وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات اسد عباس نقوی نے وفاقی دارالحکومت میں داعش کے پرچم آویزاں ہونے پر شدید تشویش کا اظہارکیا ہے، مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاہے کہ ماہ محرم الحرام کے آغاز پر اسلام آباد کی مصروف شاہراہ پر عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کے پرچم آویزاں ہونا خطرے کی گھنٹی ہے، ایک جانب پورےملک میں اہل بیت ؑ سے عشق کرنے والے شیعہ سنی عوام نواسہ رسول ﷺ کی یاد منانے میں مصروف ہیں تو دوسری جانب داعش جیساسفاک گروہ پاکستان میں اپنے وجود کا اظہار کررہاہےجوکہ خدا نا خواستہ کسی بڑے سانحہ کا پیش خیمہ بھی ثابت ہو سکتا ہے، اسد عباس نقوی نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے اسلام آباد اور اس کے گرد ونواح میں داعش اور اس جیسی دیگر کالعدم تنظیموں کے سلیپرسیلز کے خلاف فوری آپریشن کیا جائے ، شام و عراق سمیت دیگر عرب ممالک میں داعش کی جانب سے نہتے مسلمانوں کے خلاف بربریت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ، لہذٰا وزیر داخلہ اسلام آباد میں داعشی کی موجودگی کا سختی سے نوٹس لیں اور مجالس اور جلوس کی بھر پور سکیورٹی کے انتظامات کو یقینی بنائیں۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری امور سیاسیات سید اسدعباس شاہ کی درخواست پر جمیعت علمائے پاکستان نیازی نے ضمنی انتخاب حلقہ این اے 120 کیلئے پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کی حمایت کا اعلان کردیا۔ مشترکہ اجلاس میں اسد عباس شاہ، اعجاز چوہدری، پیر عثمان نوری اور ڈاکٹر امجد چشتی اور دیگر رہنماو¿ں نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سید اسد عباس نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کرپشن سے پاک پاکستان چاہتی ہے، نواز شریف اور ان کی جماعت کی کرپشن سب پر واضح ہوچکی ہے، اس حلقہ کے انتخاب کو اہمیت اس وجہ سے بھی حاصل ہوگئی ہے کہ یہاں نواز شریف کی جماعت کی شکست پورے پاکستان میں ان کی جماعت کی شکست ثابت ہوگی۔

وحدت نیوز(لاہور) ملکی سلامتی کا تقاضا ہے کہ امریکن بلاک کو ہمیشہ کے لئے خیر باد کہہ دیا جائے،امریکہ نے 70 ہزار پاکستانی شہداء کی قربانیوں اور 20 کروڑ عوام کی توہین کی ہے،وقت آگیا ہے انسانیت دشمن امریکہ کو منہ توڑ جواب دیا جائے،امریکہ اور انڈیا پاکستان کی اقتصادی راہداری کے دشمن ہیں،امریکی دھمکی پر 34 ملکی اتحاد کی خاموش لمحہ فکریہ ہے،ن لیگی حکومت قوم کو بتائے راحیل شریف کی سربراہی میں بننے والے اتحاد نے اس مشکل گھڑی میں پاکستان کو نظر انداز کیوں کیا؟اللہ نے وقت سے پہلے اس 34 ملکی اتحاد کو عوام کے سامنے بے نقاب کیا ،اب بھی وقت ہے کہ مشرق وسطیٰ کے پراکسی وار سے پاکستان کو دور رکھا جائے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات و رکن شوریٰ عالی سید اسدعباس نقوی نے ایم ڈبلیو ایم کے سیاسی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں کیا انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی جانب سے مسلسل اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی ناقابل برداشت ہے،ن لیگ کو ملکی سلامتی نہیں آل شریف کی سلامتی عزیز ہے،ن لیگ کبھی بھی الیکشن سے اقتدار میں نہیں آئی انہیں ہمیشہ سے ایک سازش کے تحت قوم پر مسلط کیا گیا،62,63 کو نکال کر آئین پاکستان کو مسخ کرنے نہیں دینگے،ہمیں صادق اور امین حکمران چاہیئے چور لٹیروں کے دن گنے جاچکے ہیں،انہوں نے کہا کہ مردم شماری کے ابتدائی رپورٹ میں گلگت بلتستان کی آبادی کو شامل نہ کرکے اکنامک کوریڈور کے گیٹ وے پر بسنے والوں کو کیا پیغام دیا جا رہا ہے؟گلگت بلتستان کے محب وطن عوام کو نظر انداز کرنے کی پالیسی کو ترک کریں،یہ دنیا کا واحد خطہ ہے جہاں لوگ 70 سال سے پاکستان سے الحاق کی جدو جہد میں مصروف ہیں۔

وحدت نیوز(لاہور) دہشتگردی کیخلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے میں عوام الناس کو بھی کردار ادا کرنا ہوگا،حکمران سیاسی بیانات دینے کے بجائے عملی اقدامات کر کے اس ناسور سے قوم کو نجات دلائیں،پیشگی اطلاعات کے باوجود اس سانحہ کا ہونا لمحہ فکریہ ہے،شہداء کے پاکیزہ لہو کو رائیگاں نہیں جانے دینگے،پوری قوم شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں،حکمران کرسی کی فکر چھوڑ کر عوام کی جان ومال کی تحفظ کو یقینی بنائیں،لاہور میں تسلسل کیساتھ دہشتگردانہ حملے حکمرانوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس شاہ نے صوبائی سیکرٹریٹ لاہور میں تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اجلاس میں علامہ حسن ہمدانی،علامہ مظہر حسین جعفری،سید حسین زیدی،سید سجاد نقوی،نجم الحسن،زاہد حسین مہدوی سمیت دیگر رہنما و کارکنان شریک تھے۔

انہوں نے کہا کہ حکمران ہر سانحے کے بعد بھاشن دیتے ہیں کہ دہشتگردوں کومنطقی انجام تک پہنچا کر دم لیں گے،دہشتگرد تو منطقی انجام تک نہیں پہنچ سکے البتہ دہشتگردوں کے روحانی پیشوا کا فرزند پنجاب اسمبلی تک پہنچانے میں حکومت کامیاب ہو چکی ہے،جس صوبائی اسمبلی میں دہشتگردوں کے سرپرست موجود ہوں اس صوبے میں امن اور دہشتگردی کیخلاف جنگ کو انجام تک پہنچنے کی امید لگانے والوں کی سوچ پر فاتحہ پڑھنا چاہیئے،اس ملک کا سب سے بڑا مسلٗہ یہ ہے کہ یہا ں کے حکمران عوام سے مخلص ہی نہیں،حکمرانوں کے جائیداد ،اولاد بنک بیلنس بیرون ممالک میں ہیں،وہ یہاں صرف حکومت کرنے آتے ہیں،ان کو عوامی مفادات سے کوئی سروکار نہیں،ان کا کام اپنی تجوریاں بھرنا اور ملک و قوم پر وقت آنے پر بیرون ملک فرار ہونا ہے،اجلاس میں شہداء کی درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعاکی اور مطالبہ کیا کہ دہشتگردوں ان کے سہولت کاروں اور ان کے سیاسی سرپرستوں کیخلاف پنجاب بھر میں افواج پاکستان کے ذریعے بے رحمانہ آپریشن شروع کیا جائے۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری امورسیاسیات سید اسد عباس نقوی نے صوبائی سیکرٹریٹ میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر سیاسی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پانامہ کیس میں حکمران جماعت نے جھوٹ فریب اور دھوکہ دہی کے ریکارڈ قائم کر لیا ہے، جے آئی ٹی نے آل شریف کے جرائم سے پردہ اٹھا کر تاریخ رقم کی ہے، ان شاء اللہ بہت جلد کرپٹ مافیا سے ملک و قوم کو نجات ملنے والی ہے، قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر ہیں، ہم کسی خاندانی بادشاہت کیلئے ملکی سلامتی کو داوُ پر نہیں لگنے دینگے۔ انہوں نے کہا کہ ثابت ہو گیا کہ ہمارے حکمران صادق اور امین نہیں رہے، قوم کے خون پسینے کی کمائی لوٹنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، پانامہ کیس کے بعد شہدائے ماڈل ٹاؤن کے خون کا حساب بھی حکمرانوں کے گردن پر ہے۔

 انہوں نے کہا کہ 6 اگست کو اسلام آباد پریڈ گراؤنڈ میں تاریخی جلسہ ہوگا، جس میں ملک کے تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین شریک ہونگے، قوم کو کرپٹ مافیا سے نجات ملنے تک ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، ملت جعفریہ کیساتھ ن لیگ کی انتقامی کارروائیوں کا جواب ووٹ کی طاقت سے بہت جلد چکا دینگے۔ اسد عباس شاہ نے مزید کہا کہ تمام اپوزیشن جماعتوں اور اتحادی جماعتوں سے رابطے میں ہیں، الیکشن مہم کے حوالے سے مرکزی پولیٹیکل کونسل جلد فیصلہ کریگی، پنجاب میں کرپشن کے کنگز کو مزید پھلنے پھولنے نہیں دینگے۔

وحدت نیوز(لاہور) ن لیگی وزراء قومی سلامتی کے اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی بند کریں،رانا ثنااللہ کا بیان افواج پاکستان کیخلاف ن لیگ کی پروپیگنڈا مہم کا حصہ ہے،ن لیگ اپنے صفوں سے پہلے دہشتگردوں کے سہولت کاروں کو نکال باہر کریں،پنجاب میں کالعدم شدت پسندوں کو ن لیگی وزراء کی سرپرستی حاصل ہے،افواج پاکستان کی قربانیوں کو فراموش کرنے والے محب وطن نہیں ہو سکتے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے صوبائی سیکرٹریٹ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس اپنی منطقی انجام کو پہنچ کر رہے گا،مسلم لیگ ن اپنی کرپشن چھپانے کے لئے قومی اداروں کو متنازعہ بنانے کی مہم چلا رہی ہے،نوازشریف نے پاراچنار سانحے پر قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش کی،جو بروقت قومی سلامتی کے اداروں نے ناکام بنا دیا،سوشل میڈیا پر فرقہ وارانہ مہم چلانے میں ن لیگ کا میڈیا سیل ملوث ہے،ہم اپنی بابصیرت قیادت کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیے،پاکستان کی سلامتی اور پاکستان میں بسنے والے تمام مسلمان اور اقلیتی برادری ہمارے بھائی اور پاکستانی ہے،ہم نے ہمیشہ اتحاد امت اور ملک میں یکجہتی کی بات کی،اور آئندہ بھی دشمن کو کسی حربے کو کامیاب نہیں ہونے دینگے،انہوں نے کہا پاکستان کی سلامتی اور کرپٹ مافیا کیخلاف جب بھی وقت آیا مجلس وحدت مسلمین ہر اول دستہ ثابت ہوگی۔

Page 2 of 12

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree