وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین ملتان کے زیراہتمام عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے موقع پر ملک بھر کی ملتان میں بھی عاشقان رسول کی جانب سے نکالے گئے جلوسوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے چوک دولت گیٹ میں استقبالیہ کیمپ لگایا گیا۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے کیمپ کا خصوصی دورہ کیا۔ اس موقع پر علامہ عبدالخالق اسدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے جس طرح اعلان کیا ہے کہ 12ربیع الاول سے 17ربیع الاول تک ہفتہ وحدت منایا جائے گا انشااللہ آج پورے ملک میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے کارکنان برادران اہلسنت کے ساتھ عید میلاد النبی کی خوشیاں منا رہے ہیں۔ اُنہوں نے ملتان میں استقبالیہ کیمپ لگانے پر مجلس وحدت مسلمین کے کارکنان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہم امام خمینی کے ماننے والے ہیں کہ جنہوں نے کہا تھا تم ہاتھ باندھنے اور کھولنے پر جھگڑ رہے ہو جبکہ تمہارا دشمن ہاتھ کاٹنے کے درپے ہے۔

 

اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی کا کہنا تھا کہ ایم ڈبلیو ایم اپنے اہلسنت برادران کی میزبانی کرنے پر فخر محسوس کر رہی ہے۔ اس موقع پر شیعہ سنی اتحاد کا خوبصورت مظاہرہ کیا گیا۔ مجلس وحدت مسلمین کے کارکنان نے جلوس کے شرکا کے لیے چائے اور سبیل کا اہتمام کیا ہوا تھا۔ مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے لگائے گئے کیمپ میں ایک اسٹیج بنایا گیا تھا جس سے مختلف علاقوں سے آنے والوں جلوس کے شرکا کو خوش آمدید کہا گیا۔ اس موقع پر شیعہ علمائ کونسل ملتان کے رہنما سید مجاہد عباس گردیزی نے بھی مجلس وحدت مسلمین کے کیمپ کا دورہ کیا جہاں پر اُنہوں نے مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی اور علامہ سید اقتدار حسین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم ملتان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، سید دلاور عباس زیدی، سید نسیم عباس شمسی، فخر نسیم اور دیگر بھی موجود تھے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree