وحدت نیوز(آزاد کشمیر) شام میں صحابی رسول ﷺ حضرت اویس کرنیؓ کے مزار کو شہید کئے جانے پر مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر کا شدید احتجاج۔شام میں جناب اویس کرنیؓ کے مزرا کو مکمل مسمار کرنے اور جیو نیوز پر اہل بیت علیہماسلام کی شان میں گستاخی کے خلاف آج ریاست بھر میں یوم عظمت ناموس اہل بیت وصحابہ منایا جائے گا۔حضرت اویس کرنیؓ کے مزار مقدس کومکمل مسمار کرنے کی ذمہ داری القاعدہ نواز شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کر لی۔ اس قبل بھی مارچ کے آخری ایام میں شام کے شہرالرقہ میں القائدہ نوازشدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ عراق وشام (داعش) نے اصحاب رسول اقدس ﷺ جناب اویس کرنیؓ اور جناب حضرت عمار بن یاسرؓ اور ملحقہ مسجدعمار بن یاسرؓ کو شہیدکیا گیا تھااور اب القائدہ کی تنظیم داعش مزارت اصحاب رسولﷺ کو تباہ کرنے کیلئیمسلسل کئی دھماکے کئے گئے۔ اور جلیل القدر صحابی رسول ﷺ جن کے قدموں کے خاک پر ہمارا سب کچھ قربان ہوجائے جناب اویس کرنی کے مزرا کو مکمل مسمار کردیا گیا۔ تکفیری دہشتگردوں کی جانب سے کئے گئے اس دل خراش واقعے سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے دل مجروح ہوئے ہیں۔ امت مسلمہ شام میں ہونے والے بے حرمتی کے اس اندہوناک واقع کے خلاف سراپا احتجاج بن جائے۔ صحابہ اکرام اجمعین کے مزارات مقدسہ کی تباہی کے خلاف آج بروز اتورریاست بھر میں بھرپور یوم عظمت ناموس اہل بیت واصحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ منایا جائے گا ۔مظفرآباد ، ہٹیاں بالا ، میرپور ،باغ سمیت ریاست بھر میں مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیرکے زیر اہتمام شام میں تکفیری دہشتگردوں کی اصحاب اکرامؓ کے مزاراتِ مقدسہ کے بے حرمتی کے خلاف، اور جیو نیوز پر اہل بیت علیہماسلام کی شان میں گستاخی کے خلاف یوم عظمت ناموس اہل بیت علیہماسلام وصحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ منایا جائے گا ۔ مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر کے ریاستی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید عبدالرحمن شاہ کاظمی، سیکرٹری سیاسیات سید تصور عبا س موسوی ، آئی ایس او آزادکشمیر کے صدر سید وقار کاظمی اوردیگر نے ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شام کے علاقہ الرقہ میں مزاراصحاب رسول ؐ پر حملے کے دلخراش واقعہ پر اپنے شدید غم و غصے کااظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ شام میں بشار الاسد کی حکومت کے خلاف برسرپیکار القاعدہ اور عرب شہنشاہیت نواز شدت پسند تنظیم داعش نے حضرت اویس کرنیؓ کے مزار مطہرکودھماکے سے اڑا کر امت مسلمہ کا امتحان لیا ہے۔امت مسلمہ نے اگر اس جسارت پر خاموش رہی تو کل خانہ کعبہ اور روضہ رسول ﷺ بھی ان تکفیری دہشتگردوں کی بربریت کا نشانہ بنائے جا سکتے ہے۔ عظمت صحابہ ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور اصحاب رسول ﷺ وآلہ رسول ﷺکے ناموس کیلئے جان بھی قربان کرنی پڑی تو لمحہ بھر بھی دیر نہیں کریں گے۔مجلس وحدت مسلمین ریاست بھر شام میں مزرات اصحاب اکرام ؐ پر تکفیری دہشتگردوں کے حملے کے خلاف بھر پور احتجاج کا اعلان کرتی ہے۔انہوں نے آزادکشمیر بھر کے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ عظمت صحابہ و ناموس صحابہ کی خاطر مجلس وحدت مسلمین کا ساتھ دیں ۔

وحدت نیوز(آزاد جموں کشمیر) یوم عظمت ناموس صحابہؓ،شام میں اصحاب رسول ﷺ کے مزارت و مسجد کو شہید کئے جانے پر مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر کا شدید احتجاج۔ حضرت اویس کرنیؓ ،حضرت عمار بن یاسرؓ اور ملحقہ مسجد کو القاعدہ نواز شدت پسند تنظیم داعش نے ذمہ داری قبول کر لی۔شام کے شہرالرقہ میں القائدہ نوازشدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ عراق وشام (داعش) نے اصحاب رسول اقدس ﷺ جناب اویس کرنیؓ اور جناب حضرت عمار بن یاسرؓ اور ملحقہ مسجدعمار بن یاسرؓ کو شہید کردیا گیا۔القائدہ کی تنظیم داعش مزارت اصحاب رسولﷺ کو تباہ کرنے کیلئے دو الگ الگ دھماکے کئے گئے۔تکفیری دہشتگردوں کی جانب سے کئے گئے اس دل خراش واقعے سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے دل مجروح ہوئے ہیں۔ امت مسلمہ شام میں ہونے والے بے حرمتی کے اس اندہوناک واقع کے خلاف سراپا احتجاج بن جائے۔ ہٹیاں بالا ، میرپور ،باغ سمیت ریاست بھر میں مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیرکے زیر اہتمام شام میں تکفیری دہشتگردوں کی اصحاب اکرامؓ کے مزاراتِ مقدسہ کے بے حرمتی کے خلاف یوم عظمت ناموس صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ منایا گیا ۔

 

مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر کے ریاستی سیکرٹری جنرل علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی، سیکرٹری سیاسیات سید تصور عبا س موسوی، ضلعی سیکرٹری جنرل مولانا طالب حسین ہمدانی ، آئی ایس او آزادکشمیر کے صدر سید وقار کاظمی اوردیگر نے ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شام کے علاقہ الرقہ میں مزارات اصحاب رسول ؐ پر حملے کے دلخراش واقعہ پر اپنے شدید غم و غصے کااظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ شام میں بشارت الاسد کی حکومت کے خلاف برسرپیکار القاعدہ اور عرب شہنشاہیت نواز شدت پسند تنظیم داعش نے حضرت اویس کرنیؓ ،حضرت عمار بن یاسرؓ اور ملحقہ مسجد کودھماکے سے اڑا کر امت مسلمہ کا امتحان لیا ہے۔امت مسلمہ نے اگر اس جسارت پر خاموش رہی تو کل خانہ کعبہ اور روضہ رسول ﷺ بھی ان تکفیری دہشتگردوں کی بربریت کا نشانہ بنائے جا سکتے ہے۔ عظمت صحابہ ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور اصحاب رسول ﷺ وآلہ رسول ﷺکے ناموس کیلئے جان بھی قربان کرنی پڑی تو لمحہ بھر بھی دیر نہیں کریں گے۔مجلس وحدت مسلمین ریاست بھر شام میں مزرات اصحاب اکرام ؐ پر تکفیری دہشتگردوں کے حملے کے خلاف بھر پور احتجاج کا اعلان کرتی ہے۔انہوں نے آزادکشمیر بھر کے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ عظمت صحابہ و ناموس صحابہ کی خاطر مجلس وحدت مسلمین کا ساتھ دیں ۔

وحدت نیوز(کراچی) کراچی ملت جعفریہ کی مقتل گاہ بن چکا ہے ، لسانی اور تکفیری دہشت گرد ہمارے کارکنان اوربلدیاتی امیدواروں کے قتل عام میں ملوث ہیں ، ان دہشت گردوں کو لگام دی جائے، مسلسل ہمارے کارکنان اور بلدیاتی امیدواروں کوقتل کی دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں ، حکومت سندھ اگر ہمارے کارکنان اور امیدواروں کو تحفظ فراہم نہیں کر سکتی تو مستعفی ہو جائے ،شہداء کو گواہ بنا کر عہد کر تے ہیں کہ شہیدوں کے قاتلوں کو دنیا بھر میں رسوا کریں گے اور آئندہ جمعہ کو پاکستان سمیت لندن میں بھی اس بہیمانہ قتل عام کے خلاف بھر پو راحتجاج کریں گے۔ ان خیالات کو اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے ایم ڈبلیو ایم کے تین بلدیاتی امیدواروں شہید محمد علیم عرف عالم ہزارہ، صفدر عباس اور علی شاہ کی نماز جنازہ کے اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ شہید عالم ہزارہ، شہیدصفدر عباس اورشہید علی شاہ کا بے گناہ خون لسانی اور تکفیری دہشت گردوں کے خاتمہ کا سبب بنے گا، ہم کسی بھی صورت اپنے شہیدوں کے خون کو فراموش نہیں کریں گے اور اس خون ناحق کو ہمیشہ زندہ رکھیں گے، لسانی اورتکفیری دہشت گرد چاہتے ہیں کہ ہمیں میدان سے فرار کرنے پر مجبور کریں لیکن ہم نے اپنا سرمایہ کربلا کو قرار دیا ہے کہ جہاں حق کی خاطر جان دینا ہمارا افتخار ہے ، ہم اس راہ میں اپنی جانوں کے نذرانے تو پیش کرسکتے ہیں لیکن میدان عمل سے ہرگز فرار نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں دہشت گرد دندناتے پھر رہے ہیں اور حکومت محض بیان بازیوں پر گزارا کر رہی ہے ، کراچی امن و امان کے حوالے سے سنگین شہر بنتا چلا جا رہا ہے، سندھ حکومت بوگس آپریشن پر مطمئن نظر آتی ہے، پولیس چیف اور ڈی جی رینجرز کسی ایک ٹارگٹ کلر کو سزا دلوانے میں آج تک کامیاب نہیں ہو سکے ، جب تک قاتلوں کو تختہ دار پر نہیں لٹکا یا جاتا شہر میں قیام امن ممکن نہیں ، ان شہداء کے مشن کو جاری رکھیں گے اور ہرگز میدان خالی نہیں چھوڑیں گے۔علامہ ناصر عباس جعفری نے اعلان کیا کہ شہید عالم ہزارہ، شہیدصفدر عباس اورشہید علی شاہ سمیت ملت جعفریہ کے بیشتر افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں جہاں تکفیری دہشت گرد ملوث ہیں وہیں لسانی جماعت کے دہشت گرد بھی اس میں شامل ہیں، لہٰذا ان شہادتوں کے خلاف ہم آئندہ جمعہ کو پورے پاکستان میں احتجاج کریں گے اور اس مناسبت سے لندن میں بھی احتجاج کیا جائے گا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری نے کہا ہے کہ سانحہ راجہ بازار پاکستان میں گذشتہ کئی سالوں سے جاری دہشتگردی کے واقعات کا تسلسل ہے، سانحہ راولپنڈی کی آڑ میں بیگناہ افراد کی گرفتاریوں کا سلسلہ نہ روکا گیا تو ملک گیر احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے ، جو نواز حکومت کو رئیسانی حکومت کی طرح بہا کر لے جائے گا۔حکومت ہوش کے ناخن لے اور ملک کے امن کو خراب کرنے عناصر کیخلاف کارروائی کرے، ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف، وزیرقانون رانا ثناء اللہ کے ایماء پر پنجاب پولیس یکطرفہ کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے اور ابتک سینکڑوں بے گناہ لوگوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے،لگتا ہے کہ پنجاب حکومت دہشتگردوں کے ہاتھوں یرغمال بن گئی ہے یا پھران سے خوف کھاتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ ا ن کے ہمراہ ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی، علامہ اصغر عسکری اور ایڈووکیٹ اصغرعلی مبارک موجود تھے۔

 

علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ راولپنڈی میں چہلم نواسہ رسول ﷺ بھرپور طریقے سے منایا جائیگا اور کسی قدغن کو برداشت نہیں کیا جائے گا، لہٰذا آرپی او راولپنڈی غیرذمہ دارانہ بیانات سے گریز کریں۔ انہوں نے انتظامیہ کومتنبہ کیا کہ جلوس کا روٹ ہماری لاشوں سے گزر کر تو تبدیل ہوسکتا ہے لیکن ہماری زندگیوں میں نہیں۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ سانحہ راولپنڈی کے حوالے سے اٹھائے گئے بیگناہ افراد پر بہیمانہ تشدد کیا جارہا ہے جو ناقابل بیان ہے ، تھانوں اور جیلوں کو گونتاناموبے اور ابو غریب جیل بنانے کی کوشش کی جارہی ہے جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔

 

علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ حکومت دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کرنے کے بجائے ان سے مذاکرات کررہی ہے جبکہ معصوم بے گناہ شہریوں کو ہراساں کرکے دہشتگرد ثابت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ گذشتہ سال ہونے والے راولپنڈی کے علاقے ڈھوک سیداں واقعہ، پروفسیر شبیر حسین کا قتل، گجرات میں سات افراد کا قتل اور وکلاء کے قاتلوں کے لئے کیوں کمیشن اور تحقیقات کمیٹی نہ بنائی گئی ۔علامہ ناصر عباس جعفری نے اعلان کیا کہ ہم ملی یکجہتی کونسل سمیت ایسے تمام ضابطہ اخلاق کو مسترد کرتے ہیں جو شیعہ سنی مسلمہ عقائد کیخلاف ہوں، لہٰذا اس حوالے سے کسی نئی قانون سازی کی ضرور ت نہیں اور نہ ہی کسی نئی قانون سازی کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

وحدت نیوز(فیصل آباد) مجلس وحدت مسلمین کراچی کےرہنما شہید علامہ دیدار جلبانی کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف فیصل آباد میں بھی پر زور احتجاج کیا گیا ، احتجاجی ریلی کی قیادت ایم ڈبلیو ایم فیصل آباد کے ضلعی سیکریٹری جنرل ڈاکٹر افتخار حسین نقوی نے کی، شرکائے احتجاج سے خطاب کر تے ہو ئے ڈاکٹر افتخار نقوی نے کہا کہ شہید علامہ دیدار جلبانی ایک ہمہ جہت شخصیت تھے ، ہر میدان میں ہر لمحہ حاضر نظر آتے تھے ، الیکشن میں بھر پور حصہ لیا اور مخالفین کی تمام تر سازشوں کا مردانہ وار مقابلہ کیا ، علامہ دیدار جلبانی کا قتل نہ صرف اہلیان کراچی کا بلکہ ملک بھر کے محب وطن عوام کا نقصان ہے، صوبائی حکومت جلد ازا جلد شہید علامہ دیدار جلبانی کے قاتلوں کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔

وحدت نیوز (راولپنڈی ) ملک بھر کی طرح راولپنڈی میں بھی مجلس وحدت مسلمین ضلع راولپنڈی اسلام آباد کے زیراہتمام شام پر ممکنہ امریکی حملے اور مصر میں فوجی مداخلت کیخلاف لیاقت باغ راولپنڈی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں جڑواں شہروں سے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرے کی قیادت مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ترجمان علامہ اصغر عسکری نے کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے، جن پر مصر اور شام کے حق میں نعرے درج تھے۔ مظاہرین سے ضلع اسلام آباد کے سیکرٹری جنرل ظہیر نقوی، راولپنڈی کے سیکرٹری جنرل سعید رضوی اور ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے ترجمان علامہ اصغر عسکری نے خطاب کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ شام پر ممکنہ امریکی حملہ عالم اسلام پر حملہ ہوگا، مسلم ممالک امریکہ کو جارحیت سے روکنے کیلئے بھرپور کردار ادا کریں۔ مقررین کی طرف سے پیسہ ہم دیں گے اور حملہ تم کرو، کی عرب ممالک کی پیشکش کی بھی شدید مذمت کی گئی۔

مقررین کا کہنا تھا کہ عالم اسلام پر یہ کیسا وقت آن پڑا ہے کہ مسلمان ممالک ایک مسلم ملک پر یہود و نصاریٰ کے حملے کے منتظر ہیں اور دعوت دے رہے ہیں۔ مقررین نے مصر میں جمہوری حکومت کے خاتمے اور عرب ممالک کی جانب سے فوجی مداخلت کی حمایت کی شدید مذمت کی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ خادمین حرمین شریفین کا پتہ لگ چکا ہے کہ وہ کس کے خادم اور خدمت گذار ہیں۔ مقررین نے آل پارٹیز کانفرنس میں طالبان سے مذاکرات کی بھی شدید مذمت کی اور کہا کہ پچاس ہزار پاکستانیوں کے قاتلوں سے مذاکرات کسی صورت قبول نہیں ہیں۔ شہداء کے لواحقین کو اعتماد میں لئے بغیر مذاکرات کرنا ملک سے غدار ہوگی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree