وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات اور فوکل پرسن حکومت پنجاب برائے بین المذاہب ہم آہنگی سید اسدعباس نقوی کی ایم ڈبلیوایم کی جانب سے جشن عید میلاد النبی ؐ کے موقع پر ایوان اقبال لاہور میں منعقد ہ وحدت کانفرنس کی دعوتی مہم کے سلسلے میں جمیعت یوتھ ،ڈاکٹر علامہ راغب نعیمی مہتمم جامعہ نعیمیہ لاہور،جماعت اہل حدیث کے سربراہ عبدالغفور روپڑی ،اہل حدیث راہنما مولاناشکیل الرحمن ناصر،شیر پنجاب علامہ پیر وقاص منوراورصاحبزادہ پرویز اکبر ساقی سے ملاقاتیں اور انہیں وحدت کانفرنس میں شرکت کی دعوت۔اس موقع پر جمعیت علمائے پاکستان نیازی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر امجد چشتی بھی ہمراہ تھے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پر مسرت موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ سیاسیات کے زیراہتمام وحدت کانفرنس منعقد کی جائے گی ۔17نومبر بروز اتوار ایوان اقبال لاہور میں منعقدہ اس کانفرنس میں ملک بھر سے جید شیعہ سنی علمائے کرام، زعمائے کرام ، سجادہ نشین حضرات شرکت کریں گے ۔ جبکہ خصوصی خطاب سربراہ ایم ڈبلیوایم پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کریں گے ۔

مرکزی سیکریٹریٹ سےمیڈیا کو جاری بیان میں ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات اور فوکل پرسن برائے بین المذاہب ہم آہنگی حکومت پنجاب سید اسدعباس نقوی نے کہاکہ نبی کریم ؐ کی ذات اقدس تمام مسلمانوں کے درمیان نقطہ وحدت ہے ۔ وطن عزیز میں بین المسالک ہم آہنگی کے لئے یہ کانفرنس سنگ میل ثابت ہوگی ۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کو درپیش چیلنجز خصوصاًانتہا پسندی، دہشت گردی ، فرقہ واریت اور مذہبی مقدسات کی آڑمیں مذموم مقاصد کے حصول کی کوششوں کے خلاف تمام محب وطن شیعہ سنی علمائے کرام اور اکابرین اپنا نقطہ نظر پیش کریں گے ۔ اسدعباس نقوی نے مزیدکہاکہ وحدت کانفرنس میں شرکت کیلئے معززمہمانان گرامی کو دعوت دینے کے عمل کا آغاز کردیا گیا ہے ۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی پولیٹیکل سیکریٹری اور فوکل پرسن برائے مذہبی ہم آہنگی حکومت پنجاب اسد عباس نقوی نے کہا ہے کہ مولانا کے آزادی مارچ میں متشدد گروہ پیدا ہونے کا خدشہ ہے، وہ مذہب کے نام پر سیاست کرنا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فوکل پرسن حکومت پنجاب اسد عباس نقوی نے آج لاہور پریس کلب میں مختلف مسالک کے جید علمائے کرام کے ہمراہ پریس کانفرنس کی، انھوں نے کہا مولانا فضل الرحمان مذہب کے نام پر سیاست کرنا چاہتے ہیں، خدشہ ہے کہ متشدد گروہ پیدا ہو جائے گا، مولانا کے قول و فعل میں ہمیشہ تضاد رہا ہے۔

انھوں نے کہا احتجاج سب کا حق ہے لیکن مذہب کارڈ کے استعمال کی اجازت نہیں دیں گے، مولانا کشمیر کمیٹی کے چیئرمین تھے لیکن انھوں نے کشمیر کے لیے کچھ نہیں کیا۔

اسد عباس نقوی کا کہنا تھا مولانا احتجاجی مارچ کر کے دنیا کو کیا پیغام دینا چاہتے ہیں، ملک میں اس وقت مذہبی ہم آہنگی فروغ پا رہی ہے، لیکن آزادی مارچ سے اس قومی ومذہبی آہنگی کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

فوکل پرسن حکومت پنجاب اس سے قبل بھی کہہ چکے ہیں کہ مولانا فضل الرحمان جن جماعتوں پر انحصار کر کے اسلام آباد لاک ڈاؤن کرنا چاہتے ہیں وہ درحقیقت مولانا کو دھکیل کر اسلام آباد لانا چاہتی ہیں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) ذاتی مفاد واقتدار کی ہوس کے لئے دھرنا دینے والوں کے مخالف ہیں ۔احتجاج ہر پاکستانی شہری کا حق ہے لیکن مولانا کا ایجنڈہ انتشار اور اپنی ذات کی تسکین ہے ۔ان خیالات کا اظہار فوکل پرسن وزیراعلی پنجاب ومرکزی سیکرٹری سیاسیات ایم ڈبلیوایم سید اسد عباس نقوی نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہردور حکومت میں اقتدار کے مزے لوٹنے والے سے ایک سال اقتدار سے دوری برداشت نہیں ہو رہی ہے ۔

انہوں نے مزیدکہاکہ مولانا فضل الرحمان جن جماعتوں پر انحصار کر کے اسلام آباد لاک ڈاون کرناچاہتے ہیں وہ درحقیقت مولانا فضل الرحمان کو دھکیل کر اسلام آباد لانا چاہتے ہیں کیا ن لیگ اور پی پی پی کے پاس ایسے کارکن ہیں جو مولانا فضل الرحمان کے نعروں پر لبیک کہیں گئے ؟ پورے پنچاب میں پی پی پی اور ن لیگ کے احتجاجات اور پروگرامات میں چند چہرے ہی ہر جگہ نظر آتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کا دھرنا ایک بے مقصد اور بے وقت کا راگ ثابت ہو گا۔


وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی پولیٹیکل سیکریٹری اور فوکل پرسن بین المذاہب ہم آہنگی حکومت پنجاب
سید اسدعباس نقوی کی سربراہی میں ہنگو کے مشران نے وفدکی صورت میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے مشیر سید ذلفی بخاری کے والد سید واجد بخاری سے اہم ملاقات کی ہے ۔

وفد اور سید واجد بخاری کے درمیان کے پی کے اور خصوصا ہنگو کے مسائل کے حوالے سے گفتگو کی گئی ۔ وفد نے ہنگو میں تکفیری جماعت کی جانب سے علاقائی امن وامان اور شیعہ سنی وحدت کے خلاف حالیہ اقدامات پر تشویش کا اظہار کیا۔ ملاقات میں ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنماعلامہ اقبال بہشتی ،علامہ ارشاد علی ، جناب حسینی صاحب ،ملک عرفان علی ایڈوکیٹ، سید ابن علی شیرازی اورسید محسن شہریار بھی موجود تھے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) پاکستان میں انسانی حقوق کی پامالیوں سے متعلق قوانین میں مذید بہتری کی ضرورت ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت نے پوری دنیاکو مسئلہ کشمیر کی حساسیت اور اہمیت کی جانب متوجہ کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار فوکل پرسن برائے بین المذاہب ہم آہنگی حکومت پنجاب و مرکزی پولیٹکل سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم سید اسد عباس نقوی نے وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری سے اسلام آباد میں ملاقات میں کیا ۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عام پاکستانیوں کو انسانی حقوق سے متعلق قوانین کی آشنائی دینا ضروری ہے جس کے لئے ملک گیر آگاہی پروگرام کا اجرا ہونا چاہئے۔کشمیر پر تحریک انصاف کی حکومت کا اقوام عالم کے سامنے دوٹوک موقف دونوں طرف کے کشمیریوں کے دلوں کی آواز تھی۔مسئلہ کشمیر اس سے قبل اتنے بہتر اور مدلل انداز میں دنیا کے سامنے پیش نہیں کیا جاسکا تھا۔ آج دنیا کشمیر کے مسئلے کی جانب متوجہ ہوئی ہے۔

اس موقع پر وفا قی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شریں مزاری نے کہا کہ عام پاکستانیوں کے مسائل کے حل سمیت بنیادی انسانی حقوق کی ملک بھر میں فراہمی ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔انسانی حقوق سے متعلق قوانین میں مذید بہتری کی گنجائش موجود ہے جس پر ہم کام کررہے ہیں۔ اس ملاقات میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری سیاسیا ت سید محسن شہریار بھی ہمراہ تھے۔

Page 2 of 14

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree