وحدت نیوز(اسلا م آباد) دمہ کے عالمی دن کے موقعہ پرخیر العمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ کے زیر اہتمام سپورٹس گرائونڈ سپر مارکیٹ اسلام آباد سے واک کا آغا ز کیا گیا جس میںمذہبی شخصیات،سماجی نمائندوں، طلباء و طالبات،ڈاکٹرز،سکالرز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے والے افراد کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔واک کا مقصد دمہ کی مرض کے نقصانات سے عام الناس کو آگاہ کرنا تھا۔  عام شہریوں نے بھی خصوصی دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے واک کو دمے جیسے موذی مرض سے آگہی کے لیے اہم قرار دیا۔شرکاء نے کہا کہ اس طرح کی تقریبات کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔اس طرح کے پروگرام پر ہر سطح پر منعقد کیے جانے چاہیں۔ واک پریس کلب اسلام آباد پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔دمہ کے عالمی دن کے موقعہ پر خیر العمل ویلفیئر ٹرسٹ نے ملک کے دیگر  شہروں میں بھی واک کا اہتمام کر رکھا تھا جس میں میں مختلف افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔مختلف شہروں میں موجود ٹرسٹ کی نگرانی میں چلنے والی میڈیکل سینٹرز میں دمہ آگہی کیمپ بھی لگائے گئے تھے جہاں طبی ماہرین نے عوام کو دمہ کی وجوہات ،تشخیص، علامات اور علاج سے عوام کوآگاہ کیا ۔لوگوں نے مرض کے حوالے سے ڈاکٹروں سے سوال جواب بھی کیے اور خیر العمل ٹرسٹ کے اس اقدام کو بے حد سراہا۔

وحدت نیوز(لاہور) دمہ کے عالمی دن کے موقعہ پرمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے فلاحی شعبہ خیر العمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ کے زیر اہتمام ملک بھر میں سترہ سے زائد مقامات پر دمہ (استھما) سے عوام الناس کو آگاہی کے لئے واک کا اہتمام کیا گیا لاہور پریس کلب شملہ پہاڑی سے پی آئی اے بلڈنگ تک بھی واک کا اہتمام کیا گیاجس میںمذہبی شخصیات،سماجی نمائندوں، طلباء و طالبات،ڈاکٹرز،سکالرز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے والے افراد کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔واک کا مقصد دمہ کی مرض کے نقصانات سے عام الناس کو آگاہ کرنا تھا۔  عام شہریوں نے بھی خصوصی دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے واک کو دمے جیسے موذی مرض سے آگہی کے لیے اہم قرار دیا۔شرکاء نے کہا کہ اس طرح کی تقریبات کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔اس طرح کے پروگرام پر ہر سطح پر منعقد کیے جانے چاہیں۔ واک پریس کلب ایجرٹن روڈ پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔دمہ کے عالمی دن کے موقعہ پر خیر العمل ویلفیئر ٹرسٹ نے ملک کے دیگر  شہروں میں بھی واک کا اہتمام کر رکھا تھا جس میں میں مختلف افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔مختلف شہروں میں موجود ٹرسٹ کی نگرانی میں چلنے والی میڈیکل سینٹرز میں دمہ آگہی کیمپ بھی لگائے گئے تھے جہاں طبی ماہرین نے عوام کو دمہ کی وجوہات ،تشخیص، علامات اور علاج سے عوام کوآگاہ کیا ۔لوگوں نے مرض کے حوالے سے ڈاکٹروں سے سوال جواب بھی کیے اور خیر العمل ٹرسٹ کے اس اقدام کو بے حد سراہا۔

وحدت نیوز(گلگت)  مجلس وحدت مسلمین کے فلاحی شعبے خیر العمل ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام دمہ کے عالمی دن آگاہی مہم کے طور پر منایا گیا۔دمہ کے عالمی دن کے موقع پر خیر العمل ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام عوام کو آگاہی دینے کیلئے واک کا انعقاد کیا گیا۔رکن قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان حاجی رضوان علی کی قیادت میں وحدت ہائوس سے کیپٹن شہید ضمیر عباس چوک تک ریلی نکالی گئی جس میں سول سوسائٹی کے علاوہ پیرامیڈیکل سٹاف، صحافی برادری اور مجلس وحدت کے اکابرین نے شرکت کی۔اس موقع پر عوام الناس کو دمہ کے موذی مرض سے بچائو کے طریقے اور علاج کے متعلق ہیند بل/ پمفلٹ تقسیم کئے گئے۔کیپٹن ضمیر عباس چوک پر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر علی گوہر نے شرکاء ریلی سے خطاب کرتے ہوئے دمہ سے بچائو کے اصول ،دمہ کے بنیادی وجوہات اور احتیاطی تدابیر پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔انہوں نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ اس بیماری کی وجہ سے ہزاروں افراد لقمہ اجل بن جاتے ہیں ،اگر عوام آگاہ ہوں تو کسی حد تک اس بیماری سے نجات ممکن ہے۔اس کے علاوہ دمہ کے مریضوں کو احتیاطی تدابیر کے ذریعے سے بہت حد تک دمہ کے شکار مریضوں کی تکلیف کو کم کیا جاسکتا ہے۔

وحدت نیوز(فیصل آباد)عالمی یوم دمہ کےموقع پر خیرالعمل فاؤنڈیشن شعبہ ویلفیئر مجلس وحدت مسلمین کےتحت فیصل آبادمیں بھی آگہی واک کا انعقاد کیا گیا ،اس آگہی واک کا آغاز ضلع کونسل چوک سے کیا گیا اور پریس کلب پر اختتام پزیر ہوئی ، واک کی قیادت مولانا سید فضل عباس کاظمی نے کی جبکہ اس موقع شہریوں کی بڑی تعداد میں موجود تھی۔شہریوں کی جانب سے خیر العمل ویلفیئرٹرسٹ کے اس اقدام کو خوب سراہا گیا۔

وحدت نیوز(ملتان) دمہ کے عالمی دن کے موقعہ پر مجلس وحدت مسلمین کے فلاحی ادارے خیر العمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ کے زیر اہتمام واک کا اہتمام کا کیا گیا، واک کا آغازچوک نواں شہر سے کیا گیا جس میں مذہبی شخصیات،سماجی نمائندوں، طلبا و طالبات، ڈاکٹرز، سکالرز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے والے افراد کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔ واک کی قیادت مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل محمد عباس صدیقی، ضلع ملتان کے سیکرٹری جنرل سید ندیم عباس کاظمی ، مولانا ہادی حسین ہادی، صوبائی رہنما مہر سخاوت علی، سید وسیم عباس زیدی اور صوبائی ترجمان ثقلین نقوی نے کی۔ واک کا مقصد دمہ کی مرض کے نقصانات سے عام الناس کو آگاہ کرنا تھا۔ عام شہریوں نے بھی خصوصی دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے واک کو دمے جیسے موذی مرض سے آگہی کے لیے اہم قرار دیا۔شرکا نے کہا کہ اس طرح کی تقریبات کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔اس طرح کے پروگرام پر ہر سطح پر منعقد کیے جانے چاہیں۔ واک ملتان  پریس کلب پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ اس موقع پر دمہ جیسی موذی مرض سے آگاہی کے لیے پمفلٹ بھی تقسیم کے گئے، دمہ کے عالمی دن کے موقعہ پر خیر العمل ویلفیئر ٹرسٹ نے ملک کے دیگر شہروں وفاقی دارلحکومت اسلام آباد، کراچی، لاہور،حیدرآباد اورفیصل آباد میں بھی واک کی گئی، جس میں میں مختلف افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔مختلف شہروں میں موجود ٹرسٹ کی نگرانی میں چلنے والی میڈیکل سینٹرز میں دمہ آگہی کیمپ بھی لگائے گئے تھے جہاں طبی ماہرین نے عوام کو دمہ کی وجوہات ،تشخیص، علامات اور علاج سے عوام کوآگاہ کیا ۔لوگوں نے مرض کے حوالے سے ڈاکٹروں سے سوال جواب بھی کیے اور خیر العمل ٹرسٹ کے اس اقدام کو بے حد سراہا۔

وحدت نیوز(حیدرآباد)عالمی یوم دمہ کےموقع پر خیرالعمل ٹرسٹ شعبہ ویلفیئر مجلس وحدت مسلمین ضلع حیدرآباد کی جانب سے دمہ سے متعلق آگہی مہم کا انعقادکیا گیا،اس موقع پرسیکریٹری فلاح و بہبود ایم ڈبلیوایم ضلع حیدرآبادعابد حسین زیدی کا مختلف اسپتالوں اور گوٹھوں کا دورہ،شہریوں سے ملاقات اور دمہ سے متعلق آگہی فراہم کی اس کے علاوہ انہوں نےڈائریکٹر ہیلتھ حیدرآباد اور ایم ایس لمس سے ملاقات کی اور ایم ڈبلیوایم کے فلاحی شعبے کی جانب سے عالمی یوم دمہ پر منعقدہ آگہی مہم کے متعلق معلومات فراہم کیں جسے ڈاکٹرز نے خوب سراہا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree