وحدت نیوز(سرگودھا) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع سرگودھا کے سیکرٹری جنرل مولانا حسن امیر کی صدارت میں تحصیل کوٹ مومن کے یونٹس کا اجلاس کوٹ مومن امام بارگاہ میں منعقد ہوا۔ جس میں خصوصی شرکت صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا سید ملازم حسین نقوی نے کی۔ اجلاس میں تمام یونٹس نے متفقہ طور پر مولانا ریاض حسین صفوی کو تحصیل سیکرٹری جنرل منتخب کر لیا۔ اجلاس سے ضلعی سیکرٹری جنرل مولانا حسن امیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 6 اگست کو ضلع سرگودھا سے بھرپور شرکت کی جائے گی۔ مولانا سید ملازم حسین نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملت جعفریہ کی امنگوں کی ترجمان جماعت ہے ہم شہید قائد کے افکار کو زندہ رکھیں گے اور مہدی برحق کانفرنس سے آل سعود کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیں گے۔

وحدت نیوز (سرگودھا)   مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی و امور خارجہ سید شفقت شیرازی نے ایم ڈبلیو ایم سرگودھا دفتر کا دورہ کیا اور تنظیمی مسئولین سے خصوصی نشستیں کیں۔ انہوں نے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سرگودھا ڈویژن کے عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے تنظیمی فعالیت کو بڑھانے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ جہاں جہاں آئی ایس او مضبوط اور فعال ہے وہاں پر ایم ڈبلیو ایم مضبوط ہے۔ انہوں نے حالات حاضر پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شام میں حالات بشار الاسد حکومت کے حق میں جا رہے ہیں۔ میں دیکھ رہا ہوں کہ شام ان بحرانوں سے نکل کر اسلامی جمہوریہ ایران کی طرح زبردست قوت بن کر ابھرے گا۔ انہوں نے شامی جوانوں کے حوصلوں کو داد دیتے ہوئے کہا کہ ان جوانوں میں حزب اللہ کی تصویر نظر آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی جوانوں کے جذبات شامی جوانوں کے حوالے سے قابل داد ہیں لیکن شامی عوام بیداری کی طرف جا رہے ہیں اور جلد بحران پر قابو پاکر دشمن کو عبرت ناک شکست دیں گے۔

 ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری امور خارجہ نے کہا کہ مصر میں اخوان المسلمون حکومت بری طرح ناکام ہوچکی تھی اور انہوں نے عوامی امنگوں کا جنازہ نکال دیا تھا۔ جس کے نتیجے میں ان کو حکومت سے ہاتھ دھونے پڑے۔ انہوں نے ساری صورت حال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مصری عوامی کو حق دیا جانے چاہیے کہ وہ اپنی مرضی کی حکومت منتخب کرسکیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایران کی نومنتخب حکومت انقلاب کو مزید تقویت دے گی اور جس طرح انتخابات میں سامراجی قوتوں کے دانت کھٹے کئے تھے، دیگر مذموم عزائم میں بھی سامراج کو ناکامی ہوگی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree