وحدت نیوز(خیرپور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان اور ایم ڈبلیو ایم عزاداری سیل کے وائس چیئرمین علامہ مقصود علی ڈومکی نے پیر وسن ضلع خیرپور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکہا ہے کہ قمبر شہداد کوٹ پولیس نے عزاداروں کے خلاف چار ایف آئی آر ز درج کرکے انتہائی افسوسناک اور متعصبانہ رویہ اختیار کیا ہے مجلس عزا اور جلوس عزا کے خلاف ضلع قمبر شہداد کوٹ انتظامیہ کے اقدامات غیر منصفانہ ہیں جس کے باعث ملت جعفریہ میں شدید تشویش پائی جاتی ہے سندھ حکومت ضلع قمبر شہداد کوٹ پولیس کے متعصبانہ رویے کا نوٹس لے اور نہتے عزاداروں کے خلاف درج ایف آئی آر ز جلد واپس لی جائیں۔

انہوں نےکہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملت کی نمائندہ جماعت ہونے کی حیثیت سے ہر مرحلے پر ان کے ساتھ ہے اور ہم عزاداری کے خلاف اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے ھالانی ضلع نوشہرو فیروز میں بانی مجلس عزا کے خلاف لاوڈ سپیکر ایکٹ کی بنیاد پر ایف آئی آر کے اندراج اور نیاز حسین کی گرفتاری کو بھی افسوسناک قرار دیا۔

در ایں اثناء علامہ مقصود علی ڈومکی نے صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ اور وزیر اعلی سندھ کے مشیر سید وقار مہدی سے رابطہ کر کے انہیں صورتحال سے آگاہ کیا انہوں نے امید ظاہر کی کہ سندھ حکومت عزاداروں کے خلاف تعصب پر مبنی ایف آئی آر ز کی واپسی کے لئے اقدام کرے گی۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے محرم الحرام کی آمد سے قبل انتظامی معاملات اور عزاداری سید الشہدا سے متعلق مسائل کے حل کے لیے ''تحفظ عزاداری سیل ''تشکیل دیدیا، ملتان میں ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار نقوی کا کہنا تھا کہ نئی حکومت سے محرم الحرام کے دوران تعاون کی توقع ہے، ایران اور عراق کے زائرین کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے بیانات خوش آئند ہیں، اُنہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کی صوبائی حکومت عزاداروں کو درپیش مسائل فوری طور پر حل کرے، پی ٹی آئی حکومت کے لیے محرم الحرام میں عزاداروں کو درپیش مسائل حل کرنا امتحان ہے، اُنہوں نے کہا کہ ہم اُمید کرتے ہیں پنجاب حکومت بے گناہ افراد کے خلاف مقدمات قائم کرنے اور شیڈول فورتھ میں نام ڈالنے سے باز رہے گی۔

 اُنہوں نے کہا کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی سے ملاقات میں عزاداروں کو درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی ہے، وزیرمملکت نے محرام الحرام اور زائرین کے حوالے سے مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اجلاس میں صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، سیکرٹری سیاسیات مہر سخاوت علی، ناصر عباس مہدی، محمد اصغر تقی، سید ندیم عباس کاظمی، سید محمد علی زیدی اور دیگر نے شرکت کی۔ علامہ اقتدار نقوی کا مزید کہنا تھا کہ محرم الحرام کے دوران انتظامیہ سے مکمل تعاون کی جائے گا اور مقامی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ عزاداروں کے مسائل کو فوری حل کیا جائے، اُنہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں پانچ دن باقی رہ گئے ہیں لیکن ابھی اکثر محکموں کے کام مکمل نہیں ہوئے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں جاری اینٹی ٹیکس موومنٹ کی وہ مکمل حمایت کرتے ہیں۔حکومت کی جانب سے آئینی حقوق دیے بغیر ٹیکس کا نفاذ غیر منصفانہ اقدام ہے۔جی بی کے عوام کی محرومی دور کرنے کے لئے وزیر اعظم ،آرمی چیف، سیاسی جماعتیں اور مقتدر ادارے اپنا کردار ادا کریں اوریہاں کے باسیوں کو ان کا حق دلائیں جو گزشتہ ستر سال سے اس سرزمین آئین پر اپنے حقوق کے لئے جدوجہد میں مصروف ہیں۔انجمن تاجران ، عوامی ایکشن کمیٹی اور دیگر جماعتوں کی قومی ایشو پر مشترکہ جدوجہد لائق تحسین ہے۔ گلگت بلتستان دنیا کا وہ واحد خطہ ہے جو کسی ریاست کے ساتھ الحاق کے لیے بے قرار ہے ورنہ دنیا بھر میں علیحدگی کی تحریکیں زور پکڑ رہی ہیں۔گلگت بلتستان کی عوام کو ان کی امنگوں کے مطابق آئینی حقوق دیے جائیں۔ ملک کے مختلف حصوں میں بسنے والے ہر فرد کو یکساں بنیادی حقوق حاصل ہیں۔آئینی حقوق دیے بغیر ٹیکسز کا نفاذ ظالمانہ اقدام ہے۔ آئینی حقوق کے حصول کے لئے جی بی کے عوام کا مطالبہ اصولی اور قابل عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ جی بی کے عوام نے تحریک آزادی کی جنگ اپنے زور بازو پر لڑی اور پاکستان میں غیر مشروط طور پر شمولیت کا اعلان کیا ۔وہاں کے باسیوں کا یہی دیرینہ مطالبہ ہے کہ اس علاقے کو پاکستان کا حصہ قرار دیا جائے۔گلگت بلتستان معدنی وسائل اورجغرافیائی اعتبار سے بھی پاکستان کے لیے انتہائی سود مند ہے۔اسے نظر انداز کرنا کس بھی طور ملک کے مفاد میں نہیں۔ گلگت کی عوام سے ریاست سوتیلی ماں کا سلوک نہ کرے۔یہاں کے لوگوں سے ان کی اراضیاں جبراََ چھینی جا رہی ہیں اور حقوق کی بات پر منہ دوسری طرف موڑ لیا جاتا ہے جو سراسر زیادتی ہے۔گلگت بلتستان کے عوام نے ارض پاک کی سلامتی و استحکام کے لئے اپنی جانوں کی قربانیاں دیں ہیں۔پاک چائنا اکنامک کوریڈور کا ایک سرا گلگت بلتستان جبکہ دوسرا گوادر میں ہے۔جی بی کی عوام کو سی پیک کے ثمرات ہر حال میں حاصل ہونے چاہیے۔یہاں کے باسیوں کی حب الوطنی لائق تحسین ہے۔وطن عزیز کی ترقی اورمختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں کردار ادا کرنے وا لی متعدد شخصیات کا تعلق اسی خطہ سے ہے۔انہوں نے ٹیکس کے نفاذ کے خاتمہ ،منرلز کنسیثنل رولز 2016 کو کالعدم قرار دینے، حالیہ تحریک کے دوران دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کی جانے والی ایف آئی آر کے اخراج اور سی پیک میں گلگت بلتستان کے عوام کو حصہ دینے کا بھی مطالبہ کیا۔

وحدت نیوز (لودھراں) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نے وفد کے ہمراہ ضلع لودھراں کا دورہ کیا۔ وفد میں صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد عباس صدیقی، صوبائی ترجمان ثقلین نقوی اور ضلعی سیکرٹری جنرل ملتان سید ندیم عباس کاظمی شامل تھے۔ علامہ اقتدار حسین نقوی نے لودھراں میں مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ضلعی آرگنائزر منظور حسین مگسی، سید نیئر عباس، سید باقر حسین اور دیگر رہنما موجود تھے۔ علامہ اقتدار حسین نقوی نے وفد کے ہمراہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لودھراں اسد سرفراز خان سے ملاقات کی اور ضلع میں درپیش مسائل کے حوالے سے گفتگو کی۔ ڈی پی او لودھراں نے ایم ڈبلیو ایم کے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ محرم الحرام کے دوران درج مقدمے کو دونوں فریقوں کی رضامندی کے بعد خارج کر دیا جائے گا۔ علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے ضلع بندی اور زبان بندی کے احکامات کے حوالے سے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ علامہ اقتدار حسین نقوی نے ضلع لودھراں کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور کارکنان سے ملاقاتیں بھی کیں، نواحی علاقے گوگڑاں میں ایم ڈبلیو ایم کے رہنما سید نیئر عباس کے والد کی عیادت کی اور ظہرانے میں شرکت کی۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل میثم عابدی نے کہا ہے کہ ملک میں دوبارہ طالبان دہشتگردوں اور ان کی بغل بچہ کالعدم جماعتوں کو فری ہینڈ دیا جا رہا ہے اور پھر سیملت جعفریہ کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا کر قومی نقصان کیا جا رہا ہے، اس صورتحال پر تمام محب وطن عوام انتہائی تشویش کا شکار ہیں۔ وحدت ہاؤس کراچی سے جاری ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم کراچی کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم کی فعالیت صرف شیعہ سنی مسلمانوں کیلئے ہی نہیں بلکہ تمام محب وطن اقلیت برادری کیلئے بھی ہے، ہم نہیں چاہتے ہیں کسی بھی مکتب کی آزادیاں سلب کی جائیں، ہر مکتبہ فکر کو آزادی ہونی چاہیئے کہ وہ اپنی عبادات بجا لاسکیں، انہیں بھی پاکستانی کی حیثیت سے یکساں شہری حقوق حاصل ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس ملک کو مسلکی پاکستان نہیں بننے دیں گے، پاکستان کے لوگوں کو قائد و اقبال کا پاکستان چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں ایک طرف خاص طور پر اہل تشیع مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ جاری ہے جبکہ دوسری جانب عزاداری سیدالشہداء پر قدغن لگائی جا رہی ہے، ملک بھر میں ہزاروں بانیان مجالس اور ذاکرین کیخلاف مقدمے درج کر لئے گئے ہیں۔ میثم عابدی نے مزید کہا کہ جو کام دہشتگرد نہیں انجام دے سکے، وہ نواز حکومت پنجاب سمیت ملک بھر میں نیشنل ایکشن پلان کے نام پر انجام دینا چاہتی ہے،آج ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے والے محب وطن طبقے کو دانستہ طور پر دہشتگردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا تاکہ انہیں ظالم حکمرانوں کے خلاف آواز بلند کرنے کا موقع نہ مل سکے، لیکن ہم محب وطن اہل تشیع مسلمان پاکستانی ہر حال میں اس صورتحال کا راستہ روکیں گے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے نیشنل پریس کلب پر قائم تحفظ پاکستان احتجاجی کیمپ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہمارے مطالبات پر وعدے کے مطابق عمل نہ کیا گیا تو پھر 2ستمبر کو وزیر اعلیٰ ہاوس پنجاب کے سامنے دھرنا دیا جائے گا جس میں میرے سمیت تمام مرکزی رہنما اور ملک بھر سے کارکنوں کی بڑی تعداد شامل ہو گی۔۔حکومت کسی مغالطے میں نہ رہے۔ ہمارا احتجاجی کیمپ ابھی تک قائم ہے ۔ تسلیم شدہ مطالبات پر  عمل درآمدمیں حکومتی سست روی ہمارے لیے تشویش کا باعث ہے ۔حکومت فوری طور پر ہمارے تحفظات کا ازالہ کرے۔نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں علامہ ناصر عباس نے کہا کہ جب تک اس کے تمام نکات پر عمل نہیں کیا جاتا تب تک دہشت گردی کے خلاف مقاصد حاصل نہیں کیے جا سکتے۔عوام کو لفظوں کے ہیر پھیر میں الجھانے کا وقت اب گزر چکا ہے۔ اب ملکی حالات عملی اقدامات کا تقاضہ کر رہے ہیں۔ضرب عضب کی کامیابی کے لیے ضروری ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل کیا جائے۔

 تحریک انصاف کے سربراہ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ  اپنے صوبے کے لوگوں کو نظر انداز کرنےکی پالیسی عمران خان کے لیے سیاسی نقصان کا باعث بنے گی ۔خیبرپختونخواہ میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کے بعد شہدا کے گھروں کی طرف جانے کے لیے عمران خان کے پاس وقت نہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ طرز عمل عوام کے لیے تکلیف اور اضطراب کا باعث ہے۔عمران خان کو اپنے رویہ پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے۔ نریندر مودی پاکستان کے معاملات میں مداخلت کر کے خطے کی صورتحال خراب کرنا چاہتا ہے۔کشمیر ،گلگت بلتستان اور بلوچستان کے حوالے سے بھارتی وزیر اعظم کا حالیہ خطاب پاکستان کے داخلی معاملات میں براہ راست مداخلت ہے جس کی سخت الفاظ میں مذمت کی جانی چاہیے۔انہوں نے کہ مودی کی تقریر سے پاکستان میں جاری دہشت گردی کے محرکات واضح ہو چکے ہیں۔اب مزید کسی ثبوت کی ضرورت نہیں۔بھارت کی اس سنگین سفارتی خلاف ورزی کے حوالے سے عالمی فورمز پر آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے۔مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ننگی جارحیت نے عوام کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے۔بھارتی افواج کی وحشیانہ درندگی کے مناظر میڈیا پر موجود ہیں۔انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں اس زیادتی کا سختی سے نوٹس لیں۔

Page 1 of 2

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree