وحدت نیوز(علی پور) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی کی فوری بازیابی کے لیے اوچشریف میں مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی سیکریٹری جنرل خواجہ قمر عباس جعفری و سیکر ٹری جنرل یونٹ اوچشر یف خواجہ محمد فر حان سلیم دیگر عہدیداروں نے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مر کزی ڈپٹی سیکر ٹری جنرل سید نا صر عباس شیرازی کی جبر ی گمشدگی ملک بھر میں دہشت گردی کے خلاف جاری آ پر یشن ردالفساد کے منہ پر طمانچہ ہے مذہبی سیا سی جماعت کے رہنما کا اغوا ء حکومت پنجا ب کی کارستانی ہے اگر پنجاب حکومت ناصر شیرازی کے اغوا ء میں ملوث نہیں ہے تو ان کی جبر ی گمشدگی پر اپنا موقف پیش کرتی ، پورے صو بے میں انکی رٹ ختم  ہو چکی ہے ۔ایسے میں ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ سید ناصر عباس شیرازی کی فوری باز یا بی کے لیے خاطر خواہ اقدامات کئے جائیں اب حکومت ہوش کے نا خن لے اگر سید ناصر عباس شیرازی کو فوری باز یاب نہ کرایا گیاتو احتجاج کا سلسلہ پورے ملک میں پھیل جائے گا۔

وحدت نیوز (علی پور) مجلس وحدت مسلمین ضلع علی پور کی شوری کا اجلاس مرکزی امام بارگاہ مہاجرین میں منعقد ہوا، اجلاس میں خصوصی طور پر مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی نے شرکت کی، اجلاس میں ضلع بھر کے یونٹس کے اراکین اور سیکرٹری جنرل نے شرکت کی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ کے حکمران برماکے مسلمانوں پر ہونے والے بہیمانہ تشدد و قتل و غارت پر آنکھیں کر کے بیٹھے ہیں اور انتہاہی بے حسی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ نام نہاد 39 ممالک کا اسلامی اتحاد کیوں خاموش ہے، کیا برما میں مرنے والے مسلمان نہیں ہیں، اُنہوں نے کہا کہ عرب ممالک کی جانب سے برما کے واقعات پر خاموشی دراصل ظلم کی حمایت ہے، مسلم حکمران برما کے مسلمانوں کے حق میں آواز نہ اٹھا کر یہودو نصاری سے اظہار یکجہتی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انکی مجرمانہ خاموشی قابل مذمت ہے۔ اجلاس کے آخر میں رائے شماری کے ذریعے قمر عباس کو مجلس وحدت مسلمین علی پور کا ضلعی سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا، نومنتخب سیکرٹری جنرل سے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی نے حلف لیا۔
 

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree