وحدت نیوز (لیہ) مجلس وحدت مسلمین ضلع لیہ کی شوریٰ کااجلاس مورخہ 31مئی 2015ء مدرسہ باب الرضا (ع) کروڑ لعل عیسن ضلع لیہ میں منعقد ہوا، جس میں خصوصی شرکت ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری جنرل جناب علامہ عبدالخالق اسدی نے کی، جبکہ ان کے ہمراہ صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی برادر ظفر عباس چشتی اور صوبائی سیکرٹری روابط برادر علی رضا طوری موجود تھے۔اجلاس میں ضلع بھر سے یونٹس کے نمائندگان علماء کرام اور سینئر تنظیمی برادران نے شرکت کی۔اجلاس میں سید غلام سرور شاہ کو ضلعی سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا جن سے علامہ عبدالخالق اسدی نے حلف وفاداری لیا۔اس موقع پر علامہ عبد الخالق اسدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے بہت کم عرصہ میں اپنی خدمات اور مسلسل جدوجہد سے ملت جعفریہ میں پذیرائی حاصل کی ہے۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان قوم کی نمائندہ جماعت بن کر اُبھری ہے۔ ضلعی شوریٰ کاآئندہ اجلاس 26جولائی کو طلب کیا جائے گا، جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا، اس فیصلہ کا باقاعدہ اعلان صوبائی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین علامہ عبدالخالق اسدی نے کیا، جسے تمام شرکائے اجلاس نے قبول کیا، علامہ عبدالخالق اسدی نے ضلع لیہ کے علاقہ چوک اعظم کو تنظیمی طور پر تحصیل کا درجہ دینے کا بھی اعلان کیا، اور بعدازاں علامہ منظر عباس سے تحصیل چوک اعظم کے سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے حلف لیا۔

وحدت نیوز (سکھر) وارثان شہداء کمیٹی کے چیئرمین علامہ مقصود علی ڈومکی نے ایک وفد کے ہمراہ صوبائی وزیر میر ہزارخان بجارانی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں اراکین شہداء کمیٹی سکندر علی دل، قمرالدین شیخ، بشارت شاہ کے علاوہ مجلس وحدت مسلمین کراچی کے رہنماء سید علی حسین نقوی اور پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی سید ناصر حسین شاہ بھی شریک ہوئے۔ اس موقعہ پر ۲۲ نکاتی معاہدے کی روشنی میں حکومتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقعہ پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ۲۲ نکاتی معاہدے پر عمل در آمد میں حکومتی شخصیات کا رویہ غیر سنجیدہ ہے ، جس کے باعث عدم اعتماد اور مایوسی پیدا ہوئی ہے۔ سندہ حکومت ملت جعفریہ اور وارثان شہداء سے کئے گئے وعدوں پر جلد عمل در آمد کرے۔ چار ماہ کا طویل عرصہ گذر جانے کے باوجود مسائل کا حل نہ ہونا افسوس ناک ہے۔حکومتی کمیٹی کا جلد اجلاس بلایا جائے۔

اس موقعہ پر میر ہزار خان بجارانی نے کہا کہ وہ معاہدے پر عمل در آمد کے حوالے سے سنجیدہ ہیں، اس سلسلے میں جلد کمیٹی کا اجلاس بلا ئیں گے۔ متاٗثرہ امام بارگاہ کی مرمت اور یادگار شہداء ٹاور کی تعمیر ہوگی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ اصغر عسکری نے پنجاب کی صوبائی کابینہ کے اجلاس خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدے و نظریات کی بنیاد پرفکری ہم آہنگی رکھنے والے منظم افراد کے گروہ کو تنظیم کہا جاتا ہے۔تنظیم کی فعالیت کے لیے عوامی رابطہ شرط اول ہے تاکہ افرادکی فکری تربیت کر کے انہیں اس نظام کا حصہ بننے میں مدد دی جائے جو دور عصر میں نسلوں کے تحفظ و بقا اور انفرادی تشخص کے لیے ضروری ہے۔مجلس وحدت مسلمین میں ذمہ دار حیثیت سے اپنا مذہبی فریضہ پورا کرتے ہوئے ہماری یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم اس تنظیم کو افرادی، سیاسی، معاشی اور معاشرتی اعتبار سے مضبوط کریں۔شعبہ تنظیم سازی کو چاہیے کہ وہ یونٹ سازی کے عمل کو موثر بنانے کے لیے اپنے اہداف کا ازسر نو تعین کرے۔تمام اضلاع کو یونٹ سازی کے حوالے سے ٹاسک سونپا جائے اور مقررہ وقت میں بہترین اور مثبت نتائج کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے انہیں پابند کیا جائے۔انہوں نے کہا یونٹ سازی کے حوالے سے اضلاع کی طرف سے کسی بھی پیش رفت کا اظہار مصدقہ معلومات پر مبنی ہوناچاہیے اور اس میں کسی بھی قسم کی بد دیانتی کا عنصر شامل نہیں ہو۔ضلعی جنرل سیکریٹری صاحبان کو چاہیے کہ وہ ضلعی انتظامیہ، صحافی ، وکلا، تاجر برادری،علماء اور علاقے کی موثر شخصیات کے ساتھ ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کریں تاکہ افہام و تفہیم کی سازگار فضا میں کام جاری رہ سکے اور باہمی رواداری و یگانگت کو فروغ حاصل ہو۔انہوں نے پولیس کے ذریعے مجلس وحدت مسلمین کے کچھ عہدیدران کو ہراساں کرنے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے حکومت کا روایتی حربہ قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری تاریخ شاید ہے کہ مذہب اہل بیت ؑ کے پرستاروں نے حق پرستی کے دامن کو ہمیشہ مضبوطی سے تھامے رکھا اور باطل طاقتوں کے سامنے کبھی سرنگوں نہیں ہوئی۔

وحدت نیوز (چنیوٹ) وحدت اسکاؤٹس پنجاب کی ماہانہ صوبائی اسکاؤٹ کا بینہ میٹنگ اور دو روزہ تربیتی ورکشاپ ہوئی جس میں مرکزی سیکرٹری سپریم اسکاؤٹ کونسل برادر اختر عمران اور مرکزی ڈپٹی سیکرٹری وحدت اسکاؤٹس برادر مجاہد علی تمار نے مرکزی سیکرٹری جامعات برادر پاسدار مہدی اور صوبائی کابینہ نے شرکت کی ،جس کے میں مختلف شعبہ جات کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ،اس کے علاوہ صوبائی کابینہ میٹنگ ، صوبہ پنجاب کی صدارت وحدت اسکاؤ ٹس کے سیکرٹری محبت حسیننے کی ،سالانہ پروگرام کی منظوری اور رجسٹریشن کے عمل کا جائز لیا گیا ،اس کے علاوہ صوبائی کابینہ میں تبدیلی کی گئی ہیں ۔
،صوبائی کا بینہ پنجاب کے نام اور ذمہ داری کی تفصیل یہ ہے ۔

محبت حسین (وحدت اسکاؤٹس صوبائی سیکرٹر ی پنجاب )،عمران حیدر (وحدت اسکاؤٹس صوبائی ڈپٹی سیکرٹر ی پنجاب )،غلام شبیر (وحدت اسکاؤٹس صوبائی کوآرڈی نیٹر پنجاب )،سید تنویرکاظمی (وحدت اسکاؤٹس صوبائی ڈپٹی کوآرڈی نیٹر پنجاب )،اعتزاز حسن( وحدت اسکاؤٹس صوبائی ثقافتی انچارج پنجاب )،عمران رضا (وحدت اسکاؤٹس صوبائی ڈپٹی ثقافتی انچارج پنجاب)،سید محسن رضا (وحدت اسکاؤٹس صوبائی پروگرام منیجر پنجاب )،غلام حسنین حیات (وحدت اسکاؤٹس صوبائی سیکرٹر ی اطلاعات پنجاب )،مہدی حسن حانی (وحدت اسکاؤٹس صوبائی سیکرٹر ی جامعات پنجاب )،رانا محسن رضا (وحدت اسکاؤٹس صوبائی سیکرٹر ی فنانس پنجاب )اور گوہر عباس بلوچ(وحدت اسکاؤٹس صوبائی آفس سیکرٹر ی پنجاب )۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری علامہ راجہ ناصر عباس جعفری گلگت بلتستان کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں تنظیمی دورے پرآج سکردو پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ  کو خوش آمدید کہنے کے لیے ہزاروں افراد ائیرپورٹ سے ان کی قیام گاہ تک موجود تھے۔ چار کلومیٹر سے زیادہ علاقہ پر تاحد نگاہ ہجوم ہی ہجوم دکھائی دے رہا تھا اور فضا ناصر ملت قدم بڑھاوہم تمہارے ساتھ ہیں کے نعروں سے گونج رہی تھی۔علامہ راجہ ناصر عباس نے عوام کی طرف سے اس بھرپور پذیرائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ گلگت کی عوام نے ہمارے حق میں اپنا فیصلہ دے دیا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین نے ماضی میں گلگت بلتستان کے عوام کے لیے بلا تفریق فلاح و بہبود کے بیشتر منصوبوں کومکمل کیا جن سے یہاں کے لوگ آج مستفید ہو رہے ہیں۔ہمارا منشورعوامی خدمت ہے جس پر ہم ہر حال میں قائم رہیں گے۔ ہم نے اپنے کردار اپنے افکار اور اپنے عمل سے آپ لوگوں کے دل جیتے ہیں اورالیکشن میں بھرپور ساتھ دے کر آپ نے یہ ثابت کرنا ہے کہ ہمارے تعلقات وقتی نہیں بلکہ دیرپا ہیں جن کی بنیاد کسی مفاد پر نہیں بلکہ نظریات کی بنیاد پر ہیں اور نظریاتی لوگوں کو کبھی مفادات کی کشش سے زیر نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے الیکشن جیت کر گلگت بلتستان کی عوام کی اڑسٹھ سالہ محرومیوں کے خاتمے سمیت آئینی اصلاحات اور بیشتر اہداف پر کام کرنا ہے ۔ آپ کی عوامی طاقت ہی ہماری کامیابی و کامرانی ہے۔ علامہ راجہ ناصرعباس  کا یہ دورہ انتہائی اہم اور تاریخی حیثیت کا حامل ہے۔ گلگت بلتستان کے اندر کئی دہائیوں بعد کسی رہنما کو اتنی بھرپور عوامی پذیرائی حاصل ہوئی ہے جس کی بنیادی وجہ مجلس وحدت مسلمین کی گلگت بلتستان کے اندر عوامی مقبولیت ہے ۔ ایم ڈبلیو ایم نے اس علاقے سے فرقہ واریت اور مسلکی تعصب کا خاتمہ کر کے مذہبی ہم آہنگی اور اخوت و وحدت کے فروغ کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام دیں ۔


وحدت نیوز (لاہور) گلگت بلتستان کے عوام سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف اُٹھ کھڑی ہوئی ہے،عوامی حقوق پامال کرنے والوں کا کڑا احتساب ہوگا،کرپشن اور لوٹ مار کرنے والے عوامی عدالت سے بچ نہیں پائیں گے،ہماری کسی سے دشمنی نہیں،علاقے کی تعمیر ترقی میں رکاوٹ بننے والوں کو کبھی معاف نہیں کریں گے،8 جون عوامی احتساب کا دن ہو گا جی بی کے عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے خطے کو محرومیاں دینے والوں کا کڑا احتساب کریں گے ،ہم گلگت بلتستان میں سرمایہ دارانہ نظام کا خاتمہ اور عوامی حکمرانی چاہتے ہیں،انصاف اور عدل پر مبنی معاشرہ سے ہی قومی ترقی ممکن ہے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سنٹرل کور کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں کیا،انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین واحد جماعت ہے کہ جس نے علاقے میں پہلی مرتبہ نوجوان اور تعلیم یافتہ افراد کو ٹکٹیں دی،موروثی سیاست کا خاتمہ کیا،مفاد پرستوں کو مسترد کرکے مثال قائم کی،اتحاد بین المسلمین کا عملی نمونہ پیش کرتے ہوئے ایم ڈبلیوایم کے پلیٹ فارم سے تینوں مکتب فکر کے باکردار اور مخلص نمائندوں کا حالیہ انتخابات کے لئے پارٹی ٹکٹ جاری کیے،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ حکمران جماعت کی جانب سے گلگت بلتستان میں پری پول ریگنگ جاری ہے ،الیکشن کمیشن نوٹس لیں،ہم اس الیکشن میں عوامی مینڈیٹ چوری کرنے والوں کو معاف نہیں کرینگے،ہم ہر پارٹی کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں ،اگر کسی کی مینڈیٹ پر شب خون مارنے کی کوشش کی تو حکومت سازی ممکن نہیں رہیگی،وہ دور گذر گیا کہ چند مفاد پرست لوگ علاقے کے عوام کی قسمت کا فیصلہ کرتے تھے،اب عوام باشعور اور بیدار ہیں،وہ کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree