وحدت نیوز(خیر پور) ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین سندھ کی کابینہ نے خیرپور میں 16 مارچ کو منعقد ہونے والے" لبیک یا رسول الله (صلی الله علیہ وآلہ وسلم) کانفرنس " کے حوالےسے خیرپور میں اپنے دورے  کا آغاز کردیا ہے.اور انتہائی جوش اور جذبے ہکے ساتھ عوامی رابطہ مہم جاری و ساری ہے. خواتین کو اس پروگرام کے حوالے سے شعور اور آگہی دی جا رہی ہے.اور خواتین کا اس کانفرنس میں شرکت کے حوالے سے جذبہ ایمانی اور جوش و خروش انتہائی بلندیوں پہ ہے. کردار فاطمیہ (علیہ سلام) اور جذبہ زینبی (علیہ سلام) سےسرشار خواتین نے اعلان کیاہے کہ چاہے کیسے بھی حالات ہوں ، خواتین اس مقدس اور پاکیزہ اجتماع میں اپنے بچوں کیساتھ ، بلا کسی خوف و خطر اور ہر روکاوٹ کو دور کرتے ہوے مردوں کے شانہ بشانہ شرکت کریں گی۔

وحدت نیوز (خیرپور) کالعدم سپاہ صحابہ نے 16 مارچ کو ممتاز گراؤنڈ میں لبیک یا اللہ مدد کانفرنس منعقد کرنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق تکفیری نظریات کی ترجمان کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ نے 16 مارچ کو ممتاز گراؤنڈ میں شیعہ سنی عوام کے طالبان مخالف اجتماع لبیک یا رسول اللہ (ص) کانفرنس کے مدمقابل لبیک یا رسول اللہ کانفرنس منعقد کرنے کا اعلان کردیا۔ گزشتہ روز سپاہ صحابہ کی جانب سےلبیک یا اللہ مدد کانفرنس کے پوسٹرز  خیرپور سٹی میں لگائے جاچکے ہیں، دوسری جانب مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے لبیک یا رسول اللہ (ص) کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں عوامی رابطہ مہم بھرپور طریقے سے جاری ہیں۔ علامہ ناصر عباس جعفری، علامہ مختار امامی، علامہ نشان حیدر ساجدی نے مختلف علاقوں کے دورہ جات کے دوران عوام کو لبیک یا رسول اللہ (ص) کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ یہ سرد جنگ کیا رخ اختیار کرتی ہے اور ممتاز گراؤنڈ پر مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے رسول اللہ (ص) کے نام پر منعقدہ پروگرام  کو خراب کرنے کیلئے اللہ کے نام کو استعمال کرنے کی کالعدم سپاہ صحابہ کی سازش کیا رنگ لاتی ہے، یہ تو وقت ہی بتائے گا، لیکن اب تک کے حالات تو اس بات کی نشاندہی کررہے ہیں کہ شیعیان حیدرکرار(ع) اپنی بھرپور تیاری کررہے ہیں اور لبیک یا رسول اللہ (ص) کانفرنس کے انعقاد کیلئے پرعزم ہیں۔

وحدت نیوز(خیر پور) طالبانائزیشن کے خلاف محب وطن سیاسی و مذہبی جماعتیں متحد ہوچکی ہیں، 16 مارچ کو خیرپور کے ممتاز گراؤنڈ میں ایم ڈبلیوایم کے زیراہتمام لبیک یارسول اللہ کانفرنس میں شیعہ سنی قائدین و عوام دہشتگردی کے خلاف اپنی بھرپور طاقت کا مظاہرہ کریں گے، سندھ حکومت دہشتگردوں کی پشت پناہی چھوڑ دے، کراچی سمیت ملک بھر میں جاری بے گناہ شہریوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصرعباس جعفری نے خیرپور کے علاقے حسین آباد میں کارنر میٹنگ کے شرکاء سے خطاب میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین آئین پاکستان کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی، پاکستان پیپلز پارٹی اپنے چیئرمین بلاول بھٹو کے طالبان دہشتگردوں کے خلاف دی جانیوالی پالیسیوں اور بیانات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے طالبان دہشتگری کے خلاف علمی اقدامات کریں۔

 

علامہ ناصر عباس جعفری نے مزید کہا کہ 16 مارچ کو خیرپور کے ممتاز گراؤنڈ میں ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام لبیک یارسول اللہ کانفرنس میں شیعہ سنی قائدین و عوام دہشتگردی کے خلاف اپنی بھرپور طاقت کا مظاہرہ کریں گے، خیرپور انتظامیہ کی جانب سے لبیک یارسول اللہ کانفرنس کے انعقاد کیلئے دی جانے والی پرمیشن منسوخ کرنا ناقابل برداشت فعل ہے، خیرپور انتظامیہ اور سندھ حکومت کی جانب سے لبیک یارسول اللہ کانفرنس کے انعقاد کے خلاف اُوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہیں, اگر کانفرنس کے انعقاد میں مزید دشواریاں پیدا کی گئیں تو ایم ڈبلیو ایم 16 مارچ کو وزیراعلٰی ہاؤس کراچی کے باہر اور خیرپور ممتاز گراؤنڈ سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی اپنی بھرپور سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی۔قبل ازیں علامہ ناصر عباس جعفری جب اپنے دورہ کے موقع پر حسین آباد کے علاقے میں پہنچے تو اہل علاقہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، اس موقع پر ان کے ہمراہ علامہ مختار امامی، عالم کربلائی، مہدی عباس، یعقوب حسینی اور منور جعفری و دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

وحدت نیوز(خیر پور)16 مارچ کو ممتاز اسٹیڈیم خیرپور میں پاکستان کے با وفا فرزندلاکھوں کی تعداد میں دہشت گردی اور دہشت گردوں سے مذاکرات کے خلاف اکھٹا ہو نگے ، اپنے بھر پور قومی و ملی جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کر کے حضرت محمد ﷺ سے تجدید عہد کریں گے ، انشاء اللہ یہ اجتماع عوامی شرکت کا رکارڈ قائم کرے گا ، ایک لاکھ سے زائد فرزندان محمدی کی شرکت متوقع ہے۔ لبیک یارسول اللہ کانفرنس کی انتظامی کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے ایم ڈبلیو ایم صوبہ سندھ خیر پور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کےصوبائی سیکرٹری جنرل علامہ مختار امامی نے کہا کہ لبیک یا رسول اللہ کانفرنس میں سندھ بھر سے عوام شرکت کریں گے ، شرکاء کے جان و مال کے تحفظ کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہو تی ہے ، ممتاز اسٹیدیم کے اطراف اور کراچی سمیت اندرون سندھ کے مختلف شہروں سے آنے والے قافلوں کی سکیورٹی کے موثر انتظامات کیئے جائیں ، کراچی سمیت سندھ بھر میں تشہیری مہم اختتامی مراحل میں ہے جب کہ عوامی رابطہ مہم بھر پو ر انداز میں جاری ہے ، سندھ بھر سے قافلے 15 مارچ کی شب سے خیرپور پہنچنا شروع ہو جائیں گے ، جلسہ گاہ کے اطراف میں دو ہزار وحدت اسکاؤٹ اور وحدت یوتھ کے جوان سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے ۔ جبکے ان کے ہمراہ ڈپٹی سیکرٹری جنرل عالم کربلائی ،یعقوب حسینی ،اور دیگر رہنما موجود تھے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree