وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی نےوفدکے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو سے لاہور میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی،علامہ سید ظہیرالحسن نقوی،  سید حسن کاظمی، آصف رضا ایڈووکیٹ و دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ ملاقات میں متحدہ اپوزیشن کی جانب سے حکومت مخالف تحریک اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ناصر عباس شیرازی کا کہنا تھا کہ سیاسی قوتوں کو متحد ہو کر غیر جمہوری قوتوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کل لاہور میں ہونیوالا احتجاج تاریخی تھا۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی تک ہم ڈاکٹر طاہرالقادری کے شانہ بشانہ ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما میاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ قاتل حکمرانوں کو مزید اقتدار میں نہیں رہنے دیں گے، آمریت کی پیداوار حکمران جمہوریت کیلئے خطرہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے نام نہاد خادم اعلیٰ نے کہا تھا کہ ان کا نام آ گیا تو وہ بلا تاخیر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے لیکن ایسا نہیں ہوا، جھوٹ بولنے پر یہ صادق اور امین نہیں رہے، بڑے بھائی کو بھی اقامہ کی بنیاد پر نکالا گیا جبکہ چھوٹا بھی جھوٹ کی سیاست کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء ماڈل ٹاؤن اور قصور کے متاثرین کیساتھ ہیں اور انصاف کے حصول کی اس جدوجہد میں ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس کے معاملے پر مسلم لیگ نون کی حکومت اخلاقی جواز کھوچکی ہے، اس حکومت سے کسی قسم کی کوئی خیر کی توقع نہیں ہے، حکومت کے افراد خود معاشی دہشت گردی میں ملوث ہیں اور خود ہی ٹی آر اوز بنا کر عوام کو لولی پاپ دینے کے چکر میں ہیں۔ یہ پاکستان حکومت ہی ہے جو مجرم بھی خود ہے اور منصف بھی خود ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنما خواجہ عامر فرید کوریجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ عبدالخالق اسدی، علامہ اقتدار حسین نقوی، علامہ غلام عباس یزدانی، علامہ طاہر عباس نقوی، علامہ حسن رضا ہمدانی، علامہ اقبال حسین کامرانی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، میجر اقبال چغتائی، رائو عارف رضوی اور دیگر رہنما موجود تھے۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں عوامی انقلاب کی خواہاں ہے، پاکستان میں کسی بھی قسم کی ڈکٹیٹر شپ کی سخت مخالفت کرتے ہیں۔ پاکستان میں حقیقی عوامی انقلاب شفاف الیکشن سے ممکن ہے۔ ایک سوال کے جواب میں علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ پانامہ لیکس کے معاملے پر پاکستان کی اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں، اپوزیشن جماعتیں اس بار حکومت کی معاشی دہشت گردی کو بے نقاب کریں گی۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ایم ڈبلیو ایم وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ جنوبی پنجاب کو انتظامی بنیادوں پر الگ صوبہ بنایا جائے، تاکہ اس خطے کی محرومیاں دور ہوسکیں۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ عامر فرید کوریجہ نے کہا کہ لیہ میں 30 سے زائد افراد کی جانوں کا ذمہ دار کون ہے؟ اُنہوں نے پنجاب حکومت کو واقعہ کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر سانحہ ماڈل ٹائون کے بے گناہوں کے خون کو نہ دبایا جاتا تو اس طرح کے واقعات رونما نہ ہوتے۔ ہم مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے جنوبی پنجاب کے حوالے سے اقدامات کو خوش آئند قرار دیتے ہیں اور وفاقی حکومت سے اس خطے کی محرومیاں دور کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کیطرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ سید ناصرعباس شیرازی مرکزی سیکرٹری امور سیاسیات ایم ڈبلیو ایم پاکستان شیل لگنے سے زخمی ہوئے ہیں، ابھی بالکل ٹھیک ہیں اور مسلسل ہمارے رابطے میں ہیں، انکی صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی گئی ہے۔ یہ اطلاعات بھی ہیں کہ سنی اتحاد کونسل کے صاحبزادہ حامد رضا بھی شیل لگنے سے زخمی ہیں۔ ایم ڈبلیو ایم کی سوشل میڈیا ٹیم کی طرف سے دھرنے سے متعلق اپ ڈیٹس دی جا رہی ہیں، یہ بھی بتایا گیا ہے کہ علامہ ناصر عباس جعفری بھی انقلاب مارچ کے قائدین کے ساتھ ریڈ زون میں موجود ہیں۔

وحدت نیوز (ڈیرہ اللہ یار) ملک کو دہشت گردی کی لعنت سے نجات دلانے کیلئے طالبان مخالف قوتوں کو اکٹھا کریں گے، یہ وقت طالبان سے مذاکرات کا نہیں بلکہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا ہے ،نواز شریف نے وطن عزیز کو طالبان کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے،ملک بھر میں شیعہ سنی عوام متحد ہوچکے ہیں اور انشاء اللہ وطن دوستوں سے محبت کرنے والی عوام کا سمندر طالبان دہشت گردوں کو بہا کر لے جائے گا، تھرپارکر میں بھوک سے معصوم بچوں کی اموات پر سندھ حکومت فوری مستعفی ہوجائے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ڈیرہ اللہ یار میں ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے تحت ’’ لبیک یا رسول اللہ (ص) کانفرنس ‘‘ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر عوام کی بڑی تعداد نے اجتماع میں شرکت کی۔ اجتماع کا پنڈال لبیک یا رسول اللہ (ص)، لبیک یا حسین (ع)، پاکستان بنایا تھا پاکستان بچائیں گے، امریکہ مردہ بار، اسرائیل نامنظور کے نعروں سے گونجتا رہا۔

اجتماع سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ ہمارا وطن دہشت گردوں کی جنت بن چکا ہے، ضیائی اسٹیبلشمنٹ نے جس ناسور کو پالا تھا آج وہ ہمارے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کررہا ہے، وقت آگیا ہے کہ محب وطن قوتیں پاکستان کو بچانے کیلئے یکجا ہوں اور دہشت گردی کی لعنت سے ملک کو نجات دلانے کے لئے میدان میں اتریں، مجلس وحدت مسلمین ملک کو دہشت گردی کی لعنت سے نجات دلانے کیلئے طالبان مخالف قوتوں کو اکٹھا کرے گی اور انشاء اللہ دشمن قوتوں کو یہ پیغام دے گی کہ ملک بھر میں شیعہ سنی عوام متحد ہوچکے ہیں اور انشاء اللہ وطن دوستوں سے محبت کرنے والی عوام کا سمندر طالبان دہشت گردوں کو بہا کر لے جائے گا۔ انہوں نے تھرپارکر میں بھوک سے معصوم بچوں کی اموات پر سندھ حکومت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی اگر اپنی جماعت کی بقاء چاہتی ہے اور فوری طور پر سندھ کے وزارت اعلیٰ کا منصب کسی قابل اور لائق فرد کے حوالے کیا جائے، تھرپارکر میں بھوک سے نڈھال بچوں کی اموات پر قائم علی شاہ از خود اپنی ناکامی کا اعتراف کرتے استعفیٰ پیش کریں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کےآرگنائزرعلامہ سید سبطین حسینی اور اورکزئی کے سیکرٹری جنرل علامہ مصطفیٰ بہشتی نے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر علامہ سبطین حسینی نے مرکزی سیکرٹری جنرل کو صوبہ بھر میں تنظیم نو کا عمل مکمل ہونے سے آگاہ کیا۔ ملاقات کے دوران صوبائی کنونشن کے انعقاد کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔ مجلس وحدت مسلمین اورکزئی ایجسی کے سیکرٹری جنرل علامہ مصطفیٰ بہشتی نے علامہ ناصر عباس کو اورکزئی ایجنسی میں ہونے والی تنظیمی فعالیت سے آگاہ کیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ایم ڈبلیو ایم جلد اورکزئی ایجنسی میں ایک بڑی جماعت بن کر ابھرے گی۔

وحدت نیوز(ٹیکسلا)  القائم کمپلیکس ٹیکسلا میں مسجد کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔ خیرالعمل فاؤنڈیشن کے مسؤل اور ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی سیکرٹری فلاح و بہبود نثار فیضی، علامہ امیر حسین جعفری، مولاناسبطین حسینی، مولانا مہدی شیرازی، مولانا تجمل حسینی، ناظم جعفریہ یوتھ ٹیکسلا اعجاز نقوی اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں نثار فیضی کا کہنا تھا کہ خیرالعمل کے تحت فلاح بہبود کا کا م زور و شور سے جاری ہے۔ خیبر پختون خوا میں زیادہ کام ڈی آئی خان اور پارا چنار میں ہوا۔

نثار فیضی کا کہنا تھا کہ پاراچنار میں خیر العمل کے تحت دو مساجد مکمل ہو چکی ہیں۔ ڈی آئی خان میں دو کروڑ کا امدادی سامان دیا جا چکا ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں ہی تیس گھروں پر مشتمل ہاؤسنگ کالونی مکمل ہو چکی ہے۔ ایتام کی کفالت کے سلسلہ میں چھ سو بچوں کی نگہداشت کے لئے خطیر رقوم خرچ کی جارہی ہیں۔ ڈی آئی خان، لیہ، جھنگ میں سیلاب زدگان کے لئے ہاؤسنگ کالونیاں تعمیر کی جارہی ہیں۔ مسجد کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری فلاح و بہبود کا کہنا تھا کہ فکر خمینی کے مطابق مسجد کو علوی معاشرہ میں مرکزکی اہمیت حاصل ہے۔ حضرت علی علیہ السلام اپنی حکومت کا نظام و نسق مسجد کوفہ سے ہی چلایا کرتے تھے۔

Page 1 of 2

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree