وحدت نیوز(نواب شاہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی راہنما علامہ اعجاز حسین بہشتی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت صوبہ سندھ برادر یعقوب حسینی، سیکرٹری جنرل ضلع نواب شاہ مولانا سجاد حسین محسن اور سیکرٹری تنظیم سازی برادر غلام نبی شاہ کا دورہ گاؤں ساٹھ میل اور ولادت باسعادت صاحب العصر والزمان امام مہدی عج کے سلسلے میں منعقدہ جشن کے اجتماع سے خطاب، انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے حکومتی عہدیدار کی امام مہدی آخرالزمان عج کے ظہور کے متعلق کی گئی گستاخی سے ناصر ملت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا خون کھول گیا ہے اور اس ملعون کو جواب دینے کیلئے 21 مارچ کو نشتر پارک کراچی میں ایک عظیم الشان جانثاران حضرت حجتِ قائم امام مہدی علیہ السلام کا اجتماع منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے لہٰذا آپ تمام یارانِ مہدی عج سے اس عظیم الشان جلسہ میں شرکت کی استدعا کرتا ہوں مومنین نے بھرپور جوش اور ولولے کا اظہار کرتے ہوئے لبیک یا مہدی عج کی صدائیں بلند کرتے ہوئے اپنی بیداری کا ثبوت دیا اور کثیر تعداد میں شرکت کرنے کی یقین دہانی کروائی جبکہ علامہ اعجاز حسین بہشتی نے گاؤں ساٹھ میل کے مومنین کے جذبات کو سراہتے ہوئے انہیں مخاطب کرکے کہا کہ سلام ہو اُن ماؤں پر جنہوں نے آپکو شیر میں یا علی مدد ملا کر پلایا ہے یہ جوش و جذبہ آپکی ماؤں کی بدولت ہی ہے ۔

وحدت نیوز(مظفر گڑھ) مجلس وحدت مسلمین ضلع مظفرگڑھ کے تحت ہونے والی کا نفرنس کو کچھ انتظامی دشواریوں کی وجہ سے12مئی 2017کی بجائے اب 19مئی2017کو بعنوان استحکام پاکستان و امام مہدیؑ کانفرنس منعقد کی جائے گی۔ اس بات کا فیصلہ مجلس وحدت مسلمین ضلع مظفرگڑھ کی کابینہ کے ا جلا س میں ہوا۔ اجلاس کی صدارت ضلعی سیکرٹری جنرل علی رضا طوری نے کی جبکہ کابینہ کے تمام افراد نے شرکت کی اجلاس میں 19مئی2017کو ہونے والی  استحکام پاکستان و امام مہدیؑ کانفرنس کے انتظامات کے حوالے سے تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے فیصلہ کے مطابق مقامی نمائندگان صوبائی اسمبلی اور سابقہ امیدواران،  تمام مذہبی اور سیاسی جماعتوں کو دعوت دی جائیگی جبکہ بانیان، متولیان، ماتمی سنگتوں کے سالار اور دیگر خواص کو دعوت دینے کے لئے کمیٹیاں تشکیل دی گئیں جو کہ مظفرگڑھ اور کوٹ ادو میں اپنی رابطہ مہم کو تیز کریں گے۔جبکہ نظامت کے فرائض ضلعی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید عمران رضا ایڈوکیٹ اورضلعی سیکرٹری سیاسیات سید نعیم کاظمی انجام دیں گے۔ اجلاس کے آخر میںشبیہ رسولﷺ، فرزندسید الشھداؑ شہزادہ علی اکبرؑ کے یوم ولادت کے سلسلے میں کیک کا ٹا گیا، ضلعی سیکرٹری تربیئت آغا سید عابد حسین فاطمی نے دعا کرائی۔
    
استحکام پاکستان و امام مہدیؑ کانفرنس   19مئی2017 بروز جمعہ، شام چار بجے ضلع کونسل ہال میں منعقد ہوگا، جس میں ضلع بھر کی سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے نمائندگان کے علاوہ علماء کرام،ذاکرین عظام،بانیان، متولیان، لائسنس داران، ماتمی سنگتوں کے سالار اور مومنین شرکت کریں گے۔اجلاس میں سید عمران کاظمی ایڈوکیٹ، سید نعیم کاظمی،سید مظہر کاظمی، آغا سید عابد فاطمی،تفسیرخمینی،عدنان حیدرایڈوکیٹ اور دیگر برادران نے شرکت کی۔ اجلاس کا اختتام دعائے امام زمانہؑ سے کیا گیا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مختار امامی نے کہا ہے کہ استحکام پاکستان و امام مہدیؑ کانفرنس کے لیے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔مختلف مذہبی،سماجی، سیاسی اور مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو مدعو کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا 21مئی کو نشتر پارک کراچی میں عظیم الشان اجتماع ایک نئی تاریخ رقم کرے گا،استحکام پاکستان وامام مہدی عج کانفرنس،محب وطن ظہورعج کے منتظروں کا منفرداجتماع ہوگا،مصلحت پسندی اور سیاسی ضرورتوں نے ہمارے حکمرانوں کے ہاتھ باندھے ہوئے ہیں یہی وجہ ہے کہ ملکی مفادات اورامن و سلامتی کے خلاف متحرک کالعدم قوتوں کو آزادی حاصل ہے۔کالعدم جماعتیں ملکی سالمیت و استحکام کے خلاف سب سے بڑا خطرہ ہیں۔ملک کی تمام سیاسی قوتوں کالعدم جماعتوں کی سرگرمیوں کی مخالف ہیں لیکن ان کے خلاف کاروائی نہیں کی جا رہی۔ نیشنل ایکشن پلان کو محض بیانات تک محدود کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امام مہدی علیہ السلام سے جنگ کا اعلان کرنے والوں کا اسلام کے کوئی تعلق نہیں۔یہ قرآن و احادیث کے منکر ہیں۔سعودی لابی ملک کو مسلکی انتشار کا شکار کر کے امن و امان کو تباہ کرنا چاہتی ہے۔یہودی ونصاری کے ایجنڈے پر کام کرنے والوں کے خلاف استحکام پاکستان کانفرنس ایک واضح پیغام ثابت ہو گی۔ جو قوتیں اپنی مفادات کے لیے پاکستان کو کمزور کرنا چاہتی ہیں وہ احمقوں کی جنت میں رہتی ہیں۔انہوں نے کہا ہر محب وطن پاکستان برادر مسلم ممالک سے دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے۔ایران اور افغانستان کی سرحدوں پر پیش آنے والے واقعات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ہمیں خطے میں تنہا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ پاکستان کو اس وقت موثر اور جاندار خارجہ پالیسی کی ضرورت ہے تاکہ سرحدی ممالک سے تعلقات باوقار سطح پر مضبوط بنائیں جا سکیں۔

وحدت نیوز(سکھر) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی نے سکھر پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب اور رانی پور میںلاڑکانہ اور سکھر  ڈویژنز کے تمام اضلاع کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 21 مئی کو کراچی میں عظیم الشان ( استحکام پاکستان اور امام مہدی ؑ کانفرنس) منعقد ہوگی، جس میں ملک بھر سے لاکھوں عاشقان اہل بیت شریک ہوں گے۔  اس موقع پر منجی عالم بشریت حضرت امام مہدی ؑ سے ایفائے عہد ہوگا۔  یہ کانفرنس وطن عزیز پاکستان کے استحکام کا سبب ہوگی۔پاکستان کے لاکھوں محب وطن عوام،  وطن عزیز میں بڑھتی ہوئی بیرونی مداخلت سے نالاں ہیں۔ عوام شیطان بزرگ امریکہ،  اسرائیل اور اس کے ایجنٹوں کے ناپاک عزائم کے خلاف اپنی نفرت کا اظہار کریں گے،ایم ڈبلیوایم 21مئی کو نشر پارک میں ایک مرتبہ پھر وطن دشمنوں کو رسوا کرے گی۔
                       
انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے ہمیشہ، وطن عزیز کی سا لمیت ،استحکام اور بقاء کے لئے جدوجہد کی ہے، خائن اور وطن فروش عناصر نے وطن عزیز کو دھشت گردی کی دلدل میں پھنسا دیاہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ دھرتی کے عوام اس کانفرنس میں شریک ہو کر اتحاد بین المسلمین ، امن اور اخوت کا عملی پیغام دیں گے۔
                   
انہوں نے کہا کہ آل سعود نے ہمیشہ امت مسلمہ کے بدن میں خنجر کا وار کیا ہے، فلسطین کے مظلوم عوام اور قبلہ اول سے خیانت کرتے ہوئے اسرائیل سے دوستی قائم کرنا، اور امریکی ایما پر دنیا بھر میں دھشت گردی کے اڈے قائم کرنا،  آل سعود کا ناقابل معافی جرم ہے۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا ہے کہ کرپٹ نواز حکومت امریکی و عرب بادشاہتوں کی ایما پر پاک افواج کی توجہ کو اندرون ملک دہشتگردی کے خلاف جنگ سے ہٹا کر اسے غیروں کی بیرونی جنگوں کی دلدل میں پھنسانا چاہتی ہے، نواز حکومت پاک افواج کے آپریشن ردالفساد کو ناکام بناکر کالعدم دہشتگرد تنظیموں کو بچانا چاہ رہی ہے، لیکن محب وطن ملت تشیع دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک افواج کے ساتھ ہے، دہشتگرد عناصر اور انکے سیاسی و مذہبی سہولت کاروں کے خلاف آپریشن ردالفساد کی بھرپور حمایت کرتی ہے، محب وطن ملت تشیع پاک افواج کو امریکی و عرب بادشاہتوں کی ایماءپر نواز حکومت کے ناپاک عزائم کا شکار نہیں ہونے دیگی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی بھر کے آئمہ جمعہ و جماعت کے اجلاس سمیت مرکزی امام بارگاہ کورنگی جے ون ایریا، مسجد صاحب العصر عوامی کالونی، مرکزی امام بارگاہ اے بی سینیا میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ایم ڈبلیو ایم سندھ کے زیر اہتمام 21مئی کو نشترپارک کراچی میں منعقد ہونے والی استحکام پاکستان و امام مہدی عج کانفرنس میں شرکت کی دعوت دینے کے حوالے سے علامہ راجہ ناصر جعفری کے کراچی سمیت صوبے بھر میں عوامی اجتماعات سے خطاب اور عمائدین و شخصیات سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اجلاس و مختلف عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگرد و انتہاپسند عناصرکو نادیدہ قوتیں پھر سے متحرک کرنے میں مصروف ہیں، نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد صرف بیانات تک محدود ہوگیا ہے، دہشتگردوں کے سرپرستوں ہاتھ ڈالنے سے حکمران اب تک قاصر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب سمیت ملک بھر میں امریکی اور اسکی اتحادی عرب بادشاہتوں کی ایما پر عزاداری سید شہداءو مجالس عزاءپر پابندی و محدود کرنے کیلئے حکمران نت نئے حربوں کے تحت ملت تشیع کو ہراساں کر رہے ہیں، مجالس و محافل ہمارا آئینی حق ہے اس سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، کرپٹ نواز حکومت ایک طرف دہشتگردوں کو ٹی وی شوز میں لا کر ان کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے تو دوسری طرف دہشتگردی سے متاثرہ فریق پر زمین تنگ کر رہی ہے، یہ کہاں کا انصاف ہے۔

 انہوں نے کہا کہ سندھ، پنجاب سمیت ملک بھر میں محب وطن شیعہ علماءکرام اور جوان تاحال لاپتہ ہیں، ہمارے ہزاروں شہداءکے لواحقین اب بھی انصاف کے منتظر ہیں، ہمارا جرم حب الوطنی اور پرامن رہنا ہے، ہم وطن عزیز کی بقاءو سلامتی و استحکام کی خاطر حب الوطنی کے جرم کو کرتے رہیں گے، ہم نے ہزاروں شہداءکی بے رحمانہ قتل عام کے بعد بھی ملک میں امن کو خراب ہونے نہیں دیا،تاریخ گواہ ہے کہ شیعیان پاکستان نے ہزاروں قربانیاں دینے کے باوجود ریاست کے خلاف ہتھیار نہیں اٹھایا، اس کا صلہ ہمیں سیاسی انتقامی کارروائیوں کی صورت میں دیا گیا۔ انہوں کہا کہ امریکا اورا سکی اتحادی عرب بادشاہتوں کی نمک خوار نواز حکومت اپنے ذاتی مفادات کی خاطر قومی سلامتی کو داﺅ پر لگا دیا ہے، امریکی و عرب بادشاہتوں کی غلامی میں پاک افواج کو بھی ڈالر و ریال کی خاطر بھینٹ چڑھارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن ہمیں تقسیم کرکے ایک نئے بحران کی طرف دھکیلنے کی سازش میں ہے، ایسے میں ہماری ذمہ داری ہے کہ متحد ہو کر دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملائیں اور مادروطن کو لاحق خطرات کا دانشمندی کیساتھ مقابلہ کریں۔

وحدت نیوز(حیدرآباد) صوبہ سندھ کی ورکنگ کمیٹی کی استحکام پاکستان و امام مہدی عج کانفرنس کے انتظامی امور کے حوالے سے ایک اہم منٹنگ صوبہ سندھ کی رابطہ سیکرٹری محترمہ سیمی کے گھر منعقد ہوئی جسمیں محترمہ  کنیز الحسن جوادی سیکرٹری صوبہ سندھ کی شعبہ تنظیم سازی نے بھی شرکت کی۔میٹنگ میں مرکزی سیکرٹری  تنظیم  سازی مہدی عابدی اور صوبہ سندھ کے سیکرٹری  نشرواشاعت برادر ندیم جعفری نے بھی شرکت کی۔میٹنگ میں مہدی عابدی نےاستحکام پاکستان و امام مہدی کانفرنس کے انتظامی امور کے حوالے سے تفصیلات  سے آگاہ کیا اور صوبہ سندھ کی مسئولین کو انکی ذمہ داریوں سے آگاہ کیاجبکہ محترمہ سیمی اور محترمہ کنیز جوادی نے سندھ میں شعبہ خواتین کی رابط مہم کے حوالے سے آگاہ کیااور مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین سندھ کی جانب سے  طرف سے مکمل تعاون کی یقین  دہانی کروائی ۔

Page 6 of 7

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree