وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا ہے کہ اتحاد اور وحدت کا فروغ ہمارا منشور ہے، امام خمینی نے بھی تمام مکاتب فکر کو اتحاد کی دعوت دی اور اسی وحدت کی بدولت ایران میں انقلاب برپا ہوا۔ وہ لاہور میں ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کے زیراہتمام تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب میں ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی سربراہ، رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی بھی موجود تھیں۔

 علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم خواتین کی تربیت پر بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے، کیونکہ ایک عورت کی تربیت پورے خاندان کی تربیت ہے اور تربیتی ورکشاپس کا یہ سلسلہ لاہور سے باہر دیگر اضلاع تک بھی پھیلا دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اصلاح کا کام اپنی ذات سے شروع کریں، جس نے اپنی اصلاح کر لی اس نے معاشرے کی اصلاح کر لی۔

انہوں نے قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی برسی کے حوالے سے کہا کہ اسلام آباد کے پریڈ ایونیو میں شاندار اور تاریخی اجتماع ہوگا، جس میں ملک بھر سے عاشقان حسینی شریک ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہید قائد ؒ کے اسلوب و روش پر چلتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین آج بھی رہبر معظم انقلاب آیت اللہ خامنہ ای حفظہ اللہ کی زیر قیادت عالمی استعماری قوتوں کے ناپاک عزائم کے مقابل میدان عمل میں ڈٹی ہوئی ہے، غیبت امام زمانؑ میں ولی فقیہ اور مراجعین کا کرادر انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ داعش جیسے وحشی گروہ کے مقابل آئمہ اطہارؑ کے مزارات مقدسہ اور اتبات عالیہ کا تحفظ اور دفاع ولی امر مسلمین آیت اللہ خامنہ ای اور دیگر مراجعین کی بابصیرت قیادت کی بدولت ہی ممکن ہوا۔

انہوں نے کہا کہ برسی میں بھرپور شرکت یقینی بنائیں، تاکہ وحدت کا اظہار ہوسکے، ہمیں فرقہ واریت کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی، فرقوں سے قوم کا بہت نقصان ہوا ہے، ملت اسلامیہ کو سب سے زیادہ نقصان فرقہ واریت نے پہنچایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نظام ولایت مکتب تشیع کے درمیان نقطہ وحدت ہے۔ اسلام کو دین و سیاست کی جدائی نے نقصان پہنچایا۔ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمارے ہادی و امام ہدایت اور حکومت سمیت وادیوں میں کامل ہیں۔ محراب و ممبر کو مکتب سیاست دین الہیہ کی ترویج کیلئے استعمال کیا جاتا تو آج ہمارے اجتماعی حقوق غصب نہ ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ ایم ڈبلیو ایم شہید قائد کی یاد کو زندہ رکھتے ہوئے سالہائے گذشتہ کی طرح اس سال بھی شہید کی 31ویں برسی کو شایان شان انداز میں منائے گی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) راولپنڈی اسلام آباد کے درجنوں آئمہ جمعہ والجماعت کا مجلس وحدت مسلمین کے تحت شہید قائد عارف الحسینیؒ کی برسی کے موقع پر منعقدناصران ولایت کانفرنس کی حمایت کا اعلان ۔علمائے کرام اور متولیان مساجد وامام بارگاہوں کا ناصران ولایت کانفرنس میں بھرپور عوامی شرکت کا عزم ۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد کے تین درجن سے زائد علمائے کرام اور بانیان ومتولیان مساجد وامام بارگاہوں نے علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی دعوت پر ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹریٹ میں ظہرانے میں شرکت کی ۔ علمائے کرام اور معززین کے اس وفدمیں امام جمعہ جی سکس اسلام آباد جناب علامہ طاہرعباس ، امام جمعہ یادگار حسین جناب علامہ اعجاز حسین موسوی ، امام جمعہ مسجد امام محمد باقرؑ جی 13 اسلام آباد و مدرس جامعہ کوثر جناب علامہ عقیل اصغر کاظمی،پیش امام دربار بری امام جناب علامہ سید سجاد حسین نقوی ،امام جمعہ علی مسجد بھارہ کہو جناب ڈاکٹرمحمد حسنین نادر،امام جمعہ علی پور فراش جناب مولانا ظہیر سبزواری صاحب،  امام جمعہ سوان گارڈن اسلام آباد جناب علامہ محمد شریف ، امام جمعہ جناب علامہ نور عباس ، امام جمعہ ڈھوک رتہ جناب علامہ علی اکبر کاظمی ،امام جمعہ و جماعت جناب علامہ اکبر علی صادقی اوراس کے علاوہ چھبیس خطیب و آئمہ جمعہ والجماعت راولپنڈی ، اسلام آبادشریک تھے ۔

علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے علمائے کرام سے گفتگو کرتے ہوئے شہید قائدؒ عظیم تحریکی جدوجہد اور امام خمینیؒ سے دیرینہ تعلق پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ شہید قائد نے مظلوموں کی حمایت کی تحریک کو امام خمینی کی قیادت میں عالمی تحریکوں سے وابستہ کیا۔شہید قائد ولایت تکوینی پر کامل ایمان رکھتے تھے۔

شہید قائد ؒ کے اسلوب وروش پر چلتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین آج بھی رہبر معظم انقلاب آیت اللہ خامنہ ای حفظہ اللہ کی زیر قیادت عالمی استعماری قوتوں کے ناپاک عزائم کے مقابل میدان عمل میں ڈٹی ہوئی ہے ۔ غیبت امام زمان ؑمیں ولی فقیہ اور مراجعین کا کرادر انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔تاریخ گواہ ہے کہ داعش جیسے وحشی گروہ کے مقابل آئمہ اطہارؑ کے مزارات مقدسہ اور اتبات عالیہ کا تحفظ اور دفاع ولی امر مسلمین آیت اللہ خامنہ ای اور دیگر مراجعین کی بابصیرت قیادت کی بدولت ہی ممکن ہوا۔

انہوں نے مزیدکہاکہ نظام ولایت مکتب تشیع کے درمیان نقطہ وحدت ہے۔ اسلام کو دین و سیاست کی جدائی نے نقصان پہنچایا۔ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمارے ہادی وامام ہدایت اور حکومت سمیت وادیوں میں کامل ہیں ۔ محراب وممبر کو مکتب سیاست دین الہیہ کی ترویج کیلئے استعمال کیا جاتا توآج ہمارے اجتماعی حقوق غصب نا ہوتے۔انہوںنے کہاکہ انشاءاللہ ایم ڈبلیوایم شہید قائد کی یاد کوزندہ رکھتے ہوئے سالہائے گزشتہ کی طرح اس سال بھی شہید کی 31ویں برسی کو شایان شان اندازمیں منائے گی ۔ امید ہے کہ آپ تمام علمائے کرام اور معززین خود بھی اس عظیم الشان اجتماع میں بھرپور شرکت کریں گے اور عوام کو بھی دعوت دیں گے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام 4اگست کو اسلام آباد میں شہید قائد عارف حسین الحسینی کی برسی کے انعقاد کو حتمی شکل دینے کے لیے تیاریوں کا آغاز ہو چکا ہے۔برسی میں پورے ملک سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ شریک ہوں گے۔ناصران ولایت کانفرنس کے چیرمین نثار علی فیضی کے مطابق سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مرکزی و صوبائی رہنماؤں کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ شہید قائد کی برسی کو شایان شان طریقے سے منانے کے لیے بھرپور اور موثر رابطہ مہم کا آغاز کریں۔

 چیئرمین کانفرنس کا مزید کہنا تھا شہید عارف حسین الحسینی کی آواز عالمی استکبار اور طاغوت کے خلاف جرات مندانہ للکار تھی۔ہم اپنے اس عظیم قائد کے مشن پر پوری ذمہ داری سے گامزن ہیں۔شہید علامہ عارف حسینی وحدت و اخوت کے حقیقی داعی تھے۔ان کی ساری زندگی اسلام کی سربلندی اور وطن عزیز کے استحکام کی جدوجہد میں گزری۔

برسی کے حوالے سے مرکزی سیکرٹریٹ سمیت تمام صوبائی دفاتر میں میٹنگز کا سلسلہ جاری ہے۔راولپنڈی اسلام آباد کے اہم مقامات پر بینرز آویزاں کیے جا رہے ہیں۔ملک کے ممتاز علما سمیت مختلف شخصیات کو دعوت نامے جاری کیے جا رہے ہیں۔انشاللہ 4 اگست پریڈ گراونڈ پر عظیم شان کانفرنس کا انعقاد کر کے عظیم رہنما شہید علامہ عارف حسین الحسینی سمیت وطن عزیز کی سر بلندی اور خصوصا دہشتگردی کی جنگ میں شہید ہونے والے فرزندان وطن کو خراج عقیدت پیش کریں گے ۔

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی برسی کے حوالے سے ملک کے تمام صوبوں میں دعوتی مہم کا سلسلہ جاری ہے، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ مختار احمد امامی نے جنوبی پنجاب کے رحیم یار خان، بہاولپور،ساہیوال، خانیوال اوردیگر اضلاع کی طرح ملتان کا دورہ کیا۔

علامہ مختار احمد امامی نے دورہ ملتان کے دوران ضلعی سیکرٹری جنرل مرزا وجاہت علی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، علامہ غلام مصطفیٰ انصاری، سلیم عباس صدیقی، مولانا سلطان احمد نقوی، مولانا وسیم عباس معصومی، مولانا تقی دانش، شاعر اہلیبیت زوار حسین بسمل، ڈویژنل صدر آئی ایس او ملتان عاطف حسین اور دیگر شخصیات سے ملاقاتیں کیں، علاوہ ازیں اُنہوں نے ملتان شہر کی اہم مساجد اور علاقوں کے دورے بھی کیے، جہاں اُنہوں نے اپنے خطاب کے ذریعے لوگوں کو شہید قائد کی برسی کی دعوت دی۔

وحدت نیوز(پشاور) شہید قائد علامہ عارف الحسینی ؒ کی 31ویں برسی کے موقع پر منعقدہ ناصران ولایت کانفرنس کی دعوتی مہم کے سلسلے میں مرکزی سیکرٹری فنانس آقائے اقبال بہشتی اور مرکزی سیکرٹری ایمپلائز ونگ برادر ملک اقرار حسین نے ضلع ایبٹ آباد،ضلع ہری پور اور ضلع پشاور کے دورہ جات کئے۔ جہاں پر علامہ جہانزیب اور علامہ وحید کاظمی سے ملاقات ہوئی۔

 دورہ پشاور کے موقع پر ضلع پشاور کی اہم شخصیات کو بھی دعوت دی گئی جس میں آقائےارشاد علی، اقائے احسان اللہ، شہید قائد کے رفیق مظفر آخونزادہ شامل ہیں، مظفر آخونزادہ کے بھائی کے انتقال پر تعزیت بھی کی گئی ۔ اس دورہ کے موقع پر جامعہ شہید کے مدیر اعلیٰ اور مجلس وحدت مسلمین کے رکن شوری عالی آقائے سید جوادی ہادی کا دعوت نامہ خصوصی طور پر پہنچا دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مرکزی وفد نے فرزند شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی سید حسین الحسینی کو عظیم عوامی اجتماع 31ویں برسی شہید قائد (رہ) میں شرکت کے لئے خصوصی طور پر دعوت دی جسے انہوں نےقبول کرلیا ۔

وحدت نیوز(حیدرآباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین جمال شاہ‎یونٹ حیدر آباد خواتین کے لیے درس کی محفل کا اہتمام کیا گیا   اس درسی نشست میں مرکزی معاون مسؤل تنظیم سازی و رابطہ  محترمہ غزالہ جعفری نے خطاب کیا جس کا موضوع وضو اور نماز کی باطنی تاثیر تھا ۔

فضیلت عبادات الہیہ بیان کرتے ہوۓ انھوں نے کہا  جب انسان ذہن میں ارادہ لے کر اٹھتا ہے کہ اپنے رب کی رضا اور خوشنودی کے لئے وضو انجام دےگا اور معبود کی عبادت کی ادائیگی اس کی اطاعت و فرمانبرداری کے لئے کرے گا تو یہیں سے اس کے خیالات کی لہریں اس پر اثر انداز ہونا شروع ہو جاتی ہیں اور اللہ اور بندے کے درمیان جو رابطہ بنتا اس میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔

Page 4 of 34

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree