وحدت نیوز(اسلام آباد) الحاق پاکستان کشمیریوں کے ایمان کا حصہ ہے، اپنے اس مشن سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے۔ پرامن، مضبوط، خوشحال اور کرپشن سے پاک پاکستان ہماری منزل ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر مولانا سید طالب حسین ہمدانی نے پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام علامہ شہید عارف حسین الحسینیؒ کے 29ویں برسی کی مناسبت سے منعقدہ مہدی ؑ برحق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کا بیان ان کا ذاتی ہے۔ ان کا بیان کسی طور پر بھی کشمیری قوم کا ترجمان نہیں ہو سکتا۔ ہم وزیراعظم آزاد کشمیر کے بیان کی مذمت کرتے ہیں اور دنیا کو بتانے آئے ہیں کہ الحاق پاکستان ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور اس الحاق کے عملی جدوجہد سے ہم کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے۔ پرامن، مستحکم، خوشحال اور کرپشن فری پاکستان چاہتے ہیں، قائداعظم و علامہ اقبال کا پاکستان چاہتے ہیں۔ اگر نواز شریف کو ملک اعلیٰ عدلیہ نے کرپشن کی بنیاد پر نااہل کیا ہے تو اس کو مملکت خداداد پاکستان کے نیک شگون سمجھتے ہیں۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے اپنے پارٹی سربراہ کے نااہل ہونے پر صدمے میں آکر بیان دیا ہے ہم اس بیان کو کسی طور پر بھی کشمیری قوم کا بیان نہیں سمجھتے اور اس بیان کی آڑ میں پوری کشمیری قوم کی تضحیک و توہین کی بھی مذمت کرتے ہیں۔ مولانا طالب ہمدانی نے کہا کہ ہم شیعہ سنی ملکر پاکستان کا دفاع کریں گے یہی ہمارے قائد علامہ عارف حسین الحسینی کا مشن تھا۔ تاریخ گواہ ہے کراچی سے لیکر کشمیر تک ہم نے اتحاد بین المسلمین کے لیے کام کیا۔ کشمیر میں ہمارے ہر دلعزیز رہنماء کو اسی وجہ سے گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔ ہم اسلام آباد سے یہ پیغام دیتے ہیں کہ علامہ تصور نقوی پر حملہ کرنے والوں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے ۔ ریاستی ادارے مستعدی دکھائیں، سستی و کاہلی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree