراد کے خلاف ایف آئی آر عوامی حقوق کے لیے اٹھنے والی آواز کو دبانے کی حکومتی کوشش ہے، صوبائی حکومت وفاقی سیرت پر گامزن ہے اور انکے خلاف اٹھنے والی ہر آواز کو ریاستی طاقت اور جبر کے ذریعے دبانا چاہتی ہے، صوبائی حکومت اپنے وفاقی آقاوں کو خوش کرنے کے لیے اس خطے کی تقدیر کے ساتھ گھناونا کھیل کھیل رہی ہے، انہیں وفاقی آقاوں سے زیادہ گلگت بلتستان کے تقدیر کی فکر ہونی چاہیئے۔

آغا علی رضوی نے کہا کہ مولانا سلطان رئیس کی اتحاد بین المسلمین اور عوامی حقوق کے سلسلے میں بڑی خدمات ہیں، انکے خلاف ایف آر کاٹ کر حکومت نے اپنی آمرانہ اور ظالمانہ سوچ کو واضح کردیا ہے۔ صوبائی حکومت کو معلوم ہو جانا چاہیئے کہ یہ تخت لاہور نہیں بلکہ گلگت بلتستان ہے جو کہ کسی میاں کی سرزمین نہیں بلکہ یہاں کے غیور عوام کی سرزمین ہے۔ وفاقی حکومتوں نے بدلنا ہے لیکن اس خطے کے عوام اس کی سلامتی اور حفاظت کے ضامن ہیں، اس عوام سے زیادہ کوئی شریف اس خطے کا نہ وفادار ہو سکتا ہے اور نہ اس خطے سے مخلص ہو سکتا ہے۔ انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ سلطان رئیس اور دیگر رہنماوں کے خلاف کاٹی گئی ایف آئی آر کو فوری طور پر واپس لیا جائے ورنہ صوبائی حکومت کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔

وحدت نیوز (حیدرآباد) سندھ بهر میں انتظامیہ کی طرف سے دشتگردوں کو آزادی اور امن پسند محب وطن مومنین کے اوپر جهوٹی ایف آئی آر کاٹی جاری ہیں ،جس کی مثال سکهر میں ضلعی سیکرٹری چوہدری اظہر حسن اور 200 عزاداروں کے خلاف ، شکارپور میں ضلعی سیکرٹری اور 300 عزاداروں کے خلاف اور بدین میں مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی یعقوب حسینی اور 52 عزاداروں کے خلاف جهوٹی   ایف آئی آرکاٹی گئی ہے. اس ظلم کے خلاف جمعہ کے روز احتجاج کیا جائے گا اورگو آئی.جی. سندھ پولیس گو کی مہم چلائی جائے گی ، ان خیالات کا اظہارمجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل عالم کربلائی نے صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری اپنے ایک بیان میں کیا، ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی مسلسل کالعدم جماعتوں کو سندھ کی سرزمین پر تحفظ فراہم کر رہی ہے، جس کی تازہ مثال علامہ شفقت عباس مطہری کے قاتلوں کی نامزدگی کے باوجود عدم گرفتاری ہے، جبکہ دوسری جانب قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کرنے والے پر امن ایم ڈبلیوایم کے عہدیداران اور کارکنان سمیت عزاداروں کے خلاف جھوٹے کیس بنا کر ایف آر کاٹی جارہی ہے جس کی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں ، انہوں نے اعلان کیا کہ اگر جھوٹی ایف آرواپس نہیں لیں گئیں تو سندھ بھر میں گو آئی جی پولیس گو مہم کا آغاز کر دیا جائے گا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree