وحدت نیوز(مظفرآباد) مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر سیکرٹری سیاسیات سید تصورعباس موسوی نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کو ’’ یوم قرار داد پاکستان‘‘ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ آزادی ایک ایسی نعمت ہے جس کاجتناشکرادا کیا جائے کم ہے جوقومیں اپنی آزادی کی قدر نہیں کرتیں ان قوموں اپنی قدرومنزلت وقت کے ساتھ کھودیتی ہے اورانکا نام صفحہ ہستی سے مٹ جا تا ہے ۔ یوم پاکستا ن کے مو قع پرایک بیان میں سیدتصور موسوی نے23؍ مارچ 1940ء کو بانیان پاکستان نے ایک قرارداد منظور کرکے برصغیر کے مسلمانوں کے لئے علیحدہ وطن پاکستان کی بنیاد رکھی لیکن آزادی کے باوجود پاکستان کے عوام کو دہشتگردوں اور ظالم حکمرانوں کے چنگل سے آزاد نہیں کرایا جاسکا ، کرپٹ سیاسی کلچر اور وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم کے باعث پاکستان دولخت ہوگیا اور آج باقی ماندہ پاکستان کی سلامتی و بقاء خطرے میں دکھائی دے رہی ہے انہوں نے کہاکہ ملک میں فرقہ واریت اور انتہاء پسندی کی بڑھتی ہوئی کارروائیاں اورملک میں بسنے والے مختلف عقائد ،مسالک اور مذاہب کے ماننے والوں کوآ]س میں لڑانے کی سازشیں کی جاری ہیں لہٰذا ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد و یکجہتی کی فضا ء کو پروان چڑھانا ہوگا۔ سید تصور موسوی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں ایسے معاشرے کی تشکیل چاہتی ہے جسکا خواب قائد اعظم محمد علی جناحؒ اور علامہ اقبالؒ نے دیکھا تھا تاکہ پاکستان سے ہشتگردی ،موروثی سیاست کا خاتمہ ہو اور ملک میں غریب و مظلوم عوام کی اسلامی طریق کارکے مطابق حکمرانی قائم کی جاسکے ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree