وحدت نیوز(جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین ضلع جیکب آباد کے زیراہتمام  شہداء سانحہ شب عاشور جیکب آباد کے قاتلوں اور دہشت گردوں کی عدم گرفتاری کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ احتجاجی ریلی سے ایم ڈبلیوایم پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے خطاب کیا۔ جیکب آباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی شرکاء سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ سانحے میں ملوث مجرموں کو پھانسی دی جائے، سانحہ کا کیس ری اوپن کیا جائے اور شہداء چوک پر یادگار شہداء ٹاور تعمیر کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت وارثان شہداء شکارپور و جیکب آباد کے ساتھ کئے معاہدے اور اپنے وعدوں پر عمل کرے۔

وحدت نیوز (سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے زیراہتمام ملک بھر میں جبری لاپتہ ہونے والے شیعہ افراد کے اہل خانہ کی طرف سے کراچی میں جاری دھرنے کی حمایت اور قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان کے لیڈر آف اپوزیشن کیپٹن ریٹائرڈ محمد شفیع کی گرفتاری کے خلاف بعد از نماز جمعہ احتجاجی ریلی نکالی گئی جو یادگار شہداء اسکردو پر احتجاجی جلسے کی صورت اختیار کر گئی۔ اس احتجاجی جلسے سے آئی ایس او بلتستان ڈویژن کے رہنماء شفقت غازی، نامور سماجی کارکن علی شفاء، مزدور رہنماء اخوند حسین،ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء مولانا علی حسین ، مولانا ذیشان ، سید الیاس موسوی اور نامور عالم دین آغا علی رضوی نے خطاب کیا۔

مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ کراچی میں شیعہ افراد کی جبری گمشدگی ماورائے آئین اور خلاف ضابطہ ہے۔ گمشدہ افراد کو ماورائے عدالت گرفتار کرنا انتہائی افسوسناک عمل اور آئین پاکستان کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ ملت جعفریہ نے وطن عزیز کی حفاظت و سلامتی کے لیے جانیں دیں اور دفاعی فرنٹ لائن کا کردار ادا کیا لیکن افسوس کی بات ہے کہ پاکستان کے بنانے والوں کے لیے پاکستان کی سرزمین تنگ کی جارہی ہے۔ کئی روز سے صدر پاکستان کے گھر کے دروازے پر مائیں ، بہنیں اور بیٹیاں سراپا احتجاج ہیں لیکن مدینے کی ریاست بنانے کے دعویدار خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ پاکستان کے محب وطن شہریوں کے لیے عرصہ حیات تنگ کرنے کی کوشش نہ کی جائے اور کراچی میں جبری طور پر گمشدہ ہونے والے افراد کو رہا کیا جائے۔

مقررین نے کہا کہ گلگت میں لیڈر آف اپوزیشن کی گرفتاری انتہائی افسوسناک اور شرمناک عمل ہے۔ انہیں عوامی حقوق کے لیے آواز بلند کرنے کی سزا دی جارہی ہے۔صوبائی حکومت ہوش کے ناخن لیں اور غیر جمہوری رویہ ترک کر ے بصورت دیگر پورے خطے میں صوبائی حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہوں گے۔

وحدت نیوز(رحیمیارخان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر سانحہ ہزار گنجی، سانحہ اوماڑہ اور ڈیرہ اسماعیل خان میں جاری دہشتگردی کے خلاف ملک بھر کی طرح رحیم یار خان میں بھی شیعہ علماء کونسل اور مجلس وحدت مسلمین کی مشترکہ احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی نماز جمعہ کے بعد حیدری مسجد سے شروع ہوئی اور اڈہ گلبرگ پر اختتام پذیر ہوئی، ریلی میں بڑی تعداد نے شرکت کی، مشترکہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے دونوں جماعتوں کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ پاکستان میں فرقہ واریت نہیں بلکہ کچھ ایسے گروہ سرگرم ہیں، جو فرقہ واریت پھیلانا چاہتے ہیں۔

رہنمائوں نے کہا کہ سانحہ ہزار گنجی کے بعد حکومتی رویہ قابل افسوس ہے، کاش ہمارے حکمران ہزارہ برادری کو بھی تحفظ فراہم کرنے میں کامیاب ہو جاتے۔ اُنہوں نے کہا کہ گذشتہ کئی سالوں سے ہزارہ برادری عدم تحفظ کا شکار ہے، کبھی بسوں سے اُتار کر مارا جاتا ہے، کبھی سنوکر کلب کو اُڑا دیا جاتا ہے، کبھی پوری پوری بس کو جلا دیا جاتا ہے، اُنہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت ہمیں تحفظ فراہم کرنے میں بالکل ناکام ہوچکی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اس حکومت سے بہت ساری توقعات وابستہ تھیں، لیکن اس حکومت نے اپنے ابتدائی ایام میں ہی عوام کی اُمیدوں پر پانی پھیر دیا ہے۔

وحدت نیوز(سندھ) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصودڈومکی کی اپیل پر وارثان شہدائے شکارپور سے کیئےگئے سندھ حکومت کے وعدوں اور معاہدوں پر عملدرآمد ناہونے اور حساس مساجد وامام بارگاہوں کی سکیورٹی کلوز کرنے کے خلاف سندھ بھرمیں بعد نمازجمعہ یوم احتجاج منایا گیا،حیدرآباد،سجاول، سانگھڑ ،گھوٹکی ،لاڑکانہ، شکارپور،جیکب آباد،نوشیروفیروز ،تھرپارکر سمیت دیگر شہروں اور قصبوں میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں اور مظاہرے منعقد ہوئے، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیوایم کے رہنمائوں علامہ مقصودڈومکی، علامہ گل حسن مرتضوی، علامہ ملازم حسین،علامہ سیف علی ڈومکی، علامہ معشوق علی قمی،رحمٰن رضا ، مظفرلغاری، عبدالرزاق جلبانی اور دیگر نے کہاکہ سندھ حکومت نےوارثان شہدائے شکارپور سے کئےگئےوعدوں اور معاہدوں پر چار برس گذرجانے کے باجود عملدرآمد نہیں کیا، وارثان شہداءنے 500کلومیر طویل لانگ مارچ کرکے حکومت کو اپنی مظلومیت سے آگاہ کیا تھا ، اس وقت کے وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ نے وارثان شہداءکے تمام مطالبات تسلیم کرنے کا اعلان میڈیا کے سامنے کیا تھا لیکن افسوس سندھ حکومت نےروایتی بے حسی پر قمرباندھ رکھی ہے۔

رہنمائوں نے مزید کہاکہ سندھ کے حالات مزید خرابی کی جانب جاتے دکھائی دے رہے ہیں، تکفیری دہشت گردوں سلیپرسیل آج بھی سندھ کے مختلف شہروں میں قائم ہیں، لیکن ایس ایس پی شکارپور ساجد سدوزئی جن کی شناخت ایک متعصب پولیس آفیسر کی ہے کی جانب سے شکارپورکی حساس مساجد وامام بارگاہوں کی سکیورٹی کلوز کرکے انہیں تکفیری دہشت گردوں کیلئے تر نوالہ بنایاجارہاہے، رہنمائوں نے سندھ حکومت خصوصاًگورنر سندھ عمران اسماعیل، وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ اور دیگر حکام سے مطالبہ کیاہے کہ وہ شہدائے شکارپورکے ورثاءسے کیئے گئے وعدوں کو فوری پوراکریں ، ایس ایس پی شکارپور ساجد سدوزئی کافوری تبادلہ کیا جائے جبکہ تمام حساس مساجد، امام بارگاہوں اور رعلمائے کرام کی موثر سکیورٹی فوری بحال کی جائے، بصورت دیگر احتجاج کادائرہ کار مزید وسیع کیا جائے گا۔

وحدت نیوز(سجاول) مجلس وحدت مسلمین ضلع سجاول کی جانب سےضلعی سیکریٹری جنرل حاجی مظفر علی لغاری کی قیادت میں مسجد الحسینی سجاول سے پرانی نیشنل بینک سجاول تک سانحہ شکار پور میں شہداء کمیٹی سے کئیے گئے معاہدوں پر عملدرآمد نا کرنے شیعہ مساجد اور امام بارگاہوں کی سیکورٹی کلوز کرنے کے خلاف صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصودڈومکی کی ہدایت پر احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں حاجی مظفر علی لغاری نے اپنے خطاب میں سندھ گورنمنٹ۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اور اعلیٰ سیکورٹی اداروں سے مطالبہ کیا کہ شکار پور شہداء کمیٹی سے کئیے گئے وعدوں پر عمل درآمد کرے اور فوری مطالبات تسلیم کرے۔

وحدت نیوز (سجاول) مجلس وحدت مسلمین ضلع سجاول ،ایس ٹی پی اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے سندھ میں پانی کی بندش اور شدید قلت اور فصلوں کے مناسب نرخ  اور کسانوں کو باردانہ نا ملنے کے خلاف ماموں لاڈو چوک سجاول سے پبلک پارک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں کثیرتعداد میں کارکنان اور عام شہریوں نے شرکت کی۔احتجاج سے مجلس وحدت المسلمین ضلع سجاول کے سیکریٹری جنرل مظفرعلی لغاری اور ڈپٹی سیکریٹری جنرل فیاض حسین شیخ نے اپنے خطاب میں سندھ گورنمنٹ اور وزیراعلی سندھ سید مرادعلی شاہ سے مطالبہ کیاکہ سندھ میں کسانوں کو فصلوں کے مناسب نرخ اور باردانہ کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیاجائے اور سندھ کی عوام کو پینے کا پانی نہیں مل رھا عوام گندا پانی پینے پر مجبور ھےجلد از جلد سندھ کی عوام کو پانی دیا جائے تاکہ سندھ کی زمینں آباد ھوسکیں اور عوام کو صاف پانی مل سکےتاکہ سندھ اور عوام خوشحال ھو۔اگر مطالبات نہ مانے گئے تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔

Page 4 of 16

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree