وحدت نیوز (پشاور) صوبائی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبر پختونخوا علامہ سبطین حسینی نے صوبائی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا۔ جاری بیان کے مطابق اجلاس 13 ستمبر 2015ء بروز اتوار جامعۃ شہید عارف حسین الحسینی پشاور میں ہوگا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مذکورہ اجلاس میں صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سبطین حسینی آئندہ کا لائحہ عمل اور دیگر تنظیمی امور پر اہم فیصلے کریں گے۔ یاد رہے کہ صوبائی کابینہ کا اجلاس اس سے پہلے دو مرتبہ طلب کیا گیا تھا، تاہم چند ناگزیر وجوہات کی بنا پر انعقاد پذیر نہ ہوسکا۔

وحدت نیوز (سیالکوٹ) ایم ڈبلیوایم میڈیا سیل سے جاری کردہ بیان کے مطابق سیالکوٹ میں پولیس گردی کی انتہا ہوگئی جب گذشتہ دوروز میں وردی میں ملبوس پنجاب حکومت کے گماشتوں نے پُر امن ،محب الوطن شیعہ شہریان پاکستان کے آرام و سکون کو برباد کردیا ۔ایم ڈبلیو ایم سیالکوٹ کے سابق سیکرٹری جنرل سید ریاض حسین نقوی کو اُن کے گھر سے چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے پنجاب پولیس کے اہلکار گرفتار کر کے لئے گئے اس کے بعد ایم ڈبلیو ایم سیالکوٹ کے ترجمان علامہ سید علی جوادالحسن نقوی ،سیکرٹری مالیات سید نجم زیدی اور سیکرٹری جنرل سٹی کے بیٹے سید علی رضوی (صدر اے ایس او) کو بھی پنجاب پولیس کے اہلکار اخلاقیات اور گھریلو اقدار کو پامال کرتے ہوئے شب کے اندھیرے میں بدتمیزی کرتے گرفتا ر کر کے لئے گئے اور بعد ازاں نامعلوم مقامات پر منتقل کر دیا۔ اس کے بعد پولیس گردی کرتے ہوئے موجودہ سیکرٹری جنرل آغا قیصر نوازاور دیگر سابقین میاں اظہر،سید نجم شاہ اورملک گوھر کے گھروں میں بھی پولیس چھاپے مار رہی ہے اس کے علاوہ باقی کابینہ کے افراد شریف شہریان پاکستان اور امن پسند مومنین کے بھی ایجنسیوں کی جانب سے مختلف انداز میں ہراساں کیا جارہا ہے ۔آغا قیصر نواز ودیگر افراد کابینہ نے میڈیاسیل سے جار ی کردہ بیان میں حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ معصوم اور امن پسند افراد کے سکون اور زندگی کو اجیرن نا کیا جائے یہ ملک پاکستا ن ہمارا ہے اور ہم اس کے پُر امن شہری ہیں اگر پنجاب حکومت کی سرپرستی میں پولیس گردی کا سلسلہ نہ رُکا اور ہمارے اسیران کو رہا نہ کیا گیا تو بھرپور احتجاج اورانتظامیہ کے دفاتر کے باھر دھرنا ہوگا۔

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملتان کی سیاسی کونسل کا اجلاس ضلعی سیکرٹری سیاسیات انجینیئر مہر سخاوت علی کی صدارت میں منعقد ہوا، اجلاس میں ملتان کی تمام تحصیلوں، ٹائونز اور یونٹس کے سیکرٹری جنرل اور اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس کے مہمان خصوصی مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی اور ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ قاضی نادر حسین علوی تھے۔ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ مجلس وحدت مسلمین ملتان میں بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی، اس حوالے سے اُمیدواروں کے نام بہت جلد فائنل کر لیے جائیں گے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مہر سخاوت کا کہنا تھا کہ ضلع بھر کی تمام یونین کونسلز میں بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں شروع کر دیں، مہر سخاوت نے مزید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین انشاء اللہ بلدیاتی الیکشن میں اپنی طاقت کا بھرپور مظاہرے کرے گی اور الیکشن میں کامیابی حاصل کرے، مہر سخاوت نے مزید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ایک سیاسی جماعت ہے اسے کالعدم قرار دینے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ ضلع بھر کے کارکنان الیکشن کی تیاریاں کریں اور ایم ڈبلیو ایم کے اُمیدواروں کو کامیاب کرانے کے لیے کوشش کریں۔

وحدت نیوز(راولپنڈی) سید مصطفی شیرازی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین چوہڑہڑپال یونٹ پر نامعلوم افراد کا حملہ اور یرغمال بنایا تشدد کا نشانہ ، زہریلا انجکشن لگایا جس سے ان کی طبیعت کافی بگڑگئی ان کے پاس موجود ایک خطیر رقم بھی ہتھیا لی گئی۔ وہ تا حال قوت گویائی سے محروم ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع راولپنڈی کی رہنماء علامہ سید علی اکبر کاظمی نے انکے گھر جاکر ان سے اظہار یکجہتی کیا اور واقعہ کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ذمہ داران کو گرفتار کیا جائے۔

وحدت نیوز(راولپنڈی) خرم کالونی میں مجلس وحدت مسلمین ضلع راولپنڈی کے رہنماؤں علامہ علی اکبر کاظمی، سیکرٹری جنرل ضلع راولپنڈی علامہ سید ساجد حسین شیرازی کی زیر صدارت عمائدین علاقہ سے اہم میٹنگ ہوئی ، اجلاس میں محرم الحرام کے حوالے سے سیکیورٹی امور اور دیگر انتظامی معاملات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ عزاداری سید الشہداء پر کسی کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے اور کی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

وحدت نیوز (ٹوبہ ٹیک سنگھ) مجلس وحدت مسلمین ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ضلعی شوری کا اجلاس مقامی امام بارگاہ میں منعقد ہوا، اجلاس میں گزشتہ سال کی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی۔ ضلعی شوری کے اجلاس میں صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر سید ناصر حسین شمسی کو نیا ضلعی سیکرٹری جنرل نامزد کیا گیا۔ علامہ عبدالخالق اسدی نے نامزد سیکرٹری جنرل سے حلف لیا، ضلعی شوری کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نامزد سیکرٹری جنرل سید ناصر حسین شمسی کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین ملک میں اتحاد، وحدت، امن اور بھائی چارے کو فروغ دے رہی ہے۔ اجلاس کے آخر میں خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدلخالق اسدی کا کہنا تھا کہ بھارت مسئلہ کشمیر کو پس پشت ڈال کر دیگر معاملات پر مذاکرات کرنا چاہتا ہے جو ہمیں کسی صورت بھی قبول نہیں ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree