وحدت نیوز(کراچی/ لاہور/حافظ آباد/گلگت) ولادت باسعادت دختررسول اکرم ﷺ حضرت فاطمتہ الزہراسلام اللہ علیہا کے پر مسرت موقع پر مجلس وحدت مسلمین کت فلاحی شعبے خیرالعمل فائونڈیشن کی جانب سے ہیت امام حسین ؑ کویت کے تعاون سے  کراچی، لاہور، حافظ آباد اور گلگت میں چار نو تعمیر شدہ مساجد کا باقائدہ افتتاح کر دیا گیا۔

لاشاری محلہ عیدوگوٹھ، پیپری بن قاسم ملیرمیں مسجد وامام بارگاہ الامام الحجتہ عج  کا باقائدہ افتتاح  چیئرمین خیر العمل فائونڈیشن پاکستان علامہ سید باقرعباس زیدی کے دست مبارک سے ہوا۔اس موقع پر جشن ولادت حضرت فاطمہ زہراس کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں ایم ڈبلیوایم کے ڈویژنل سیکریٹری جنرل حسن ہاشمی، رضا نقوی، مبشر حسن، میثم عابدی، سجاد اکبر، ضلعی سیکریٹری جنرل ملیر سید احسن عباس رضوی، ضلعی سیکریٹری جنرل شرقی زمان رضوی ، ضلعی سیکریٹری جنرل وسطی زین رضا ،شیعہ علماءکونسل کراچی ڈویژن کے صدرمولانا کرم الدین واعظی ، مولانا فدا علی مفکری ، مولانا منظورحسین، ایم ڈبلیوایم کے رہنما مولانا نشان حیدرساجدی، مولانا منصورروحانی، مولانا انصاف علی حیدری، مولانا صادق حیدری سمیت مومنین کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔واضح رہے کہ اس مسجد کا پرانا نام مسجد جمکران تھا جو کہ کا فی خستہ حال اور مومنین کی ضرورت کے عین مطابق نہ تھی، الحمد اللہ ایم ڈبلیوایم کی جانب سے اس کی تعمیر نو کے بعد اس میں مسجد ، امام بارگاہ، کتب خانہ، سرد خانہ اور دیگر سہولیات فراہم کردی گئی ہیں۔

دوسری جانب شامکی بھٹیاں لاہور میں مسجد، قرآن سینٹر و امام بارگاہ امام باقرؑکا افتتاح بدستِ مولانا حسن ہمدانی صاحب سیکریٹری شعبہ  تبلیغات ایم ڈبلیوایم  پنجاب اور رائے ناصر علی سیکریٹری  شعبہ مالیات پنجاب نے کیا جس میں علا قہ کے مومنین نے بھر پور شرکت کی۔پنڈی بھٹیاں، حافظ آباد میں مسجدجامع سیدہ المعصومہ (س) کا افتتاح بھی بدستِ مولانا حسن ہمدانی کیا گیا، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے مقامی رہنما بھی موجود تھے،اشرف آباد، گلگت میں مسجدالامام الحسینؑ کا افتتاح بختاور خان سیکریٹری فلاح بہبود گلگت اور علی حیدر مسئول صوبائی سیکریٹریٹ  گلگت نے کیا۔

وحدت نیوز (کراچی) آیت اللہ شیخ باقر نمر کی سزائے موت کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن ضلع ملیر کی جانب سے مرکزی امام بارگاہ جعفر طیار سوسائٹی سے ناد علی اسکوائر مین روڈ تک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس سے خطاب مولانا نسیم حیدر، مولانا حامد مشہدی، مولانا محمد علی جوہر، علامہ ع غ کراروی اور احسن عباس نے کیا۔ رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے سعودی حکومت کی جانب سے معروف عالم دین شیخ باقر النمر کے سر قلم کئے جانے کو وحشیانہ اقدام قرار دیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ معتبر عالم دین کو دہشت گرد ی کا الزام لگا کر شہید کرنا آل سعود کا مجرمانہ اقدام ہے، اس سے قبل بھی مزارات کی بے حرمتی اور سانحہ منہ میں شہید ہونے والے بے گناہ افراد کا خون سعودی حکومت کے گلے پر ہے، عالمی ادارہ انصاف اور حقوق انسانی کی علمبردار تنظیموں کو چاہیئے کے وہ فوراََ اس مجرمانہ اقدام کی مذمت کریں اور آل سعود کے خلاف عالمی تحریک کا آغاز کریں۔ مقررین نے سعودی میڈیا کی جانب سے معروف عالم دین شیخ باقر النمر کی شہادت کے بعد ان کا القائدہ سے تعلق جوڑنے کی بھی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستانی ذرائع ابلاغ سے مطالبہ کیا کہ وہ سعودی حکومت کے اس پروپیگنڈے کے بجائے حق کی اشاعت کریں کہ معروف عالم دین شیخ باقر النمرکا تعلق کسی اسلام دشمن دہشتگرد جماعت القاعدہ سے نہیں ہے۔ رہنماؤں نے سعودی حکومت کے اس پروپیگنڈے کو ان کے خوف کی علامت قرار دیا۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیرکے وفدنے سیکریٹری جنرل احسن عباس رضوی کی سربراہی میں لّلی ٹائون کے چرچ میں منعقدہ کرسمس کی تقریبات میں شرکت کی، ایم ڈبلیوایم کے وفدمیں مولانا غلام محمد فخرالدین ، سابق امیدواربرائے کونسلراسد علی ، شہبازعلی ، ایم ڈبلیوایم رہنما نیاز علی،مختارامام ودیگرشامل تھے، ایم ڈبلیوایم کے وفدنے مسیحی رہنماوں کو ولادت باسعادت پیغمبرخدا حضرت عیسیٰ ؑاور کرسمس کے تہوارکی مبارک باد پیش کی اور کیک اور مٹھائی پیش کی، مسیحی رہنماوں نے ایم ڈبلیوایم کے وفدکی آمد پر انتہائی  مسرت کا اظہارکرتےہوئےمسلسل ملاقاتوں اور مضبوط روابط کے قیام پر پر زور دیا۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری امور تبلیغات علامہ اعجاز بہشتی نے یونین کمیٹی 11جعفرطیاروارڈنمبر3ملیرکے نامزد بلدیاتی امیدواروں کی کارنرمیٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی فرعونوں سے نجات حاصل کرنے کیلئے حسینی جذبے سے سرشارعوام کا5دسمبرکو میدان میں آنا ضروری ہے، ا س موقع پر ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر کے سیکریٹری جنرل احسن عباس رضوی، پاکستان عوامی تحریک کے رہنما خان محمد بلوچ ، نامزد امیدوار برائے چیئرمین جعفرالحسن، وائس چیئرمین عارف رضا، جنرل کونسلر وارڈنمبر3ممتاز مہدی رضوی نے بھی خطاب کیا۔علامہ اعجازبہشتی نے کہا کہ پروردگارعالم نے قرآن کریم میں مظلوموں کو حق حکومت دینے کا وعدہ کیا ہے ، خدا کے وعدے ہمیشہ سچے ہوتے ہیں ،ایم ڈبلیوایم کا انتخابات میں حصہ لینا کو ئی جذباتی اورغیر منطقی فعل نہیں ، عدل وانصاف کے قیام کیلئے مخلصین کاسیاسی طاقت حاصل کرناشرعی وعقلی فریضہ ہے،عوام پر حق حکمرانی جب تک فاسقین اور فاجرین کو حاصل رہے گا، عوام اپنے جائز حقوق کیلئے اسی طرح سرگرداں رہیں گے، مکتب اسلام میں سیکیولرازم ، کمیونزم کی کوئی گنجائش نہیں، ہمیں خدا نے وہ طاقت عطاکی ہے کہ وہ دنیا کے محروموں اور مظلوموں کو راہ نجات دکھا سکتے ہیں ، سابقہ الیکشن اور موجودہ بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کا مقصد پسے ہو ئے طبقے کا با اختیار بنانے میں مدددینا ہے انشاء اللہ ایم ڈبلیوایم کے نامزد امیدوار کامیاب ہونے کے بعد تعلیمات علوی کی روشنی میں عادلانہ نظام سیاست کی بنیاد ڈالیں گے انہوں نے بلدیاتی انتخابات میں کالعدم گروہ سے اتحاد کرنے والی سیاسی جماعتوں کی پالیسیز کی شدید مذمت کی اور کہا کہ یہ نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی ہے ،الیکشن کمیشن اور حکمرانوں کو اس کا نوٹس لینا چاہیئے ،کالعدم گروہ کے ساتھ قومی جماعتوں کے پرچم لہرائے جا رہے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ان جماعتوں کو صرف اقتدار سے پیار ہے،یہ کرسی کے پجاری ملک کی اینٹ سے اینٹ بجانے والے گروہ کو اپنا کاندھا پیش کر کے ملکی آئین کا مذاق اڑا رہے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ ہم جمہوریت اور ملک کے آئین پر یقین رکھتے ہیں اور نام نہاد جمہوری جماعتوں اور حکمرانوں کی طرف سے غیر جمہوری رویہ اور آئین پاکستان کو تسلیم نا کرنے والے دہشت گردوں کے سرپرستوں کے خلاف خاموشی لمحہ فکریہ ہے،آج پاکستان میں ایک مخصوص سوچ اور نظریہ کو مسلط کرنے کی کوشش ہو رہی ہے،ہم اس انتہا پسندانہ سوچ کو مسلط نہیں ہونے دینگے،آئین پاکستان میں تمام مکاتب فکر کو یکساں آزادی حاصل ہے،عالمی دہشت گرد داعش کے پیروکار وں کے نظریہ اور سوچ کو دنیا اسلام کے ہر مہذب مسلمانوں نے نفی کی ہے۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی،ضلع ملیرشعبہ امور سیاسیات کے تحت بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے سیمیناربعنوان ملت تشیع کےسیاسی ارتقاءکاسفرحریم ولایت اسلامک انسٹیٹیوٹ جعفرطیارسوسائٹی ملیرمیں منعقد  کیا گیا،جس میں تلاوت کا شرف قاری فداعلی نے حاصل کیا ،ترانہ شہادت برادراحسن مہدی نے پیش کیا،سیمینارسےخصوصی خطاب مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات سید ناصرعباس شیرازی نے کیا،جبکہ دیگرمقررین میں ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے سیکریٹری امور سیاسیات علی حسین نقوی اور ایم ڈبلیوایم ضلع ملیرکے سیکریٹری جنرل احسن عباس رضوی بھی شامل تھے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ناصرشیرازی کا کہنا تھا کہ محروموں کے حقوق کی جنگ ہر صورت جاری رکھے گی،سیاسی عمل میں شریک رہتے ہوئے غاصب اور کرپٹ اشرافیہ سے اقتدارچھین کرمحروم عوام کے ہاتھ میں دینا آرزوشہید حسینی ؒہے جسے ہم پورا کرکے رہیں گے،سانحہ جیکب آباد میں شہید ہونےو الے شیعہ سنی ہندواور سکھ اس بات کا اعلان کرگئے کہ اب دنیا میں فقط دو ہی مسالک باقی ہیں ایک حسینی اور دوسرا یزیدی،مجلس وحدت مسلمین پاکستان قائد عزیزمفتی جعفرحسین اور قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی ؒکے فکر فلسفے ،تعلیمات اور خواہشات کی تکمیل کیلئے سرگرم عمل ہے،انتخابی سیاست میں ورودکا ہدف مکتب تشیع کو پاورکوریڈورمیں پہنچانانہیں بلکے ڈسیشن میکنک کوریڈورتک پہنچاناہے ،الحمداللہ وہ وقت آچکا ہے کہ ملت تشیع قومی فیصلہ سازی میں اپنا اثرونفوذپیدا کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلح جدوجہداور سیاسی وعوامی جدوجہد میں واضح فرق یہ ہے کہ مسلح جدوجہد کا دورانیہ کم  اور نتیجہ فوری نکلتا ہے لیکن اسکے نتائج عموماًمنفی آتے ہیں جبکہ عوامی وسیاسی جدوجہد کا نتیجہ دیر میں آتا ہے لیکن اس کے اثرات مثبت اور دیرپا ہوتے ہیں،غرض سیاسی میدان میں دوڑلگانا ایک میراتھن ریس ہے جس میں کم حوصلہ افراد جلدی تھک اور مایوس ہو جاتے ہیں ، آئمہ علیہ السلام اورامام خمینی ؒ کی کی تعلیمات اورطرزعمل ہمیں یہ بتاتے ہیں کہ خداکی راہ میں قیام اور سعی کرنا ہمارا فرض اور نتیجہ دینا خداوند متعال کا کام ہے ، اخلاص نیت شرط ہے۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی،ضلع ملیرشعبہ امور سیاسیات کے تحت بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے سیمیناربعنوان ملت تشیع کےسیاسی ارتقاءکاسفرحریم ولایت اسلامک انسٹیٹیوٹ جعفرطیارسوسائٹی ملیرمیں منعقد  کیا گیا،جس میں تلاوت کا شرف قاری فدا علی نے حاصل کیا،ترانہ شہادت برادراحسن مہدی نے پیش کیا،سیمینارسےخصوصی خطاب مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات سید ناصرعباس شیرازی نے کیا،جبکہ ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے سیکریٹری امور سیاسیات سید علی حسین نقوی نے ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کی بلدیاتی انتخابی پالیسی وضع کی،ضلعی سیکریٹری جنرل سید احسن عباس رضوی نے ایم ڈبلیوایم ضلع ملیرکی جانب سے مختلف یونین کونسلز سے نامزدامیدواروں کا تعرف کروایا،بعدازاں تمام معززمہمانان گرامی اور شرکاءکا آمد پر شکریہ ادا کیا،تقریب میں خواتین وحضرات کی بڑی تعدادسمیت ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل حسن ہاشمی،ڈپٹی سیکریٹری جنرل مبشرحسن،سیکریٹری مالیات میثم عابدی،مولانا محمدعلی راشدی،مولانا عیسیٰ علی،صدرجعفرطیارکوآپریٹوہاوسنگ سوسائٹی اعجاز زیدی،ایم ڈبلیوایم کے نامزد چیئرمین جعفرالحسن،وائس چیئرمین عارف رضا زیدی،جنرل کونسلرممتازمہدی، شہبازعلی،اسدعلی ،ذاکر حسین اور خاتون کونسلرنذہت زہرا،پیام ولایت فائونڈیشن(خصوصی تعاون) ،امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اورشیعہ علماءکونسل کے ذمہ داران بھی شریک تھے۔

Page 2 of 4

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree