وحدت نیوز(اسلام آباد) خود کوخادمین کعبہ کہ نیوالے بھی اسرائیلیوں کیساتھ مل چکے ہیں،امریکی اسٹیبلشمنٹ،  اسرائیلی اسٹیبلشمنٹ اور آل سعود ملکر فلسطین کے خلاف محاذ آرا ہو چکے ہیں امریکہ فلسطینوں کے قتل عام میں برابر کاشریک ہے ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے سربرا علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پریس کلپ  کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین پر قابض اسرائیلی فوج کی حالیہ بربریت کے خلا ف ا ن کا کہنا تھا کہ فلسطینی بچوں عورتوں اور نوجوانوں کو ظلم کا نشانہ بنایا گیا ہے،مسلم حکمران  خواب خرگوش میں ہیں امت مسلمہ بیت مقدس میں امریکی سفارت خانے کو قبول نہیں کرتی یوم نکبہ کے موقع پر عالمی دہشگرد امریکہ کا سفارت خانہ منتقل کیا جانا اور اس پراحتجاج کرنے پراسرائیلی فوج کا نہتے فلسطینوں کے  بہمانہ قتل عام کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

انہوں نے کہاکہ یہ سب امریکی شہ پر ہوا ہے اس قتک عام  میں امریکہ برابر کا شریک ہے۔ہندوستان کشمیریوں پر بھی ایسے ہی مظالم ڈھا رہا ہے  ہندوستان ساوتھ ایشیا کا اسرئیل ہے۔پاکستان کو دباو میں رکھا جارہا ہے کہ پاکستان اسٹینڈ نہ لے سکے۔پاکستان کو خطے میں مفلوج کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔پاکستان فلسطین کا ساتھ دے سکتا تھا آج پاکستان کے ہاتھ پاوں باندھے جارہے ہیں۔جن قوتوں نے عراق و شام کو برباد کیا وہ پاکستان کی طرف رخ کررہی ہیں۔یہ ان کی نظر پاکستان افغانستان اور ایران پر ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ ہم نواز شریف کے حالیہ بیانات کی مذمت کرتے ہیں کوئی محب وطن مادر وطن کھ خلاف ایسی بات نہیں کرسکتا ہیانکا صرف نام شریف ہے لیکن یہ شریف نہیں ہیں جو پاکستان کی سالمیت کے خلاف انکا ساتھ دے رہے ہیں وہ اپنے حلف کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔ ملکی سالمیت کوسنگین خطرات لاحق ہیں ایسے میں ایک سابق نااہل وزیر اعظم قومی معاملات پر دنیا بھر میں پاکستان کی جگ ہسائی کا باعث بنا ہوا ہے اور عالمی سطح پاکستان کی مشکلات میں اضافہ کر رہا ہے ۔                                                                

         

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کوئٹہ ڈویژن کے زیر اہتمام امریکہ مردہ باد ریلی نکالی گئی جسمیں محب وطن ہزارہ قوم کے مرد و خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی رہنماعلامہ ہاشم موسوی نے کہا کہ شام و عراق سے شکست کے بعد امریکہ اپنے قیمتی سرمائے داعش کو پاکستان کے بارڈروں پر منتقل کر رہا ہے  دوسری طرف این جی اوز سپورٹڈ  احتجاجات شروع کیا گیا ہے جسکے مطالبات واضح نہیں جس سے یہی لگتا ہے کہ ملک میں انارکی پھیلا کر داعش کا راستہ ہموار کرنے کی کو ششیں کی جا رہی ہیں جیسا کہ شام میں بھی یہی ہوا تھا۔

انہوںنے کہاکہ گزشتہ چالیس سالہ امپورٹڈ پالیسیوں کی آڑ میں اداروں کے خلاف نفرت آمیز تقاریر اور نعرے اسوقت لگائے جا رہے ہیں جب اداروں نے امریکہ کے ڈومور کے حکم کو مسترد کرتے ہوئے نومور کہنے کی جرات کی، یہ نفرت آمیز نعرے اسوقت کیوں نہیں لگائے گئے ادارے ڈومور پالیسی پر عمل پیرا تھے۔ اسوقت سب نے خاموشی اختیار کی ہوئی تھی جب ہم ظالمانہ امپورٹڈ پالیسیوں کے خلاف آواز اٹھا رہے تھے  اور اب جبکہ فنڈذ کے بدلے امریکی پالیسیاں امپورٹ کرنا بند ہو رہی ہیں اور ادارے اور سیاسی قیادت آزاد خارجہ و داخلہ پالیسیوں کی قدم بڑھا رہے ہیں دوسری طرف سی پیک منصوبہ کامیابی کی طرف بڑھ رہی ہے ایسے وقت میں ملک میں انارکی پھیلانا، عوام اور اداروں کو ایک دوسرے کے مدمقابل کھڑا کرنا وطن عزیز اور عوام کے مفاد میں نہیں ہیں  امریکہ اور امریکن لابی اداروں کو نو مور کی گستاخی کی سزا دینا چاہتی ہیں۔ عوام کو بیدار رہنے کی ضرورت ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سمیت پورے خطے میں دہشت گردی اصل میں امریکی غلامی کا نتیجہ تھا او نجات کا واحد راستہ بھی امریکن بلاک سے نکلنا، امداد کے بدلے امریکہ سے پالیسی امپورٹ نہ کرنا اور آزاد خارجہ پالیسی بنانا ہی ہے۔ اسوقت امریکن لابی اور انکے ہاتھوں کچھ فریب خوردہ جذباتی افراد امریکہ کے خلاف عوامی نفرت اور جذبات کے رخ کو اپنے آدھے سچ پر مشتمل بے جا نعروں، تقریروں اور تحریروں کے ذریعے دوسری طرف موڑنے کی کوشش کر رہے ہیں کیا ایسے افراد خود شاہ سے شاہ کے وفادار نہیں امریکہ خود خطے میں اپنے ناپاک دہشت گردانہ عزائم کا اعتراف کر چکا ہے لیکن انکے مزدور انہیں بری الذمہ قرار دینے کی خاطر اداروں کے خلاف نفرت پھیلانے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے تمام محب وطن عوام پر زور دیا کہ متحد ہوکر اداروں کو مجبور کریں کہ وہ امریکی غلامی کو مسترد کرتے ہوئے امریکن بلاک سے مکمل طور پر علحیدہ ہو جائے اور وطن عزیز کو دہشت گردی سے نجات دلائیں۔

وحدت نیوز (پشاور)  مجلس وحدت مسلمین کے قائد علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر ملک بھرکی طرح پشاور میں بھی یوم مردہ باد امریکا کے سلسلے میں احتجاج پریس کلب پشاور کے سامنے کیا گیا ۔جس میں کثیرتعداد میں شرکاء نے شرکت کی۔خیبر پختونخوا کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقبال بہشتی نے اس احتجاج کی قیادت کی۔ شرکائے احتجاج نے بینرز، پلے کارڈز اور پارٹی جھنڈے اٹھارکھے تھے اور وہ مسلسل امریکا مردہ باد، اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگارہے تھے۔

 یاد رہے کہ ایم ڈبلیو ایم کے قائد کی اپیل پر پاکستان بھر میں اتوار کے روز یوم مردہ باد امریکا منایا گیا۔ اس موقع پر صوبائی سیکرٹری  جنرل علامہ اقبال بہشتی  نے یوم مردہ باد امریکا کی مناسبت سے بتایا کہ یونائٹڈ اسٹیٹس آف امریکا عالمی  ہے جو دیگر ممالک اور خاص طور پر مسلمان و عرب ممالک اور تیسری دنیا کے ممالک میں مداخلت کی ایک طویل تاریخ رکھتا ہے۔انکا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں جنگوں کی آگ بھڑکانے میں ، بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے اسلحے کی تیاری اور فروخت میں، دہشت گردوں کے ذریعے عدم استحکام اور قتل عام میں امریکی حکومتیں اور اس کے ادارے ہی ملوث ہیں ۔

 انہوں نے کہا کہ پوری دنیا نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فیصلہ سنادیا کہ مقبوضہ یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت مان لینے کا اور وہاں اپنا سفارتخانہ منتقل کرنے کا امریکی حکومتی فیصلہ ناجائز و غیر قانونی ہے لیکن اس کے باوجود پوری دنیا کی رائے کو پاں تلے روندتے ہوئے ٹرمپ حکومت اپنے اس انسانیت دشمن، اسلام دشمن، عرب دشمن فیصلے پر ڈھٹائی سے قائم ہے۔ علامہ اقبال بہشتی نے کہا کہ ماضی میں بھی امریکی حکومتوں نے پاکستانی قوم کی تذلیل و توہین کی ہے اور صدر ٹرمپ اور انکے دیگر حکومتی اہلکاروں نے پاکستان کے خلاف مہم شروع کررکھی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ واشنگٹن میں قائم بھارتی سفارتخانہ امریکی سرپرستی میں بلوچستان کے علیحدگی پسندوں کو پاکستان میں عدم استحکام پھیلانے کے قابل مذمت ایجنڈا پر عمل کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور افغانستان کو اپنے پڑوسی ملک پاکستان سے تعلقات اچھے کرنے چاہئیں نہ کہ امریکی سامراج کا پٹھو بن کر اس خطے میں کشیدگی پھیلانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں نے بڑے منظم طریقے سے فلسطین کی دوست حکومتوں اور تنظیموں کو نشانہ بنایا ہے اور ان ملکوں پر جنگیں مسلط کی اور کروائی ہیں تاکہ فلسطین پر ناجائز قبضہ کرنے والے اسرائیل کو بچاسکے۔

انکا کہنا تھا کہ اسرائیل نے نہ صرف فلسطین بلکہ لبنان اور شام کے علاقوں پر بھی ناجائز قبضہ کررکھا ہے لیکن امریکا اور اس کے اتحادی انٹرنیشنل لا کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دیگر ممالک میں جارحیت کررہے ہیں اور اقوام متحدہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہا ہے۔ اسرائیل کے انسانیت کے خلاف جرائم اور جنگی جرائم میں امریکا اور اس کے اتحادی شریک ہیں۔ امریکا نے عراق و افغانستان میں بھی یلغار کی اور وہاں اس نے دہشت گردوں کی آبیاری کی تاکہ اس بہانے سے ان دونوں ملکوں میں اپنے فوجی اڈوں کو قائم رکھ سکے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تمام تر مشکلات کا ذمے دار بھی امریکا اور اس کے بعض اتحادی ہیں کیونکہ وہ پاکستان کو دھمکیاں دیتے ہیں کہ ایران سے گیس نہ خریدیں، تجارت نہ کریں اور اس کی وجہ سے آج پاکستان میں انرجی کا بحران ہے، ملک میں بجلی مہنگی ہے اورلوڈ شیڈنگ ہورہی ہے ، صنعتیں بند ہورہی ہیں یا پیدوار بالکل کم ہوچکی ہے جس کی وجہ سے بر آمدات میں بھی بے حد کمی واقع ہوئی ہے اور پاکستان اپنی آمدنی کا ایک بڑا حصہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کی اس ایران دشمن پالیسی کی وجہ سے کھوچکا ہے۔


 انہوں نے کہا کہ پاکستان ترکی سے براستہ ایران تجارت کرکے جو زر مبادلہ کما سکتا تھا وہ بھی امریکا اور اس کے بعض اتحادی ممالک کی بلیک میلنگ کی وجہ سے نہیں کما سکا۔ اس لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ پاکستان سمیت عالم اسلام و عرب اور تیسری دنیا کے ممالک امریکا اور اس کے اتحادیوں کی دھمکیوں اور بلیک میلنگ کو جوتے کی نوک پر رکھ کر آزاد ہوکر اپنی پالیسیاں بنائیں اور حقیقی معنوں میں خود مختاری حاصل کریں۔

وحدت نیوز (ملتان)  مجلس وحدت مسلمین کے قائد علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی کی اپیل پر ملک بھر میں یوم مردہ باد امریکہ اسرائیل وہندوستان ریلیاں نکالی گئیں،ملتان میں ریلی کی قیادت علامہ اقتدار نقوی،علامہ مجاہد عباس گردیزی،.علامہ ہادی حسین،مولانا عمران ظفر،سلیم عباس صدیقی ،پاکستان عوامی تحریک کے صوبائی ترجمان رائو عارف رضوی،تحریک منہاج القرآن کے رہنما میجر اقبال چغتائی،مرزا وجاہت علی کر رہے تھے ریلی دولت گیٹ سے ہوتے ہوئے گھنٹہ گھر تک نکالی گئی،جہاں ریلی جلسہ عام میں تبدیل ہوگئی۔ شرکائے ریلی نے بینرز، پلے کارڈز اور پارٹی جھنڈے اٹھارکھے تھے اور وہ مسلسل امریکا مردہ باد، اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگارہے تھے۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اقتدار نقوی کا کہنا تھا کہ یونائٹڈ اسٹیٹس آف امریکا عالمی دہشتگرہے جو دیگر ممالک اور خاص طور پر مسلمان و عرب ممالک اور تیسری دنیا کے ممالک میں مداخلت کی ایک طویل تاریخ رکھتا ہے۔انکا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں جنگوں کی آگ بھڑکانے میں ، بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے اسلحے کی تیاری اور فروخت میں، دہشت گردوں کے ذریعے عدم استحکام اور قتل عام میں امریکی حکومتیں اور اس کے ادارے ہی ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فیصلہ سنادیا کہ مقبوضہ یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت مان لینے کا اور وہاں اپنا سفارتخانہ منتقل کرنے کا امریکی حکومتی فیصلہ ناجائز و غیر قانونی ہے لیکن اس کے باوجود پوری دنیا کی رائے کو پاؤں تلے روندتے ہوئے ٹرمپ حکومت اپنے اس انسانیت دشمن، اسلام دشمن، عرب دشمن فیصلے پر ڈھٹائی سے قائم ہے۔ اس موقع پر علامہ مجاہد عباس گردیزی کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ کہ ماضی میں بھی امریکی حکومتوں نے پاکستانی قوم کی تذلیل و توہین کی ہے اور صدر ٹرمپ اور انکے دیگر حکومتی اہلکاروں نے پاکستان کے خلاف مہم شروع کررکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ واشنگٹن میں قائم بھارتی سفارتخانہ امریکی سرپرستی میں بلوچستان کے علیحدگی پسندوں کو پاکستان میں عدم استحکام پھیلانے کے قابل مذمت ایجنڈا پر عمل کررہا ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان رائو عارف رضوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں نے بڑے منظم طریقے سے فلسطین کی دوست حکومتوں اور تنظیموں کو نشانہ بنایا ہے اور ان ملکوں پر جنگیں مسلط کی اور کروائی ہیں تاکہ فلسطین پر ناجائز قبضہ کرنے والے اسرائیل کو بچاسکے۔ انکا کہنا تھا کہ اسرائیل نے نہ صرف فلسطین بلکہ لبنان اور شام کے علاقوں پر بھی ناجائز قبضہ کررکھا ہے لیکن امریکا اور اس کے اتحادی انٹرنیشنل لاء کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دیگر ممالک میں جارحیت کررہے ہیں اور اقوام متحدہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہا ہے۔ اسرائیل کے انسانیت کے خلاف جرائم اور جنگی جرائم میں امریکا اور اس کے اتحادی شریک ہیں۔ امریکا نے عراق و افغانستان میں بھی یلغار کی اور وہاں اس نے دہشت گردوں کی آبیاری کی تاکہ اس بہانے سے ان دونوں ملکوں میں اپنے فوجی اڈوں کو قائم رکھ سکے۔

 آئی ایس او کے صدر ڈاکٹر موسی کاظم نے کہا کہ پاکستان کی تمام تر مشکلات کا ذمے دار بھی امریکا اور اس کے بعض اتحادی ہیں کیونکہ وہ پاکستان کو دھمکیاں دیتے ہیں کہ ایران سے گیس نہ خریدیں، تجارت نہ کریں اور اس کی وجہ سے آج پاکستان میں انرجی کا بحران ہے، ملک میں بجلی مہنگی ہے اورلوڈ شیڈنگ ہورہی ہے ، صنعتیں بند ہورہی ہیں یا پیدوار بالکل کم ہوچکی ہے جس کی وجہ سے بر آمدات میں بھی بے حد کمی واقع ہوئی ہے اور پاکستان اپنی آمدنی کا ایک بڑا حصہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کی اس ایران دشمن پالیسی کی وجہ سے کھوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ترکی سے براستہ ایران تجارت کرکے جو زر مبادلہ کما سکتا تھا وہ بھی امریکا اور اس کے بعض اتحادی ممالک کی بلیک میلنگ کی وجہ سے نہیں کما سکا۔ اس لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ پاکستان سمیت عالم اسلام و عرب اور تیسری دنیا کے ممالک امریکا اور اس کے اتحادیوں کی دھمکیوں اور بلیک میلکنگ کو جوتے کی نوک پر رکھ کر آزاد ہوکر اپنی پالیسیاں بنائیں اور حقیقی معنوں میں خود مختاری حاصل کریں۔

وحدت نیوز (کراچی)  کے الیکٹرک کی ظالم انتظامیہ شہریوں کی جان کی دشمن بن چکی ہے، شدید گرمی میں بدترین لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی عذاب بنا دی ہے، رات بھر اور صبح فجر تک ظالمانہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا سکون غارت کردیا ہے، کے الیکٹرک کے مظالم پروفاقی اور صوبائی حکومت  کی مجرمانہ خاموشی قابل مذمت ہے،کے الیکٹرک کی انتظامیہ اور سندھ حکومت نے ہوش کے ناخن نہ لئے، تووزیر اعلیٰ ہائوس اور کے الیکٹرک کے ہیڈ آفس کا رخ کریں گے، شدید گرمی میں بدترین لوڈشیڈنگ سے اگر کسی شہری کی جان خطرے میں پڑی، تو ذمہ دار کے الیکٹرک ہوگی، چیف جسٹس آف پاکستان اور آرمی چیف کے الیکٹرک کے اس غیر انسانی رویئے کا فوری نوٹس لیں، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے رہنما احسن عباس رضوی، علامہ نشان حیدر، عارف زیدی اور سعید رضوی نے گلشن وقار جوگی موڑ تا آئی بی سی کے الیکٹرک بن قاسم تک احتجاجی ریلی اور مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر مظاہرین نےبینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے،مظاہرین نے کے الیکٹرک کےخلاف شدید نعرے بازی کی اور شہر میں جاری ظالمانہ لوڈشیڈنگ کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا۔

مقررین نے کہا کہ غیر اعلانیہ اور بدترین لوڈشیڈنگ کے باعث شہری ذہنی کرب واذیت میں مبتلا ہیں، کے الیکٹرک کی ظالم انتظامیہ نے شہریوں کے سماجی ، تاجروں کے معاشی اور طلبہ کے تعلیمی مستقبل کو دائو پر لگا دیاہے، حکومت فوری طور پر شہریوں کو کے الیکٹرک کے ظلم سے نجات دلائے،کےالیکٹرک نے ماضی میں شدید گرمی اور لوڈشیڈنگ سے انسانی جانوں کے نقصان سے سبق حاصل نہیں کیا،کے الیکٹرک نے ہوش کے ناخن نا لیئے تو احتجاج کا دائرہ وسیع کردیا جائے گا، کےالیکٹرک نے شہریوں سے جینے کا حق بھی چھین لیاہے۔رہنمائوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کی انتظامیہ بھاری بھرکم بلوں کی وصولی کے باوجود شہریوں کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی میں ناکام ہے، ہمارے بچوں کا تعلیمی مستقبل داؤ پر لگا ہوا ہے، شدید گرمی میں بدترین لوڈشیڈنگ کے باعث معصوم بچوں اور بزرگوں کی طبیعت بگڑنے اور بے ہوشی کے واقعات میں اضافہ ہو گیا ہے ، چیف جسٹس آف پاکستان اور آرمی چیف کے الیکٹرک کے اس غیر انسانی رویئے کا فوری نوٹس لیں۔

وحدت نیوز (کراچی)  کے الیکٹرک کی ظالم انتظامیہ معصوم بچوں کی جان کی دشمن بن چکی ہے، شدید گرمی میں بدترین لوڈشیڈنگ کے باعث معصوم بچوں کی طبیعت غیر ہونے کے واقعات میں سنگین اضافہ ہو چکا ہے، کے الیکٹرک کے مظالم پر ریاستی اداروں کی مجرمانہ خاموشی افسوس ناک ہے، کے الیکٹرک کی انتظامیہ اور سندھ حکومت نے ہوش کے ناخن نہ لئے، تو جلد اعلیٰ ایوانوں کا گھیراؤ کریں گے، شدید گرمی میں بدترین لوڈشیڈنگ سے اگر کسی شہری کی جان خطرے میں پڑی، تو ذمہ دار کے الیکٹرک ہوگی، چیف جسٹس آف پاکستان اور آرمی چیف کے الیکٹرک کے اس غیر انسانی رویئے کا فوری نوٹس لیں، نویں دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات میں مصروف طلبا و طالبات کا مستقبل کے الیکٹرک کی ہٹ دھرمی کے باعث داؤ پر لگ چکا ہے، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے رہنما علامہ مبشر حسن، احسن عباس رضوی اور اسکول پرنسپل عنبرین کاظمی نے حسن عسکری اسکول رضویہ سوسائٹی گولیمار کے باہر کے الیکٹرک کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ اور امتحانات میں مصروف طلباء کو درپیش مشکلات کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر طلبہ نے کے الیکٹرک کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ کے خلاف بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور انہوں نے کے الیکٹرک کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔

طلبہ نے میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غیر اعلانیہ اور بدترین لوڈشیڈنگ کے باعث ہمیں امتحانات کی تیاری میں شدید دشواری کا سامنا ہے، رات 3 بجے تک بجلی کی بندش کے باعث نیند پوری نہیں ہو رہی، جس کے نتیجے میں امتحانات پر برا اثر پڑ رہا ہے، طلبہ نے کہا کہ کے الیکٹرک ہماری روشن مستقبل کو تاریک بنانے سے باز آجائے۔ اس موقع پر اسکول پرنسپل عنبرین کاظمی نے کہا کہ کے الیکٹرک کی انتظامیہ بھاری بھرکم بلوں کی وصولی کے باوجود شہریوں کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی میں ناکام ہے، ہمارے بچوں کا تعلیمی مستقبل داؤ پر لگا ہوا ہے، شدید گرمی میں بدترین لوڈشیڈنگ کے باعث معصوم بچوں کی طبیعت بگڑنے اور بے ہوشی کے واقعات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طویل لوڈشیڈنگ کے نتیجے میں تدریسی سرگرمیاں شدید طور پر متاثر ہو رہی ہیں، چیف جسٹس آف پاکستان اور آرمی چیف کے الیکٹرک کے اس غیر انسانی رویئے کا فوری نوٹس لیں۔

Page 4 of 43

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree