وحدت نیوز (گلگت) آدھا تیتر آدھا بٹیر صوبے نے گلگت بلتستان کے عوام کو ذہنی مریض بنادیا ہے،صوبے کے نام پر وفاق سے ملنے والی سہولتوں سے لوگ محروم ہوگئے ہیں۔صحت کی سہولت کے ساتھ وفاقی ملازمین کو اسلام آباد میں سرکاری ہائوسنگ سے بھی گلگت بلتستان کے ملازمین کو محروم کیا جانے لگا ہے۔موجودہ سیٹ اپ چند لوگوں کے عیاشیوں کا ذریعہ بن چکا ہے۔حکومت گلگت بلتستان کو آئینی صوبہ بنادے یا وفاقی ملازمین کے مراعات گلگت بلتستان کے ملازمین کو دے۔مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان الیاس صدیقی نے کہا ہے کہ موجودہ سیٹ اپ کے ثمرات سے جی بی کے عوام محروم ہیں اور ایک خاص طبقہ ان مراعات سے استفادہ کررہا ہے۔حکمران عیاشیوں کیلئے گلگت بلتستان کے عوام کو لوٹنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں،غیر ضروری ٹیکس اور اب چھوٹے تاجروں پر میونسپل ٹیکس لگانے کی منصوبہ بندی جبکہ بلدیاتی ہائوس موجود ہی نہیں،حکومت کے یہ غیر قانونی حرکتیں گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ زیادتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائوسنگ سکیم کے تحت گلگت بلتستان کے سینکڑوں ملازمین سے ایک سال قبل ڈائون پے منٹ کے نام پر پیسے بٹور لئے گئے ہیں اور تاحال پلاٹ نہ صرف الاٹ کئے گئے ہیں بلکہ اب صوبے کا بہانہ بناکر ان کو ہائوسنگ سکیم کے حق سے محروم کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں جو کہ انتہائی ظلم ہے۔انہوں نے اقتدار کے نشے میں بد مست حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ عوامی استحصال پر خاموش رہنا ظلم کے مترادف ہے اور ملازمین کے ساتھ روا رکھے جانیوالے اس ظلم کے خلاف وفاق سے رابطہ کرکے ملازمین کے مسائل حل کے حل کو یقینی بنائیں۔

وحدت نیوز (سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کی جانب سے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے رہنماء ناصر عباس شیرازی اور دیگر سینکڑوں عزاداروں کی جبری گمشدگی کے خلاف آل پارٹیز کانفرنس بلائی گئی۔ جس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فدا علی، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن بلتستان ڈویژن کے صدر سعید شگری،پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء عبداللہ حیدری، امامیہ آرگنائزیشن کے رہنماء اقبال ساجد،آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنماء حاجی منظور یولتر اور پاکستان مسلم لیگ قاف کے رہنما وزیر محمد اسحاق کے علاوہ ایم ڈبلیو ایم کے رہنما مولانا ذیشان، وزیر سلیم، کاچو ولایت علی،حاجی محمد علی، الیاس موسوی وغیرہ شریک تھے۔کانفرنس میں شریک تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماوں نے ملک بھر میں جاری انتقامی سیاست اور ریاستی اداروں کو استعمال کرنے کی کوشش پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے پنجاب حکومت کی جانب سے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء سید ناصر عباس شیرازی کے اغواء کو ریاستی دہشتگردی اور آپریشن ردالفساد پر سوالیہ نشان قرار دیا۔ اجلاس نے عدالتی حکم کے باجود ان کی بازیابی کو توہین عدالت کے مترداف قرار دیتے ہوئے کہا کہ حساس اداروں کو چاہیے کہ ایک مذہبی سیاسی جماعت کے رہنماء کو فوری طور پر بازیاب کرانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ اجلاس میں مشترکہ طور پیش کردہ قرارداد کے مطابق مطالبہ کیا گیا کہ ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء ناصر شیرازی کا اغواء ماورائے آئین اور جمہوری اقدار کے منافی ہے ۔انہیں فوری طور پر رہا کرنے میں چیف جسٹس آف پاکستان اور آرمی چیف اپنا کردار ادا کرے۔ ملک بھر میں ماورائے آئین و عدالت جبری گمشدگی کا سلسلہ انتہائی تشویشناک ہے انہیں فوری طور پر بازیاب کرکے آئین کی عملداری کو یقینی بنائی جائے۔

 

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ ملک کو فرقہ وارانہ بنیادوں پر تقسیم کرنے کی کوشش کو ناکام بنا کر تمام مسالک و مذاہب کو انکی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا موقع فراہم کیا جائے۔ پاکستان کی عدالت عالیہ کو فرقہ وارنہ بنیادوں پر تقسیم کرنے کی کوشش کرنے والے نام نہاد وزیر قانون کو سزا دی جائے۔ کانفرنس میں مطالبہ کیا گیا کہ گلگت بلتستان میں پرامن علمائے کرام کو شیڈول فور میں ڈال کر برابری کی کوشش کی گئی ہے انہیں شیڈول فور سے نکالا جائے بلخصوص یمن جنگ میں آرمی کو دھکیلنے کی حکومتی کوشش کے خلاف احتجاج پر ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء شیخ نیئر عباس کو قید کرنا سراسر ناانصافی اور غنڈہ گردی ہے انہیں رہا کیا جائے۔ عوام کی جان ، مال ، عزت و آبرو کی حفاظت اور بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے لہذا بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی کے لیے ریاستی ادارے کردار ادا کریں۔انہوں نے مزید مطالبہ کیا کہ ملک بھر میں نیشنل ایکشن پلان و سیاسی انتقام کے لیے استعمال کرنے کی بجائے اسکی روح کے ساتھ نافذ کرکے دہشتگردوں اور سہولت کاروں کو عبرتناک سز ا دی جائے۔ اے پی سی میں مطالبہ پیش کیا گیا کہ سیاسی جدوجہد تمام سیاسی جماعتوں کا بنیادی حق ہے لہٰذا ریاست جبر کے ذریعے اس بنیادی حق کو سلب کرنے کی کوشش نہ کی جائے۔گلگت بلتستان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا گیا کہ میں آئینی حقوق کے بغیر ٹیکس کا نفاذ غیر آئینی عمل ہے یہاں پر عائد تمام ٹیکسز کو واپس لے کر سٹیٹ سبجیکٹ رول سمیت دیگر متنازعہ خطے کے حقوق کو بحال کیے جائیں یا باقاعدہ آئینی حصہ بنایا جائے۔اورگلگت بلتستان میں خالصہ سرکاری کی آڑ میں عوامی زمینوں پر قبضے کا سلسلہ ختم کیا جائے اور سی پیک میں جی بی کو بھی مناسب حصہ دیا جائے۔

وحدت نیوز(گلگت) اسلامی تحریک پاکستان (شیعہ علماءکونسل) کے نومنتخب اپوزیشن لیڈر برائے گلگت بلتستان اسمبلی کیپٹن(ر)محمد شفیع  نے اپوزیشن لیڈر کی حیثیت سے اپنی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد اپوزیشن لیڈر کے انتخاب میں غیر مشروط حمایت پرسب سے پہلے مجلس وحدت مسلمین کا شکریہ اداکرنے کیلئے صوبائی سیکریٹریٹ وحدت ہاوس  کا دورہ کیا،جہاں انہوں نے  ایم ڈبلیوایم کے صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل عارف قنبری، صوبائی ترجمان الیاس صدیقی ، صوبائی سیکریٹری اطلاعات علی حیدر سمیت دیگر سے ملاقات اور ایم ڈبلیوایم کے اراکین اسمبلی ڈاکٹر حاجی رضوان اور بی بی سلیمہ کی جانب سے اپوزیشن لیڈر کے انتخاب میں انہیں  ووٹ کاسٹ کرنے پر شکریہ ادا کیا ، انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ ایم ڈبلیوایم کے تعاون کے ساتھ حقیقی اپوزیشن کا کردار اداکروں گا اور حکومتی ناانصافیوں کے خلاف ہمیشہ ایوان میں آواز بلند کروں گا ، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے رہنماوں نے کیپٹن (ر) محمد شفیع کو اپوزیشن لیڈر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی اور ان کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔

وحدت نیوز (گلگت) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی کے اغواء کے خلاف پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم جی بی کے رہنماوں نے کہا ہے کہ ایک سیاسی و مذہبی جماعت کے مرکزی رہنماء کو اغوا کرنا جبکہ وہ سپریم کورٹ کا وکیل بھی ہو اور اس پر کوئی الزام یا ایف آئی آر بھی کہیں درج نہ ہو، آئین پاکستان اور انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ ایک پرامن جماعت جو ملک کے استحکام اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے دن رات میدان میں ہے، اس جماعت کے مرکزی رہنماء کو اس طرح اغوا کرنا غیر قانونی عمل اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ پنجاب حکومت اپنے اختیارات کے ناجائز استعمال اور طاقت کے گھمنڈ میں عوام کو خوف و ہراس میں مبتلا کر کے ملک میں افراتفری پیدا کر رہی ہے۔ سید ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناءاللہ کی ماڈل ٹاؤن جے آئی ٹی رپورٹ کو فرقہ وارانہ رنگ دینے اور اعلٰی عدلیہ کو مسلکی بنیاد پر تقسیم کرنے کی سازش کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی ہے، جس کی سماعت دو رکنی بنچ کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ سید ناصر عباس شیرازی کو ملک بھر سے لاپتہ مظلوم افراد کے حق میں بولنے اور اعلٰی عدلیہ کو مسلکی بنیادوں پر تقسیم کرنے کی سازش کے خلاف کھڑے ہونے کی سزا دی گئی ہے۔ وزیرقانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے ملک کو فرقہ وارانہ بنیادوں پر تقسیم کرنے کی مذموم کوشش کی ہے اور یہ بات بھی اظہر من الشمس ہے کہ وزیر موصوف کے کالعدم جماعتوں کے ساتھ گہرے تعلقات ہیں۔

 

ان کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں رانا ثناءاللہ براہ راست ملوث ہیں۔ جس شخص پر کوئی ایک ایف آئی آر بھی درج تک نہ ہو اس کو خوفناک طریقے سے اغوا کرنا ملک میں جنگ کے قانون کا پتہ دیتا ہے، جہاں آج کوئی بھی شخص محفوظ نہیں اور کسی بھی چور، ڈاکو، لٹیرے اور ملک دشمن کو خطرہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ آج ملک بھر کے گوشہ و کنار میں گمشدگان کے اہل خانہ اپنے پیاروں کی بازیابی کے لئے سراپا احتجاج ہیں لیکن کوئی شنوائی نہیں۔ ناصر عباس شیرازی کا اغواء نواز لیگ کی پنجاب حکومت کا سیاہ کارنامہ ہے۔ پنجاب میں ایک عرصے سے ملت تشیع انتقامی کارروائیوں کے نشانے پر ہے۔ اس وقت ہزاروں زائرین تفتان، کوئٹہ، سندھ بلوچستان بارڈر پر پریشان بیٹھے ہیں، حکومت زائرین کو سہولیات فراہم کرنے کی بجائے ان کیلئے مشکلات کھڑی کر رہی ہے۔ کوئٹہ تفتان بارڈر پر ہزاروں کی تعداد میں زائرین سخت پریشانی میں مبتلا ہیں اور امیگریشن حکام جان بوجھ کر زائرین کو تنگ کر رہے ہیں۔ یہ سب کچھ اس لئے کیا جا رہا ہے کہ ملک سے امام حسین علیہ السلام کے چاہنے والے کربلا تک نہ پہنچیں اور پیغام حسینی کی پرچار نہ ہو۔ایم ڈبلیو ایم کے رہنماوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے ہمیشہ ایسی قوتوں کی مخالفت ہیں جو ملک میں نفاق کا بیج بو کر وطن عزیز کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتی ہیں۔ ہم سپریم کورٹ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایک ملک گیر مذہبی و سیاسی جماعت کے سینئیر رہنماء کے اغوا پر سوموٹو ایکشن لیتے ہوئے ذمہ داروں کو طلب کیا جائے۔

 

انہوں نے کہا کہ سیکورٹی اداروں کو دہشت کی علامت بنا کر عوام کو عدم تحفظ کا شکار کیا جا رہا ہے۔ لوگوں کے بنیادی انسانی حقوق سلب کئے جا رہے ہیں۔ ملک میں قانون و آئین کی بجائے طاقت و اختیارات کی حکمرانی ہے۔ اگر ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں نہ لایا گیا تو پھر قانون کے نام پر قانون شکنی کرنے والے عناصر کے حوصلوں کو تقویت ملتی رہے گی۔ یہ بھی یاد رہے کہ ابھی تو پاکستانی قوم نے رانا ثناءاللہ سے سانحہ ماڈل ٹاؤن کا حساب مانگا ہے، ملت تشیع کسی بھی صورت ناصر شیرازی اور دیگر بے گناہ افراد کی غیر قانونی حراست پر خاموش بیٹھنے والی نہیں اور ہم رانا ثناءاللہ کا قانون کے شکنجے میں آنے تک پیچھا کرتے رہیں گے۔ مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن حکومت کو متنبہ کرتی ہے کہ ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء سید ناصر عباس شیرازی کو فوری طور پر بازیاب کرے اور چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر زائرین امام حسین کو سہولیات فراہم کرے بصورت دیگر پاکستان بھر میں سخت احتجاج کیا جائیگا اور حکومت کو فرار کا موقع بھی نصیب نہ ہوگا۔

وحدت نیوز (شگر) مجلس وحدت مسلمین ضلع شگر گلگت بلتستان کی جانب سے شگرکے مختلف سیاسی وسماجی امور اور انکے حل کیلئے آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں شگر میں موجود تمام سیاسی جماعتوں نے شرکت کی، جن میں میزبان ایم ڈبلیو ایم کے علاوہ پیپلزپارٹی، اسلامی تحریک، تحریک انصاف، مسلم لیگ نون اور شگر خاص کے روسائ وعمائدین کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ یقیناً ایسا اتحاد علاقے کی تعمیروترقی میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے اور دوسری طرف سیاسی اختلاف جمہوریت کا حسن ہے جسکا ہونا بھی ضروری ہے اور اس اختلاف کے زریعے سے مسائل کی نشاندہی ممکن ہوسکتے ہیں نہ یہ کہ اس اختلاف کو بنیاد بناکر دشمنی کرتے ہوے مار ڈھار کی سیاست کو فروغ دے۔
 

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree