وحدت نیوز( اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری فلاح و بہبودو خیرالعمل فاﺅنڈیشن کے چیئر مین نثار علی فیضی نے کہا کہ پاکستان کی98 فیصد عوام غربت،افلاس کی سرخ لائن سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں جبکہ حکمران نان ایشوز کے لیے بیرون ملک دوروں پر کثیر پیسہ لٹا رہے ہیں جس سے انکی بادشا ہانہ طرز حکومت اور ذہنیت پوری دنیا کے سامنے آشکارہو چکی ہے سیلاب میں پہلے ہی غربت نے عوام کی کمر توڑ رکھی اوپر سے حکومت آئے دن مہنگائی میں اضافہ کر کے رہی سہی کسر بھی پوری کر رہی ہے عوام کے مسائل و مشکلات سے ان کو کوئی سروکار نہیں ،پاکستانی پوری دنیا میں بیدار ہورہے ہیں اور وہ ان مفاد پرست حکمرانوں سے جلد چھٹکارا چاہتے ہیں اب وہ وقت دور نہیں جب عوام کے غیض و غضب کا سیلاب ان بادشا ہانہ طرز کے حکمرانوں کو ان کے شاہی محلات سمیت خس و خاشاک کی طرح بہا کر لے جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ٹی وی کو انٹر ویو دیتے ہوئے کیا ۔

 

نثار علی فیضی نے کہا کہ پاکستان کے سیاسی منظر نامہ پر ابھرتی ہوئی مذہبی وسیاسی لیڈر شپ عوام کے جذبات کی درست ترجمانی کرتے نظر آ رہے ہیں جسکی جھلک عوامی اجتماعات میں بے حد نمایاں اور واضح ہے پاکستان کے عوام ان تبدیلیوں سے اپنی زندگی میں کم سے کم ان بنیادی سہولیات کو دیکھنا چاہتی ہے جو کسی بھی حکومت کی طرف سے عوام کو دینے کے لیے اولین ذمہ داریوں میں سمجھی جاتی ہیں اگر پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے منصوبے سیاسی مفادات اور مصلحتوں سے بالا تر ہو کر تشکیل دیئے جائیں تو پاکستان کی سر زمین انسانی و قدرتی وسائل سے مالا مال ہے یہاں دنیا کے بڑے گلیشئر ز ،بڑے پہاڑی سلسلے،اہم دریا ،زرخیز میدان اور جفاکش محنتی لوگ موجود ہیں جو اچھی حکمرانی ،اچھی لیڈر شپ کی موجودگی میں پاکستان کو ترقی یافتہ مما لک کی فہرست میں لاکھڑا کر سکتے ہیں ۔

 

انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی عوام کو ایک ایسی ہی صالح،دیانت دار اور محب وطن لیڈر شپ فراہم کرنے کی جدو جہد کر رہی ہے ایم ڈبلیو ایم کا سیاسی ،سماجی اور مذہبی کردار معاشرے کے پسے ہوئے طبقے کی داد رسی اور انہیں اپنا حق دلوانے کے لیے ہے اور اسکے لیے ہم بڑی سے بڑی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں مجلس وحدت مسلمین کا فلاحی شعبہ خیرالعمل فاﺅنڈیشن بھی انہی اہداف کو سامنے رکھتے ہوئے معاشر ے میں اپنے حقوق سے محروم اور مستحق افراد کی ہر وقت ہمہ تن خدمت کرنے کے لیے میدان عمل میں موجود ہے چاہے وہ کوئی بھی ناگہانی صورتحال ہو خیرالعمل فاﺅنڈیشن نے ملک کو ان مشکلات سے نکالنے کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کیا۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مفتی امان اللہ کے قتل پر پنجاب حکومت راولپنڈی اسلام آباد میں فرقہ واریت پھیلانے کی سازش کررہی ہے۔انقلاب مارچ کی بڑھتی ہوئی کامیابیوں سے حکومت بوکھلا گئی ہے اور نواز حکومت کی بنیادوں میں دراڑیں پڑچکی ہیں جو کسی بھی وقت زمین بوس ہوسکتی ہے۔حکومت کاوحدت مسلمین کے مرکزی رہنما کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر درج کرنا انقلابیوں کے دھرنے کو سبوتاژ کرنے کی ناکام کوشش ہے جس میں انہیں ذلت و خواری کے علاوہ کچھ ہاتھ نہیں لگے گا۔

 

ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے رہنما مولانانشان حیدر ساجدی نے کراچی ڈویژن کے ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے کہا کہ مفتی امان اللہ کا قتل پنجاب حکومت کی ایماء پر کیا گیا ہے جس کا مقصد جڑواں شہروں میں فرقہ واریت کی آگ لگاکر دھرنوں سے عوام کی توجہ ہٹانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت انتقامی کاروائیوں پر اتر آئی ہے اور کالعدم جماعتوں کی حمایت سے اپنے اقتدار کو بچانا چاہتی ہے جس میں انہیں کامیابی حاصل نہیں ہوگی۔ ملک عزیز میں اسلامی بھائی چارے اور وحدت کو فروغ دینے والے علماء پر اس قسم کے جھوٹے مقدمات کا مقصد ملک میں افرا تفری اور فرقہ واریت کو فروغ دینے کے مترادف ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ ملک دشمن رویے کو ترک کرتے ہوئے امام بارگاہ اور اس کے اندر رکھے قرآن نذر آتش کرنے والے دہشتگردوں کو گرفتار کر کے سخت سے سخت سزا دی جائے ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے فلاحی شعبے خیرالعمل فاؤنڈیشن کی جانب سے متاثرین سیلاب کی بحالی کے لئے چارٹرکوں پر مشتمل امدادی کاروان مرکزی سیکرٹریٹ سے روانہ کر دیا گیا ہے، خیرالعمل فاؤنڈیشن پنجاب کے سیکریٹری مسرت عباس کاظمی کی سربراہی میں ضلع جھنگ ،سرگودھا، چنیوٹ میں سیلاب متاثرین کے لیے راشن کی ایک بڑی کھیپ اور امدادی سامان بھیجا گیا جس میں خشک راشن ، خیمے شامل ہیں، امدادی کاروان کی روانگی کے موقع پر خیرالعمل فاؤنڈیشن کے چیئر مین نثارعلی فیضی،مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی، ڈپٹی سیکریٹری جنرل اسد عباس نقوی، وحدت اسکاؤٹ پنجاب کے چیف تنصیر شہیدی، علامہ علی شیر انصاری ، علامہ ضیغم عباس و دیگررہنماؤں سمیت کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔کاروان کی روانگی سے قبل علامہ عبد الخالق اسدی نے ملک و ترقی اورخوشحالی کے لئے دعائے خیر بھی کروائی۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے انقلاب مارچ اسلام آباد کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز برادران اقتدار میں رہنے کا جواز کھو چکے ہیں۔ اسی لیے پوری ملک میں گو نواز گو کی تحریک عوام کی آواز بن چکی ہے شریف برادران جہاں بھی جاتے ہیں وہاں گو نواز گو کے نعرے بلند ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انقلابی اصلاحات کے بغیر عوامی مشکلات غربت میں جاری بے روزگاری اور دہشت گردی کا مسلہ حل نہیں کیا جا سکتا، فرسودہ استحصالی نظام اب اپنی آخری سانسیں لے رہا ہے۔

 

علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ انقلاب و آزادی مارچ نے عوام میں جو شعور بیدار کیا ہے، وہ اس ملک کی تقدیر بدل دے گا، انہوں نے کہا کہ معاشرے کے مختلف طبقات کرپٹ استحصالی نظام کو آخری دھکا دینے کے لیے میدان عمل میں آکر اپنا کرد ارادا کریں۔ درین اثناء علامہ مقصود علی ڈومکی نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجا ناصر عباس جعفری سے ملاقات کی۔ اسکے علاوہ انہوں نے انقلاب مارچ میں قائم منہاج اسکول اور وحدت میڈیکل کیمپ کا معائنہ کیا۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن ضلع جنوبی کی جانب سے شہر کراچی میں جاری شیعہ عمائدین کی ٹارگٹ کلنگ اور اسلام آباد میں نواز حکومت کی جانب سے کارکنان کی گرفتاری کے خلاف خراسان سے نمائش چورنگی تک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں خواتین بچے بزرگ اور نوجوانوں نے شرکت کی احتجا جی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل حسن ہاشمی، علامہ مبشر حسن ،مولانا علی انور ،علی حسین نقوی نے کہا ہے کہ حکومت سندھ ملت جعفریہ کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے لہذاٰ پاکستان کی معاشی شہ رگ کراچی میں امن و امان کے قیام اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے کراچی میں فی الفور فوجی آپریشن کیا جائے اور ہر قسم کی دہشتگردی کا خاتمہ کیا جائے ، مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ اسلام آباد کی طرح کراچی می بھی آئین کے آرٹیکل 245کا نفاذ عمل میں لایا جائے اور کراچی میں موجود مدارس اور ایسے تمام مقامات جہاں دہشت گردوں کی پناہ گاہیں ہیں اور دہشت گردی کے مراکز قائم ہیں کے خلاف بے رحمانہ فوجی آپریشن شروع کیا جائے تا کہ شہر کو واقعی امن کا گہوارہ بنایا جا سکے۔

 

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنماؤں نے کہا کہ کراچی میں دہشت گردوں کا راج ہے اور روزانہ کی بنیادوں پر ملت جعفریہ کے عمائدین ، ڈاکٹرز، انجیئنرز، وکلا، علماء، خطباء اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے معصوم شہریوں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ،مائیں اپنے بیٹوں سے محروم و رہی ہیں جبکہ بہنیں اپنے بھائیونں سے اور اسی طرح سیکڑوں سہاگ اجڑ چکے ہیں لیکن حکومت ٹس سے مس نہیں ہو رہی اور شہر میں موجود کالعدم دہشت گرد گروہوں کے خلاف کوئی موثر کاروائی عمل میں نہیں لا جا رہی ۔

 

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنماؤں نے حکومت او ر اپوزیشن میں موجود سیاسی و مذہبی جماعتوں کو دعوت دیتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں بشمول پاکستان پیپلز پارٹی، متحدہ قومی موومنٹ، جماعت اسلامی، جمعیت علمائے پاکستان اور دیگر کو مشترکہ طور پر دہشت گردی کے خاتمے کے لے میدان میں آنا ہو گا اور دہشت گردی کی کاروائیونں کے خلاف عملی اقدمات اٹھانے ہوں گے تا کہ ملک دشمن اور اسلام دشمن دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا جا سکے ،انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کی جانب سے مشترکہ طور پر جد وجہد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے اور شہرقائد میں دہشتگردی کے ختم کرنے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر حکمت عملی بنانی ہوگئی ۔

 

مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں نے اسلام آباد میں وفاقی حکومت کی جانب سے مجلس وحدت مسلمین کے کارکنوں کیخلاف جاری کریک ڈاؤن کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے گرفتار کئے گئے کارکنوں کی فی الفور ہائی کا مطالبہ کیا اور کہاکہ شہر کراچی میں ملت جعفریہ کے عمائدین کی ٹارگٹ کلنگ اور وفاقی دارلحکومت میں کارکنوں کی گرفتاریوں کے منصوبے حکومتی سازش کی کڑیوں کا حصہ محسوس ہوتے ہیں، انہوں نے وفاقی حکومت کو متنبہ کیا کہ اگر کارکنوں کی رہائی عمل میں نہ لائی گئی تو ملک گیر احتجاج کا سلسلہ شروع کیا جائے گا اور سنگین حالات کی ذمہ داری وفاقی حکومت پر عائد ہو گی ۔

وحدت نیوز(مظفر آباد) اسلام آباد میں جاری مشترکہ اجلاس ، جمہوریت کے نام نہاد ٹھیکیداروں کی بلند و بانگ تقریریں، ہم سوال کرتے ہیں کہ کیا انہیں ایوان کے باہر بیٹھے غریب عوام نظر نہیں آتے، انہیں اپنے پروٹو کول میں تو خلل تو نظر آتا ہے لیکن پولیس گردی نظر نہیں آتی، انہیں اسلام آباد میں ریڈزون کی فکر تو لاحق ہے مگر ریڈزون میں آنے والوں پر انتہا کا ظلم نظر نہیں ، جمہوریت جمہوریت کا راگ الاپنے والے بتائیں کیا یہی جمہوریت ہے؟ یہ جمہوریت نہیں بلکہ نواز شریف کی خاندانی بادشاہت کو بچانے کے لیئے کرپٹ و شاہ سے زیادہ شاہ کے وفاداروں کا ایکا ہے، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری روابط مولانا سید حمید حسین نقوی نے وحدت سیکرٹریٹ مظفرآباد سے جاری ایک بیان میں کیا،

 

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون نے نہتے اور پرامن مظاہرین کا خون بہا کر ثابت کیا کہ ہم مسلم لیگ نون سے نہیں بلکہ ’’مسلم لیگ خون‘‘ سے تعلق رکھتے ہیں، پارلمنٹ میں جمہوریت و آئین کی باتیں کرنے والے خود بھی کہتے ہیں کہ ملک میں کرپشن ، مہنگائی اور دہشتگردی ہے، لیکن پھر بھی ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں ، اس مطلب یہ ہوا کہ وہ بھی کرپشن کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھو رہے ہیں، انہیں بھی ڈر ہے کہ جو ہم نے آپس میں باریاں لگا رکھیں ہیں وہ ضائع ہو جائیں گی، نواز شریف چلے گئے تو ہمارا کیا ہو گا، چاہیے تو یہ تھا کہ وہ مظاہرین کے مطالبات کو دیکھتے ، ان کے سوالات کا جواب دیتے ، پارلیمنٹ میں کھڑا ہر رکن نواز شریف کو اپنی وفاداری دکھا رہا تھا، انہیں سڑکوں پر رلتی عوام تو نظر نہ آئی پارلیمنٹ کے باہرلگے خیمے نظر آ گئے۔

مولانا حمید نقوی نے کہا کہ پارلیمنٹ اگر عوامی ہے تو عوام کے باہر بیٹھنے سے کسی کو کیا تکلیف ہے، ہمارے حکمران جو ان عمارتوں کو مقدس بنا کر عام آدمی کو قریب بھی نہ آنے دیتے تھے قدرت کا کرشمہ دیکھیں آج وہ عام آدمی سے ہی ڈر کر ادھر ادھر کی باتیں کر رہے ہیں، وزیراعظم ہاؤس ، پاک سیکرٹریٹ او رایوان جو کہ قومی علامت کے طور پر جانے جاتے ہیں تو قوم کو ان سے دور کیوں رکھا جاتا ہے؟ قوم کو ان عمارتوں کے باہر آ کر اپنے مطالبات بھی پیش کرنے کا حق بھی نہیں دیا جاتا، جمہوریت و آئین کی بالادستی والے بتائیں کہاں اور کس جمہوریت میں خواتین و بچوں کو زہریلی گیسوں سے نشانہ بنایا جاتا ہے؟

 

انہوں نے کہا کہ فضل الرحمن اور انکے ہمنوا اس لیئے نہیں بول رہے کہ انہیں جمہوریت کی فکر ہے بلکہ اس لیئے بول رہے ہیں کہ انہیں اپنے مفادات ڈوبتے نظر آرہے ہیں ، انہیں عوام نہیں اپنی منسڑیاں و کرسیاں عزیز ہیں ، مولانا کا ہر پارٹی کی حکومت کے ساتھ مزے لینا اس بات کی واضح دلیل ہے کہ ان کو کرسی اقتدار سے محبت ہے عوام کا خیال نہیں،انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے جانے کے سوا اب کوئی چارا نہیں، صرف اسلام آباد میں دھرنے نہیں بلکہ کراچی سے لیکر کشمیر تک عوام سڑکو ں پر ہے، اور اگر مذید سختیاں کیں گئیں تو حالات کی ذمہ حکومت ہو گی، حالات ٹھیک نہیں بلکہ بدتر ہو جائیں گے، حکمرانوں نے احتجاج کرنے والی جماعتوں کے کارکنان و عہدیداران کو پابند سلاسل کر کے یہ سمجھ لیا کہ ہم محفوظ ہو جائیں گے تو ہم یہ بتا دینا چاہتے ہیں کہ اب یہ مسئلہ کسی پارٹی کا نہیں بلکہ قومی مسئلہ بن چکا جسے جلد از جلد حل کرنا ہو گا۔

Page 4 of 12

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree