وحدت نیوز(کراچی/ لاہور/حافظ آباد/گلگت) ولادت باسعادت دختررسول اکرم ﷺ حضرت فاطمتہ الزہراسلام اللہ علیہا کے پر مسرت موقع پر مجلس وحدت مسلمین کت فلاحی شعبے خیرالعمل فائونڈیشن کی جانب سے ہیت امام حسین ؑ کویت کے تعاون سے  کراچی، لاہور، حافظ آباد اور گلگت میں چار نو تعمیر شدہ مساجد کا باقائدہ افتتاح کر دیا گیا۔

لاشاری محلہ عیدوگوٹھ، پیپری بن قاسم ملیرمیں مسجد وامام بارگاہ الامام الحجتہ عج  کا باقائدہ افتتاح  چیئرمین خیر العمل فائونڈیشن پاکستان علامہ سید باقرعباس زیدی کے دست مبارک سے ہوا۔اس موقع پر جشن ولادت حضرت فاطمہ زہراس کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں ایم ڈبلیوایم کے ڈویژنل سیکریٹری جنرل حسن ہاشمی، رضا نقوی، مبشر حسن، میثم عابدی، سجاد اکبر، ضلعی سیکریٹری جنرل ملیر سید احسن عباس رضوی، ضلعی سیکریٹری جنرل شرقی زمان رضوی ، ضلعی سیکریٹری جنرل وسطی زین رضا ،شیعہ علماءکونسل کراچی ڈویژن کے صدرمولانا کرم الدین واعظی ، مولانا فدا علی مفکری ، مولانا منظورحسین، ایم ڈبلیوایم کے رہنما مولانا نشان حیدرساجدی، مولانا منصورروحانی، مولانا انصاف علی حیدری، مولانا صادق حیدری سمیت مومنین کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔واضح رہے کہ اس مسجد کا پرانا نام مسجد جمکران تھا جو کہ کا فی خستہ حال اور مومنین کی ضرورت کے عین مطابق نہ تھی، الحمد اللہ ایم ڈبلیوایم کی جانب سے اس کی تعمیر نو کے بعد اس میں مسجد ، امام بارگاہ، کتب خانہ، سرد خانہ اور دیگر سہولیات فراہم کردی گئی ہیں۔

دوسری جانب شامکی بھٹیاں لاہور میں مسجد، قرآن سینٹر و امام بارگاہ امام باقرؑکا افتتاح بدستِ مولانا حسن ہمدانی صاحب سیکریٹری شعبہ  تبلیغات ایم ڈبلیوایم  پنجاب اور رائے ناصر علی سیکریٹری  شعبہ مالیات پنجاب نے کیا جس میں علا قہ کے مومنین نے بھر پور شرکت کی۔پنڈی بھٹیاں، حافظ آباد میں مسجدجامع سیدہ المعصومہ (س) کا افتتاح بھی بدستِ مولانا حسن ہمدانی کیا گیا، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے مقامی رہنما بھی موجود تھے،اشرف آباد، گلگت میں مسجدالامام الحسینؑ کا افتتاح بختاور خان سیکریٹری فلاح بہبود گلگت اور علی حیدر مسئول صوبائی سیکریٹریٹ  گلگت نے کیا۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے میڈیا سیل سے جاری شدہ بیان میں مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ کے ڈویژنل سیکریٹری جنرل جناب عباس علی نے کہا ہے کہ عوام زندگی کے بنیادی ضروریات سے محروم ہیں ، اعلیٰ تعلیم کی عدم دستیابی صوبے میں غربت، جہالت اور پسماندگی کی اصل وجہ ہے۔ حکومت ترقی کیلئے کام کرنے کے وعدے تو کرتی ہے مگر وعدہ وفائی کیلئے وقت نہیں نکال پاتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبے کے رہایشی شہری اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہیں، جو کہ تعلیم سے محرومی کا نتیجہ ہے اور ان کے حقوق دلانے والے ادارے بھی اپنی ذمہ داریاں ادا نہیں کر رہی ہیں۔ جمہوری حکومت میں عوام کو تمام تر سہولیات میسر ہونے چاہئے مگر یہاں تو ضروریات کے حصول میں بھی دشواریاں ہیں۔مہنگائی اور غربت کی وجہ سے عوام کو زندگی گزارنے میں مشکلات کا سامنا ہے اور دوسری طرف حکومت مہنگائی ختم کرنے کیلئے کام کرتی نظر نہیں آ رہی ، دن بہ دن ٹیکسوں میں اضافہ ہورہا ہے اور ہر شے مہنگی ہو رہی ہے۔

ان کا مزید کہناتھا کہ صوبے میں عوام اپنی جان و مال کو محفوظ نہیں سمجھتے ، دہشتگرد کاروائیاں کر رہے ہیں اور آزاد پھیر رہے ہیں۔ دہشتگردوں کے خلاف کاروائیاں کرکے ان کے خوف کو عوام کے دلوں سے ختم کیا جائے اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ بیان کے آخر میں کہا گیا کہ اگرصوبے کو غربت اور پسماندگی کے دلدل سے نکالنا ہے تو حکومت کو کمر بستہ ہونا پڑے گا۔ جمہوری حکومت کے تمام اراکین عوام کے نمائندے ہوتے ہیں اگر ذاتی مفادات کو اڑے نہ آنے دیا جائے تو صوبے میں خوشحالی کی آمد یقینی ہے، صوبے کو ترقی کے بہت سے مواقع مل رہے ہیں لہٰذااس وقت ان چیزوں سے فائدہ اٹھایا جانا چاہئے۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے میڈیا سیل سے جاری شدہ بیان میں کونسلرعباس علی عوام کو پانی کی اہمیت کا احساس دلاتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اللہ تعالیٰ کے اس نعمت کیلئے شکر گزار ہونا چاہئے ہمارے ملک میں ایسے شہر بھی ہیں جہاں پینے کا صاف پانی بھی دستیاب نہیں وہاں کے لوگوں میں سے جہاں بعض لوگ پانی خرید کر استعمال کرتے ہیں وہی بعض لوگوں کو گندہ پانی ہی پینا پڑتا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ سردیوں میں چونکہ پانی فریواں ہوتا ہے تو بعض لوگ اسکا نا جائز استعمال کرتے ہوئے اسے بہا دیتے ہیں جس سے ایک طرف پانی کے بہاو سے سڑک پر بہت سے مشکلات کا سامنا ہوتا ہے اور دوسری طرف پانی ضائع ہوتا ہے جو کہ ایک عقلمندانہ فعل نظر نہیں آتا جبکہ اگر ہم اسے ضائع ہونے کے بجائے اسے زخیرہ کرے تو گرمیوں میں ہمیں اسکی کمی کا سامنا نہیں ہوگا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ عوام کی ذمہ داری بنتی ہے کہ اس بات کا وہ بخود جائزہ لے اور پانی ضائع ہونے سے روکھے اس طرح مستقبل میں پیش آنے والی پانی کی قلت سے بچا جا سکتا ہے، جس کا فائدہ الٹ کر عوام کی طرف ہی آئے گا۔ اللہ تعالیٰ کا ہمیں پانی جیسے نعمت سے نوازنا ہمارے دانشمندی کا امتحان بھی ہوسکتا ہے لہٰذا پانی زخیرہ کرکے آئیندہ استعمال کیا جائے تو بہتر رہے گا۔

Page 7 of 8

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree