وحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید سبطین الحسینی نے انقلاب اسلامی ایران کی 36ویں سالگرہ کے موقع پر کہا ہے کہ انقلاب اسلامی آج بھی مظلومین جہاں کیلئے امید کی کرن کی مانند ہے، استعماری طاقتوں کی لاکھ کوششوں اور سازشوں کے باوجود یہ انقلاب اپنی پوری طاقت سے قائم و دائم ہے۔ وحدت ہاوس پشاور سے جاری ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ عالم اسلام میں آج پائی جانے والی بیداری انقلاب اسلامی ایران کا ہی اثر ہے، رہبر کبیر امام خمینی کی یہ تحریک صرف اور صرف خدا کی رضا اور مظلومین کو انکا حق دلانے کیلئے تھی، اس خلوص کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے انقلاب اسلامی کی صورت میں وہ کامیابی عطا فرمائی جو آج بھی مظلومین جہاں کیلئے نجات کا راستہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسی انقلابی فکر کی بدولت برادر اسلامی ملک ایران عالمی پابندیوں کے باوجود ایک رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے، پاکستان کے حکمران بھی برادر اسلامی ملک کے حکمرانوں کی طرح اپنے پیروں پر کھڑے ہوں اور اپنی ملت کو وقار بخشیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایران کی جانب سے بجلی اور گیس منصوبوں کے حوالے سے کی جانے والی پیش کش پر مثبت جواب دینا چاہئے، اور ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں اس موقع سے بہتر انداز میں فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔تحریک انصاف حکومت کو بھی تجارتی روابط مزید بہتر بنا نا چاہئے۔

وحدت نیوز (مظفرآباد) انقلاب اسلامی ایران کی 36ویں سالگرہ کے موقع پر وحدت ہاوس مظفرآباد سے جاری اپنے بیان میں مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں کشمیر کے سیکریٹری جنرل علامہ تصور حسین نقوی الجوادی نے کہاہےکہ عظیم انقلاب اسلامی جس کا سرچشمہ انقلاب کربلا ہے اور خود بانی انقلاب حضرت آیۃ اللہ خمینی بزرگوار نے فرمایا کہ ہمارا انقلاب انقلاب کربلا کا صدقہ ہے،یقیناانقلاب اسلامی کے بانی نے مقاومت ،ہمت وجوانمردی امام حسین واصحاب حسین علیھم السلام سے درس لے کر (250)ڈھائی سوسالہ شہنشاہیت کا غرور خاک میں ملا کر دنیا کے نقشہ پر ایک الہی اسلامی ریاست کی بنیاد رکھی جو دنیا بھر کے مظلومین ،محرومین اور مستضعفین کے کے کرن امید ہے،رہبر معظم فرماتے ہیں'انقلاب اسلامی عالم اسلام کے لئے ہدایت کا سرچشمہ ہے،حضرت جمال الدین افغانی مرحوم جب تبلیغ دین کے لئے نکلتے تو لوگوں کو کہتے کہ 'اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے'تولوگ پوچھتے تھے کہ اگر یہ ضابطہ حیات ہے تو کہیں بطور رول ماڈل کیوں نہیں یقینا آج سید مرحوم کی روح پکار پکار کر دنیا کو متوجہ کر رہی ہوگی کہ جمہوری اسلامی ایران میں اسلام بطور رول ماڈل موجود ہے۔
حکیم الامت فلسوف مشرق حضرت علامہ محمد اقبال (رح)نے بہت پہلے اس انقلاب کی پیشنگوئی ان الفاظ میں کی تھی۔


 می رسد مردی کہ زنجیر غلامان بشکند
دیدہ ام از روزن دیوار زندان شما


ان کا مزید کہنا تھا کہ  جہاں اس انقلاب کے ذریعے مملکت ایران کو ایک آمر ،جابر اور طالم شہنشاہی نظام سے آزادی ملی اس کے ساتھ ہی برطانیہ اور امریکا سی بھی آزادی نصیب ہوئی اور اسلام وقرآن کے قوانین کا بول بالا ہواخدا وند منان اس انقلاب کو انقلاب حضرت حجت (ع)کا ضمیمہ کر دے اور اس عظیم انقلاب سے مربوط فرمائے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree