وحدت نیوز (اسلام آباد)  مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے یوم آزادی پر میڈیا سیل سے جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ چودہ اگست یوم پاکستان ہماری مادروطن کی آزادی اور پاکستان کی تشکیل کے ایام سے تعلق رکھتا ہے۔ 14اگست اب ان حالات میں آ رہاہے کہ ہمارے دشمن نے ایک بار پھر کشمیر پر وار کیا ہے ،کشمیری مظلوموں کی آزاد اور انکی حق خودارادیت پر شب خون مارا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو لگا کشمیریوں پر زمین تنگ کیا ہوا ہے۔ کشمیر مسلمانوں کو نماز عید اور سنت ابراہیمی کی ادائیگی سے روک کر بھارت نے اپنی بدترین بربریت تاریخ رقم کی ہے۔ 70سال سے زیادہ کا عرصہ بیت چکا ہے کشمیریوں پر مظالم دن بہ دن بڑھتا  جا رہا ہے،کشمیریوں کو بنیادی انسانی حقوق سے محروم کیا گیا ہے اقوام متحدہ کی قرادادوں کو پاؤں تلے روندہ گیا ہے،ایسے میں انسانی حقوق کے تحفظ کے علمبرداروں کی خاموشی افسوسناک ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ہم اپنے مظلوم کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں جب تک کشمیر آزاد نہیں ہو گا پاکستان کی تکمیل کا مرحلہ طے نہیں ہو گا قائداعظم ؒ نے کہا تھا کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے کشمیری مائیں بہنیں ،بیٹیاں یہ ذہن میں رکھ لیں کہ آپ تنہا نہیں ہیں پورے پاکستان کے عوام آپ کے ساتھ ہے اور مودی نے جو اقدام اٹھایا ہے مجھے یقین ہے یہ مقبوضہ کشمیر کے مظلومین کو اور متحد کرے گا ہم چودہ اگست پاکستان میں جہاں منائنگے وہاں پر کشمیریوں کی حمایت کے دن کے طور پر منائیں گے اور 15 اگست کو کشمیری مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے یوم سیاہ منائیں گے۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ ہم صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں ہمارے پاکستانی بھائی کشمیریوں کے لئے آواز اٹھائنگے انشااللہ کشمیر کی آزادی نوشتہ دیوار ہے اور مستضعفین کو اس کرہ ارض کا وارث بنانا وعدہ الہی ہے، انشاءاللہ ہم پوری دنیا میں ان کا ساتھ دینے کے لئے ایک ماحول بنائیں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ ہم کشمیر کے مسئلے کو آئسولیٹ نہیں ہونے دیں گے ۔پاکستان کی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ اپنی خارجہ پالیسی کو آزاد کرے ایسی خارجہ پالیسی جو پاکستان کے قومی مفادات کو میچ کرتی ہو اگر ہم آئی ایم ایف کے زنجیروں میں جکٹرے جائیں گے ہم آل سعوداور محمد بن زید کے مالی امداد کے نتیجہ میں جو امریکہ کی اجازت کے بغیر ممکن ہی نہیں ہم اس میں دھنس جائیں گے تو یہ ممکن نہیں کہ ہم آزاد فیصلے کرے پاکستان کی وزارت خارجہ میں اہم تبدیلیوں کی ضرورت ہے ایک ایسے وزیر خارجہ کی ضرورت ہے جو پاکستان کے قومی مفادات کو سمجھتا بھی ہو اور اس کے لئے کام بھی کر سکتا ہو پاکستان کی موجودہ حکومت کو اپنی خارجہ پالیسی پر توجہ دینی ہو گی۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے پیغام میں مزید کہا ہے کہ دنیا کے مکار استعماری طاقتوں کے منحوس عزائم کو سمجھنا ہو گا پاکستان کو چاہیے چین،ایران، روس اور مسلمان ممالک کو اعتماد میں لےجن کے اندار کچھ آزاد خارجہ پالیسی ہے اُن کی طرف جائے ان ممالک پر قطعی انحصار نہ کرے جن کے مفادات امریکہ اور استعماری قوتوں سے وابستہ ہو مسئلہ کشمیر وہ مسئلہ ہے جہاں پاکستان کاصرف وہ ممالک ساتھ دئینگے جن کی آزاد خارجہ پالیسی ہے۔

 انہوں نے کہا پاکستان کے 70فیصدریمٹنسی چار ملکو ں سے آتے ہیں امریکہ،برطانیہ،یواے ای اور سعودی عرب آپ اگر اپنے اندار معاشی ریفامزم نہیں لائیں گے اور آپ کا انحصار ریمیڈنسی کے اوپر ہو گی تو آپ کیسے اپنی آزاد خارجہ پالیسی بنا سکیں گےآپ کی زیادہ تر جو ایکسپورٹ ہیں وہ یورپ اور امریکہ میں ہیں اگر ہم اس میں تبدیلی نہیں لائیں گے اور ہمسیایہ ممالک کے ساتھ اپنے اقتصادی راوبط قائم نہیں کرئیں گے تو ہم کس طرح ان چار استعماری ملکوں کے اقتصادی شکنجے سے آزاد ہونگے؟ اور ان ممالک کے زیر تسلط رہتے ہوئے آزاد خارجہ پالیسی کیسے بنا سکتے ہیں ۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ چودہ اگست کو ہم نے یہ بھی عہد کرنا ہے کہ ہماری خارجہ پالیسی آزاد ہونی چاہے اور ایک محب وطن غیور شخصیت ہمارا وزیر خارجہ ہو،جس کے سامنے پاکستان کے مفادات ہوں اور  اگر یہ نہیں کیا گیا تو ہم اس موقع کو ضائع کر دینگے اور جو خطرات ہمارے سروں پر منڈلا رہے ہیں اس میں ہم اور زیادہ نقصان اٹھائنگے لہذا چودہ اگست ہمیں یہ پیغام دیتا ہے کہ جس طرح آپ نے مل کر عوامی جدوجہد سے بلا رنگ و نسل مذہب تمام طبقات نے ملکر پاکستان بنایا تھا ہم بھی ملکر پاکستان کو بچائیں انشا اللہ ان خطرات سے پاکستان کو نکالیں گے لیکن جو حکومت کی ذمہ داری ہے وہ حکومت پوری کرے مجھے اُمید ہے ان نکات طرف توجہ دی جائے گئی تاکہ ہم ایک باوقار ملک بن سکے ہم ایک ایسی اہم جگہ پر واقع ہیں جو پانچ عرب انسانوں کو ملاتی ہے ہم طاقتوار جگہ پر ہیں اپنے آپ کو کمزور نہ سمجھے اپنی طاقت سے آگاہ ہونا چاہیے تاکہ دنیا میں ہم ایک باوقار قوم بن سکے۔

پاکستان پائندہ باد

وحدت نیوز (کراچی)  مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا ہے کہ 14 اگست یوم آزادی کے موقعہ پر وطن کی ترقی اور سربلندی کے لئے جہد مسلسل کا عہد کرتے ہیں۔ ہم پاک وطن کے باوفا بیٹے وطن کو دھشت گردی کرپشن اور سامراجی غلامی سے آزاد کریں گے۔ اور ہر محاذ پر وطن دشمنوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا وطن عزیز پاکستان کا 71 واں یوم آزادی پورے جوش و خروش سے منایا جائے۔ اس موقعہ پر ملک و قوم ترقی اور استحکام کا عزم کیا جائے۔ مجلس وحدت مسلمین نے ہمیشہ امن محبت حب الوطنی اور اتحاد بین المسلمین کا درس دیا ہے۔ ملت جعفریہ نے اپنے شہداء اور پیاروں کے جنازوں کو پاکستان کے پرچم کے سائے میں اٹھا کر دنیا کو بتایا کہ ہم پاک وطن کے باوفا بیٹے ہیں جو اس وطن سے غیر متزلزل اور غیر مشروط محبت کرتے ہیں۔ ہمارے  شہداء کے پاکیزہ لہو سے آج بھی پاک وطن سے وفا کی خوشبو آتی ہے۔ انہوں نے کہا مجلس وحدت مسلمین کے کارکن اور ذمہ داران ہر سطح پر 14 اگست جشن آزادی کی تقریبات میں بھرپور حصہ لے کر وطن کی سالمیت استحکام اور ترقی و سربلندی کا عہد کریں گے۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مختار امامی نے وحدت ہاوس میں صوبائی اور ڈویژن کابینہ کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان لاکھوں بہادر لوگوں کی جانی و مالی قربانیوں کا حاصل ہے، یہ قربانیاں ایک عظیم مقصد کے لیے دی گئی، وہ عظیم مقصد خطے کے حصول کے لیے تھا، جس پر اسلام کے سنہری اور پاکیزہ حصول کا عملی اجرا کیا جا سکے، بد قسمتی سے پاکستان اور اسلام دشمن عناصر نظریہ پاکستان پر ضرب لگانے لے لیے عالمی طاقتوں کے ایماء پر پاکستان میں، گروہی لسانی، مذہبی گروہ بندیوں میں اس حد تک تقسیم کر رہا ہے کہ نظریہ پاکستان کی روح دھندلا جائے۔ آزادی کے بعد سے اب تک پاکستان نے بہت سی مصیبتں برداشت کیں اور یہ سفر اتنا ہی مشکل اور کٹھن تھا جتنا پاکستان بننے میں تھا، اس سرزمین کے باوفا بیٹے اس پاک سر زمین کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ دیتے آئے ہیں اور دیتے رہیں گئے، مجلس وحدت مسلمین اور ملک بھر میں محبت کرنے والے شیعہ، سنی عوام اس ملک کا حقیقی نظریاتی و جغرافیائی دفاع ہیں۔ یہ وجہ ہے کہ بد ترین دہشت گردی اور ظلم و ستم کے باوجود دشمن کامیاب نہیں ہو سکا، کیونکہ اس پاک وطن کی مٹی میں شہیدوں کا لہو شامل ہے، اگر کوئی اس ملک سے غداری کرنا بھی چائے تو شہدوں کا لہو اسکی حفاطت کرتا ہے۔

علامہ مختار امامی نے کہا ہے کہ 14 اگست کو قائد اعظم نے پاکستان کا تحفہ دیا، یو م آزادی اس تجدید عہد کا دن ہے، وطن عزیز کی حفاظت اور ترقی ہماری ذمہ داری ہے، اس کی ترقی کے لیے تمام مذہبی، سیاسی، ثقافتی ہم آہنگ جماعتیں ملکر قومیت کے بْت توڑ دیں، ہمیں یک جان ہو کر دہشت گردی کے کینسر کے خلاف اعلان جنگ کرنا ہو گا۔ ہمارا عہد ہے کہ خون کے آخری قطرئے تک ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ اس وطن کا دفاع کریں گئے۔انہوں نے نئی نسل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو چاہیے قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کو اپنا رول ماڈل بنائیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree