وحدت نیوز(گلگت)  امام زمانہ (عج) کی شان میں گستاخی کیخلاف گلگت میں جامع مسجد نومل سے علمدار چوک تک مجلس وحدت مسلمین کے رہنما شیخ نیئر عباس مصطفوی کی قیادت میں عوام نے احتجاجی ریلی نکالی۔

احتجاجی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے شیخ نیئر عباس نے کہا کہ حکومت قانون تو بنا لیتی ہے لیکن قانون پر عملدرآمد کرانے میں ناکام دکھائی دیتی ہے۔ اس قانون کا فائدہ ہی کیا جس پر عملدرآمد نہ ہو، توہین صحابہ کرام اور توہین رسالت و اہل بیت کے مرتکب مجرموں کیلئے قانون موجود ہے، لیکن ایک عرصے سے سوشل میڈیا میں مقدسات کی توہین کا سلسلہ جاری ہے، حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے جس کا انجام بھیانک ہو سکتا ہے۔

انہوںنے مزیدکہاکہ حکومت ایسے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں دیر نہ کرے، فساد و فتنہ قتل سے زیادہ خطرناک فعل ہے، عبدالستار جمالی نے فساد کی چنگاری لگائی ہے، جسکو قانون کی گرفت میں نہ لایا گیا تو یہ چنگاری بہت بڑے فتنے کا سبب بن سکتی ہے۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس گستاخ کیخلاف فوری کارروائی عمل میں لا کر سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ کسی کو مقدسات کی توہین کی جرات نہ ہو۔

وحدت نیوز(کراچی) جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے تحت کراچی کے چہلم امام حسین (ع) کے مرکزی جلوس میں شیعہ لاپتہ افراد کی عدم بازیابی کیخلاف مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ احتجاجی مظاہروں سے کمیٹی کے رکن اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی اور علامہ مختار امامی سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ اس موقع پر شیعہ لاپتہ افراد کے اہل خانہ سمیت ہزاروں عزاداروں نے جبری گمشدگیوں کیخلاف احتجاج کیا۔ اپنے خطاب میں رہنماؤں نے کہا کہ ہم آج مظلوں کی حمایت میں کھڑے ہیں، 14 سو سالوں سے ہم ظالم کی مذمت کررہے ہیں اور مظلوموں کی حمایت کیلئے ہماری جانیں قربان ہیں، ایوانوں میں بیٹھے حکمرانوں کو شیعہ لاپتہ افراد کے اہل خانہ کا درد نظر نہیں آتا، مسنگ پرسنز کی آواز ملک گیر آواز بن چکی ہے، ہم حکومت وقت کو متنبہ کرتے ہیں کہ مسنگ پرسن کو فی الفور رہا کیا جائے۔

رہنماؤں نے مزید کہا کہ ملت جعفریہ کے پچیس ہزار سے زائد شہداء کے لواحقین اب بھی انصاف کے منتظر ہیں، یاد رکھیں حکومتیں کفر سے تو باقی رہ سکتی ہیں مگر ظلم سے نہیں، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے گمشدہ افراد کو بازیاب کرایا جائے، اگر ان میں سے کوئی کسی بھی جرم میں ملوث ہیں تو انہیں عدالتوں میں پیش کیا جائے، ہماری عدالتیں آزاد ہیں، سزا و جزا کا حق صرف عدالتوں کو ہے، ہم اس ملک کے محب وطن اور باوفا بیٹے ہیں، وطن عزیز کو ہم بنانا ریپبلک نہیں بننے دیں گے، ہم گمشدہ افراد کے لواحقین کے ہر قسم کے آئینی و قانونی اقدامات کی مکمل حمایت جاری رکھیں گے۔

وحدت نیوز(سجاول) مجلس وحدت مسلمین ضلع سجاول کی طرف سے قائد وحدت علامہ راجا ناصر عباس جعفری کے حکم پرمظلوم کشمیری مسلمان بہائیوں کی حمایت میں اور انڈیا کے ظلم و بربریت اور دہشتگردی کے خلاف آج حاجی مظفر علی لغاری کی قیادت میں مرکزی مسجد وامام بارگاہ حسینی سے پرانی نیشنل بینک سجاول تک احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکاء سے سیکیرٹری جنرل حاجی مظفرعلی لغاری، مختیاراحمددایو، سید منصور شاہ زیدی اور ممتاز لغاری نے خطاب کیا ۔

مقررین نے خطاب میں کہا کہ ہم کشمیر میں جاری انڈین فوج کے مظالم پر خاموش نہیں رہ سکتے کشمیر کی آزادی اور حق خودارادیت کشمیریوں کا بنیادی حق ہے۔ مسلم ممالک اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ھیں کہ کشمیر میں معصوم کشمیریوں کی نسل کشی بند کرائی جائے۔کشمیر کے مقدر کا فیصلہ قابض انڈین فوج نہیں بلکہ کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق کرنا چاہیے۔ریلی کے مظاہرین نےکشمیر کی حمایت میں اور انڈیا کے خلاف سخت نعرے بازی کی آخر میں مودی ملعون کی تصویر کو نذرآتش کیا گیا۔

وحدت نیوز(جیکب آباد) جماعت اسلامی اور مجلس وحدت مسلمین جیکب آباد کے زیر اہتمام کشمیری مسلمانوں سے یکجہتی کے لئےپریس کلب کےباہر احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے بھارت کی جانب سے کشمیر میں کلسٹر بموں کے استعمال کو ظلم و بربریت قرار دیتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں پرتازہ بھارتی مظالم نے اسرائیلی ظلم و ستم کی یاد تازہ کردی ہے۔

ان کاکہنا تھاکہ کشمیری مسلمانوں کی قربانیوں کی بدولت کشمیر کا مسئلہ عالمی سطح پر اجاگر ہوا ہے مگر بدمست بھارتی حکمران گولی اور بندوق کے ذریعے کشمیریوں کی آواز کو دبانا چاہتے ہیں بھارت کشمیری عوام کے بنیادی انسانی حق یعنی حق خودارادیت کو دبانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔

 انہوں نےکہا کہ بھارت اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی قربت امت مسلمہ کے خلاف منحوس عزائم پر مبنی ہے کشمیر اور فلسطین کی آزادی کی تحریکیں آپس میں مربوط ہونی چاہیئں۔انہوں نے دنیائے اسلام سے اپیل کی کہ وہ کشمیر میں جاری انسانیت سوز مظالم پر صدائے احتجاج بلند کرے۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ہر محاذ پر مظلوم کشمیری بھائیوں کے حق میں آواز بلند کرتی رہی ہے اور ہم آئندہ بھی اسے اپنا شرعی و اخلاقی فریضہ سمجھتے ہوئے تحریک آزادی کشمیر کی حمایت جاری رکھیں گے۔

وحدت نیوز(جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین ضلع جیکب آباد کے زیراہتمام نائیجیریا میں جاری ظلم و بربریت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان  مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ دنیا نائیجیریا میں جاری انسانیت سوز مظالم کا نوٹس لے کیونکہ بہاری حکومت نے جس طرح معصوم انسانوں کا قتل عام کیا ہے اورپرامن شہریوں پر گولیاں چلائی ہیں اس سے انسانیت کا سر شرم سے جھک گیا ہے۔                  

انہوں نے کہا کہ ابراہیم زکزاکی کی حمایت عالم انسانیت پر فرض اور قرض ہے۔ یہی سبب ہے کہ عالم انسانیت اس فرض اور قرض کی ادائیگی کے لئے دنیا بھر میں سراپا احتجاج بن چکی ہے۔ لندن،نیویارک انڈونیشیا سے لے کر پاکستان تک کروڑوں انسان حضرت بلال حبشی ؓ کے اس حقیقی پیرو کی حمایت میں صدائے احتجاج بلند کر رہے ہیں۔ زکزاکی کسی ایک سرزمین کے ہی نہیں اب ایک عالمی لیڈر کا درجہ رکھتے ہیں۔ دنیا کے با ضمیر انسان زکزاکی خاندان اور ان کے ساتھیوں کے لہو کے ہر قطرے کا ظالموں سے جواب لیں گے۔

انہوںنے مزیدکہاکہ چند روز قبل ایک بار پھر نائیجریا میں نائیجیرین پارلیمنٹ کے سامنے اور ملک کی شاہراہوں پر جس طرح پرامن مظاہرین پر گولیاں چلائی گئیں اس نے عصر حاضر کے یزید و حرملا کا چہرا دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے رھنما مولانا حسن رضا غدیری ضلعی قائم مقام سیکرٹری جنرل مولانا منور حسین سولنگی مولانا ارشاد علی انقلابی آئی ایس او کے ڈویژن صدر اللہ بخش میرالی نے بھی خطاب کیا۔

وحدت نیوز(کراچی) صوبائی سیکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ و دعا کمیٹی کے زیر اہتمام ہفتہ وار دعائے توسل برائے صحت و سلامتی آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزاکی،انکی اہلیہ و شیعیان علیؑ نائجیریاکی رہائی کیلئے محفل شاہ خراسان روڈ پر دعا اور احتجاج کا انعقاد کیا گیا۔احتجاجی جلسہ اور دعامیں مختلف شخصیات، شعراء، رہنماو?ں اور مومنین و مومنات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔مولانا نعیم الحسن نے دعائے توسل کی تلاوت کا شرف حاصل کیا۔ دوران دعا شاعر اہلبیتؑ انوار رضوی، ولی حسن نیشیخ ز کز اکی کے لئے خصوصی کلام پیش کیا۔

بعدازاں مولانا نعیم الحسن، صوبائی رہنما ناصر الحسینی نے شرکائے احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اہلبیتؑ اطہار علیہ السلام پر بھی ظلم و ستم ہواآج انکے ماننے والوں پر پوری دنیا میں ظلم کیا جارہا ہے۔ آج امام حسین علیہ السلام کی سیرت و کردار کے پیرو آیت اللہ ابراہیم ز کزا کی انکی اہلیہ اور مومنین کو یزیدِعصر نائیجیریا حکومت نے قیدِ و بند کی صعوبتیں تکلیف میں رکھا ہواہے۔ عدالتی حکم کے با وجود نائیجیریا کی فوج تحریک اسلامی کے سربراہ ابراھیم ز کز کی کو رہا کرنے سے گریزاںہے اور انہیں زہر د ے کر قتل کرنے کی سازش کی جا رہی ہیں۔ نائیجیریا کی حکومت کا یہ اقدام انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے عالمی انسانی حقوق کے ادارے اس پر ایکشن لیں اس موقع پر شرکاء نے شیخ ابراھیم ز کز کی کی تصاویر اٹھائی ہوئی تھیں اور ابراھیم ز کز کی و اہلیہ اور مومنین نائیجریاکو رہا کرو کے نعرے لگا رہے تھے۔

Page 5 of 21

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree