وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر شیرازی نے بھوک ہڑتالی کیمپ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 7اگست کو اسلام آباد میں ’’تحفظ پاکستان کانفرنس‘‘ شیعہ سنی وحدت کا بے مثل اظہار ہوگا۔قائد شہید عارف حسین الحسینی کی 28 ویں برسی کے موقع پر انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے کراچی ،کوئٹہ اور ملک کے مختلف حصوں سے ہزاروں کی تعداد میں گاڑیاں اسلام آباد کی طرف روانہ ہو چکیں ہیں۔جناح ایوینوپر اجتماع سے مرکزی رہنما خطاب کریں گے بعد ازاں ہزاروں افراد پر مشتمل یہ قافلہ ڈی چوک کی طرف روانہ ہو گا ۔اس پرامن احتجاج کی راہ میں حکومت کی طرف سے کسی رکاوٹ کو راہ کی دیوار نہیں بننے دیا جائے گا۔مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس کی بھوک ہڑتال کو 84 روز گزر چکے ہیں۔وطن عزیز کو قائد و اقبال کے خوابوں کے حقیقی تعبیر کی شکل دینے کے لیے 7اگست کوہم نے اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کرنا ہے۔حکمرانوں کو یہ بات ذہن نشین کر لینی چاہیے کہ ہمیں طاقت اور اختیارات کے بل پر سرنگوں نہیں کیا جا سکتا۔ہم اپنی اصولی موقف سے ایک انچ بھی پیچھے ہٹنے کے لیے قطعاََ تیار نہیں۔اس ملک کو دہشت گردوں کی آماجگاہ نہیں بننے دیا جائے گا۔ ہم نے پُرامن انداز میں احتجاجی تحریک کے مراحل طے کر یہ ثابت کیا ہے کہ ملت تشیع ایک باشعور اور قانون و آئین کا احترام کرنے والی قوم ہے۔ہماری تحریک کسی سیاسی مقصد کے حصول کے لیے نہیں بلکہ خالصتاََ ملک و قوم کے استحکام کے لیے ہے۔7اگست کا اجتماع ہماری اسی تحریک کا نقطہ عروج ثابت ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ہم ضرب عضب کی مکمل تائید کرتے ہیں تاہم نیشنل ایکشن پلان جو کہ ضرب عضب کو قوت فراہم کرنے کے لیے تشکیل دیا گیا تھااپنے اہداف سے ہٹ چکا ہے۔ مختلف کالعدم جماعتیں نام بدل کر اب بھی اپنی سرگرمیوں میں مصروف ہیں جو نیشنل ایکشن پلان کی صریحاََ خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا کشمیر کے حوالے سے ہماری خارجہ پالیسی گومگو کا شکار ہے۔بھارتی افواج کے مظوم کشمیریوں پر وحشیانہ تشدد پر کشمیر کمیٹی کی مجرمانہ خاموشی حیران کن ہے۔ہمارے حکمرانوں کو چاہیے کہ بھارت کے اس ظلم و بربریت کے خلاف عالمی فورمز پر اپنی آواز بلند کریں،پریس کانفرنس میں علامہ ظہیرا لحسن نقوی ،علامہ دوست علی سعیدی اور علی حسین نقوی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل احمد اقبال رضوی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملت کے حقوق کے لیے علامہ ناصرعباس جعفری کی بلاتھکان جدوجہد، جرات اوراستقامت کو ہم سلام پیش کرتے ہیں۔وطن عزیز میں ملت تشیع کو درپیش مشکلات کےازالے کے لیے  80 سے زائد دن بھوک ہڑتال پر رہنے کے بعد ان کی طبیعت کافی بگڑ گئی اور گزشتہ رات ان تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کرانا پڑا۔وہ عارضہ قلب اور شوگر کےمرض میں پہلے سے مبتلا تھے۔مسلسل بھوک ہڑتال نے ان کے گردوں اور اعصاب کو شدید متاثر کیا ہے۔ہسپتال میں داخل ہونے کے بعد بھی وہ بھوک ہڑتال ختم کرنے پرآمادہ نہیں جو ہمارے  لیے تشویش اور اضطراب کا باعث ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی ایک بڑی سیاسی و مذہبی جماعت کے سربراہ  کے مطالبات پر وفاقی حکومت کا کان نہ دھرناجمہوری اقدارکے منافی ہے۔حکومت کی اس رعونت اور بے حسی کےخلاف ہم خاموش نہیں بیٹھے گے۔ہماری یہ احتجاجی تحریک کسی اور انداز سے اب آگے بڑھے گی۔انہوں نے کہا 7 اگست کوشہید عارف حسین کی برسی کے سلسلہ میں تحفظ پاکستان کانفرنس کا انعقاد اسلام آباد میں کیا جائے گا جس میں ملک بھر سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ شریک ہوں گے۔قائد حسینی مسالک کے مابین اتحاد و یگانگت اور وطن کے استحکام کی علامت تھے۔مجلس وحدت مسلمین انہی کے مشن کو لے کر آ گے بڑھ رہی ہے۔پاکستان کے داخلی و خارجی مسائل سے نبر د آزما ہونے کے لیے  پاکستان کی تمام محب وطن قوتوں کو یکجا ہونے کی ضرورت ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس اور کرپشن کے حوالے سے ہمارا موقف بالکل واضح اور شفاف ہے۔پانامہ لیکس کے ذمہ داران کے خلاف موثرکاروائی ہونی چاہیے۔کرپشن ہی وہ ناسور ہے جس نے ہماری ملک کی اقتصادی بنیادوں کو کھوکھلا کر کے رکھ دیا ہے۔وطن عزیز کی سالمیت و استحکام کرپشن کے خاتمے سے مشروط ہے۔جو بھی جماعت کرپشن کے خلاف آوازبلند کرے گی ہم اس کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی علالت پر مختلف مذہبی حلقوں ، بیرون ملک تنظیمی احباب اور ہمدوروں سمیت ایم ڈبلیو ایم کے رہنماوں اور کارکنوں میں سخت تشویش پائی جاتی ہے۔ان کی صحت یابی کے لیے ملک بھرکی طرح بیرون ممالک  میں ’’یوم دعا‘‘کا انعقاد کیا گیا۔ جماعت کے صوبائی و ضلعی دفاتر اور کارکنوں نے گھروں میں علامہ ناصر عباس کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔حرم مطہر امام علی ؑ، حرم مطہر امام حسین ؑ، حرم مطہر معصومہ قم ؑسمیت دیگر مقدس مقامات پر خصوصی دعائیں مانگی گئیں، پاکستان میں جاری ٹارگٹ کلنگ ،دہشت گردی اور ریاستی اداروں کے ذریعے ملت تشیع کو نشانہ بنانے کے خلاف علامہ ناصر عباس 80روز سے بھوک ہڑتال پر تھے۔ملک کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے قائدین کی طرف سے ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا اور حکومت کو یہ باور کرایا گیا کہ قائد وحدت علامہ ناصر عباس کے مطالبات آئینی اور اصولی ہیں ان کو فوری طور پر تسلیم کیا جانا چاہیے لیکن وفاقی حکومت کی روایتی بے حسی قائم رہی جس کے نتیجے میں کم و بیش تین ماہ سے بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے علامہ ناصر عباس کی صحت اچانک بگڑ گئی۔انہیں فوری طور پر ایک مقامی ہسپتال میں داخل کر دیا گیاجہاں ان کے مختلف ٹیسٹ لیے گئے تاہم ان کی صحت کو تسلی بخش قرار نہیں دیا گیا، مسلسل پونے تین ماہ سے جاری بھوک ہڑتال کے باعث ان کے جسم کے مختلف اعضاءنے مناسب انداز میں کام کرنا چھوڑ دیا ہے، علامہ راجہ ناصرعباس جو پہلے ہی شوگر اور قلب کے عارضےکا شکارک تھے مسلسل بھوکا رہنے سے ان کی گڑدوں میں تکلیف کی شکایت ہو گئی ہے ۔

علامہ ناصر عباس کی بیماری کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پورے ملک میں پھیل گئی اور ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹریٹ سمیت دیگر جماعت کے دیگر دفاتر میں لوگ کالیں کر کے ان کے صحت کے بارے دریافت کرتے رہے۔ ملک کی سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماوں نے علامہ ناصر عباس کی صحت کے حوالے سے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے حکومتی رویہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی یہ رعونت ان کے اقتدار کے زوال کا باعث بنے گی۔اگر وفاقی حکومت اس بھوک ہڑتال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے مثبت اقدامات کرتی تو آج ایک ملک گیر سیاسی و مذہبی جماعت کے سربراہ کی زندگی کو یوں خطرہ نہ ہوتا۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے رہنما صادق جعفری نے کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی بھوک ہڑتال کو 80 سے زائد دن گزر چکے ہیں، آج وہ اپنی مخدوش صحت کے سبب اسپتال میں داخل ہیں، انہیں کسی بھی قسم کے نقصان پہنچا تو اس کی ذمہ داری نواز حکومت پر عائد ہوگی اور ملت تشیع حکمرانوں کو تاریخ کا حصہ بنا دیگی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی برسی اور علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی صحتیابی کیلئے دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ دعائیہ تقریب میںمیثم رضا عابدی، علامہ نشان حیدر، علامہ علی انور جعفری،علامہ مبشر حسن، ناصر حسینی، انجینئر رضا امام سمیت عہدیداران، کارکنان اور عوام کی بڑی تعداد شریک تھی۔ دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ صادق جعفری نے کہا کہ ملت تشیع کی جدوجہد کسی حکومت کو گرانے کیلئے نہیں بلکہ مظلوموں کو انصاف دلانے کیلئے ہیں، اسی مقصد کے حصول کیلئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی احتجاجی بھوک ہڑتال 80 سے زائدروز سے جاری ہے، جس کے باعث وہ اپنی مخدوش صحت کے سبب اسپتال میں داخل ہیں، لیکن جمہوریت کے جھوٹے دعویدار حکمران سن لیں کہ ملت جعفریہ اپنے اس عظیم رہنما کیساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو کسی بھی قسم کے نقصان کی صورت میں حکمران جماعت برسراقتدار نہیں رہیگی، قائد و اقبال کے پاکستان کے حصول کیلئے محب وطن ملت تشیع کی جاری تاریخی احتجاجی تحریک دہشتگردوں کی سرپرست نواز حکومت کو تاریخ کا حصہ بنا دیگی۔ رہنما ایم ڈبلیو ایم کا کہنا تھا کہ 7 اگست کو کراچی سے ہزاروں کی تعداد میں ملت جعفریہ کے فرزندان اسلام آباد پہنچیں گے، قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی برسی کا اجتماع اسلام آباد کی تاریخ کا ایک یاد گار اجتماع ثابت ہوگا، نواز حکومت ہوش کے ناخ لے اور دہشتگرد تکفیری عناصر کی سرپرستی و حمایت پر مبنی پالیسیاں ترک کرکے دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے ملک گیر آپریشن کرے۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین لاہور کے زیراہتمام پریس کلب لاہور کے سامنے جاری احتجاجی کیمپ میں سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی صحتیابی کیلئے دعائیہ تقریب کا اہتمام گیا، تقریب میں بڑی تعداد میں کارکنان نے شرکت کی۔ سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین لاہور علامہ حسن ہمدانی نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی بھوک ہڑتال کو 81 دن گزر چکے ہیں، آج وہ اپنی مخدوش صحت کے سبب ہسپتال میں داخل ہیں، جمہوریت کے جھوٹے دعویدار حکمران سن لیں کہ ملت جعفریہ اپنے اس عظیم رہنما کیساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو کسی بھی قسم کے نقصان کی صورت میں حکمران جماعت برسراقتدار نہیں رہیگی، ہماری جدوجہد کسی حکومت کو گرانے کیلئے نہیں بلکہ مظلوموں کو انصاف دلانے کیلئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 7 اگست کو لاہور سے ہزاروں کی تعداد میں ملت جعفریہ کے فرزندان اسلام آباد پہنچیں گے، قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی برسی کا اجتماع اسلام آباد کی تاریخ کا ایک یاد گار اجتماع ثابت ہوگا۔

وحدت نیوز(لیہ) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے رہنما سید عدیل عباس زیدی نے کہا ہے کہ 7 اگست کو انشا اللہ ملک کے دیگر حصوں کی طرح جنوبی پنجاب سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ اسلام آباد کا رخ کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ 7 اگست کو شہید بزرگوار علامہ سید عارف حسین الحسینی کی برسی کی مناسبت سے جنوبی پنجاب میں عوام رابطہ مہم بھرپور انداز میں جاری ہے، اس سلسلے میں کمیٹیاں بھی تشکیل دی جاچکی ہیں، جنہوں نے اپنا کام شروع کر رکھا ہے، 7 اگست ملت کی سربلندی کا دن ہوگا، اور انشا اللہ تعالی اس عظیم الشان اجتماع کے بعد حکومت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے مطالبات تسلیم کرنے پر مجبور ہوجائے گی، انہوں نے کہا کہ ملت تشیع کی اس بیداری کی تحریک کو اپنی کامیابی سے کوئی نہیں روک سکتا، 7 اگست کا اجتماع ملکی تاریخ میں ملت تشیع کو تاریخی کامیابی کی جانب لیجانے کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے تمام مطالبات کو حکومت بھی آئینی و قانونی قرار دے چکی ہے، تو پھر ان مطالبات کو تسلیم کرنے میں تاخیر کیوں کی جارہی ہے، یہ تحریک ضرور کامیاب ہوگی، انہوں نے کہا کہ علامہ ناصر عباس کے مطالبات کا تسلیم ہونا پاکستان کے عوام کی فتح ہوگی، اور اس سے ملک میں امن و استحکام آئے گا۔

Page 1 of 2

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree