وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے شعبہ سیاسیات کا ایک اہم اجلاس مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد نقوی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں پانامہ کیس کے ممکنہ فیصلے اور اس کے مختلف پہلووں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ 20اپریل کا دن پاکستان کی تاریخ میں اہم سنگ میل ہو گا۔حکمران تمام ذرائع استعمال کرنے کے باوجود اپنی بدعنوانی چھپانے میں ناکام رہے ہیں۔عدالت عالیہ کی طرف سے پاناما کیس کے فیصلے کی تاریخ کے تعین کے بعد کرپٹ حکمرانوں کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں۔ پاناما کیس کا فیصلہ قومی خزانہ لوٹنے والوں کی سیاسی تنزلی کے آغاز کا دن ہے۔ حکمرانوں کی سیاسی موت کا وقت آن پہنچا ہے۔انہوں نے کہا عدالت عالیہ کا فیصلہ عدلیہ کے وقار میں یقیناًاضافے کا باعث ہو گا۔ تمام سیاسی قوتوں کا یہ اخلاقی فریضہ ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو من و عن قبول کیا جائے ۔مرکزی سیکرٹری سیاسیات نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کا واضح اور شفاف فیصلہ عالمی سطح پر پاکستان میں عدلیہ کی آزادی کے حوالے سے تاریخی اور یادگار تاثر چھوڑے گا۔  

وحدت نیوز(لاہور) ملک بھر سے شیعہ سنی علماء و مشائخ کا دارالعلوم حزب الاحناف میں مشترکہ اجلاس ،اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی خصوصی شرکت،ملک میں انتہا پسندی فرقہ واریت کے خاتمے اور اتحاد بین المسلمین کے فروغ کے لئے ،،اتحاد امت مصطفی  فو رم،،کے قیام کا اعلان کیا گیا،علماء و مشائخ نے متفقہ طور پر علامہ پیر شفاعت رسول نوری کو اتحاد امت مصطفی فورم کا مرکزی صدر اور مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماسید اسدعباس نقوی کو مرکزی سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیوایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے علماء و مشائخ کی اس کاوش کو ملک میں امن عامہ اور اتحاد بین المسلمین کے لئے سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ شیعہ سنی اسلام کے دو بازو ہیں ان میں اختلافات کو ہوا دینے والے اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں،ملک دشمنوں نے مسلم امہ کے درمیان اختلافات کو ہوا دے کر اسلام کے روشن چہرے مسخ کرنے کی کوشش کی،الحمداللہ ان محب وطن اور حقیقی علماء و مشا ئخ نے آج اس اتحاد کے ذریعے دنیا کو یہ پیغام دیا ہے ،کہ پاکستان میں قائد اعظم اور علامہ اقبال کے فرزندن بیدار ہیں اوردشمن کی ہر سازش کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں،جس طرح قیام پاکستان کے لئے شیعہ سنی علماء و عوام نے متحد ہوکر جدوجہد کی انشااللہ پاکستان بچانے کے لئے بھی ہم متحد ہو کر میدان عمل میں حاضر رہیں گے۔

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات سید اسد عباس شاہ نے منہاج سیکریٹریٹ میں سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور سے ملاقات کی اور انہیں عمرہ کی ادائیگی  پرمبارک باد دی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا،  اس موقع پر سیکرٹری جنرل لاہور علامہ حسن ہمدانی، صوبائی سیکرٹری روابط رائے ناصر علی اور دیگر بھی موجودتھے، خرم نوازگنڈا پور سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک نے  سیکرٹری سیاسیات سید اسدعباس شاہ اور ایم ڈبلیوایم کے وفد کا آمد پر شکریہ ادا کیا، انہوں نے موجودہ ملکی صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ پاناماکیس فیصلہ غیر ضروری تعطل کاشکار ہے، جس سے عوام میں ہیجانی کیفیت پائی جاتی ہے، موجودہ حکمرانوں نے دہشر گردی اور کرپشن کے تمام تر رکارڈ توڑ ڈالے ہیں ، سانحہ ماڈل ٹاون پر جسٹس باقر نجفی کمیشن رپورٹ منظر عام پر لانے کیلئے ہم نے اعلیٰ عدلیہ کا دروازہ کھٹانے کا فیصلہ کیا ہے،جنرل (ر) راحیل شریف کو متنازعہ فوجی اتحاد کا حصہ بننے سے پہلے سو بار سوچنا چاہیئے،پاکستان مزید کسی پراکسی وار کا متحمل نہیں ہوسکتا،ابھی تک قوم افغان وار میں شمولیت کا خمیازہ بھگت رہی ہے۔

اسد نقوی کا کہنا تھا کہ پاک فوج ہمارا فخر ہمارا غرور ہے، لیکن ہم حکمرانوں کے ذاتی مفادات کی خاطر اپنا غرور خاک میں نہیں ملنے دیں گے، عالمی استعماری طاقتوں کی ایماءپر امریکہ اور اسرائیل اور آل سعود کے ڈاواں ڈول اقتدار کے تحفظ کیلئے پاکستان کی سلامتی ، استحکام اور خود مختاری کا سودا کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا، وطن عزیز کی تمام محب وطن قوتوں کو اس عالمی استعماری گیم پلان میں پاکستان کو دھکیلنے کی سازش کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام تحفظ مزارات اولیاء اللہ کانفرنس دربار عالیہ حضرت شاہ شمس تبریز پر منعقد ہوئی، کانفرنس میں جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے 50 سے زائد سجادہ نشینوں کے علاوہ مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام و مشائخ عظام نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور کھڑے ہو کر ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر اولیاء اللہ کے مزارات کے تحفظ کے سلسلے میں اظہار یکجہتی کیا گیا اور مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا۔ مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ پاکستان میں تکفیری قوتوں کی طرف سے مزارات اولیاء اللہ، صوفیائے کرام پر دہشت گردی کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ دربار عالیہ حضرت لعل شہباز قلندر، حضرت داتا گنج بخش، حضرت بری امام، دربار حضرت شاہ نورانی، حضرت رحمان بابا، حضرت عبداللہ شاہ غازی سمیت دیگر درگاہوں پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے بارے میں قوم کو آگاہ کیا جائے اور انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ مزارات اولیاء اللہ شعائراللہ ہیں، ان کو بند کرنا تکفیری و دہشت گردوں کی سازش ہے، حکمران ان سازشوں کو ناکام بنائیں اور مزارات کو بند کرنے سے باز رہیں، نیشنل ایکشن پلان پر اس کی مکمل روح کے مطابق عمل کیا جائے، ردالفساد آپریشن کا دائرہ کار ملک بھر میں پھیلایا جائے اور اچھے و برے دشمن کے تصور کو ختم کرتے ہوئے تمام ملک دشمن عناصر کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے، دین مبین کی سربلندی اور پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے تحفظ کو ہم اپنا ایمان اور نصب العین تصور کرتے ہیں، کرکٹ میچز مثبت اقدام جو دہشت گردوں کو شکست دینے کے لئے کرائے جا رہے ہیں تو پھر دہشت گردوں اور تکفیری قوتیں جو اولیاء کے مزارات کو بند کرانا چاہتی ہیں، ان دہشت گرد قوتوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے، وطن عزیز پاکستان کو اندرونی و بیرونی خطرات لاحق ہیں، پارلیمنٹ کی منظور کی گئی قراردادوں کے مطابق کسی جنگ کا حصہ نہ بنا جائے، مزارات اولیاء کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے اور تعلیمات اسلام کے مطابق ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے، اوقاف کے ذمہ داران مزارات کے سجادہ نشینوں کے مسائل حل کرنے میں اہم کردار ادا کریں۔

اعلامیہ میں مطالبہ کیا گیا کہ سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنائیں، نہ کہ زائرین کے ہدیہ اور نذرانوں کی وصولی تک محدود رہیں، ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی دراصل اولیاء اللہ، صوفیاء کرام کی تعلیمات سے روگردانی کا نتیجہ ہے، ان کی تعلیمات نصاب تعلیم میں شامل کی جائیں، کوٹ مٹھن شریف میں دربار پر جاری پابندیوں کو فوری ختم کیا جائے، درگاہ حضرت شاہ شمس سے ملحقہ میلہ گرائونڈ کی چار دیواری، میلہ گرائونڈ سے گزرنے والے زائرین کے لئے واحد راستہ اور مغرب و مشرق کی جانب گیٹ فوری طور پر تعمیر کیا جائے، تاکہ ماہ جون میں حضرت شاہ شمس تبریز کے نام سے منصوب زائرین کے لئے ثقافتی میلے کے انعقاد کو یقینی بنایا جا سکے۔ کانفرنس میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی سمیت سید احمد مجتبٰی گیلانی، سید اسد عباس نقوی، مخدوم عباس رضا مشہدی، خواجہ غلام فرید کوریجہ، مخدوم طارق عباس شمسی، مخدوم زاہد حسین شمسی، مخدوم زمرد حسین بخاری، محمد عباس صدیقی، رانا فراز نون، عثمان بھٹی، مخدوم زادہ حسن زمرد نقوی، مہر سخاوت سیال، علامہ علی انور جعفری، مولانا ہادی حسین، مولانا قاضی نادر حسین علوی، مخدوم مدثر محمود (تونسہ شریف) عنائیت اللہ مشرقی، سید اعجاز حسین زیدی، ثقلین نقوی، سفیر حسین شہانی، محمد اصغر تقی، علی رضا طوری، احسان اللہ خان، ندیم کاظمی، سید نعیم کاظمی، مرزا وجاہت علی سمیت دیگر نے شرکت کی۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفدکی مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات سید اسدعباس نقوی کی سربراہی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی جنرل سیکریٹری اور سابق چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری سے بینظیر ہاوس میں ملاقات، اہم قومی سیاسی معاملات اور دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ، اس موقع پر مرکزی سیکریٹری روابط ملک اقرار حسین ،محسن شہریار اوراور بینظیر ہاوس کے انچارج اور پی پی پی اسلام آباد عامر پراچہ ایڈووکیٹ بھی موجود تھے، جنہوں نے ایم ڈبلیوایم کےوفدکوبینظیر ہاوس آمد پر خوش آمدید کہا۔

تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی اسد عباس نقوی اورپی پی پی کے مرکزی جنرل سیکریٹری نیئر حسین بخاری کے درمیان مردم شماری، آپریشن رد الفساد اور فوجی عدالتوں میں توسیع کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی، دونوں رہنماوں نے مستقبل میں سیاسی رابطوں اور ملاقاتوں کے جاری رکھنے کے حوالے سے ہم آہنگی کا اظہارکیا۔

وحدت نیوز(کراچی/ سکھر) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات سید اسدعباس نقوی نے قومی انتخابات 2018کی حکمت عملی کی ترتیب کے لئے صوبہ سندھ کے تین روزہ دورے کا آغاز کردیا، اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں وہ کراچی پہنچے جہاں انہوں نے صوبائی سیکریٹری امور سیاسیات علی حسین نقوی سے ملاقات کی اور ممکنہ انتخابی  حلقہ جات کی فہرست پر تبادلہ خیا ل کیا اس موقع پر کوآرڈینیٹر مرکزی پولیٹیکل سیل محسن شہریاربھی ان کے ہمراہ ہیں، سید اسد عباس نقوی نے کراچی میں قیام کے دوران صوبائی اور ڈویژنل رہنما علی حسین نقوی ، میثم رضا عابدی ودیگر کے ہمراہ ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر کا دورہ کیا ، ضلعی سیکریٹریٹ میں منعقدہ ضلعی پولیٹیکل کونسل کے اجلاس میں خصوصی شرکت اورگذشتہ انتخابی نتائج اور حکمت عملی سمیت آمدہ انتخابی پالیسی پر تفصیلی بحث ومباحثہ اور مشاورت کی گئی، بعد ازاں دورہ سندھ کے دوسرے مرحلے میں سید عباس نقوی ، محسن شہریار اور سید علی حسین نقوی کے ہمراہ سکھر پہنچے جہاں انہوں نے ایم ڈبلیوایم سکھر ڈویژن اور لاڑکانہ ڈویژن کی پولیٹیکل کونسل کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کی اور سندھ میں ایم ڈبلیوایم کی حکمت عملی کے حوالے سے دیگر مرکزی ، صوبائی اور ضلعی رہنماوں سے مشاورت کی ، اس موقع پر مرکزی ترجمان علامہ مختار امامی سمیت  صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصودڈومکی ، سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن کے تنظیمی عہدیدار بھی موجود تھے ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسد عباس نقوی کا کہنا تھاکہ مجلس وحدت مسلمین نے آئندہ قومی انتخابات کے حوالے سے تفصیلی مشاورت اور حکمت عملی کے تعین کا آغاز کردیا ہے  ، ہمارا دورہ سندھ بھی اسی سلسلے کے ایک کڑی ہے ، پہلے مرحلےمیں ممکنہ انتخابی حلقوں کا تعین، بنیادی ضروریات اور تنظیمی ڈھانچے کی مضبوطی بنیادی اہداف ہیں انشاءاللہ جلد ایم ڈبلیوایم اپنے چنیدہ انتخابی حلقوں اور امیدواروں کا اعلان کرے گی۔ کسی بھی جماعت کے ساتھ الائنس یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا ،مختلف سیاسی ومذہبی جماعتیں مجلس وحدت مسلمین کے ساتھ انتخابی اتحاد کی خواہاں ہیں ، البتہ کسی بھی ممکنہ انتخابی اتحاد میں شمولیت کا فیصلہ پارٹی کے پالیسی ساز ادارے کریں گے۔

Page 4 of 12

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree